یکم جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یکم جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه سالی که نکوست او بهارش پیداست
حضرت حجتہ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام نے عید کی مبارک صبح کو جو الہام
ہدیہ عید بطور ہدیہ عید سنایا اس کے متعلق جو اشتہار شائع کیا گیا ہے اسے ہم ذیل میں درج
کرتے ہیں وَهُوَ هُذَا -
رکھے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى
وحی الہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت شائع کی جاتی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یاد
او
اول ۔ ایک خفیف خواب میں جو کشف کے رنگ میں تھا مجھے دکھایا گیا کہ میں نے ایک لباس فاخرہ
پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے۔ پھر وہ کشفی حالت وحی الہی کی طرف منتقل ہوگئی چنانچہ وہ تمام فقرات
ے فجر کی نماز کے وقت حضرت اقدس نے تشریف لاتے ہی یہ رویا سنائی ۔۔۔ فرمایا کہ ان کو آج ہی شائع کر دیا جاوے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۵ )
وحی الہی کے جو بعض اس کشف سے پہلے اور بعض بعد میں تھے ذیل میں لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ شَيْئًا - آلَى أَمْرُ اللهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ - بَشَارَةٌ تَلَقَّاهَا النَّبِيُّونَ -
ترجمہ۔ خدا جو رحمان ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے گا خدا کا امر آ رہا
ہے تم جلدی نہ کرو۔ یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔
صبح ۵ بجے کا وقت تھا یکم جنوری ۱۹۰۳ ء و یکم شوال ۱۳۲۰ ھ روز عید جب میرے خدا نے مجھے یہ
خوشخبری دی۔ اس سے پہلے ۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور وحی ہوئی تھی جو میری
طرف سے حکایت تھی اور وہ یہ ہے۔ اِنِّي صَادِقٌ صَادِقٌ وَسَيَشْهَدُ اللهُ لِي -
ترجمہ میں صادق ہوں صادق ہوں عنقریب خدا تعالیٰ میری گواہی دے گا۔
یہ پیشگوئیاں بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا امر میری تائید میں ظاہر
ہونے والا ہے جس سے میری سچائی ظاہر ہوگی اور ایک وجاہت اور قبولیت ظہور میں آئے گی اور وہ
خدا تعالیٰ کا نشان ہوگا تا دشمنوں کو شرمندہ کرے اور میری وجاہت اور عزت اور سچائی کی نشانیاں دنیا
میں پھیلا دے۔
نوٹ ۔ چونکہ ہمارے ملک میں یہ رسم ہے کہ عید کے دن صبح ہوتے ہی ایک دوسرے کو ہدیہ بھیجا
کرتے ہیں سو میرے خداوند نے سب سے پہلے یعنی قبل از صبح پانچ بجے مجھے اس عظیم الشان پیشگوئی کا
ہدیہ بھیج دیا ہے۔ اس ہدیہ پر ہم اس کا شکر کرتے ہیں اور ناظرین کو یہ بھی خوشخبری دیتے ہیں کہ ہم
عنقریب ان نشانوں کے متعلق بھی اشتہار شائع کریں گے جو اخیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک گذشتہ سالوں میں
ظہور میں آچکے ہیں ۔ منہ
المشتهر
مرزاغلام احمد قادیانی
لو
یکم جنوری ۱۹۰۳ء کے
الحکم جلدے نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لنگر خانہ میں نماز عید سے پیشتر
قادیان میں عید الفطر احباب کے لئے میٹھے چاول طیار کروائے اور سب احباب نے
تناول فرمائے ۔۔۔۔ گیارہ بجے کے قریب خدا کا برگزیدہ جرى اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ سادے لباس
میں ایک چوغہ زیب تن کئے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تشریف لایا جس قدر احباب تھے انہوں نے دوڑ دوڑ کر
حضرت اقدس کی دست بوسی ( کی ) اور عید کی مبارک باد دی۔
اتنے میں حکیم نورالدین صاحب تشریف لائے اور آپ نے نماز عید کی پڑھائی اور ہر دو رکعت میں
سورۃ فاتحہ سے پیشتر سات اور پانچ تکبیریں کہیں اور ہر تکبیر کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
گوش مبارک تک حسب دستور اپنے ہاتھ اٹھائے ۔
بوقت ظهر )
اس وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو کمر کے گرد ایک صافہ لپیٹا ہوا تھا۔ فرمایا کہ
کچھ شکایت درد گردہ کی شروع ہو رہی ہے اس لئے میں نے باندھ لیا ہے ذرا غنودگی ہوئی تھی اس
میں الہام ہوا ہے۔
تا عود صحت
فرمایا کہ صحت تو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جب تک وہ ارادہ نہ کرے کیا ہو سکتا ہے۔
( بوقت عصر )
عصر کے بعد حضور نے مجلس فرمائی ۔سید ناصر شاہ صاحب کو مخاطب ہمت بلند رکھنی چاہیے کرکے فرمایا کہ
ہمت بلند رکھنی چاہیے انسان اگر دنیوی امور میں ہمت ہار دے تو دینی امور میں بھی ہار دیتا ہے
یہ عجیب چیز ہے کیونکہ وہ گواہی دیتی ہے کہ قومی ٹھیک ہیں جو لوگ کم ہمت ہیں ان میں پست خیالی پیدا
ہو جاتی ہے۔ مسجدوں کے ملاں جو ہوتے ہیں ان کو دیکھو۔ ایک بار ہمارے میرزا صاحب ( مرحوم )
کے پاس یہاں کا ایک ملاں شکایت لایا کہ ہمارے جو گھر باہم تقسیم ہوئے ہیں تو مجھے چھوٹے قد کے
آدمیوں کے گھر ملے ہیں اور ان کے مرنے سے بہت چھوٹا کفن ملا ہے یہاں تک حالت ان لوگوں
کی گر جاتی ہے کہ ایک ملاں نے نماز جنازہ غلط پڑھائی جب کہا گیا تو جواب دیا کہ اس کی مشق
نہیں رہی ۔
غرض دنیا کے معاملہ میں ہمت نہ کی تو دین میں بھی پست ہمتی پیدا ہو جاتی ہے۔
میرے نزد یک جو لوگ پیشہ پیشہ ور نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز درست نہیں کے طور پر نماز پڑھا۔ پر ہیں
ان کے پیچھے نماز درست نہیں وہ اپنی جمعرات کی روٹیوں یا تنخواہ کے خیال سے نماز پڑھاتے ہیں اگر
نہ ملے تو چھوڑ دیں۔ معاش اگر نیک نیتی کے ساتھ حاصل کی جاوے تو عبادت ہی ہے جب آدمی کسی
کام کے ساتھ موافقت کرے اور پکا راہ اختیار کرے تو تکلیف نہیں ہوتی وہ سہل ہو جاتا ہے۔
( بوقت مغرب )
ایک صاحب نے اپنا ایک خواب سنایا جس میں انہوں نے انگوٹھی دیکھی ۔ تو حضرت اقدس تعبیر الرویا نے فرمایا کہ
