۵؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آثار سے پتا لگتا ہے کہ جہاں جہاں طاعون پڑی ہوئی ہے ابھی تک لوگ اس سے متاثر نہیں
ہوئے ۔ ابھی کل امرتسر سے ایک اشتہار آیا ہے کہ تین سالہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور اس پر استہزا
کیا ہے حالانکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ انتظار کرتے کہ ہم کیا لکھتے ہیں کم سے کم ہم سے دریافت ہی کر
لیتے کہ ہم کیا کہتے ہیں ۔
لوگوں کو بھی شرم نہیں آتی جو کہ ان کے گالیوں سے بھرے ہوئے اشتہار پڑھتے ہیں کیا مولویوں
کی پاکیزگی کا یہی نمونہ ہے ان لوگوں کی بڑی کامیابی یہی ہے کہ ممبر پر چڑھ کر نثر اور نظم پڑھ دی ۔ سمجھ
میں نہیں آتا ۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ دلوں پر مہریں لگا دیتا ہے خود ہی توڑے تو توڑے۔
جہلم کے سفر پر فرمایا کہ
اشاعت کا بہتر طریق میری طبیعت ہمیشہ شور و غوغا سے جو کثرت ہجوم کے باعث ہوتا
ہے متنفر ہے ایسے لوگوں کے ساتھ مغز خوری کرنی بے فائدہ ہے وہی وقت انسان کسی علمی فکر میں
صرف کرے تو خوب ہے خدا تعالیٰ نے ہماری اشاعت کا طریق خوب رکھا ہے۔ ایک جگہ بیٹھے ہیں نہ
کوئی واعظ ہے نہ مولوی نہ لیکچرار جولوگوں کو سنا تا پھرے۔ وہ خود ہی ہمارا کام کر رہا ہے بیعت کرنے
والے خود آ رہے ہیں بڑے امن کا طریق ہے۔
۵ جنوری ۱۹۰۳ء بروز دوشنبه (بوقت ظهر )
اس وقت حضور علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو مذہبی آزادی اور جہاد کی حقیقت کچھ سرحد کے لوگوں کی جہاد کے بارے میں اپنی کا
ذکر چل پڑا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
غلط
مذہبی امور میں آزادی ہونی چاہیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرۃ: ۲۵۷)
کہ دین میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے۔ اس قسم کا فقرہ انجیل میں کہیں بھی نہیں ہے۔ لڑائیوں کی
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۲، ۳

اصل جڑ کیا تھی ۔ اس کے سمجھنے میں ان لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔ اگر لڑائی کا ہی حکم تھا تو تیرہ برس
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو پھر ضائع ہی گئے کہ آپ نے آتے ہی تلوار نہ اٹھائی۔ صرف لڑنے
والوں کے ساتھ لڑائیوں کا حکم ہے۔ اسلام کا یہ اصول کبھی نہیں ہوا کہ خود ابتداء جنگ کرے۔ لڑائی کا
کیا سبب تھا اسے خود خدا نے بتلایا ہے کہ ظلِمُوا (الحج : ۴۰) خدا نے جب دیکھا کہ یہ لوگ
مظلوم ہیں تو اب اجازت دیتا ہے کہ تم بھی لڑو۔ یہ نہیں حکم دیا کہ اب وقت تلوار کا ہے تم زبر دستی تلوار کے
ذریعہ لوگوں کو مسلمان کرو بلکہ یہ کہا کہ تم مظلوم ہو اب مقابلہ کرو۔ مظلوم کو تو ہر ایک قانون اجازت
دیتا ہے کہ حفظ جان کے واسطے مقابلہ کرے ۔ ایسے خیالات کی اشاعت کا الزام پادریوں پر نہیں ہے
بلکہ اسے خود ملانوں نے اپنے اوپر پختہ کیا ہے خدا کا ہرگز یہ منشا نہیں ہے کہ ایک غافل شخص جسے دین
کی حقیقت معلوم نہیں ہے اسے جبراً مسلمان کیا جاوے۔ اب ایک بنیا جس کی عمر پچاس یا ساٹھ سال
کی ہے اور اسے دین کی خبر ہی نہیں تو اس کے گلے پر تلوار رکھ کر اس سے لا اله الا اللہ کہلانے سے
کیا حاصل ہوگا ؟ خدا تعالیٰ کا منشا ہے کہ غفلت چونکہ بہت ہو گئی ہے۔ اب دلائل سے سمجھا دے اگر
جہاد کرے بھی تو کس سے کرے؟ سب سے اول تو انہیں مسلمانوں سے کرنا چاہیے کہ جنہوں نے
دین کو تباہ کر دیا ہے۔ صحابہ کرام تو خدا کے فرشتے تھے۔ اور جب ناعاقبت اندیش لوگوں نے
تلواریں اٹھا ئیں تو خدا نے ان کے ذریعہ ان کو سزائیں دلوائیں ۔ مگر آج کل کے یہ لوگ کہ جن کی
مثال ڈاکوؤں کی ہے کیا یہ خدا کے وکیل ہو سکتے ہیں؟ قرآن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ کافر سے پہلے
فاسق کو سزا دینی چاہیے ۔ خدا نے اسی لئے چنگیز خان کو ان پر مسلط کر دیا تھا تا کہ مماثلت پوری ہو
جیسے یہودیوں پر بخت نصر کو متعین کر دیا تھا ویسے ہی ان پر چنگیز خان کو۔ اس کے وقت میں ایک
بزرگ تھے ان کے پاس لوگ گئے کہ وہ دعا کریں۔ انہوں نے جواب دیا کہ تمہاری حرام کاریوں
کی وجہ سے ہی تو چنگیز خان مسلط ہوا ہے۔ قتل کے بعد سنا ہے کہ چنگیز خان نے اسلام کے علماء فضلاء
کو بلا کر پوچھا کہ اسلام کیا ہے انہوں نے کہا کہ پنج وقتہ نماز ہے۔ کہنے لگا کہ یہ تو عمدہ بات ہے کہ اپنے
کاروبار میں پانچ وقت دن میں خدا کو یاد کرنا۔ پھر انہوں نے زکوۃ بتلائی اس کی بھی تعریف کی۔

تیسرے انہوں نے حج بتلا یا اس کی اسے سمجھ نہ آئی۔ اس کے بیٹے کا اسلام کی طرف رجوع تھا مگر
آخر پوتا بالکل مسلمان ہو گیا۔ اسی طرح بخت نصر یہودیوں پر مسلط ہوا تھا۔ مگر خدا نے اسے کہیں
ملعون نہیں کہا ہے بلکہ عِبَادًا لنا (بنی اسراءیل : (۶) ہی کہا ہے ۔ یہ خدا کا دستور ہے کہ جب ایک قوم
فاسق فاجر ہوتی ہے تو اس پر ایک اور قوم مسلط کر دیتا ہے۔
( قبل از عشاء )
اس وقت ایک صاحب نے ایک خواب سنائی جس میں ایک مردہ نے ان کو ان کی موت تعبیر الرویا کی خبردی تھی اور یہ خواب بیعت سے پیشتر آئی تھی۔ اس پر حضرت اقدس نے
فرمایا که
یہ
نے
جو بیعت کرتا ہے اس پر بھی ایک موت ہی آتی ہے۔ خوابوں میں موت سے مراد موت ہی نہیں ہوا کرتی
اور بھی موت کے بہت سے معنے ہیں خدا کو کوئی نہیں پاسکتا جب تک اس کی اول زندگی پر موت نہ آوے۔
دریا کی تعبیر پر فرمایا کہ
جو معارف اور علم رکھتا ہوا سے دریا سے بھی تعبیر کیا کرتے ہیں او تعبیر کیا کرتے ہیں اور ابابیل سے مراد وہ جماعت اور
لوگ جو کہ اس سے فیوض حاصل کرتے ہیں۔
پھر موت کے ذکر پر فرمایا کہ
موت کے معنے رفعت درجات بھی لکھے ہیں اور صوفی کہتے ہیں کہ انسان نجات نہیں پاسکتا جب
تک اس پر بہت موتیں نہ آویں حتی کہ وہ ایک زندگی کو ناقص محسوس کر کے پھر ایک اور نئی زندگی اختیار
کرتا ہے۔ پھر اس پر موت ہوتی ہے۔ پھر اور ایک نئی زندگی اختیار کرتا ہے اور اسی طرح کئی موتیں اور
کئی زندگیاں حاصل کرتا ہے۔
ایک نے سوال کیا کہ خواب کے کتنے اقسام ہیں ۔ حضرت اقدس نے خوابوں کی اقسام فرمایا کہ
تین قسمیں خوابوں کی ہوتی ہیں۔ ایک نفسانی اور ایک شیطانی اور ایک رحمانی نفسانی جیسے بلی کو

چھچھڑوں کے خواب ۔ شیطانی وہ جس میں ڈرانا اور وحشت ہو۔ رحمانی خواب خدا کی طرف سے
پیغام ہوتے ہیں اور ان کا ثبوت صرف تجربہ ہے۔ اور یہ خدا کی باتیں ہیں جو کہ اس دنیا سے بہت دور
تر ہیں اگر ہم ان کے متعلق عقلی دلائل پر توجہ کریں تو نہ دوسرا ان سے سمجھ سکتا ہے نہ ہم سمجھا سکتے ہیں ۔
یہ خدا کی ہستی کے نشان ہیں جو وہ غیب سے دل پر ڈالتا ہے اور جب دیکھ لیتے ہیں کہ ایک بات بتلائی
گئی اور وہ پوری ہوئی تو پھر اس پر خود ہی اعتبار ہو جاتا ہے۔ اس عالم کے امور کا جو آلہ ہے وہ اسے
شناخت نہیں کر سکتا ۔ یہ روحانی امور ہیں ۔ انہیں سے ان کو پہچانا جاوے تو سمجھ آتی ہے۔ اور خواب
اپنی صداقت پر آپ ہی گواہی دیتے ہیں۔ خدائی امور ا یسے ہی ہوتے ہیں کہ سمجھ میں نہیں آیا کرتے
اور اگر وہ آجاویں تو پھر خدا بھی سمجھ میں آجاوے۔
پھر اس کے بعد حضرت اقدس نے اپنے ایک خواب کا ذکر کیا جس میں آپ
ایک معجزانہ رویا نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایک حاکم کی صورت پر نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ ایک حاکم کی صورت پر متمثل ہوا ہے اور آپ نے
کچھ احکام لکھ کر دستخط کرائے ہیں ۔ آپ نے وہ تمام کا غذات دستخط کے واسطے حضرت احدیت
میں پیش کئے ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ ایک کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اور ایک دوات جس میں سرخ روشنائی
تھی وہ پڑی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے قلم لے کر اس روشنائی سے لگائی مگر مقدار سے زیادہ روشنائی اس
میں لگ گئی جیسے کہ دستور ہے کہ ایسی حالت میں قلم کو چھڑک دیا کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی
چھڑک دیا اور کا غذات پر بلا دیکھے دستخط کر دیئے اور اس وقت میرے پاس میاں عبد اللہ سنوری
اور حامد علی تھے۔ اور میں سویا ہوا تھا کہ یکا یک انہوں نے جگایا کہ یہ سرخ قطرات کہاں سے
آئے ، دیکھا تو میرے گرتے پر اور کسی جگہ پگڑی پر کہیں پاجامہ پر پڑے ہوئے تھے۔ میرے دل
میں اس وقت بڑی رقت تھی کہ خدا تعالیٰ کا مجھ پر کس قدر احسان ہے اور فضل ہے کہ کا غذات کو
بلا دیکھے اور پوچھے دستخط کر دیا ہے ۔ اب کیا یہ حیرانی کی بات نہیں ہے کہ میں نے تو ایک معاملہ
خواب میں دیکھا اور اس کے قطرات ظاہر میں کپڑوں پر پڑے جو کہ اب تک موجود ہیں اور
دوشاہد بھی ہیں ۔

پھر وہ وقت کہ ایک دو آدمی ہمارے ساتھ تھے اور کوئی نہ
جماعت کی ترقی کا ایک نشان تھا اور اب دیکھتے ہیں کہ جوق در جوق آ رہے ہیں۔
يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور پھر صرف اتنی ہی بات نہیں بلکہ اس کے اوپر ایک اور حاشیہ لگا ہوا ہے
کہ مخالفوں نے ناخنوں تک زور لگا یا کہ لوگ آنے سے رکیں مگر آخر کا روہ فقرہ پورا ہو کر رہا ۔ اب جو
نیا شخص ہمارے پاس آتا ہے وہ اسی الہام کا ایک نشان ہوتا ہے۔
اجنبیت کی حالت میں انسان خدا کے کاموں سے نا آشنا ہوتا ہے۔ اب جیسے یہ ریل ہے کہ
یہاں کے لوگوں کے نزدیک تو عام بات ہے اور کوئی تعجب اور حیرت کا مقام نہیں ہے مگر جہاں کہ دور دور
آبادیوں میں یہ نہیں گئی اور نہ ان لوگوں نے اسے دیکھا ہے ان سے کوئی بیان کرے تو کب باور کریں
گے کہ ایک سواری ہے کہ خود بخود چلتی ہے۔ نہ اس میں گھوڑا ہے نہ بیل نہ اور جانور۔ تو جن کو ان
خدائی امور کا تجربہ نہیں ان کی سمجھ میں نہیں آتے۔
پھر اسی صاحب نے اعتراض کیا کہ بہت کوشش کی جاتی ہے
نماز میں لذت نہ آنے کی وجہ عمر نماز میں لذت نہیں آتی ۔
فرمایا ۔ انسان جو اپنے تئیں امن میں دیکھتا ہے تو اسے خدا کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت
محسوس نہیں ہوتی ہے۔ حالت استغنا میں انسان کو خدا یاد نہیں آیا کرتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری
طرف وہ متوجہ ہوتا ہے جس کے بازو ٹوٹ جاتے ہیں ۔ اب جو شخص غفلت سے زندگی بسر کرتا ہے
اسے خدا کی طرف توجہ کب نصیب ہوتی ہے۔ انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ عاجزی اور اضطراب کے
ساتھ ہے ہے لیکن کہ جو عقلمند ہے وہ اس رشتہ کو اس طرح سے قائم رکھتا ہے کہ وہ خیال کرتا ہے کہ میرا باپ دادا
کہاں ہے اور اس قدر مخلوق کو ہر روز مرتا دیکھ کر وہ انسان کی فانی حالت کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کی
برکت سے اسے پتا لگ جاتا ہے کہ میں بھی فانی ہوں اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ جہان چھوڑ دیا جاوے گا۔
اور اگر وہ اس میں زیادہ مبتلا ہے تو اُسے اِسے چھوڑنے کے وقت حسرت بھی زیادہ ہوگی اور یہ حسرت
ایسی ہے کہ خواہ آخرت پر ایمان نہ ہی ہو تب بھی اس کا اثر ضرور ہوتا ہے اور اس سے امن اس وقت ملتا

ہے کہ جب فانی خوش حالی نہ ہو بلکہ سچی خوش حالی ہو ۔ بعض آدمیوں کو بیماریوں سے بعض کو دوسری
تکالیف سے خدا کی طرف رجوع ہوتا ہے۔
پھر سوال ہوا کہ اگر ساری نماز کو اپنی زبان میں پڑھ لیا
مادری زبان میں نماز اور دعا ئیں جاوے تو کیا حرج ہے۔ فرمایا کہ
خدا کے کلام کو اسی کی زبان میں پڑھنا چاہیے اس میں بھی ایک برکت ہوتی ہے خواہ فہم ہو یا نہ
ہو اور رادعیہ ماثورہ بھی ویسے ہی ۔ ی ویسے ہی پڑھے جیسے آنحضرت کی زبان مبارک سے نکلیں ۔ یہ ایک محبت اور
۔
تعظیم کی نشانی ہے۔ باقی خواہ ساری رات دعا اپنی زبان میں کرتا رہے۔ انسان کو اؤل محسوس کرنا
چاہیے کہ میں کیسے مصیبت زدہ ہوں اور میرے اندر کیا کیا کمزوریاں ہیں۔ کیسے کیسے امراض کا
نشانہ ہوں اور موت کا اعتبار نہیں ہے۔ بعض ایسی بیماریاں ہیں کہ ایک آدھ منٹ میں ہی انسان کی
جان نکل جاتی ہے۔ سوائے خدا کے کہیں اس کی پناہ نہیں ہے۔ ایک آنکھ ہی ہے جس کی تین سو
امراض ہیں ۔ ان ا۔ ان خیالوں سے نفسانی زندگی کی اصلاح ہو سکتی ہے اور پھر ایسی اصلاح یافتہ زندگی کی
مثال یہ ہے کہ جیسے ایک دریا سخت طغیانی پر ہے۔ مگر یہ ایک عمدہ مضبوط لوہے کے جہاز پر بیٹھا ہوا
ہے اور ہوائے موافق اسے لے جا رہی ہے۔ کوئی خطرہ ڈوبنے کا نہیں لیکن جو شخص یہ زندگی
نہیں رکھتا اس کا جہاز بودا ہے۔ ضرور ہے کہ طغیانی میں ڈوب جاوے۔ عام لوگوں کی نماز تو برائے
نام ہوتی ہے۔ صرف نماز کو اٹیرتے ہیں اور جب نماز پڑھ چکے تو پھر گھنٹوں تک دعا میں رجوع
کرتے ہیں۔
ہ جب تک حرام خوری وغیرہ نہ چھوڑے تب تک مغفرت الہی ایک صاحب نے اٹھ کر عرض کی کہ جب تک حرام خوری وغیرہ
الہی
نماز کیا لذت دیوے اور کیسے پاک کرے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵) بھلا جو اوّل ہی پاک
ہو کر آیا اسے پھر نماز کیا پاک کرے گی۔
حدیث میں ہے کہ تم سب مُردہ ہو مگر جسے خدا زندہ کرے۔ تم سب بھوکے ہو مگر جسے خدا

کھلاوے۔ الخ۔ ایک طبیب کے پاس انسان اگر اول ہی صاف ستھرا اور مرض سے اچھا ہو کر آوے تو
اس نے طبابت کیا کرنی ہے اور پھر خدا تعالیٰ کی غفوریت کیسے کام کرے ۔ بندوں نے گناہ کرنے ہی
ہیں تو اس نے بخشنے ہیں۔ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ وہ گناہ نہ کرے جس میں سرکشی ہو ورنہ
دوسرے گناہ جو انسان سے سرزد ہوتے ہیں اگر ان سے بار بار بذریعہ دعا کے خدا سے تزکیہ نفس
چاہے گا تو اسے قوت ملے گی ۔ بلا قوت اللہ تعالیٰ کے ہر گز ممکن نہیں ہے کہ اس کا تزکیہ نفس ہو اور اگر
ایسی عادت رکھے کہ جو کچھ نفس نے چاہا اسی وقت کر لیا تو اس سے کوئی قوت نہیں ملے گی ۔ قوت اس
وقت ملے گی جب ان جوشوں کا مقابلہ کرے اور گناہ کی طاقت ہوتے ہوئے پھر گناہ نہ کرے ورنہ
اگر اس وقت وہ گناہ سے باز آتا ہے جب کہ خدا تعالیٰ نے طاقتیں چھین لی ہیں تو اسے کیا ثواب
ہوگا۔ مثلاً آنکھوں میں بینائی نہ رہی تو اس وقت کہے کہ اب میں غیر عورت کو نہیں دیکھتا تو یہ کیا نیہ
بزرگی ہوئی ۔ بزرگی تو اس وقت تھی کہ پیشتر اس کے کہ خدا اپنی دی ہوئی امانتیں واپس لیتا وہ ان
کے بے محل استعمال سے باز رہتا۔
اصل بات یہ ہے کہ خدا کی معیت کے سوا کچھ
معرفت کے بغیر گناہ نہیں چھوٹ سکتا نہیں ہوسکتا۔ خدا ہی کی معیت ہو تو تبدیلی
ہوتی ہے اور پھر اس کی خواہشیں اور اور جگہ لگ جاتی ہیں اور خدا کی نافرمانی اسے ایسی معلوم ہوتی ہے
جیسے موت ۔ بالکل ایک معصوم بچہ کی طرح ہو جاتا ہے۔ اس لئے جہاں تک ہو سکے کوشش کرے کہ
دقیق در دقیق پرہیز گار ہو جاوے۔ جب نماز میں کوئی خطرہ پیش آوے ۔ اس وقت سلسلہ دعا کا
شروع کر دے یہ مشکلات اس وقت تک ہیں کہ جب تک نمونہ قدرت الہی کا نہیں دیکھتا۔ کبھی دہر دہریہ یہ
ہو جاتا ہے کبھی کچھ۔ بار بار ٹھوکریں کھاتا ہے۔ جب تک خدا کی معرفت نہ ہو گناہ نہیں چھوٹ سکتا۔
دیکھو! جو لوگ جاہل ہیں ڈاکہ مارتے ہیں ۔ چوریاں کرتے ہیں۔ لیکن جن کو علم ہے کہ اس سے
ذلت ہوگی ۔ خواری ہوگی وہ ایسے کام کرتے شرماتے ہیں کیونکہ ان کی عظمت میں فرق آتا ہے۔
اس لئے ڈا کہ والوں کا یہ بھی علاج ہے کہ ان کی تعظیم کی جاوے اور ان کو بڑا آدمی بنادیا جاوے۔

آج 10 میں سے 10 باقی