۷؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پھر اس کے متعلق آپ نے جو فرمایا۔ بارہا الحکم میں درج ہوا ہے۔ آخر اس لطیفہ پر اس کو ختم
کر دیا کہ
مریم صفات والے کے لئے ضرور ہے کہ وہ عیسویت کے رنگ میں تبدیل ہو جاوے۔ اگر اس
آیت میں صرف مریم کا لفظ ہوتا تو بہت سے افراد ہو سکتے تھے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے احصان فرج اور
نفخ روح کی قید لگا کر بتا دیا ہے کہ ایک ہی شخص ہوگا۔ یہ ایک استعارہ تھا جوکسی کی سمجھ میں نہ آیا۔ اس کے
لئے یہی وقت مقدر تھا۔ پھر عجیب تر بات یہ ہے کہ مریم ، نفخ روح اور میرا نام عیسی رکھنے کے الہاموں
میں صرف نو یا دس ماہ کا فاصلہ ہے جو کہ مدت حمل ہے۔ ان تمام ترقیات کا سلسلہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔
کسی کو کیا خبر ہے کہ کس طرح ایک بیج زمین کے اندر کیا کیا بن کر آخر کار ایک پتا بن جاتا ہے۔ لے
ے جنوری ۱۹۰۳ء
حضرت اقدس حسب دستور سیر کے ظاہر و باطن میں اسلام کا نمونہ اختیار کرنا چاہیے لئے تشریف لائے اور روانہ ہوتے
ہی عرب صاحب نے انگریزی قطع وضع پر کچھ ذکر چھیڑا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
انسان کو جیسے باطن میں اسلام دکھلانا چاہیے ویسے ہی ظاہر میں بھی دکھلانا چاہیے ۔ ان لوگوں کی
طرح نہ ہونا چاہیے کہ جنہوں نے آج کل علیگڑھ میں تعلیم پا کر کوٹ پتلون وغیرہ سب کچھ ہی انگریزی
لباس اختیار کر لیا ہے حتی کہ وہ پسند کرتے ہیں کہ ان کی عورتوں کی وضع بھی انگریزی عورتوں کی طرح ہو
(بقیہ حاشیہ ) بعد نفس لوامہ والے جو کہ فرعون کی بیوی ہیں۔ یعنی ان کو نفس ہمیشہ ملامت کرتا رہتا ہے اور وہ چاہتے
ہیں کہ امارہ سے ان کو آزادی ملے یہ کم ہوتے ہیں اور پھر ان سے کم نفس مطمعتہ والے یعنی مریم بنت عمران۔ جس
زمانے کا وعدہ خدا نے کیا ہوا تھا ضرور تھا کہ اس میں ایک نفس مریم کی طرح ہوتا اور اس زمانے میں خدا نے فیہ میں
ضمیر مذکر کی استعمال کی ہے تا کہ اشارہ اس طرف ہو کہ ایک مرد ہو گا جو صفات مریمیت حاصل کر کے عیسیٰ ہوگا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۰)
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸ تا ۱۰

اور ویسے ہی لباس وغیرہ وہ پہنیں ۔ جو شخص ایک قوم کے لباس کو پسند کرتا ہے تو پھر وہ آہستہ آہستہ اس
قوم کو اور پھر ان کے دوسرے اوضاع واطوار اور حتی کہ مذہب کو بھی پسند کرنے لگتا ہے۔ اسلام نے
سادگی کو پسند کیا ہے اور تکلفات سے نفرت کی ہے۔
چُھری کانٹے سے کھانے پر فرمایا کہ
شریعت اسلام نے چھری سے کاٹ کر کھانے سے تو منع نہیں کیا۔ ہاں تکلف سے ایک بات یا
یوں تو
فعل پر زور ڈالنے سے منع کیا ہے۔ اس خیال سے کہ اس قوم سے مشابہت نہ ہو جاوے ورنہ !