انگوٹھی سے مراد یہ ہے کہ انسان اسی حلقہ میں آجاتا۔
جاتا ہے۔
سید عبد القادر صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کا تمثل رویا میں دیکھنا للہ تعالی کو اپنی ان کی شکل پر دیکھائے مگر میں نے
ماں
(یعنی خود حضرت اقدس نے ) ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔ یہ تمام خدا تعالیٰ کے
تمثلات ہوتے ہیں ورنہ وہ توبہ ہیں ورنہ وہ تو جسم سے پاک ہے۔ پیغمبر خدا نے ایک دفعہ خدا کا ہاتھ اپنے شانہ پر دیکھا۔
آج کے الہامات میں خدا نے فرمایا ہے يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ شَيْئًا ایک الہام کی تشریح اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کو چھتی ہے جوکہ ظاہر ہوگا۔ خدا کے چھپانے
لے الحکم سے ” اسی سلسلہ خواب میں ایک شخص نے اللہ تعالیٰ کا تمثل بصورت حضرت مسیح موعود د یکھنا بیان کیا اس
پر حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے تمثلات ہوتے ہیں ۔“
الحکم جلدے نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲)
میں بھی ایک عظمت ہوتی ہے اور خدا کا چھپانا ایسا ہے جیسے کہ جنت کی نسبت فرمایا ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ
مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنِ (السجدة: ۱۸ ) ( کہ کوئی جی نہیں جانتا کہ کیسی کیسی قرةُ اعین ان کے
لئے پوشیدہ رکھی گئی ہے )
دراصل چھپانے میں بھی ایک قسم کی عزت ہوتی ہے جیسے کھانا لایا جاتا ہے تو اس پر دستر خوان
وغیرہ ہوتا ہے تو یہ ایک عزت کی علامت ہوتی ہے مَا اخْفِيَ لَهُمْ بھی دلالت کرتا ہے کہ میں تمہارے
لئے کچھ ظاہر کروں گا یعنی کوئی شے ہے کہ اس وقت چھپائی ہوئی ہے۔
میں ہوں کہ جماعت سے درست میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت نصائح سے درست
جماعت نشانوں سے درست ہوگی نہ ہوگی بلکہ نشانوں سے درست ہوگی ۔ دہریت کی
جڑ جب اندر ہوتی ہے تو قاعدہ کی بات ہے کہ اثر نہیں ہوا کرتا خدا کو خدا کے ہی ذریعے سے پہچان سکتے کو خداکے
ہیں۔ دنیا میں جس تھے کی معرفت انسان کو حاصل ہو جاتی ہے تو اس کی عظمت بھی اس پر کھل جاتی ہے
اس وقت وہ اس سے متاثر ہوتا ہے جیسے دریا میں اپنے آپ کو دیدہ دانستہ نہیں ڈالتا۔ شیر سا منے ہو تو اس
کے مقابل نہیں جاتا جس جگہ سانپ کا خطرہ ہو وہاں نہیں گھستا اور ایک مقام پر بجلی پڑتی ہو تو وہاں سے
بھاگتا ہے ایک طرف تو یہ لوگ دعوئی امت کا کرتے ہیں دوسری طرف کر توت ایسے ہیں ( کہ خدا پناہ
دے ) تو اس کے کیا معنی ہوئے؟
ایک الہام
ایک میرا گذشتہ ایام کا الہام ہے یہاں ذکر کرنا یاد نہ رہا وہ یہ ہے ۔
إِنِّي أَنَا الصَّاعِقَةُ
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نیا اسم ہے آج تک کبھی نہیں سنا
حضرت اقدس نے فرمایا
بے شک اسی طرح طاعون کی نسبت جو الہامات ہیں وہ بھی ہیں جیسے افطِرُ وَاصُومُ یہ بھی
