۳۱ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چہار شنبہ (بوقتِ مغرب)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
له
کی زندگی ہے مگر جو لوگ بہروپیوں کے رنگ میں بولتے ہیں ان کو پاک عقل نہیں ملتی ۔ اے
۳۱ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه ( بوقت مغرب )
حضرت اقدس تشریف لائے ماہ رمضان کے متعلق فرمایا کہ اب یہ ختم ہو گیا ہے۔
ایک صاحب نے بذریعہ خط استفسار فرمایا نماز جمعہ کے لئے تین آدمی ہونا ضروری ہیں تھا کہ وہ صرف اکیلے ہیں
ہی اس مقام پر
حضرت اقدس سے بیعت ہیں جمعہ تنہا پڑھ لیا کریں یا نہ پڑھا کریں حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جمعہ کے لئے جماعت کا ہونا ضروری ہے اگر دو آدمی مقتدی اور تیسرا امام اپنی جماعت کے
ہوں تو نماز جمعہ پڑھ لیا کریں والا نہ (سوائے احمدی احباب کے دوسرے کے ساتھ جماعت اور
جمعہ جائز نہیں ) ۔
ایک صاحب نے عرض کی کہ حضور نے جہلم مقدمہ کی تاریخ پر جانا
شہرت پسندی سے اجتناب ہے اگر اجازت ہو تو اشتہار دید یا جاوے تا کہ ہر ایک اسٹیشن پر
لوگ زیارت کے واسطے آجاویں فرمایا کہ
جو ہمیں ملنے والے ہیں وہ تو اکثر آتے جاتے رہتے ہیں اور جو لوگ جماعت میں داخل نہیں ہیں
ان کے لئے سر درد خرید نے سے کیا فائدہ؟ میری طبیعت کے یہ امر بر خلاف ہے اگر وہ اہل ہوتے تو
خود یہاں آتے اب اس طرح ان سے ملاقات تو وقت کا ضائع کرنا ہے۔
ایک نو وارد صاحب نے عرض کی کہ حضرت خلق کے کیا معنے ہے معنے ہیں ؟
خلق اور خُلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ
خلق اور خلق دو لفظ ہیں خلق تو ظاہری حسن پر بولا جاتا ہے اور خُلق باطنی حسن پر بولا جاتا ہے
باطنی قوی جس قدر مثل عقل، فہم سخاوت ، شجاعت ، غضب وغیرہ انسان کو دیئے گئے ہیں ان سب کا نام
ل البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲، ۸۳
خلق ہے اور عوام الناس میں آج کل جسے خُلق کہا جاتا ہے جیسے ایک شخص کے ساتھ تکلف کے ساتھ
پیش آنا اور تصنع سے اس کے ساتھ ظاہری طور پر بڑی شیریں الفاظی سے پیش آنا تو اس کا نام خلق نہیں
ہے بلکہ نفاق ہے۔
خلق سے مراد یہ ہے کہ اندرونی قومی کو اپنے اپنے مناسب مقام پر استعمال کیا جاوے جہاں
شجاعت دکھانے کا موقع ہے وہاں شجاعت دکھاوے جہاں صبر دکھانا ہے وہاں صبر دکھاوے۔ جہاں
انتظام چاہیے وہاں انتقام لیوے۔ جہاں سخاوت چاہیے وہاں سخاوت کرے یعنی ہر ایک محل پر
ہر ایک قوم کو استعمال کیا جاوے نہ گھٹا یا جاوے نہ بڑھا یا جاوے۔ یہاں تک کہ عقل اور غضب بھی
جہاں تک کہ اس سے نیکی پر استعانت لی جاوے خُلق ہی میں داخل ہے اور صرف ظاہری حواس کا نام
ہی حواس نہیں ہے بلکہ انسان کے اندر بھی ایک قسم کے حواس ہوتے ہیں۔ ظاہری حواس تو حیوانوں میں
بھی ہوتے ہیں جیسے کھانا پینا، دیکھنا ، چھونا وغیرہ مگر اندرونی حواس انسانوں میں ہی ہوتے ہیں مثلاً
اگر ایک بکری گھاس کھا رہی ہو اور دوسری بکری آجاوے تو پہلی بکری کے اندر یہ ارادہ پیدا نہ ہوگا کہ
اسے بھی ہمدردی سے گھاس کھانے میں شریک کرے۔ اسی طرح شیر میں اگر چہ زور اور طاقت تو ہوتی
ہے مگر ہم اسے شجاع نہیں کہہ سکتے کیونکہ شجاعت کے واسطے محل اور بے محل دیکھنا بہت ضروری ہے
انسان اگر جانتا ہے کہ مجھ کو فلاں شخص سے طاقت مقابلہ کی نہیں ہے یا اگر میں وہاں جاؤں گا تو قتل ہو
جاؤں گا تو اس کا وہاں نا جانا ہی شجاعت میں داخل ہوگا اور پھر اگر محل اور موقع کے لحاظ سے مناسب
دیکھے کہ میرا وہاں جانا ضروری ہے خواہ جان خطرہ میں پڑتی ہو تو اس مقام پر جانے کا نام شجاعت ہے۔ میرا جانا ہوتو نام
جاہل آدمیوں سے جو بعض وقت بہادری کا کام ہوتا ہے حالانکہ ان کو محل بے محل دیکھنے کی تمیز نہیں ہوتی
اس کا نام تہو رہوتا ہے کہ وہ ایک طبعی جوش میں آجاتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کام کرنا چاہیے تھا کہ
نہیں ۔ غرضیکہ انسان کے نفس میں یہ سب صفات مثل صبر ، سخاوت، انتقام، ہمت، بخل، عدم بخل،
حسد، عدم حسد ہوتے ہیں اور ان کو اپنے محل اور موقع پر صرف کرنے کا نام خُلق ہے حسد بہت بری بلا
ہے لیکن جب موقع کے ساتھ اپنے مقام پر رکھا جاوے تو پھر بہت عمدہ ہو جاوے گا۔حسد کے معنی ہیں
دوسرے کا زوال نعمت چاہنا لیکن جب اپنے نفس سے بالکل محوہو کر ایک مصلحت کے لئے دوسرے کا
زوال چاہتا ہے تو اس وقت یہ ایک محمود صفت ہو جاتی ہے جیسے کہ ہم تثلیث کا زوال چاہتے ہیں ۔
انسان کے اندر دو ملکہ خدا نے رکھے ہیں ایک فرشتہ اور ملائک اور شیطان کا عقلی ثبوت شیطان ۔
یہاں نو وارد صاحب نے سوال کیا کہ فرشتہ اور شیطان کا عقلی ثبوت کیا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ آپ کے قومی میں نیکی کی طرف کبھی حرکت ہوتی ہے اور کبھی بدکاری
کی طرف ہوتی ہے یا نہیں؟
نو وارد صاحب نے کہا کہ ہاں ۔
پھر فرمایا کہ کبھی بھو کے انسان کو دیکھ کر رحم بھی آجاتا ہے اور رحم کی تحریک ہوتی ہے؟
نو وارد صاحب نے کہا کہ ہاں ۔
پھر آپ نے فرمایا کہ جب تحریک ہوتی ہے تو محرک کوئی اندر ہے جو تحریک کرتا ہے کیونکہ تحریک
کے لئے محرک کا ہونا ضروری ہے اور انسان خود اس کا محرک نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ تو حالت مفعول میں
ہے تو پھر فاعل کیسے ہوگا ( کیونکہ تحریک کا عمل اس پر ہوتا ہے اس لئے انسان مفعول ہے ) تو اس نیکی
کے محرک کو ہم فرشتہ اور بدی کے محرک کو شیطان کہتے ہیں۔ شریعت کا علم بہر حال ہم سے بڑھ کر ہے
جن امور کے ہم زیر اثر ہیں شریعت نے ان کی تفصیل کر دی ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم نہ مانیں یہ سب کچھ
انسان کو محسوس ہوتا ہے اور ابھی آپ نے تسلیم کیا ہے۔ اسی طرح مرنے کے بعد ایک ھے رہتی ہے
آپ اسے مانتے ہیں اس کا نام روح ہے اسے علم بھی ہوتا ہے کہ انسان کتاب یاد کرتا ہے اگر اس کا
ہاتھ کاٹ دیا جائے تو اس کے اس علم میں کوئی فرق نہیں آتا اس سے ثابت ہے کہ علم صفت روح کی
ہے نہ کہ جسم کی ۔ ورنہ ضرور تھا کہ ہاتھ کاٹنے سے اس کے علم میں فرق آجاتا۔ اب ایک دہر یہ جو کہ
روح کا قائل نہیں ہے اس کے نزدیک تو پھر جسم کا حصہ کاٹنے سے علم کا کچھ حصہ ضرور جاتا رہتا اگر کہو کہ
مجنون بھول جاتا ہے تو یہ بات غلط ہے مجنون ہرگز بھولتا نہیں ہے بلکہ ہر ایک شے کا علم اس کے اندر مخفی
ہوتا ہے جب اس کے جنون کا علاج ہو تو فوراً وہ علم آجاتا ہے جیسے آگ پتھر میں مخفی ہوتی ہے کہ رگڑ
سے تو ظاہر ہوتی ہے ورنہ نہیں۔ یہی حال مجنون کا ہوتا ہے ہم خود دیکھتے ہیں کہ ایک بات کرتے کرتے
ایک لفظ ایسا وقت پر بھول جاتے ہیں کہ ہر چند اس وقت یاد کریں مگر یاد نہیں آتا پھر دوسرے وقت خود
ا
ہی یاد آ : جاتا ہے ( گویا ایک وقت پر ایک بات کا علم نہ ہونے سے اس بات کا عدم علم ہرگز ثابت نہیں
ہوتا ) تو مخفی ہونا اور شے ہے اور محو اور نابود ہونا اور شے ہے آج کل کے فلسفی لوگ ان باتوں میں سے
بعض کو تو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے ( تو اب جیسے غیر مرئی ھے خدا اور روح ہے ویسے فرشتے ہیں )
مگر فرشتوں کو نہیں مانتے تو یہ ان کی حماقت ہے پھر جو روح کو مانتے ہیں کیا ہمیں دکھلا سکتے ہیں کہ روح
کیا شے ہے۔ انسان اگر مرتا ہو تو خواہ اسے کسی لوہے کے قالب میں ہی بند کر دیویں کہ جس میں ہوا کا
بھی دخل نہ ہو مگر پھر بھی مرتے وقت کوئی ایسی تھے نظر نہ آوے گی کہ ہم کہیں کہ اسی کا نام روح ہے
اور کہاں سے جان نکلی تھی پھر اسی طرح انڈے میں کیا بتلا سکتے ہیں کہ کہاں سے روح داخل ہوتی ہے
بعض دفعہ دیکھا جاتا ہے کہ انڈے میں بچہ مرا ہوا ہوتا ہے گویا کہ روح داخل ہو کر پھر نکل بھی گئی اور نظر
بھی کسی کو نہ آئی تو یہ ایک بھید ہے جس کی حقیقت کیا سمجھ میں آسکتی ہے ہر گز سمجھ نہیں آتی ۔
دلائل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک انی اور ایک لیٹی ۔ کھوج نکال کر جاننا دلائل کی دو اقسام اس کا نام لیتی ہے اور انی یہ ہے کہ آثار سے پتہ لے لینا جیسے قارورہ کو
دیکھ کر طبیب گرمی تپ وغیرہ کا حال معلوم کر لیتا ہے۔ یہ اتی ہے اور تپ وغیرہ دیکھ کر قارورہ کی نسبت کا
سمجھ لینا بیر لیتی ہے۔ تو روح میں لیمیت ہم دریافت نہیں کر سکتے مگر آثار بتلاتے ہیں کہ ایک شے ہے
تو اس طرح کے عجائبات کثیر ہیں ۔
اسی طرح ایک رؤیت آنکھ میں ہے ہر ایک تھے کو دیکھتی ہے مگر
باطنی رؤیت ایک دیوار کے پیچھے ایک تھے ہوتو نہیں دیکھ سکتی۔ آنکھ کیوں نہیں
ظاہری اور باضی
دیوار کے پیچھے دیکھ سکتی ۔ اس کے دلائل کیا بیان ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک رؤیت روح میں ہے کہ
بیٹھے بٹھائے دور تک دیکھ لیتی ہے خواہ تین چار دیواریں درمیان میں حائل ہوں مگر اسے پروا نہیں
ہوتی ۔ وہ اس ھے کو یہاں بیٹھے اس طرح دیکھتی ہے جیسے کہ کھلی روشنی میں ایک ھے نظر آتی ہے۔
اس پر نو وارد صاحب حیران ہوئے کہ یہ کیا بات ہے اور تعجب ظاہر کیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
خود ہم نے کئی دفعہ اس طرح دیکھا ہے کہ تین دیواریں درمیان میں حائل ہیں مگر ہم نے وہ شے
دیکھ لی۔ خبر نہیں کہ اس وقت کیا ہوتا ہے دیوار مطلق رہتی ہی نہیں اور انہی آنکھوں سے اس وقت سب
کچھ نظر آتا ہے۔
اس مقام پر حضرت اقدس نے ایک واقعہ سنایا کہ
ایک دفعہ ایک خاکروبہ نے ایک جگہ سے میلا اٹھایا اور اس کا ایک حصہ چھوڑ دیا۔ میں جو مکان
کے اندر بیٹھا ہوا تھا مجھے نظر آیا کہ اس نے ایک حصہ چھوڑ دیا ہے تو میں نے اس خاکروبہ سے کہا۔ وہ سن
کر حیران ہوئی کہ اس نے اندر بیٹھے کیسے دیکھ لیا میں نے اس پر خدا کا شکر کیا کہ یہ باوجود میلے کے سر پر لیا میں پر خدا کا یہ
موجود ہونے کے نہیں دیکھ سکتی حالانکہ مجھے اس نے اس قدر دور دراز فاصلہ سے دکھلا دیا۔
نو وارد صاحب نے عرض کی کہ پھر یہ بات اور اس رؤیت روحانی کا کیسے پتہ لگے اور سمجھ میں
آوے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ بہت دیر صحبت میں رہے تو سمجھ میں آ سکتا ہے اور اس کی نظیر یہ
پیشگوئیاں بھی ہیں جو ہم کرتے ہیں کیونکہ جو علوم پیش از وقت خدا بتلاتا ہے وہ بھی تو ایک قسم کی دیوا
کے پیچھے ہیں جو کہ درمیان میں حائل ہوتی ہے اور ایک عرصے کے بعد اس نے گرنا ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ
قبل از وقت دکھلا دیتا ہے اور اسی عالم میں یہ سب عجائبات ہیں ۔ کل یا پرسوں ایک نیچری کا خط آیا کہ
میرے نزدیک تو انسان کے واسطے خدا شناسی ممکن ہی نہیں ہے تو بات یہی ہے کہ جب روحانی حصہ نہ
ہوا۔
دیا جاوے تب تک کیا پتہ لگتا ہے۔ انسان کا خاصہ علم ہی ہے اگر علم نہ ہو تو صرف جسد ہی ہوا
دو آدمی سعید ہوتے ہیں ایک تو وہ جن کا اللہ تعالیٰ بالذات رفع
رفع حجاب کے دو طریق حجاب کرتا ہے اور اپنی خدائی طاقتوں سے اپنی ہستی ان پر کھول
دیتا ہے۔ دوسرے وہ جو ایسے آدمیوں کی صحبت میں رہ کر ان سے مستفید ہوتے ہیں۔ جیسے صحابہ کرام
رضوان اللہ اجمعین کی جماعت کہ ان کے تمام حجاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے رفع
رعظیم الشان نشانوں سے خدا نے ان پر اپنی ہستی کو کھول دیا اور کامل معرفت ان کو ملی مگر بیہودہ
ہوئے اور اور کیم
فلسفیوں سے ہرگز ممکن نہیں کہ یہ ایمانی حالت ان کو نصیب ہو ۔ ہو۔
ایمان تو ایک چولہ بدل کر دوسرا اسے پہنا دیتا ہے اور اسے ایک فوق العادت طاقت دی جاتی
ہے کوئی فلاسفر نہیں گذرا کہ جسے یہ طاقت ملی ہو۔ افلاطون وغیرہ بھی اس سے بے نصیب رہے پاکیزگی
کی وراثت بجز انبیاء کے نہیں آئی اور فلسفیوں وغیرہ میں بجز تکبر کے اور کچھ نہیں ہوتا۔
دنیا کی مصنوعات میں زیادہ تر مشغول ہونے سے دین کے پہلو میں ضرور کمزوری ہوا کرتی ہے
سچی بات یہی ہے کہ انسان لمبی صحبت میں رہے چند ایک نمونہ جب اسے مل جاتے ہیں تو پھر ٹھیک
ہوجاتا ہے۔
خواب میں نماز پڑھنے اور شیرینی کھانے کی تعبیر میں حضرت اقدس نے فرمایا کہ خوابوں کی تعبیر اس کے یعنی ہیں کہ خداتعالی کسی وقت چاہے گاتو نماز میں حلاوت عطا
کرے گا۔ تبت یدا ابی لَهَپ خواب میں پڑھنے پر فرمایا کہ کسی دشمن پر فتح ہو گی ۔
فرمایا۔
خوابوں کی تعبیر ہر ایک کے حال کے مطابق ہوتی ہے خوابوں کی تعبیر ہر ایک
کے حال کے موافق مختلف ہوا کرتی ہیں ایک دفعہ ابن سیرین کے پاس ایک شخص آیا اور بیان کیا کہ
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کوڑے کے ڈھیر پر ننگا کھڑا ہوں ۔ ابن سیرین نے کہا کہ اگر کوئی
اور شخص کا فریا فاسق اس خواب کو بیان بیان کرتا تو میں اسکی اس کی تعبیراور تعبیر اور بیان کرتا مگر تو ت اس ا تعبیر کے کے لائق نہیں
ہے اس لئے سن کہ کوڑے اور کھاد سے مراد تو دنیا ہے کہ جس میں تو موجود زندہ ہے اور ننگے ہونے سے دنیا
مراد یہ ہے کہ تیرے صفات حسنہ سب لوگوں پر کھلے ہیں کیونکہ ننگا ہونے سے انسان کا سب ظاہر
ہو جاتا ہے۔ اسی طرح لوگ تیری خوبیاں دیکھ رہے ہیں تو مطلب اس سے یہ ہے کہ صالح آدمی کے
خواب کی تعبیر اور ہوتی ہے اور شقی کی اور ۔
پھر اس کے بعد روح کا ذکر چلا اور ایک شخص نے اس کے متعلق سوال کیا تو پیدائش کے اسرار حضور علیہ اسلام نے فرمایا کہ
جس تھے نے پیدا ہونا ہوتا ہے تو روح کی استعداد اس تھے میں ساتھ ساتھ چلی آتی ہے۔
جیسے جیسے وہ تیار ہوتی جاتی ہے اور جب وہ عین لائق ہوتا ہے تو خدا اس پر فیضان کرتا ہے اسی کی
طرف اشارہ ہے ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ (المؤمنون: ۱۵)
میں نے ایک انڈے کو ایک دفعہ پیالی میں ڈالا ۔ دیکھا تو اس کی زردی اور سفیدی پانی کی طرح
ہوئی ہوئی تھی اور اس کے درمیان میں ایک نقطہ خون کا خشخاش کے دانہ کی طرح تھا اور اس کی کئی
تاریں کوئی کسی طرف کو اور کوئی کسی طرف کو نکلی ہوئی تھیں اور سوائے اس نقطہ کے اور کوئی حرکت اس
میں نہ تھی تو میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ خلق اشیاء کا سلسلہ ایسا نہیں معلوم ہوتا کہ اول سر بنا یا پھر
ہاتھ پھر پاؤں وغیرہ بلکہ اس کی کارروائی یکساں ہوتی ہے اور سب کچھ پہلے ہی سے ہوتا ہے صرف
نشوونما پاتا جاتا ہے میں نے بعض دائیوں کو کہا ہوا تھا کہ جو بچے اسقاط ہوا کریں تو دکھا یا کرو تو میں نے
بعض بچے دیکھے ان کے بھی سب اعضا وغیرہ بنے بنائے تھے خدا کا یہ خلق معمار کی طرح نہیں ہوتا کہ
اول دیواریں بنائیں پھر چوبارہ بنایا پھر اوپر اور کچھ بنایا بلکہ چار ماہ کے بعد جب روح کی تکمیل ہوتی
ہے تو اس وقت انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ اس پر صادق آتا ہے تو بچہ حرکت کرنے لگتا ہے۔
