عرض حال

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰة والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدۂ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائز ڈایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے ۔
۔
اس مرتبه از سرنو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے ۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
لمسير
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور
احکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات ، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہوا آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنا دیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ چوتھی جلد ہے جو ۱۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء سے
لے کر ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء تک کے ملفوظات طیبہ پر مشتمل ہے۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی اہمیت سے متعلق ملاحظہ ہو پیش لفظ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول ۔
اس جلد کی ترتیب و تدوین میری ہدایات کے ماتحت مکرم و محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب
دیا لگڑھی کی رہین منت رہین منت ہے مولانا موصوف نے نہ صرف یہ کہ جلد سوم کے آگے کے ملفوظات کو
نہایت محنت سے جمع کیا بلکہ سابق جلدوں کے مرتب سے جو ملفوظات جلد دوم یا جلد سوم میں لکھنے
سے رہ گئے تھے ان کو بھی اکٹھا کیا جو اس جلد کے شروع میں لکھے گئے ہیں ۔ پھر ان کے لئے ایک
دقت یہ بھی تھی کہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء سے الحکم کے علاوہ اخبار البدر‘ بھی جاری ہو گیا اور
ت دونوں اخباروں میں شائع ہونے لگے اور ان میں بعض جگہ بلحاظ ا اظ الفاظ اور بعض جگہ بلحاظ
اختصار و طوالت فرق تھا۔ سو اس کے لئے میں نے یہ ہدایت دی کہ جس اخبار میں تفصیل درج ہو
اسے متن میں رکھا جائے اور دوسرے اخبار میں جہاں کہیں الفاظ یا مفہوم میں فرق ہو اس کے بیان
کو حاشیہ میں لکھا جائے ۔ چنانچہ اسی نہج پر دونوں اخباروں کے ملفوظات اس جلد میں یکجا جمع کرنے
کی کوشش کی گئی ہے۔
ملفوظات
اور جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام جو چار قسموں پر مشتمل ہے اس
کا ا مرتبہ یقین اور سند کے لحاظ اظ سے مندرجہ ذیل ترتیب تیب سے سے ۔ ہے:۔
اوّل ۔ وہ کتب و رسائل و اشتہارات جو آپ نے خود بغرض اشاعت تالیف فرما ئیں ۔
دوم ۔ مکتوبات
وم ۔ ملفوظات ہیں جن سے مراد آپ کا وہ کلام ہے جو آپ نے کسی مجمع یا مجلس یا سیر وغیرہ میں
بطریق تقریر یا گفتگو ارشاد فرمایا اور لکھنے والوں نے اسی وقت بصورت ڈائری حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی زندگی میں شائع کر دیا۔

چہارم ۔ روایات ہیں ۔ وہ بھی ایک نوع ملفوظات کی ہیں مگر وہ ساتھ ساتھ ضبط میں نہیں لائی گئیں
بلکہ راویوں کے حافظہ کی بنا پر جمع ہوئی ہیں ۔ پس اگر کوئی بات ملفوظات میں آپ کی تالیف کردہ
کتب و رسائل میں شائع شدہ بات کے خلاف ہو یا آپ کے تعامل کے خلاف ہو تو ملفوظات میں
مندرج بات کو چھوڑ دیا جائے گا اور آپ کی کتب و رسائل میں شائع شدہ بات کو ترجیح دی جائے
گی ۔ کیونکہ ملفوظات میں یہ یقینی نہیں کہ ان کے لکھنے والوں نے تمام الفاظ حضرت اقدس کے ہی
لکھے ہوں ۔ ملفوظات کے مطالعہ سے صاف ظاہر ہے کہ وہ بسا اوقات حضرت اقدس کے مفہوم کو
اپنے الفاظ میں پیش کرتے ہیں بطور مثال ملاحظہ ہو ( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۳۵۷)۔
دو
ایڈیٹر صاحب الحکم“ لکھتے ہیں :۔
ابوسعید نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے آئے تھے کہ بعض ناقص ابھی
موجود تھے اُن کی تکمیل کے لئے آئے ۔“
اور ایڈیٹر صاحب البدر“ لکھتے ہیں :۔
بعض لوگ مدینہ میں ناقص تھے اور معرفت کے پیاسے تھے ان کو کامل کرنے اور
دلوں کی پیاس بجھانے کے لئے آپ مکہ سے مدینہ تشریف لے گئے ۔“
اسی طرح ملفوظات جلد سوم صفحہ ۷۴ ۳ و ۷۵ ۳ ملاحظہ ہو ۔
ایڈیٹر صاحب البدر لنڈن کے جھوٹے مسیح پکٹ کے تذکرہ میں لکھتے ہیں :۔
اب ہماری سچی کشتی نوح جھوٹی پر غالب آجائے گی ۔“
یورپ والے کہا کرتے تھے کہ جھوٹے مسیح آنے والے ہیں سواول لنڈن میں ایک
جھوٹا مسیح آگیا اس کا قدم اس زمین میں اول ہے بعد ازاں ہمارا ہو گا جو کہ سچا مسیح ہے ۔“
اور ایڈیٹر صاحب ”الحکم“ لکھتے ہیں :۔
معقول باتوں کی قدر ہوتی ہے اور وہ رہ جاتی ہیں لیکن جاہلانہ باتوں کی رونق
دو تین سطروں ہی میں جاتی رہتی ہے ۔ جھوٹھے نبیوں اور مسیحوں کا قدم پہلے لندن میں

رکھا گیا اور سچے مسیح کی آواز اس کے بعد لندن میں پہنچے گی ۔
پس اس اصل کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ ملفوظات کا درجہ حجت اور سند پکڑنے کے
لحاظ سے تیسرے درجہ پر ہے۔ پس اگر ملفوظات کی کوئی عبارت ایسی ہو جو حضور کی تالیف کردہ
کتب اور رسائل کی کسی عبارت کے مخالف ہو یا آپ کے تعامل کے مخالف ہو تو وہ لائق ترک ہوگی ۔
کیونکہ بہت ممکن ہے کہ ملفوظات کے لکھنے والے نے حضرت اقدس کے مفہوم کو صیح طور پر اخذ نہ کیا ہو۔
لیکن باوجود اس کے ملفوظات طیبہ کی اہمیت اور ان کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ملفوظات
خدا تعالیٰ کے مقدس مسیح اور اس کے سچے مامور اور ان کی پاک مجالس کا نقشہ پیش کرتے ہیں جن میں
حضرت اقدس اپنے جاں نثار اتباع کی روحانی ترقیات اور ان کے ازدیاد ایمان و عرفان کے لئے
قیمتی نصائح فرمایا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
رض
ایڈیٹر ” الحکم کو اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر ” البدر اور ان کے رفقاء کو جنہوں نے
آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ان مطائبات کو اپنے اخبارات کے کالموں میں محفوظ کر دیا۔
اے ہمارے پیارے خدا! تو انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرما اور ہم سب
کی طرف سے انہیں سلامتی کا پیغام پہنچا۔ آمین
ذیل میں ملفوظات کی اس جلد کا انڈیکس بصورت خلاصہ مضامین درج کیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
سے ہماری عاجزانہ التجاء اور دعا ہے کہ وہ ان ملفوظات طیبہ کو نافع الناس بنائے ۔آمین
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوہ ۔ یکم جولائی ۱۹۶۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی