۲؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بعد از میں فرمایا کہ ایک دفعہ میں نے اسی لیکھرام کے متعلق دیکھا کہ ایک نیزہ ہے اس کا پھل
بڑا چمکتا ہے اور لیلا
اور لیکھرام کا سر پڑا ہوا ہے اسے اس نیزے سے پرو دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پھر یہ
قادیان میں نہ آوے گا۔ ( ان ایام میں لیکھر ام قادیان میں تھا اور اس کے قتل سے ایک ماہ پیشتر کا یہ
واقعہ ہے ) فرمایا کہ
یہ عجائبات ہیں ختم ہونے میں نہیں آتے لیکھرام کے قتل کے وقت جب تلاشی میں کاغذات
دیکھے گئے تو اس میں بہت سے خط نکلے جن میں لکھا تھا کہ وہ خبیث مارا گیا ہے اچھا ہوا کہ پیشگوئی پوری
ہوئی۔ اس میں جو پیشگوئی پوری کے الفاظ تھے وہ حکام سے ہر ایک شک اور شبہ کو دور کرتے تھے۔ میں
بعض احباب نے سوال کیا کہ کیا نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟
تنہا احمدیوں کے لئے ہدایت فرمایا۔ ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔ یہ سلسلہ خدا کا ہے
وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا ۔ لے
۲ جنوری ۱۹۰۳ء بروز جمعه ( بوقت سیر )
فرمایا۔ رات مجھے الہام ہوا جَاءَنِي أَئِلٌ وَاخْتَارَ وَ آدَارَ إِصْبَعَهُ وَأَشَارَ -
ایک الہام يَعْصِمُكَ اللَّهُ مِنَ الْعِدًا وَيَسْطُرُ بِكُلِّ مَنْ سَطَا -
آئل جبرائیل ہے فرشتہ بشارت دینے والا ۔
( ترجمہ ) آیا میرے پاس آئل اور اس نے اختیار کیا ( یعنی چن لیا تجھ کو ) اور گھمایا اس
نے اپنی انگلی کو اور اشارہ کیا کہ خدا تجھے دشمنوں سے بچاوے گا اور ٹوٹ کر پڑے گا اس بڑے گا اس شخص پر جو
تجھ پر اچھلا ۔
فرمایا۔ آئل اصل میں ایالت سے ہے یعنی اصلاح کرنے والا جو مظلوم کو ظالم سے بچاتا ہے
ل البدر جلد ا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۰

یہاں جبریل نہیں کہا آئل کہا۔ اس لفظ کی حکمت یہی ہے کہ وہ دلالت کرے کہ مظلوم کو ظالموں سے
بچاوے اس لئے فرشتہ کا نام ہی آئل رکھ دیا پھر اس نے انگلی ہلائی کہ چاروں طرف کے دشمن اور
اشارہ کیا کہ يَعْصِمُكَ اللهُ مِنَ الْعِدَا وغیرہ ۔
یہ بھی اس پہلے الہام سے ملتا ہے إِنَّهُ كَرِيمٌ تَمَشَّى أَمَامَكَ وَعَادَى مَنْ عَادَى -
وہ کریم ہے تیرے آگے آگے چلتا ہے جس نے تیری عداوت کی اس کی عداوت کی ۔ چونکہ
آئل کا لفظ لغت میں مل نہ سکتا ہوگا یا زبان میں کم مستعمل ہوتا ہوگا اس لئے الہام نے خود اس کی
تفصیل کر دی ہے۔ ( یہ گذشتہ چند روز کا الہام ہے )
جس طرح انبیاء کے صفات ہوتے ہیں اسی طرح ملائکہ کے بھی صفات ہوتے ہیں اور اصبعه
کے اجتہادی معنے جو کچھ ہم کریں اصل واقعہ تو اس وقت معلوم ہو گا جب وہ ظہور پذیر ہوگا۔
کے
دکھلایا جاتا۔
ایک نو وارد صاحب نے عرض کی کہ کاش مجھے بھی جبرائیل دکھلا۔
فرمایا ۔ جب خدا آپ کو وہ آنکھیں عنایت کرے گا تو آپ بھی دیکھ لیں گے وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا
بامرِ رَبِّكَ (مریم : ۶۵) وہ تو خدا کے حکم سے نازل ہوتا ہے جب محمد حسین بٹالوی نے رسالہ کفر کا لکھا
تھا اور لوگوں کو بھڑ کا یا تھا کہ یہ مسلمان نہیں ۔ ان کے جنازہ نہ پڑھو مسلمانوں کے قبرستان میں ان کو دفن
نہ کرو اس وقت لوگ بھڑ کے اور ہماری مخالفت عام ہوگئی اور بغض و عداوت حد سے بڑھ گیا اس وقت
میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ بھائی غلام قادر کی شکل پر ایک شخص آیا مگر فوراً مجھے معلوم کرایا گیا