کیسے لطیف الفاظ ہیں گو یا خدا فرماتا ہے کہ طاعون کے متعلق میرے دو کام ہوں گے کچھ حصہ چپ
رہوں گا یعنی روزہ رکھوں گا اور کچھ افطار کروں گا اور یہی واقعہ ہم چند سال سے دیکھتے ہیں شدت
گرمی اور شدت سردی کے موسم میں طاعون دب جاتی ہے گویا وہ اصوم کا وقت ہے اور فروری،
مارچ ، اکتو بر وغیرہ میں زور کرتی ہے وہ گو یا افطار کا وقت ہوتا ہے اور اسی لطیف کلام میں سے ہے
إِنِّي أَنَا الصَّاعِقَةُ -
ایک نے عرض کی کہ نماز میں لذت کچھ نہیں آتی نماز میں لذت کے حصول کی شرائط حضرت اقدس نے فرمایا کہ
نماز نماز بھی ہو۔ نماز سے پیشتر ایمان شرط ہے ایک ہندو اگر نماز پڑھے گا تو اسے کیا فائدہ ہوگا جس کا
ایمان قوی ہوگا وہ دیکھے گا کہ نماز میں کیسی لذت ہے اور اس سے اول معرفت ہے جو خدا کے فضل سے آتی
ہے اور کچھ اس کی طینت سے آتی ہے جو محمود فطرت والے مناسب حال اس کے فضل کے ہوتے ہیں
اور اس کے اہل ہوتے ہیں انہی پر فضل ہوا کرتا ہے ہاں یہ بھی لازم ہے کہ جیسے دنیا کی راہ میں کوشش کرتا
وو
ہے ویسے ہی خدا کی راہ میں بھی کرے۔ پنجابی میں ایک مثل ہے جو منگے سومر ر ہے مر - ” ر مرے سو منگن جائے
لوگ کہتے ہیں کہ دعا کرو۔ دعا کرنا تو مرنا ہوتا ہے اس ( پنجابی مصرعہ ) کے دعا کی حقیقت یہی معنے ہیں کہ جس پر نہایت درجہ کا اضطراب ہوتا ہے وہ دعا کرتا ہے دع میں
ایک موت ہے اور اس کا بڑا اثر یہی ہوتا ہے کہ انسان ایک طرح سے مر جاتا ہے مثلاً ایک انسان ایک
قطرہ پانی کا پی کر اگر دعوی کرے کہ میری پیاس بجھ گئی ہے یا اسے بڑی پیاس تھی تو وہ جھوٹا ہے ہاں اگر
پیالہ بھر کر پیوے تو اس کی بات کی تصدیق ہوگی ۔ پوری سوزش اور گدازش کے ساتھ ایک رنگ میں
جب دعا کی جاتی ہے حتی کہ روح گداز ہو کر آستانہ الہی پر گر پڑتی ہے اور اسی کا نام دعا ہے۔ اور الہی سنت
یہی ہے کہ جب ایسی دعا ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ یا تو اسے قبول کرتا ہے اور یا جواب دیتا ہے۔
اس مقام پر سائل نے کہا کہ جواب کیسے دیتا ہے؟
خدا کا کلام فرمانا حضرت اقدس نے فرمایا کہ بات کر کے بتلا دیتا ہے۔
سائل نے کہا کہ خدا کیسے بات کرتا ہے؟
فرمایا کہ خدا کے فرشتے کلام کرتے ہیں۔ اکثر دفعہ فرشتوں نے ہمارے ساتھ کلام کی ہے
مکالمات الہیہ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی زبان پر کلام جاری کر رہا ہے اور وہ
ایسی طاقت اور شدت سے ہوتا ہے جیسے ایک فولادی میخ دستی جاتی ہے ایسی لطافت ہوتی ہے کہ گویا
خدا کا کلام ہے۔
نماز پڑھو، تدبر سے پڑھو اور ادعیہ ماثورہ کے بعد اپنی زبان میں دعا
نماز پڑھنے کا طریق مانگنی مطلق حرام نہیں ہے جب گدازش ہو تو سجھو کہ مجھے موقع دیا گیا
ہے اس وقت کثرت سے مانگو اس قدر مانگو کہ اس نکتہ تک پہنچو کہ جس سے رقت پیدا ہو جاوے۔ یہ
بات اختیاری نہیں ہوتی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ترشحات پیدا ہوتے ہیں۔ اس کو چہ میں اوّل
انسان کو تکلیف ہوتی ہے مگر ایک دفعہ چاشنی معلوم ہوگی تو پھر سمجھے گا جب اجنبیت جاتی رہے گی اور
نظارہ قدرت الہی دیکھ لیوے گا تو پھر پیچھا نہ چھوڑے گا۔ قاعدہ کی بات ہے کہ تجربہ میں جب ایک
دفعہ ایک بات تھوڑی سی آجاوے تو تحقیقات کی طرف انسان کی طبیعت میلان کرتی ہے اصل میں
سب لذات خدا کی محبت میں ہیں ۔ ملعون لوگ (یعنی جو خدا سے دور ہیں ) جو زندگی بسر کرتے ہیں وہ
کیا زندگی ہے۔ بادشاہ اور سلاطین کی کیا زندگیاں ہیں مثل بہائم کے ہیں ۔ جب انسان مومن ہوتا ہے
تو خودان سے نفرت کرتا ہے۔
دہلی کے جلسے میں جو لوگ بڑے شوق سے جاتے ہیں صادقوں کی صحبت میں آجاؤ سوائے اس کے کہ وہاں بعض مسخ شدہ شکلوں کو دیکھیں اور
کیا دیکھیں گے یہ لوگ ایسے دور دراز خیالات میں آ کر پڑے ہیں کہ جب فرشتے آ کر جان نکالیں
گے تو اس وقت ان کو حسرت ہوگی ۔
ایمان لانے اور خدا کی عظمت کے دل میں ہونے کی اوّل نشانی یہ ہے کہ انسان ان تمام کو مثل
کیڑوں کے خیال کرے ان کو دیکھ کر دل میں نہ تر سے کہ یہ فاخرہ لباس پہن کر گھوڑوں پر سوار ہیں۔
در حقیقت ان لوگوں کی قسمت بد اور کتوں کی سی زندگی ہے (کہ مردار دنیا پر دانت مار رہے ہیں )۔
انسان کو اگر دیکھنے کی آرزو ہو تو ان کو دیکھے جو منقطعین ہیں اور خدا کی طرف آگئے ہیں اور خدا ان کو
زندہ کرتا ہے ان کی زیارت سے مصائب دور ہوتے ہیں جو شخص رحمت والے کے پاس آوے گا تو وہ
رحمت کے قریب تر ہوگا اور جو ایک لعنتی کے پاس جاوے گا وہ لعنت کے قریب تر ہوگا ۔ دنیا میں یہی
بات غور کے قابل ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: ۱۱۹) یعنی اے بندو! تمہارا
بچاؤ اسی میں ہے کہ صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
پھر نماز کی حلاوت کے سوال پر فرمایا کہ
نشوونما رفتہ رفتہ ہوا کرتا ہے یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں آ گئے اگر خدا نہ چاہتا تو آپ کیا
کرتے؟ ممکن تھا کہ اول دلّی کی طرف جاتے تو وہاں سے سوائے لاف و گزاف کے کیا ساتھ لے
جاتے یا چند ایک تماشہ شعبدہ بازی کے دیکھ لیتے ۔
سائل نے عرض کی کہ میرا خیال تھا کہ آپ ضرور جلسہ دہلی میں ہوں گے آپ کا کمپ معہ اپنی جماعت
کے الگ ہوگا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم ان باتوں سے ایسے متنفر ہیں کہ ان کے خیمے ہمارے نزدیک
بھی ہوں تو ہم یہ خواہش کریں کہ خدا جلد تر ان کو یہاں سے اٹھا دے جیسے ایک مردار جب پاس پڑا ہو
تو اسے جلدی اٹھوا دیتے ہیں کہ کہیں متعفن ہو کر بیماری کا باعث نہ ہو۔
سائل نے عرض کی کہ اس سے پیشتر مجھے بہت شوق جلسہ کا تھا مگر اب دو تین دن سے ذرہ خیال تک
بھی نہیں ہے حضور کی زیارت کو دل چاہتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ حق یہی ہے۔
رؤیت ملائکہ
لے
پھر سائل نے عرض کی کہ کیا ہم فرشتہ کو دیکھ سکتے ہیں؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم ہر روز دیکھتے ہیں کبھی کشف میں کبھی رویا میں ۔ ایک حالت رؤیا کی ہوتی ہے وہ نیند میں
ہوتی ہے اس میں بھی غیبت جس ہوتی ہے کہ انسان سو کر کہیں کا کہیں سیر کرتا ہے اور مکان اس کا بدلتا
ل البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۶،۸۵
ہے لیکن کشف میں مکان نہیں بدلتا۔ کبھی غنودگی میں ہوتا ہے اور کبھی بیداری میں اور باوجو د غنودگی کے
حصہ کے پھر بھی مر بھی ہر ہرا ایک آواز کو سنتا ہے جانتا ہے کہ ہ فلاں فلاں مکان مکان : میں میں ہوں ایک دفعہ میں نے فرشتوں
کو انسان کی شکل پر دیکھا یا نہیں کہ دو تھے یا تین ، آپس میں باتیں کرتے تھے اور مجھے کہتے تھے کہ تو
کیوں اس قدر مشقت اٹھاتا ہے اندیشہ ہے کہ بیمار نہ ہو جاوے میں نے سمجھا کہ یہ جو چھ ماہ کے
روزے رکھے ہیں ان کی طرف اشارہ ہے۔
اس مقام پر حضرت اقدس نے اپنا واقعہ مجاہدہ اور ششماہی روزہ کا بیان فرمایا جو کہ البدر نمبر ا میں
زیر عنوان اُسوہ حسنہ کے درج ہے ) ۔
فرمایا کہ ان روزوں کو میں نے مخفی طور پر رکھا بعض دفعہ اظہار میں سلب رحمت کا اندیشہ ہوتا ہے
اس لئے مخفی رکھنا اچھا ہوتا ہے چونکہ میں مامور تھا اس لئے کوئی مرض وغیرہ نہ ہوا ورنہ اگر کوئی اور ہوتا اور
اس قدر شدت اٹھاتا تو ضرور مسلول ، مدقوق یا مجنون ہو جاتا۔
پھر ایک دفعہ مجھے ایک فرشتہ آٹھ یا دس سالہ لڑکے کی شکل پر نظر آیا اس نے بڑے فصیح اور بلیغ
الفاظ میں کہا کہ خدا تمہاری ساری مرادیں پوری کرے گا۔
اسی طرح ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ ایک نالی شرقاً اور غرباً بہت لمبی صدہا میل تک کھدی ہوئی ہے
اور اس کے اوپر بے شمار بھیٹرمیں لٹائی ہوئی ہیں اور ہر ایک بھیڑ کے سر پر ایک قصاب ہاتھ میں چھری
لئے ہوئے طیار بیٹھا ہے اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے جیسے حکم کا انتظار ہے میں اس وقت اس
مقام پر ٹہل رہا ہوں اور ان کو دیکھ رہا ہوں ان کے نزدیک جا کر میں نے کہا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي
لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) انہوں نے اسی وقت چھریاں پھیر دیں کہ حکم ہو گیا۔ معلوم ہوتا ہے
کہ چونکہ خلیفہ جو ہوتا ہے وہ آسمان سے ہوتا ہے اس لئے میں نے جو آواز دی تو انہوں نے سمجھا کہ حکم
ہو گیا اور جو آواز آسمان سے آنی تھی وہ میں نے کہی جب وہ بھیٹر میں تڑ ہیں تو انہوں نے کہا کہ تم چیز کیا
ہو میلا کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔ ان ایام میں ۷۰ ہزار آدمی ہیضہ سے مرا تھا ۱۸۸۲ء کا ذکر ہے۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے لیکھرام کے متعلق کشف کا ذکر کیا جو لیکھرام کے متعلق کشف کہ برکات الدعاء کے ٹائیٹل پیج پر چھپا ہوا ہے۔