جیسے دنیا کے سات دن ہیں یہ اشارہ اسی طرف ہے کہ دنیا کی عمر بھی تکمیل کے مراتب ستہ سات ہزار برس ہے اور یہ کہ خدا نے دنیا کو چھ دن میں بنا کر
ساتویں دن آرام کیا اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ ہر ایک شے چھ مراتب ہی طے کر کے مرتبہ تکمیل کا
حاصل کرتی ہے نطفہ میں بھی اسی طرح چھ مراتب ہیں کہ انسان اول سلسلہ میں طین ہوتا ہے پھر
نطفه ، پھر عَلَقَه ، پھر مُضْغَه، پھر عِظَامًا ، پھر لَحْمًا، پھر سب کے بعد انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ اور اس
سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ باہر سے کچھ نہیں آتا بلکہ اندر ہی سے ہر ایک ھے نشو و نما ہوتی رہتی ہے۔
آریوں کا یہ اصول ہے کہ جب انسان مرتا روح سے متعلق آریوں کے عقیدہ کارڈ ہے تو اس کی روح اندر سے نکل کر آکاش
میں رہتی ہے رات کو اوس کے ساتھ مل کر کسی پتے یا گھاس پر پڑتی ہے وہ پتا یا گھاس کوئی کھا لیتا ہے تو
اس کے ساتھ وہ روح بھی کھالی جاتی ہے جو کہ پھر دوسری جاندار شے میں نمودار ہوتی ہے اب اس پر یہ
اعتراض ہوتا ہے کہ بچہ خلق اور خلق میں ماں اور باپ ہر دو سے حصہ لیتا ہے اور جیسے جسمانی حصہ لیتا ہے
ویسے ہی روحانی بھی لیتا ہے تفاوت مراتب کے لحاظ سے تناسخ کی ضرورت کو ماننا غلطی ہے یہ تو ہر ایک جگہ
پایا جاتا ہے نباتات میں بھی ہم تفاوت مراتب کو دیکھتے ہیں اور اسی طرح انسانوں میں بھی ہے۔
جس وہ لوگ آریوں کے دیگر عقائد جن قد بادشاہ اور راجہ میں اردو اور اس آرام کے ساتھ ایک مشقت عبادت کی نہ ملاویں گے تو وہ سخت عذاب پاویں گے۔
خدا نے بعض کو خود مشقت دے دی ہے اور بعض کو نہیں ۔ جو لوگ دنیا میں دولت رکھتے ہیں اور عیاشی
اور فسق و فجور میں مبتلا ہیں ان سے حساب ہوگا جیسے ایک انسان سرد پانی پیتا ہے مگر اپنے بھائی کو نہیں دیتا
تو سزا پاوے گا۔ جس حال میں کہ آگے جا کر سب کمی بیشی پوری ہو جاتی ہے تو پھر اعتراض کیا ہے ان
کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں کہ خدا ہے ۔ کشف و کرامات کے منکر ہیں ۔ روح اور پر مانو کوا نادی مانتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ صرف جوڑ جاڑ پر میشر کرتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ جب روح اپنے صفات میں پرمیشر
کا محتاج نہیں ہے اور نہ ذرات ( پر مانو) پر میشر کے محتاج ہیں تو پھر جوڑنے میں اس کی کیوں احتیاج
ہوئی؟ بلکہ جیسے وہ اپنے وجود اور صفات میں خود بخود ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آپس میں جڑ نہ سکتے ہوں؟
جب ایک انسان کا بدن اپنا ہے، کپڑے اپنے ہیں تو پہننے کے واسطے دوسرے کی کیا ضرورت ہے؟
عیسائیوں کی طرح ان کے ہاتھ میں بھی اعتراض ہی اعتراض ہیں۔ اسلام پر کثرت ازدواج کا
اعتراض کرتے ہیں حالانکہ کئی ہزار کرشن کی بیویاں تھیں ۔
ل البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۳ تا ۸۵