۶؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تا کہ پھر ان کو ڈا کہ مارتے شرم آوے۔'
۶ جنوری ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر )
جلد چهارم
اول طاعون کا ذکر ہوتا رہا اور پھر موت کی حالت کا ذکر آیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
موت یہ بھی ایک وقت ہے جو انسان پر آتا ہے مگر یہاں آ کر سب علوم ختم ہو جاتے ہیں ہیں اور کوئی
کچھ نہیں بتلاتا۔
بعض احباب اپنے اپنے خواب سناتے رہے اور حضرت اقدس ان کی تعبیر فرماتے رہے چند ایک
ان میں سے واقفیت عام کے لئے درج کی جاتی ہیں ۔
خواب میں اپنا ختنہ کرنا ۔ تعبیر الرؤیا تقوی کا طریق اختیار کرنا ہے۔ اس سے مراد شہوات کا کالنا ہے۔
قیامت کی خبر سننا۔
اس سے مراد یہ ہے کہ دینداروں کی فتح ہوگی اور دشمنوں کو ذلت کیونکہ قیامت کو بھی یہی ہونا ہے۔
قرآن شریف میں ہے فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ (الشوری: ۸) اسی دن ہو گا دنیا کی
رنگا رنگ کی وبائیں بھی قیامت ہی ہیں ۔
میرے الہام میں ہے يَأْتِي عَلى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا أَحَدٌ - یہ
طاعون کے بعد طاعون کی نسبت ہے۔ اسے بھی جہنم ہی کہا گیا ہے حالانکہ جنم تو قیامت کو
ہونا ہے ۔ اس الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کار روائی ہو لے گی تو پھر طاعون ایک دم چپ کر کے
سو جاوے گی۔ پھر اس کے بعد یہ بھی فرمایا ہے يُغَاثُ النَّاسُ وَ يَعْصِرُونَ پھر بارشیں ہوں گی ۔
کشادگی ہوگی ۔ فصلیں خوب پکیں گی۔ موتوں سے لوگ بچیں گے۔ اب اس وقت لوگوں کا دعا ئیں
کرنا کہ یہ طاعون دور ہو بے فائدہ ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جب ایک شخص پہر رات رہے
البدر جلد ۲ نمبر ۱، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۳، ۴

اٹھ کر دعا شروع کر دے کہ بہت جلد ابھی دن نکل آوے تو خواہ وہ کچھ ہی کرے مگر دن تو اپنے وقت
پر ہی چڑھے گا۔
نیکی کے ذکر پر فرمایا کہ
جائز امور میں اعتدال نیکی کی جڑ یہ بھی ہے کہ دنیا کی لذات اور شہوات جو اور شہوات جو کہ جائز ہیں
ان کو بھی حد اعتدال سے زیادہ نہ لیوے جیسا کہ کھانا پینا اللہ تعالیٰ نے حرام تو نہیں کیا مگر اب اسی
کھانے پینے کو ایک شخص نے رات دن کا شغل بنالیا ہے۔ اس کا نام دین پر بڑھانا ہے ورنہ یہ لذات
دنیا کی اس واسطے ہیں کہ اس کے ذریعہ نفس کا گھوڑا جو کہ دنیا کی راہ میں ہے وہ کمزور نہ ہو۔ اس کی
مثال ایسی ہے کہ جیسے یکہ والے جب لمبا سفر کرتے ہیں تو سات یا آٹھ کوس کے بعد وہ گھوڑے
کی کمزوری کو محسوس کر کے اسے دَم ( دلا دیتے ہیں اور نہاری وغیرہ کھلاتے ہیں تا کہ اس کا
پچھلا تکان رفع ہو جاوے تو انبیاء نے جو حظ دنیا کا لیا ہے وہ اسی طرح ہے کیونکہ ایک بڑا کام دنیا کی
اصلاح کا ان کے سپر د تھا۔ اگر خدا کا فضل ان کی دستگیری نہ کرتا تو ہلاک ہو جاتے ۔ اس واسطے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی وقت عائشہ کے زانو پر ہاتھ مار کر فرماتے کہ اے عائشہ راحت
پہنچا۔ مگر انبیاء کا یہ دستور نہ تھا کہ اس میں ہی منہمک ہو جاتے ۔ انہاک بے شک ایک زہر ہے