کہ یہ فرشتہ ہے میں نے کہا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ کہا جِئْتُ مِنَ الْحَضْرَةِ " میں جناب باری
سے آیا ہوں چونکہ وہاں بہت لوگ معلوم ہوتے تھے میں نے اس سے الگ ہو کر ایک بات کرنے
دو
الحکم میں نو وارد کا لفظ نہیں بلکہ ابوسعید ع بلکہ ابوسعید عرب صاحب کا نام لکھا۔ کا نام لکھا ہے ۔ البدر میں بھی صرف اسی مقام پر نو وارد
لکھا ہے ۔ آگے اس ڈائری میں عرب صاحب ہی لکھا ہے جس سے وضاحت ہو جاتی ہے کہ یہ نو وارد عرب صاحب ہی
ہیں ۔ (مرتب)
الحکم جلدے نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
الحکم میں جِئْتُ مِنْ حَضْرَةِ الْوِتْرِ لکھا ہے ۔ الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۶ )

کی درخواست کی تو وہ علیحدہ ہو کر مجھے پوچھنے لگا میں نے کہا لوگ تو مجھ سے علیحدہ ہو گئے ہیں ۔ کہا نہیں
ہم تمہارے ساتھ ہیں معاً میری حالت کشف جاتی رہی ۔
فرمایا۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اگر صرف حدیث کو مدار شریعت رکھا جاوے
حدیث کا مرتبہ اور قرآن کو ترک کر دیا جاوے تو یہ ایک تباہی کا نشان ہے جو حدیثیں قرآن
کے موافق ہیں ان کی تو عزت کرو اور تعظیم کرو اور دوسری کو ترک کرو۔
عرب صاحب نے سوال کیا کہ قیامت کے دن لوگ جس طرح قیامت کے روز حشر کیسے ہوگا مرتے ہیں اس طرح اول و آخر مبر وار حاضرہوں گے یا ایک دم مرتے ہیں طرح اول و حاضر دم
تمام متقدمین و متاخرین اکٹھے اٹھیں گے۔
فرمایا۔ الگ الگ ثابت نہیں سب اکٹھے اٹھیں گے ماننا پڑتا ہے کہ ہمارا خدا بڑا قادر خدا ہے۔
دیکھو نطفہ کیا چیز ہے اور پھر اس سے کس طرح انسان کامل بن جاتا ہے ہر شخص جو خدا کو ماننے والا
ہے سورج چاند وغیرہ اجسام کو دیکھ کر کیا وہ یہ بتلا سکتا ہے کہ کن چھکڑوں پر یہ اسباب آیا تھا اور ان کا
مصالح کہاں سے آیا تھا یہی ماننا پڑے گا اور پڑتا ہے کہ اِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ
كُن فَيَكُونُ (لیس: ۸۳) پھر ہم کو ایسا ہی ماننا چاہیے کہ قیامت کے روز سب کو یک دم مقابلہ کرا
دے گا اور جن حسرتوں میں مومن مر گئے تھے اور ان کو معلوم نہ تھا کہ ہمارے مخالفوں کا کیا حال ہوا
وہ ان کو دکھلا دیا جاوے گا کہ دیکھو اے راست باز بندو! یہ منکرین کا حال ہے تب ان راست بازوں کو
لذت آوے گی۔ پس خدا کو ہم مان ہی نہیں سکتے جب تک کہ اس کو صاحب مقدرت کلی نہ مان
لیں۔ پہلے اس کے کاموں کو دیکھو ہم سب کو ماننا پڑتا ہے کہ ان کا کوئی فاعل ہے پھر کیا وجہ کہ ایک
حصہ میں اس کو مانتا اور ایک حصہ میں اس کا انکار کرتا اور شبہات میں پڑتا۔ یا تو پہلی دفعہ سے ہی
انکار کرنا چاہیے یا بکلی ماننا۔ خدا کی صفات اور کام غیر محدود ہیں کیا دنیا کی ہزار ہا مخلوق اس بات کی
کافی دلیل نہیں کہ خدا بڑا قوی خدا ہے ۔

خدا کبھی معطل نہیں ہوگا ہمیشہ خالق ، ہمیشہ رازق، ہمیشہ
خدا تعالیٰ کی صفات ابدی ہیں رب ، ہمیشہ رحمان، ہمیشہ رحیم ہے اور رہے گا میرے
نزدیک ایسے عظیم الشان جبروت والے کی نسبت بحث کرنا گناہ میں داخل ہے خدا نے کوئی چیز
منوانی نہیں چاہی جس کا نمونہ یہاں نہیں دیا۔ ہم لڑکپن میں ایسا کرتے تھے اور دیکھتے تھے کہ
گلہری کو جب مار دیا جاوے تو وہ بے حس و حرکت ہو جاتی تھی مگر پھر اگر اس کے سر کو گو بر میں دیا
جاوے تو وہ زندہ ہو جایا کرتی تھی اسی طرح لکھی ۔ پھر یہ موت حقیقی موت نہیں ہوتی نیند اور غشی بھی
موت ہی ہے۔
لو
عرب صاحب نے سوال کیا کہ فرشتہ مرنے کے بعد کس زبان میں سوال