ثابت ہے کہ آنحضرت نے چھری سے گوشت کاٹ کر کھایا۔ اور یہ فعل اس لئے کیا کہ تا امت کو
تکلیف نہ ہو۔ جائز ضرورتوں پر اس طرح کھانا جائز ہے۔ مگر بالکل اس کا پابند ہونا اور تکلف کرنا ( اور
کھانے کے دوسرے طریقوں کو حقیر جاننا ) منع ہے کیونکہ پھر آہستہ آہستہ انسان کی نوبت تتبع کی یہاں
تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ ان کی طرح طہارت کرنا بھی چھوڑ دیتا ہے۔
مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ سے مراد یہی ہے کہ التزاماً ان باتوں کو نہ کرے ورنہ بعض
وقت ایک جائز ضرورت کے لحاظ سے کر لینا منع نہیں ہے جیسے کہ بعض دفعہ کام کی کثرت ہوتی ہے
اور بیٹھے لکھتے ہوتے ہیں تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ کھانا میز پر لگا دو اور اس پر کھا لیتے ہیں اور صف پر
بھی کھا لیتے ہیں ۔ چار پائی پر بھی کھا لیتے ہیں۔ تو ایسی باتوں میں صرف گزارہ کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
تشبیہ کے معنے اس حدیث میں یہی ہیں کہ اس لکیر کو لازم پکڑ لینا۔ ورنہ ہمارے دین کی سادگی تو
ایسی شے ہے کہ جس پر دیگر اقوام نے رشک کھایا ہے اور خواہش کی ہے کہ کاش ان کے مذہب میں یہ
ہوتی اور انگریزوں نے اس کی تعریف کی ہے اور اکثر اصول ان لوگوں نے عرب سے لے کر اختیار
کئے ہیں مگر اب رسم پرستی کی خاطر وہ مجبور ہیں ۔ ترک نہیں کر سکتے ۔
پھر عرب صاحب نے داڑھی کی نسبت دریافت کیا۔ چهر عرب داڑھی رکھنا انبیاء کا طریق ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ انسان کے دل کا خیال ہے بعض انگریز تو داڑھی اور مونچھ سب منڈوا دیتے ہیں وہ اسے

خوبصورتی خیال کرتے ہیں اور ہمیں اس سے ایسی سخت کراہت آتی ہے کہ سامنے ہو تو کھانا کھانے کو
جی نہیں چاہتا۔ داڑھی کا جو طریق انبیاؤوں اور راست بازوں نے اختیار کیا ہے وہ بہت پسندیدہ ہے۔
البتہ اگر بہت لمبی ہو جاوے تو کٹوا دینی چاہیے۔ ایک مشت رہے۔ خدا نے یہ ایک امتیاز مرد اور عورت
کے درمیان رکھ دیا ہے۔
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب نے عرض کی کہ حضور آج کل ایک کتاب اُسترے کی مضرت پلیگ گائڈ چھپی ہے وہ کل ڈاکٹروں کے پاس روانہ کی گئی اس میں
ایک ہدایت ہے کہ ان طاعون کے ایام میں داڑھی ہرگز نہ منڈوانی چاہیے۔ کیونکہ اگر ذرا بھی زخم ہوا۔
تو طاعونی مادہ اس پر بہت جلد اثر کرتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
استروں سے بھی بعض وقت زہر اور آتشک کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ
استرے کے استعمال کرنے میں بہت احتیاط لازم ہے اور استرے کا استعمال منہ پر تو بہت خطرناک
ہے۔ ہاں غیر مناسب بال جیسا کہ بعض رخسار پر ہوتے ہیں یا داڑھی کے زوائد وغیرہ یہ سب کاٹ
دینے چاہئیں (نہ کہ منڈوانے )۔
پھر حضرت اقدس نے عرب صاحب سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ پیشگوئی کی تفہیم میں احتیاط رات کو جو آپ نے سال کیا تھاوہ بے تک بہت ضروری تھا۔
کیونکہ ایسے ملکوں : لکوں میں جہاں لوگ ناواقف ہیں سمجھانے کے لئے ضرور علم چاہیے۔
پھر اس مضمون کا مختصر خلاصہ حضرت نے اعادہ فرمایا کہ جو گذشتہ شب میں ہم درج کر چکے ہیں اور اس پر
یه ایزادی فرمائی که
پیشنگوئیوں کے بارے میں یہ خیال ہر گز نہ کریں کہ وہ ایسی کھلی کھلی ہوں کہ نام لے لے کر بتلایا
جاوے ورنہ پھر یہی سوال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہو سکتا ہے اور ویسے ہی ثبوت کی ضرورت

آنحضرت کے دعاوی پر آپڑتی ہے۔ کیونکہ خدا نے توریت میں یہ تو ذکر کیا کہ آخری زمانہ میں ایک
نبی ہوگا اور پھر یہ کہ تمہارے بھائیوں میں سے ہوگا ۔ مگر یہ تصریح نہ کی کہ اسماعیل کی نسل میں ہوگا
حالانکہ یہود کا بھی یہی خیال رہا کہ بنی اسرائیل سے ہوگا اور نہ کیا خدا تعالیٰ قادر نہ تھا کہ آپ کا نام
آپ کے باپ کا نام، آپ کے شہر کا نام سب کچھ پہلے بتلا دیتا اور کسی کو کوئی وجہ شک کی نہ رہتی ۔ مگر
ایسے الفاظ تھے کہ ان سے اہل یہود نے فائدہ اٹھالیا۔ اور ان کا ابھی تک یہی مذہب ہے کہ تمہارے
بھائیوں میں سے مراد یہی ہے کہ وہ بنی اسرائیل سے ہوگا۔ دوسری جگہ جہاں اہل یہود نے ٹھوکر کھائی ہے
وہ الیاس والا مقدمہ ہے کہ انہوں نے یوحنا کو الیاس نہ مانا۔ غرض اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تمام امور
پر یکجائی نظر ڈالے اور مومن اور متقی آدمی ہو تو پھر اسے ثبوت ملتا ہے کہ ایک طرف تو قرآن اور احادیث
اور سابقہ کتب ہمارے ساتھ ہیں اور ایک طرف صدہا نشان جو کہ ظاہر ہو چکے ہیں اور ان میں سے ایک سو
پچاس کا ذکر نزول المسیح میں ہے۔ غرض یہ سنت اللہ ہے کہ نشانوں سے صادق شناخت کیا جاتا ہے۔
اور سچی بات یہی ہے کہ اگر وہ ہم پر اعتراض کریں تو اوّل یہود کے لئے ابتلا کا مقام حضرت عینی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور
صداقت کا ثبوت پیش کریں۔ پھر ان سے جو کمی رہ جاوے گی وہ ہم پوری کر دیویں گے۔ یہودیوں کو
دو بار حیرت کا مقام پیش آیا۔ ایک تو مسیح علیہ السلام کے وقت کہ جب انہوں نے پوچھا کہ تجھ سے
پیشتر آنے والا الیاس کہاں ہے؟ تو جواب دیا کہ وہ یوحنا ہے چاہو قبول کرو چاہو قبول نہ کرو اور
دوسرے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کہ آپ بنی اسماعیل میں سے ہوئے۔
بعل زبول
اور مسیح کو بھی دیوانہ کہا گیا تھا چنانچہ ان کا نام منکروں نے بعل زبول رکھا اتھا۔ تھا۔ بعل
کے معنے رئیس اور زبول کے معنے مکھیاں جو کہ گندگی پر بیٹھتی ہیں یعنی گل گندگیوں کا
سردار ۔ یہ ان کی سخت غلطی تھی اور مخالفت کی وجہ سے اسے کہتے تھے جیسے آنحضرت کو ساحر اور مجنون
کہتے تھے۔

ریل وغیرہ کے ذکر پر فرمایا کہ قرآن کریم سے اس زمانہ کی خبر اس زمانے میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا نے جماعت
ہے کہ سفر کو بہت آرام ہے ورنہ کہاں سے کہاں ٹھوکریں کھاتا ہوا انسان ایک دوسرے مقام پر پہنچتا
تھا۔ مدراس جہاں سیٹھ عبدالرحمان ہیں اگر کوئی جاتا تو گرمیوں میں روانہ ہوتا تو سردیوں میں پہنچتا
تھا۔ اس زمانے کی نسبت خدا نے خبر دی ہے وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التکویر : ۸) کہ جب ایک اقلیم
کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے۔ لے
وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتُ (التکویر : 11) یعنی اس وقت خط و کتابت کے ذریعہ عام ہوں گے اور
کتب کثرت سے دستیاب ہو سکیں گی ۔ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر: ۵) اس وقت اونٹنیاں بے کار ۔
ہوں گی ۔ ایک زمانہ تھا کہ یہاں ہزار ہا اونٹ آیا کرتے مگر اب نام و نشان بھی نہیں ہے اور مکہ میں بھی
اب نہ رہیں گے۔ ریل کے جاری ہونے کی دیر ہے۔
کسوف و خسوف اور شق القمر
پھر عرب صاحب نے کسوف و خسوف رمضان کی نسبت
دریافت کیا کہ اس کا ذکر آپ کی کتب میں بھی ہے کہ نہیں؟
فرمایا کہ یہ ایک پرانا نشان چلا آتا تھا جو کہ اس وقت پورا ہوا ہے۔ براہین احمد یہ میں اس کا
ذکر استعارہ کے طور پر اس طرح ہے وَ إِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَمِر یہ میرا الہام بھی
دو
ہے اور بعض محدثین کا مذہب یہ بھی ہے کہ شق القمر بھی ایک قسم خسوف میں سے تھا۔
مولوی محمد احسن صاحب امروہی نے حوالہ دیا کہ عبد اللہ ابن عباس کا بھی یہی مذہب ہے )
اور شاہ عبدالعزیز بھی یہی کہتے ہیں اور ہمارا اپنا مذہب بھی یہی ہے کہ از قسم خسوف تھا۔ کیونکہ
بڑے بڑے علماء اس طرف گئے ہیں ۔
نوح علیہ السلام کے طوفان کی نسبت فرمایا کہ طوفان نوح قرآن سے یہ ثابت نہیں ہے کہ کل زمین کی آبادی کو اس وقت تباہ کر دیا تھا۔
البدر جلد نمبر ۳ ۱ ل البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۲۱

صرف نوح کی قوم پر تباہی آئی تھی۔
جلد چهارم
ایک شخص نے سوال کیا کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ جب مسیح ناصری
کے آنے سے ختم نبوت ٹوٹتی ہے تو کیا وجہ ہے کہ مرزا صاحب کے
مماثلت کی حقیقت
دعوی نبوت سے ختم نبوت نہیں ٹوٹتی ؟
فرمایا کہ مسیح کا یہ دعوی کہاں ہے کہ جس طرح ہم اپنے آپ کو امت محمدیہ میں اور پھر آنحضرت کی
اتباع میں فنا شدہ کہتے ہیں انہوں نے بھی کہا ہو۔ وہ تو حضرت موسیٰ کی شریعت پر عمل کرنے والے
تھے اور مماثلت کا سلسلہ چاہتا ہے کہ کوئی اور ہی آوے وہ نہ آئیں۔ مماثلت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ
بالکل اس کا عین ہو۔ جیسے کسی کو شیر کہیں تو اب اس کے لئے دم تجویز کریں اور پھر گوشت کا کھانا بھی ۔
خدا کے کلام میں استعارات ہوا کرتے ہیں مثلاً کسی کو کہا جاوے کہ اس نے ایک رکابی چاولوں کی
کھائی تو اس کے یہ معنے نہ ہوں گے کہ وہ رکابی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا گیا۔
مماثلت میں صرف بعض پہلوؤں میں تشابہ ہوتا ہے جیسے آنحضرت کو مثیل موسیٰ کہا کہ جیسے موسیٰ
نے اپنی قوم کو فرعون سے چھڑا یا آنحضرت نے بھی اپنی قوم کو طاغوت اور بتوں سے رہائی دلوائی۔
مشابہت میں ہو بہو عین نہیں ہوتا۔ ورنہ وہ تو پھر حقیقت ہوگی نہ کہ مشابہت ۔
عرب صاحب نے ادھر ادھر غیر آبادی کو دیکھ کر عرض کی کہ یہ صرف حضور ہی کا دم ہے کہ جس کی
قادیان خاطر اس قدرا نبوہ ہے ورنہ اس غیر آباد جگہ میں کون اور کب آتا۔
فرمایا کہ اس کی مثال مکہ کی ہے کہ وہاں بھی عرب لوگ دور دراز جگہوں سے جا کر مال وغیرہ لاتے ہیں
اور وہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے اس سورۃ میں لا يُلْفِ قُرَيْشِ الْفِهِم - (قريش: ۲)
لوگوں کے اس اعتراض پر کہ جو شخص لا وارث مر جاتا ہے اس کے وارث
ایک اعتراض کا جواب میرزا صاحب ہو جاتے ہیں اور اس طرح سے بہت ملک املاک جمع
کرتے جاتے ہیں۔
فرمایا کہ والد صاحب ایسے دنیاوی کاموں میں مجھے مامور کر دیا کرتے تھے اور ان کے حکم اور

رضا مندی کے لئے اکثر مجھے عدالتوں وغیرہ میں بھی جانا پڑتا تھا۔ جب سے والد صاحب فوت ہو گئے
ہیں کیا کسی نے دیکھا ہے کہ ہم نے ان باتوں میں سے کوئی حصہ لیا ہے۔ حالانکہ ہمیں حق پہنچتا ہے کہ
اگر چاہیں تو لیویں۔
( بين المغرب والعشاء )
حضور نے نماز ادا کر کے مجلس کی اور ایک دو مختلف ذکروں سیرت مسیح موعود کی چند باتیں کے بعد میاں محمد دین صاحب از گوجرانوالہ نے عرض کی کہ
جناب ٹھیک ٹھیک پتر یہاں سے روانگی کا فرمادیں تو کچھ کھانے پینے کا انتظام کر کے گوجرانوالہ پر
اگر جناب
حاضر رہوں ۔ خدا کے برگزیدہ نے فرمایا کہ
ہمیں تو خدا ہی لے جاتا ہے۔ اسی کے حکم سے جانا ہے۔ ابھی کیا معلوم کسی وقت روانہ ہونا ہے۔
انسان بہت عاجز اور بیچ ہے۔ خدا ہی کے ساتھ وہ جاتا ہے اور خدا ہی کے ساتھ وہ آتا ہے۔
دیگر احباب نے عرض کی کہ ایک اور صاحب نے راستہ کی خوراک کا انتظام کر لیا ہے اس پر
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دل میں جو اخلاص ہے اس کا ثواب آپ پالیویں گے ۔ کیونکہ اب دعوت آپ کی طرف سے تو
پیش ہو گئی ۔
علالت طبع پر فرمایا کہ
اب دو تین دن سیر بند رہے گی۔ کیونکہ آج کل بارشیں نہیں ہوئیں۔اس لئے راستہ میں خاک
بہت اڑتی ہے اور اسی سے میں بیمار بھی ہو گیا تھا۔
ایک صاحب نے کہا کہ چونکہ لوگ حضور کے آگے آگے چلتے ہیں ۔ اس لئے خاک بہت اڑ کر آپ
پر پڑتی ہے۔ لیکن اس مجسم رحم انسان نے جواب دیا کہ
نہیں ۔ بارش کے نہ ہونے سے یہ تکلیف ہے۔
اللہ اللہ کیا رحم ہے اور حسن ظن ہے کہ اپنے احباب کو ہر گز ملزم نہیں ٹھہراتے )

آج 10 میں سے 10 باقی