ایک بدمعاش آدمی جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جو چاہتا ہے کھاتا ہے۔ اسی طرح اگر ایک صالح بھی
کرے تو خدا کی راہیں اس پر نہیں کھلتیں۔ جو خدا کے لئے قدم اٹھاتا ہے خدا کو اس کا ضرور پاس ہوتا
ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى (المائدة: 9) تنعم اور کھانے پینے میں بھی
اعتدال کرنے کا نام ہی تقویٰ ہے۔ صرف یہی گناہ نہیں ہے کہ انسان زنا نہ کرے چوری نہ کرے یہی گناہ کہ نہ
بلکہ جائز امور میں بھی حد اعتدال سے نہ بڑھے۔
ایک دفعہ حضرت عمر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلا
وسلم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ کے پاس آئے۔ آپ اندر ایک جر میں تھے۔
حضرت عمر نے اجازت چاہی۔ آپ نے اجازت دی۔ حضرت عمر نے آ بازت دی۔ حضرت عمر نے آ کر دیکھا کہ صف کھجور کے

پتوں کی آپ نے بچھائی ہوئی ہے اور اس پر لیٹنے سے پیٹھ پر پتوں کے داغ لگے ہیں۔ گھر کی جائداد
کی طرف حضرت عمر نے نظر کی تو دیکھا کہ ایک گوشہ میں تلوار لٹکی ہوئی ہے۔ یہ دیکھ کر ان کے آنسو
جاری ہو گئے ۔ آنحضرت نے پوچھا کہ عمر تو کیوں رویا ؟ عرض کی کہ خیال آتا ہے کہ قیصر و کسری جو
کافر ہیں ان کے لئے کس قدر تنعم اور آپ کے لئے کچھ بھی نہیں ۔ فرمایا۔ میرے لئے دنیا کا اسی قدر
حصہ کافی ہے کہ جس سے میں حرکت کر سکوں ۔ میری مثال یہ ہے جیسے ایک مسافر سخت گرمی کے
دنوں میں اونٹ پر جا رہا ہو اور جب سورج کی تپش سے وہ بہت تنگ آوے تو ایک درخت کو دیکھ کر
اس کے نیچے ذرا آرام کر لیوے اور جو نہی کہ ذرا پسینہ خشک ہو پھر اٹھ کر چل پڑے ۔ تو یہ اسوۂ حسنہ
ہے جو کہ اسلام کو دیا گیا ہے۔ دنیا کو اختیار کرنا بھی گناہ ہے اور مومن کی زندگی اضطراب کے ساتھ
گذرتی ہے۔
پر ہماری دو آنکھیں ہیں اور کیا کچھ دیکھ رہی ہیں اور کوئی فولا دوغیرہ کی بنی ہوئی نہیں ہیں۔ ذرا بینائی
جاتی رہے تو پھر اپنی ہستی کا اندازہ ہو جاتا ہے اور جب اندھا ہوا تو موت ہی ہے۔ تو دنیا کی زندگی کا
بھی یہی حساب ہے۔
مومن کو اس زندگی پر ہرگز مطمئن نہ ہونا چاہیے۔ دنیوی زندگی نا قابل اطمینان ہے اتنی بلائیں اس زندگی میں ہیں کہ شان ہیں۔ ایک بیماری
ہوتی ہے کہ انسان کا پاخانہ کا راستہ بند ہو جاتا ہے اور منہ کے راستہ پاخانہ آتا ہے اور اس کا نام
ایلاؤس ہے پھر اسی طرح گردہ اور مثانہ کی بیماریاں ہیں کہ رنگا رنگ کے سرخ ، سبز اور سیاہ پتھر ہے اس گردہ اور ہیں رنگا
بن جاتے ہیں اور ان کا کوئی خاص سبب بھی کیا بیان ہو سکتا ہے بلکہ امراء لوگ جو کہ عمدہ غذا اور نفیس
پانی استعمال کرتے ہیں انہی کو ایسے امراض ہوتے ہیں۔ اگر دو شخص ایک ہی جگہ رہتے ہوں۔ ایک
ہی قسم کی ان کی خورونوش ہو۔ پھر ایک ان میں سے ایسے عوارضات میں مبتلا ہو جاتا ہے دوسرا نہیں
ہوتا ۔ اسی لئے طب کی نسبت کہتے ہیں کہ یہ ظنی علم ہے۔ علل مادیہ میں یہ لوگ اسباب کی تحقیق کرتے
ہیں مگر اس کا بھی سبب بتلادیں کہ جب الہام ہونے لگتا ہے یا کشف تو اس وقت نیندسی آنے لگتی

ہے۔ اس کے کیا اسباب ہیں ۔ ان لوگوں کا دستور ہے کہ جب ان کو ایک بات کا سبب معلوم نہ ہو تو
اس سے انکار کر بیٹھتے ہیں اور اسی لئے وحی اور الہام کے منکر ہیں۔
یہ علوم بے انتہا ہیں۔ جب تک بے اعتدالیوں کا حصہ دور نہ کرے اس سے واقف نہیں ہو سکتا۔
أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى ( النزعت: ۴۱) جو خواہش جائز اپنے
مقام اعتدال سے بڑھ جاوے۔ اس کا نام ھوی ہے۔
کوئی تیس سال کا عرصہ گذرا میں نے ایک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک رؤیا دفعہ خواب دیکھا کہ بٹالہ کے مکانات میں
ایک حویلی ہے ۔ اس میں ایک سیاہ کمبل پر میں بیٹھا ہوں اور لباس بھی کمبل ہی کی طرح پہنا
ہوا ہے۔ گویا کہ دنیا سے الگ ہوا ہوں ۔ اتنے میں ایک لمبے قد کا شخص آیا اور مجھے پوچھتا ہے کہ
میرزا غلام احمد ، غلام مرتضیٰ کا بیٹا کہاں ہے۔ میں نے کہا میں ہوں۔ کہنے لگا کہ میں نے آپ کی
تعریف سنی ہے کہ آپ کو اسرار دینی اور حقائق اور معارف میں بہت دخل ہے۔ یہ تعریف سن کر ملنے آیا
ہوں ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا۔ اس پر اس نے آسمان کی طرف منہ کیا اور اس کی
آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور بہہ کر رخسار پر پڑتے تھے۔ ایک آنکھ اوپر تھی اور ایک نیچے اور
اس کے منہ سے حسرت بھرے یہ الفاظ نکل رہے تھے۔ شہیدستان عشرت را اس کا مطلب میں نے
یہ سمجھا کہ یہ مرتبہ انسان کو نہیں ملتا جب تک کہ وہ اپنے اوپر ایک ذبح اور موت وارد نہ کرے۔
اس مقام پر عرب صاحب نے حضرت کا یہ شعر پڑھا۔ جس میں یہ کلمہ منسلک تھا کہ
حضرت نے فرمایا کہ
دو
میخواهد نگار من تهیدستان عشرت را
میں نے پھر اس کلمہ کو اس مصرعہ میں جوڑ دیا کہ یادر ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام میں اس پر ایک نظم لکھی ہوئی ہے ) کے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۸، ۱۹

( در بار شام )
لد۔
جلد چهارم
عربی تصانیف کے متعلق اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ عربی تصانیف کی اہمیت اگر یہ سلسل نہ ہوتا تو یہ ب مولوی ہماری جماعت کو نظر استخفاف
سے دیکھتے اور کہتے کہ یہ لوگ جاہل ہیں۔ مگر اب خود ہی بولنے کے لائق نہیں رہے۔
اسی سلسلہ کلام میں ابو سعید عرب صاحب نے عرض کیا کہ اگرچہ میں نے حضور کی تصنیفات کو
مطالعہ نہیں کیا مگر میرا ایمان ہے کہ حضور بالکل سچے ہیں اور مسیح اور مہدی کا دعوی حق ہے۔ مگر
دوسرے لوگوں سے کلام کرنے کے لئے میں چاہتا ہوں کہ حضور کی زبان مبارک سے مسیح موعود ہونے
کا ثبوت سنوں۔
حضرت اقدس نے اس کے جواب میں جو کچھ فرمایا۔ ہم اس کو اختصار کے طور پر لکھیں گے کیونکہ اس
مضمون کے متعلق بسط کے ساتھ کلمات طیبات میں بھی ایک مضمون چھپ رہا ہے۔ بہر حال آپ نے
فرمایا۔
قرآن پر تدبر سے نظر کرنے والے کو معلوم ہوگا کہ دو سلسلوں مسیح موعود ہونے کا ثبوت کا مساوی ذکر ہے۔ اول دو سلسلہ جوئی سے شروع ہو کر موسیٰ
شخص
مسیح علیہ السلام پر ختم ہوتا ہے۔ اور دوسرا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوتا ہے یہ اس مو
پرختم ہونا چاہیے جو مثیل مسیح ہو۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمُ ۔۔۔۔ الآية (المزمل: (۱۶) اور پھر سورۃ نور میں وعدہ استخلاف فرمایا کہ جس طرح پر
موسوی سلسلہ ہو گزرا ہے اسی طرح پر محمدی سلسلہ بھی ہوگا تا کہ دونو سلسلوں میں بموجب آیات قرآنی
باہم مطابقت اور موافقت تامہ ہو۔ چنانچہ جب کہ موسوی سلسلہ آخر عیسی علیہ السلام پر ختم ہوا
ضروری تھا کہ محمدی سلسلہ کا خاتم بھی عیسی موعود ہوتا ۔ ان دونو سلسلوں کا باہم تقابل مرا یا متقابلہ کی
لے چونکہ اس دن کی شام کی ڈائری البدر کی نسبت الحکم میں زیادہ مفصل اور مربوط ہے۔ اس لئے شام کی ڈائری الحکم
سے یہاں درج کی گئی ہے ۔ (مرتب)

طرح ہے یعنی جب دو شیشے ایک دوسرے کے بالمقابل رکھے جاتے ہیں تو ایک شیشہ کا دوسرے میں
انعکاس ہوتا ہے۔
اور اس تقابل سلسلہ سے یہ بھی بخوبی معلوم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ہو جاتا ہے کہ آخری سلسلہ کا آخری موعود
کس شان کا ہوگا کیونکہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ آخر آنے والا عظیم الشان ہوتا ہے اور یہی وجہ تھی
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ٹھہرے۔ اگر یہ قاعدہ اور سنت نہ ہوتی ۔ تو پھر معاذ اللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی عزت اور عظمت باقی انبیاء سابقین پر نہ ہوتی لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کی
مصلحت دنیا میں عظیم الشان اصلاح چاہتی تھی اس لئے مناسب یہی تھا کہ ان سب سے بڑھ کر آپ کی
عظمت دکھاوے تا کہ آپ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہو۔ دنیاوی حکام بھی جب ایسی مصلحت رکھ اور
لیتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا اس مصلحت کو مد نظر نہ رکھتا۔ کبھی حکام دنیا پسند نہیں کرتے کہ آخر میں کسی
نالائق کو بھیج دیں اور کہہ دیں کہ گو یہ نالائق ہے مگر اس کی بات مان لو۔ اب ایک شخص جو کل دنیا کی
اصلاح کے لئے آنے والا تھا کب ہو سکتا تھا کہ وہ ایک معمولی انسان ہوتا! جس قدر نبیاء علیہم السلام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آئے وہ سب ایک ایک خاص قوم کے لئے آئے تھے۔ اس لئے
کہ ان کی شریعت مختص القوم اور مختص الزمان تھی۔ مگر ہمارے نبی وہ عظیم الشان نبی ہیں جن کے لئے
حکم ہوا کہ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ( الانبياء : ۱۰۸) قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹ ) ۔
اس لئے جس قدر عظمتیں آپ کی بیان ہوئی ہیں ۔ مصلحت الہیہ کا بھی یہی تقاضا تھا کیونکہ جس
پرختم نبوت ہونا تھا اگر وہ اپنے کمالات میں کوئی کمی رکھتا تو پھر وہی کمی آئندہ امت میں رہتی۔ کیونکہ
جس قدر کمالات اللہ تعالیٰ کسی نبی میں پیدا کرتا ہے اسی قدر اس کی امت میں ظہور پذیر ہوتے ہیں اور
جس قدر کمز ور تعلیم وہ لاتا ہے اتنا ہی ضعف اس کی امت میں نمودار ہو جاتا ہے چنانچہ یہی وجہ تھی کہ
جس عظمت اور شان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا ۔ اسی عظمت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ

تقابل میں بھی وہی عظمت دکھاتا ۔ دکھاتا۔ اور ہم ظاہر طور پر دیکھتے ہیں کہ دونوں تعلیموں میں بھی زمین آسمان
کا فرق ہے جیسے کہ قرآن شریف حقائق اور معارف سے بھرا ہوا ہے توریت، انجیل بالکل ان سے خالی
ہے۔ ان کی کل تعلیم قصص کے رنگ میں ہے اور قرآن شریف علوم کا خزانہ ہے۔ ان دونوں سلسلوں کا
اقتضاء اس وجہ سے بھی تھا کہ چونکہ اسحاق اور اسماعیل دونوں بھائی تھے اور دونوں میں برکات کی تقسیم
مساوی تھیں۔ تصفیہ تقسیم تب ہی ہوتا کہ دونوں سلسلوں میں باہم تطابقت اور عین موافقت ہوتی۔
اسماعیل کی اولاد میں اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان نبی مبعوث فرمایا جس کی امت کو كُنتُمْ خَيْرَ
أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران: ۱۱۱) کہا کہ تم تمام امتوں سے بہتر ہو کیونکہ وہ لوگ جن کو شریعت
قصہ کے رنگ میں ملی تھی وہ دماغی علوم کی کتاب و شریعت کے ماننے والوں کے کب برابر ہو سکتے ہیں۔
پہلے صرف قصص پر راضی ہو گئے اور ان کے دماغ اس قابل نہ تھے کہ حقائق و معارف کو سمجھ سکتے ۔ مگر
اس امت کے دماغ اعلیٰ درجہ کے تھے اسی لئے شریعت اور کتاب علوم کا خزانہ ہے جو علوم قرآن مجید
لے کر آیا ہے وہ دنیا کی کسی کتاب میں پائے نہیں جاتے۔ اور جیسے شریعت کے نزول کے وقت وہ
اعلیٰ درجہ کے حقائق و معارف سے لبریز تھی ویسے ہی ضروری تھا کہ ترقی علوم وفنون سب اسی زمانہ میں
ہوتا۔ بلکہ کمال انسانیت بھی اسی میں پورا ہوا۔
قرآن
اس مقام پر عرب صاحب نے سوال کیا کہ
ر آن شریف حقیقی علوم کا جامع ہے۔ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلمسے پیشر پیشتر بھی یونان
وغیرہ میں علوم کا چرچا تھا۔
فرمایا ۔ علوم سے مراد د نیوی علوم نہیں ہے اور نہ ہیں ۔ ان ارضی علوم سے کچھ تعلق نہیں ۔ علوم حقیقی
وہی ہوتے ہیں جو انبیاء لے کر آتے ہیں۔ اور ارضی اور سفلی علوم جو دنیا کے لوگ سمجھتے ہیں۔ جیسے تار،
ریل، غبارہ یا کلوں کی ایجاد وغیرہ یہ کھیلیں ہیں اور ارضی چیزیں ہیں جو جو نہی انسان مر جاتا ہے اس کے
ساتھ ہی فنا ہو جاتی ہیں مگر وہ علوم جو انبیاء لے کر آتے ہیں وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں ان کو
کبھی فنا نہیں ۔ ان علوم سے مراد خدا کے علوم ہیں ( پھر اسی سلسلہ میں اصل مطلب کی طرف رجوع

کر کے فرمایا) یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف جو علوم لے کر آیا ہے وہ دنیا کی کسی اور کتاب میں پائے اور
نہیں جاتے ہیں ۔ توریت میں کسی علوم کا ذکر نہیں اور انجیل میں نشان تک بھی نہیں پایا جاتا۔
قرآن کریم کی عظمت کے بڑے بڑے دلائل میں سے یہ بھی ہے کہ اس میں عظیم الشان علوم ہیں جو
توریت وانجیل میں تلاش کرنے ہی عبث ہیں اور ایک چھوٹے اور بڑے درجہ کا آدمی اپنے اپنے فہم
کے موافق ان سے حصہ لے سکتا ہے۔ توریت کو دیکھو کہ ہستی باری تعالیٰ اور قیامت کے متعلق ایک بھی
فقرہ اس میں نہیں ہے ادھر قرآن شریف کو دیکھو کہ ہستی باری تعالیٰ اور قیامت کے کیسے دلائل بھرے
ہوئے ہیں اور پھر عقلی اور نقلی دونو طرح کے ثبوت ہیں ۔ قرون اولیٰ میں صرف نقل ہی نقل تھی۔ پھر
یہود، نصاری ، آریہ، برہمو، نیچری غرض سب فرقوں کا رڈ اس میں موجود ہے۔ غرض قرآن شریف ایک
اکمل اور اتم کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جب دیکھا کہ خلقت میں علوم حاصل کرنے کے دماغ موجود
ہو گئے ہیں تو اس نے قرآن جیسی کتاب بھیج دی۔
غرض یہ سلسلہ موسوی سلسلہ سے کسی صورت
موسوی سلسلہ اور محمدی سلسلہ میں مطابقت میں کم نہ رہا۔ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم
نے یہاں تک تو مما ثلت اور مطابقت میں فرمایا کہ بدی کا حصہ بھی تم کو ویسے ہی ملے گا جیسے یہود کو ملا اور
اس سلسلہ کی نسبت بار بار ذکر ہوا کہ آخیر تک اس کی عظمت قائم رکھے گا۔ سورۃ فاتحہ میں بھی اس کا ذکر ہے
جب کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ) فرمایا۔ مغضوب سے مراد یہودی ہیں۔
اب قابل غور یہ امر ہے کہ یہودی کیسے مغضوب ہوئے ۔ انہوں نے پیغمبروں کو نہ مانا اور
حضرت عیسی کا انکار کیا تو ضرور تھا کہ اس امت میں بھی کوئی زمانہ ایسا ہوتا اور ایک مسیح آتا جس سے یہ
لوگ انکار کرتے اور وہ مماثلت پوری ہوتی اور نہ کوئی ہم کو بتائے کہ اگر اسلام پر ایسا زمانہ کوئی آنے
والا ہی نہ تھا اور نہ کوئی مسیح آنا تھا پھر اس دعائے فاتحہ کی تعلیم کا کیا فائدہ تھا۔
قرآن شریف کی مختلف آیات کے جمع کرنے سے اور پھر ان پر یکجائی نظر کرنے سے صاف پتا
لگتا ہے کہ آنے والا مسیح ضرور اس امت میں سے ہوگا اور حدیث بھی اس کی شرح کرتی ہے اور کہتی

ہے کہ وہ اس امت میں سے ہوگا۔
جلد چهارم
غرض اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان سلسلوں میں بالکل مطابقت ہے۔ اور محمدی مسلسلہ میں
آنے والا خاتم الخلفاء مسیح کے رنگ پر ہوگا ۔ حدیثوں میں بھی یہی آیا ہے کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ یعنی وہ
امام تم ہی میں سے ہوگا۔
سوال ہوا کہ مسیح کس قوم سے ہوگا ؟ مسیح موعود کس قوم سے ہوگا؟ فرمایا۔ مہدی کی بابت تو مختلف روایات ہیں ۔ مگر مسح کی
بابت نہیں لکھا کہ وہ کسی قوم سے ہوگا اور یہ لطف کی بات ہے کہ چونکہ کسی قوم کا ذکر نہیں ہے اور
مسلمانوں کا خیال تھا کہ وہ اوپر سے آنے والا ہے ۔ اس لئے اس دعوی میں آج تک کسی کو جرات
نہیں ہوئی کہ افترا سے کام لیتا۔ مہدی کا ذب ہونے کے دعوے جو بہت لوگوں نے کئے اس کی
وجہ یہی تھی کہ اس کی قوم کا ذکر تھا۔ جہاں جس کو گنجائش ملی ۔ اس نے پاؤں جما کر دعوی کر دیا۔
مسیح ناصری شارح توریت اور مسیح موعود شارح قرآن ہے پوچھا گیا کہ
عیسائی لوگ تو ریت کو نہیں مانتے ۔ انجیل کو ہی مانتے ہیں ۔
فرمایا۔ انجیل میں ہرگز کوئی شریعت نہیں ہے بلکہ توریت کی شرح ہے اور عیسائی لوگ توریت
کو الگ نہیں کرتے جیسے مسیح توریت کی شرح بیان کرتے تھے۔ اسی طرح ہم بھی قرآن شریف کی
شرح بیان کرتے ہیں ۔ جیسا کہ وہ مسیح، موسی سے چودہ سو برس بعد آئے تھے۔ اسی طرح ہم بھی
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودھویں صدی میں آئے ہیں ۔
ایک شخص نے سوال کیا۔ بعض مخالف کہتے ہیں ہم بھی تو اهْدِنَا الصِّرَاطَ ہم مغضوب اور ضال المستقيم (الفاتحة:(1) کہتے ہیں ہم کو یہودی اور مغضوب کیوں کہا
جاتا ہے؟
دو
فرمایا کہ یہودی بھی تو ہدایت اب تک طلب کر رہے ہیں اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ مانگ

رہے ہیں اور توریت پڑھتے ہیں پھر گمراہ کیوں ہیں؟
جلد چهارم
عرب صاحب نے خلیفہ کے معنے دریافت کئے ۔ خلیفہ کے معنے فرمایا۔ خلیفہ کا معنے جانشین کے ہیں جو تجدید دین کرے۔ نبیوں کے زمانہ
کے بعد جو تاریکی پھیل جاتی ہے اس کو دور کرنے کے واسطے جوان کی جگہ آتے ہیں۔ انہیں خلیفہ کہتے ہیں۔
مثلاً گذشتہ انبیاء میں جو
بنی اسرائیل کے انبیاء موسوی شریعت کے تابع تھے خلیفہ ہوئے وہ وہ تھے جو
مقاصد توریت کے کھول کر بیان کیا کرتے تھے ورنہ تعلیم سب کی ایک ہی تھی ۔ یہود کو جو توریت میں
یہ تعلیم دی تھی کہ دانت کے بدلے دانت اور آنکھ کے بدلے آنکھ۔ مگر تو ریت کا اس عدل سے وہ
مطلب نہ تھا جو یہودی لوگ اپنی جھوٹی روایتوں اور حدیثوں کی بنا پر اصل اخلاق کو دور کر کے
ظاہری شریعت کے پیچھے لگ گئے کہ اگر ظاہر شریعت پر عمل نہ کریں گے تو گنہگار ٹھہریں گے اور عفو گویا
بالکل نہ کرنا چاہیے۔ حالانکہ اس سے خدا تعالیٰ پر حرف آتا ہے کہ وہ کیوں عفو کی عادت ترک کر
بیٹھا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ بنی اسرائیل چار سو برس کی غلامی کی وجہ سے فرعونیوں کے ساتھ تعلقات رکھتے
تھے جو ظالمانہ طبیعت رکھتے تھے۔ اس لئے بہت سے مفاسدان میں پیدا ہو گئے تھے اور چال چلن
خراب ہو گیا تھا۔ اس ظالمانہ عادات کی بیخ کنی کے لئے عدل کے رنگ میں یہ تعلیم ان کو دی گئی تھی مگر
انہوں نے اس کو الٹا سمجھا ورنہ ہر گز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اخلاق کا وہ حصہ جو عفو کہلاتا ہے بالکل زائل
کر دیا گیا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ یہ لوگ بڑے سخت دل ہو گئے چنانچہ جب حضرت عیسی مبعوث ہوئے تو
انہوں نے دیکھا کہ یہودیوں کی کی سخت دلی دلی بہت بڑھی بڑھی ہوئی ہے اوروہ ہے اور وہ کئی قسم کے کے فسق و وفجور فجور میں مبتلا
تھے اس لئے انہوں نے آ کر عفو کی تعلیم دی اور اخلاق کی تجدید کی ۔ یہ کہنا کہ انجیل ہی میں اخلاق
بھرے ہوئے ہیں سخت غلطی ہے۔ کیا پہلے نبیوں کی کتابیں جو ستر سے زیادہ ہیں وہ سب اخلاقی تعلیم
سے خالی ہیں؟ ہر گز نہیں ۔ مسیح نے کوئی نئی تعلیم نہیں دی اور نہ نئی شریعت پیش کی ۔ یہودی اب تک
کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام نے جو کچھ لیا ہمارے ہی صحیفوں سے لیا ہے۔ چنانچہ ایک یہودی

نے ایک کتاب لکھی ہے اور اس نے بتایا ہے کہ کون کون سے فقرے عیسی علیہ السلام نے ان کی
کسی کتاب سے لئے ہیں۔
غرض سچی تعلیم کی نشانی یہ ہے کہ وہ انبیاء کی تعلیم سے مشابہ ہو۔ ان کا سچی تعلیم کی علامت اصول ایک ہی ہوتا ہےاور اختلاف جب ہوتا ہے کہ اصل میں ہو۔
ا
در نه فروع میں اگر کوئی اختلاف ہو تو وہ اختلاف نہیں کہلاتا اور اگر فروع میں اختلاف بھی ہو تو اس کی
مثال ایسی ہے کہ گرمیوں میں اور کپڑا ہوتا ہے سردیوں میں اور ۔ فروعات میں تبدیلیاں ضرور ہوا
کرتی ہیں ۔ ایسا ہی مثلاً ایک زمانہ تھا کہ شراب جیسی خبیث چیز کو لوگ بے دھڑک پیتے تھے اور پھر وہ
زمانہ آپ کا آ گیا کہ اس کی بیخ کنی کی جاوے۔ حضرت دانیال کو کہا گیا کہ آپ شراب پئیں تا کہ
آپ کا چہرہ سرخ ہو جاوے اور بادشاہ وقت کا حکم ہے کہ جس کا چہرہ سرخ نہ ہوگا۔ وہ مارا جاوے گا نہ
اس پر آپ نے فرمایا کہ تم لوگ شراب پیونگر میں ساگ پات کھاتا ہوں اور دیکھنا کہ کس کا چہرہ زیادہ
سرخ ہوتا ہے ۔ چنانچہ جب آپ آئے تو سب سے زیادہ آپ کا چہرہ سرخ تھا۔
اپنے کو شریعت مسیح نے تو رات کی شریعت بحال رکھی پوچھا کیا کرین نے اپنے شاگردوں کے ماننے کا کیوں حکم نہ دیا ؟
فرمایا کہ وہ خود شریعت کو مانتے تھے اور شاگردوں کو ماننے کے لئے فرمایا۔ اگر ان کے وقت
میں شریعت منسوخ ہوگئی ہوتی تو یہ کیوں فرماتے کہ فریسی اور فقیہ جو موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہیں وہ جو کہیں
سوکرو اور جو وہ کریں وہ نہ کرو۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ شریعت توریت کی بحال تھی اور انجیل میں
بذات خود کوئی شریعت نہیں تھی۔
عرب صاحب نے سوال کیا کہ مسیح موعود کے متعلق مسیح موعود ہونے کا ذکر قرآن میں قرآن میں کہاں کہاں ڈر کہاں ذکر ہے؟
فرمایا۔ سورۃ فاتحہ۔ سورہ نور ۔ سورہ تحریم وغیرہ میں ۔ سورۃ فاتحہ میں تو اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: 1) سورۃ نور میں وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ۔۔۔ الآية ( النور : ۵۶) سورة تحريم

میں جہاں مومنوں کی مثالیں بیان کی ہیں ۔ ان میں فرمایا وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ
فَرْجَهَا ( التحريم : ١٣ ) -
فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو اس میں دوتہ مومنوں کو اس میں دو قسم کی عورتوں ۔ عورتوں سے مثال دی ہے۔
مقام مریمیت اول فرعون کی بیوی سے اور ایک مریم سے۔ پہلی ۔ پہلی مثال میں یہ بتایا ہے کہ
ایک مومن اس قسم کے ہوتے ہیں جو ابھی اپنے جذبات نفس کے پنجہ میں گرفتار ہوتے ہیں اور ان کی
بڑی آرزو اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ خدا ان کو اس سے نجات دے۔ یہ مومن فرعون کی بیوی کی طرح
ہوتے ہیں کہ وہ بھی فرعون سے نجات چاہتی تھی مگر مجبور تھی۔ لیکن جو مومن اپنے تئیں تقویٰ اور
طہارت کے بڑے درجہ تک پہنچاتے ہیں اور احصانِ فرج کرتے ہیں تو پھر خدا تعالیٰ ان میں عیسیٰ کی
روح نفخ کر دیتا ہے۔ نیکی کے یہ دو مرتبے ہیں جو مومن حاصل کر سکتا ہے مگر دوسرا وہ بہت بڑھ کر ہے
کہ اس میں نفخ روح ہو کر وہ عیسی بن جاتا ہے یہ آیت صاف اشارہ کرتی ہے کہ اس امت میں کوئی
شخص مریم صفت ہوگا کہ اس میں نفخ روح ہو کر عیسی بنادیا جاوے گا ۔ اب کوئی عورت تو ایسی ہے
نہیں اور نہ کسی عورت کے متعلق پیشگوئی ہے۔ اس لئے صاف ظاہر ہے کہ اس سے یہی مراد ہے کہ
اس امت میں ایک ایسا انسان ہوگا جو پہلے اپنے تقویٰ و طہارت اور احصان وعفت کے لحاظ سے
صفت مریمیت سے موصوف ہوگا اور پھر اس میں نفخ روح ہو کر صفات عیسوی پیدا ہوں گی ۔ اب
اس کی کیفیت اور لطافت براہین احمدیہ سے معلوم ہوگی کہ پہلے میرا نام مریم رکھا۔ پھر اس میں روح صدق
نفخ کر کے مجھے عیلی بنایا۔ مومنوں کی جو یہ دو مثالیں بیان کی گئی ہیں ۔ وہ اس آیت لے سے بھی معلوم
ہوتی ہیں ۔
ل الحکم میں اس آیت کا ذکر رہ گیا ہے۔ مگر البدر میں اس کی تفصیل دی ہے جو درج ذیل ہے۔
امت کی دو ہی قسم ہیں۔ ایک فرعون کی بیوی اور دوسرے مریم بنت عمران اور اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے
مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ (فاطر: ۳۳) ظالم سے مراد وہ لوگ ہیں جو
کہ نفس امارہ کے تابع ہیں کہ جس راہ پر نفس نے ڈالا اسی راہ پر چل پڑے اور وہ صم بكم (البقرة: 19) کی طرح
ہوتے ہیں اور ان کی مثال بہائم کی ہے۔ اس لئے کسی مد میں نہیں آسکتے اور یہ کثرت سے ہوتے ہیں۔ پھر ان کے
و

آج 10 میں سے 10 باقی