قبر میں سوالات کرنے گا؟
فرمایا۔ ہمیں انگریزی، فارسی ، عربی ، اردو وغیرہ زبانوں میں الہام ہوتے ہیں۔ فرشتہ ہر زبان
بول سکتا ہے۔
سوال کیا۔ کیا فرشتہ یہی سوال کرے گا مَنْ رَّبِّكَ وَمَنْ نَّبِيك ۔ اگر یہی سوال ہو گا تو اس کے
جواب یاد کر لئے جاویں تو وہاں پاس ہو سکتے ہیں ۔
فرمایا نہیں ۔ یہ ایک ایمانی بات ہے یہی دو لفظ یاد کر کے دنیاوی امتحانوں کی طرح کبھی پاس
نہیں ہو سکتا بلکہ انسان جس رنگ سے رنگین ہوگا وہی جواب اس کے منہ سے نکلے گا پھر لکھا ہے بوجہ
منَ الْوُجُوهِ قبر میں راحت یا رنج کا سامان مہیا کیا جاوے گا۔
پھر عرب صاحب کے سوال پر فرمایا کہ
حشر اجساد مرنے کے بعد مردے کا تعلق زمین سے ضرور رہتا ہے۔ مومن کا تعلق ایک
آسمان سے ہوتا ہے اور ایک زمین سے ۔ اصل حساب و کتاب تو برزخ میں ہو جاوے گا مگر مقابلہ
ل الحکم میں یہ عبارت یوں ہے۔
یہ موت حقیقی موت نہیں ہوتی غشی اور نیند کی سی حالت ہوتی ہے اور یہ بھی ایک قسم کی موت ہے یہ نمونہ ہے
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ صفحہ ۶)
احیاء موتی کا۔“

کرانا باقی رہ جاوے گا وہ حشر کو ہوگا ۔ ہزاروں انبیاء ، دجال، کتاب، کفار، ملعون وغیرہ وغیرہ خطاب
پاتے گئے ۔ قیامت میں اس لئے حشر ہوگا کہ ان کو عزت کی کرسی پر بٹھا کر اور مکتبوں کو ذلت کا
عذاب دے کر دکھلا یا جاوے گا کہ دیکھو کون صادق اور کون کا ذب تھا۔
سوال کیا کہ حشر کو جسم ہوگا یا نہیں اور یہی جسم ہو گا یا کوئی اور؟
فرمایا۔ حشر میں جسم دیئے جاویں گے یہ نہیں کہ یہی ہوگا یا کوئی اور ۔ یہ مانی ہوئی بات ہے کہ تین
سال کے بعد پہلا جسم انسانی ضائع ہو جاتا اور اس کا قائم مقام نیا آ جاتا ہے پھر ہمارا ایمان ہے کہ
ان کو بدن ملے گا مگر جس طرح اس علیم کے علم میں ہے۔ ہمارا اس پر ایمان ہے کہ وہ قادر ہے کہ اس
بدن سے بھی کچھ حصہ اسے دے دے اور اس کے سوا اور جسم بھی عطا کرے سوائے ذات باری کے کسی کی
یہ صفت نہیں کہ ہمیشہ ابدی رہے اور یہ طاقت خدا ہی انسان کو دے گا کہ پھر وہ ابدی بن جاوے۔
پھر سوال کیا کیوں یہ مرتبہ صرف انسان کو ہی ملے گا اور حیوانات کو نہیں دیا جاوے گا ؟
فرمایا۔اس پر ہم جھگڑ نہیں سکتے جیسے ایک شخص سخاوت کرتا ہے ایک فقیر کو وہ پیسہ دیتا ہے اور
دوسرے کو روپیہ۔ مگر جس کو وہ پیسہ ملا ہے وہ حق نہیں رکھتا کہ جھگڑا کرے۔ بہشت والوں کو تو ابدی رہنا
ہوگا اور حدیثوں میں بھی آیا ہے کہ دوزخی ہمیشہ اس میں نہیں رہیں گے۔ جیسے فرمایا يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ
زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ کیونکہ وہ بھی آخر خدا کے ہاتھ سے بنے ہوئے ہیں ان پر کوئی زمانہ ایسا آنا
چاہیے کہ ان کو عذاب کی تخفیف دی جاوے۔
لے الحکم میں یہ عبارت یوں ہے ۔
فرمایا۔ ”جسم تو ہوں گے مگر یہ نہیں لکھا کہ یہی یا اور ۔ تین سال کے بعد پہلا جسم تو رہتا نہیں اس کا قائم مقام نیا جسم
آجاتا ہے پس ہمارا یہ ایمان ہے کہ ایک جسم دیا جاوے گا جیسا اس علیم کے علم میں ہے وہ قادر ہے کہ اس بدن سے بھی
کچھ حصہ لے اور ضرور لے گا اور اس حصہ کو بھی جلالی رنگ میں غیر فانی کر دے۔ سوائے ذات باری تعالیٰ کے کسی
دوسرے کی یہ صفت نہیں کہ ابدالآباد تک رہے انسان کو غیر فانی جسم جو دیا جاوے گا یہ خدا کا عطیہ ہوگا۔“
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۷،۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی