۸؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تصنیفات کے ذکر پر فرمایا کہ سلسلہ کی تصنیفات خدا تعالی کی عجیب قدرت ہے کہ ہمارے مخالف ہزاروں ہی ہیں اور
ان کے مقابل میں ہماری جماعت بہت قلیل ہے۔ مگر ہماری طرف سے جس قدر تازہ بتازہ کتابیں
کثرت سے نکل رہی ہیں ۔ ان کی طرف سے معدودے چند بھی نہیں نکلتیں اور کوئی نکلتی بھی ہے تو اس
میں گالیاں ہی ہوتی ہیں جو ان کے لئے شرم کی جگہ ہے۔
یہود اور عیسائیوں کی نسبت فرمایا کہ یہود اور نصاری کی افراط اور تفریط ان دونوں کی ضد میں ہیں۔ ایک نے بڑھا دیا ہے
ایک نے گھٹا دیا ہے۔ ان کی مثال رافضیوں اور خارجیوں سے خوب ملتی ہے۔ جیسے یہودی کے آگے
عیسائی نہیں ٹھہرتے ایسے ہی خارجی کے آگے رافضی نہیں ٹھہرتا۔ لے
جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه
جماعت کے لئے ضروری نصائح نماز مغر کی ادائیگی کے بعد جناب شی نوراحمد صاحب پلیڈر ایبٹ آباد اور سید عابد علی شاہ صاحب بدوملہی
اور ایک اور صاحب نے بیعت کی۔ بعد بیعت کے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اس پر آشوب زمانہ میں جب کہ ہر طرف ضلالت ، غفلت
اور گمراہی کی ہوا چل رہی ہے وہ تقویٰ اختیار کریں ۔ دنیا کا یہ حال ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی عظمت
نہیں ہے۔ حقوق اور وصایا کی پروا نہیں ہے۔ دنیا اور اس کے کاموں میں حد سے زیادہ انہماک
ہے۔ ذرا سا نقصان دنیا کا ہوتا دیکھ کر دین کے حصے کو ترک کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حقوق ضائع
کر دیتے ہیں۔ جیسے کہ یہ سب باتیں مقدمہ بازیوں اور شرکاء کے ساتھ تقسیم حصص میں دیکھی جاتی
ہیں۔ لالچ کی نیت سے ایک دوسرے سے پیش آتے ہیں۔ نفسانی جذبات کے مقابلہ میں بہت کمزور
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶

ہوئے ہوئے ہیں۔ اس وقت تک کہ خدا نے ان کو کمزور کر رکھا ہے گناہ کی جرات نہیں کرتے مگر جب
ذرا کمزوری دفع ہوئی اور گناہ کا موقع ملا تو جھٹ اس کے مرتکب ہوتے ہیں۔ آج اس زمانہ میں ہر ایک
جگہ تلاش کر لو تو یہی پتا ملے گا کہ گویا سچا تقویٰ بالکل اٹھ گیا ہوا ہے اور سچا ایمان بالکل نہیں ہے ۔ لیکن
چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور ہے کہ ان کا ( سچا تقویٰ اور ایمان ) تخم ہرگز ضائع نہ کرے۔ جب دیکھتا ہے کہ
اب فصل بالکل تباہ ہونے پر آئی ہے تو اور فصل پیدا کر دیتا ہے۔
وہی تازہ بتازہ قرآن موجود ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے کہا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) بہت سا حصہ احادیث کا بھی موجود ہے اور برکات بھی ہیں مگر دلوں میں ایمان
اور عملی حالت بالکل نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے اسی لئے مبعوث کیا ہے کہ یہ باتیں پھر پیدا ہوں۔
خدا نے جب دیکھا کہ میدان خالی ہے تو اس کے الوہیت کے تقاضا نے ہرگز پسند نہ کیا کہ یہ میدان
خالی رہے اور لوگ ایسے ہی دور رہیں اس لئے اب ان کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ ایک نئی قوم زندوں کی
پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسی لئے ہماری تبلیغ ہے کہ تقوی کی زندگی حاصل ہو جاوے۔
آدمی کئی قسم کے ہیں بعض ایسے کہ بدی کر کے پھر اس پر فخر
صرف ترک شرکافی نہیں کرتے ہیں۔ بھلا یہ کون سی صفت ہے کہ جس کے اوپر ناز کیا
جاوے۔ شر سے اس طرح پر ہیز کرنا نیکی میں داخل نہیں ہے اور نہ اس کا نام حقیقی نیکی ہے کیونکہ اس طرح
تو جانور بھی سیکھ سکتے ہیں۔ میاں حسین بیگ تاجر ایک شخص تھا اس کے پاس ایک کتا تھا وہ اسے کہہ
جاتا کہ روٹی کو دیکھتارہ تو وہ روٹی کی حفاظت کرتا ۔ اسی طرح ایک بلی کو سنا ہے کہ اسے بھی ایسے ہی
سکھایا ہوا تھا۔ جب بعض لوگوں کو خبر ہوئی تو انہوں نے امتحان کرنا چاہا۔ اور ایک کوٹھڑی کے اندر تو
حلوه ، دودھ اور گوشت وغیرہ ایسی چیزیں رکھ کر جس پر بلی کو ضرور لالچ آوے اس بلی کو وہاں چھوڑ کر
دروازہ کو بند کر دیا کہ دیکھیں اب وہ ان اشیاء میں سے کھاتی ہے کہ نہیں ۔ پھر جب ایک دو دن بعد
کھول کر دیکھا تو ہر ایک تھے اسی طرح پڑی تھی اور بلی مری ہوئی تھی اور اس نے کسی تھے کو ہلا یا تک
بھی نہ تھا۔ اس لئے اب شرم کرنی چاہیے کہ انہوں نے حیوان ہو کر انسان کا حکم ایسا مانا اور یہ انسان

ہو کر خدا کے حکم کو نہیں مانتا۔ نفس کو تنبیہ کرنے کے واسطے ایسی ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں اور بہت
سے وفادار کتے بھی موجود ہیں مگر افسوس اس کے لئے ہے کہ جو کتے جتنا مرتبہ بھی نہیں رکھتا تو بتلاوے
کہ پھر وہ خدا سے کیا مانگتا ہے؟ انسان کو تو خدا نے وہ قومی عطا کئے ہیں کہ اور کسی مخلوق کو عطا نہیں
کئے ۔ شر سے پر ہیز کرنے میں تو بہائم بھی اس کے شریک ہیں ۔ بعض گھوڑوں کو دیکھا ہے کہ چابک
آقا کے ہاتھ سے گر پڑی تو منہ سے اٹھا کر اسے دیتے ہیں اور اس کے کہنے سے لیٹتے ہیں اور بیٹھتے
ہیں اور اٹھتے ہیں اور پوری اطاعت کرتے ہیں تو یہ انسان کا فخر نہیں ہو سکتا کہ چند گنے ہوئے گناہ
ہاتھ پاؤں وغیرہ دیگر اعضا کے جو ہیں ان سے بچا رہے۔ جو لوگ ایسے گناہ کرتے ہیں وہ تو بہائم
سیرت ہیں جیسے کتوں بلیوں کا کام ہے کہ ذرا برتن ننگا دیکھا تو منہ ڈال لیا اور کوئی کھانے کی شے
ننگی دیکھی تو کھالی ۔ تو ایسے انسان کتے بلی کے سے ہی ہوتے ہیں انجام کا رپکڑے جاتے ہیں ۔
!
جیل خانوں میں جاتے ہیں جا کر دیکھو تو ایسے مسلمانوں سے زندان بھرے ہوئے ہیں ۔
ه
حضرت انساں که حد مشترک را جامع است
می تواند شد مسیحا می تواند شد خری
تو اب یہ موقع ہے اور خدا تعالیٰ کی لہروں
دنیا کے لئے کوشش حد اعتدال تک ہو سکے دن ہیں یعنی جیسے بعض زمانہ خداکی رو دن ہیں رحمت
کا ہوتا ہے کہ اس میں لوگ قوت پاتے ہیں ایسے ہی یہ وقت ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ بالکل دنیا کے
کاروبار چھوڑ دیوے بلکہ ہمارا منشا یہ ہے کہ حد اعتدال تک کوشش کرے اور دنیا کو اس نیت سے
کماوے کہ وہ دین کی خادم ہو مگر یہ ہرگز روا نہیں ہے کہ اس میں ایسا انہماک ہو جاوے کہ دین کا پہلو
ہی بھول ہی جاوے نہ روزہ کی خبر ہے نہ نماز کی ۔ جیسے کہ آج کل لوگوں کی حالت دیکھی جاتی ہے۔
مثال کے طور پر دلی کا جلسہ ہی اب دیکھ لو کہ جہاں کہتے ہیں کہ پندرہ لاکھ آدمی جمع ہوا ہے۔
میرا تصور تو یہی ہے کہ وہ سارے دنیا پرست ہیں ۔ حدیث میں آیا ہے کہ سب سے زیادہ خدا سے
نفرت دلانے والے سلاطین ہی ہیں کیونکہ یہ مثل ایک بڑی دیوی کے ہوتے ہیں جس قدر ان کا

قرب زیادہ ہوتا ہے۔ اتنا ہی قلب سخت ہوتا ہے۔ ہم کسی کو تجارت سے منع نہیں کرتے کہ وہ بالکل
ترک کر دیوے مگر یہ کہتے ہیں کہ وہ ذرا سوچیں اور دیکھیں کہ ان کے باپ دادا کہاں ہیں؟ بڑے
بڑے عزیز انسان کے ہوا کرتے ہیں اور کس طرح وہ ان کے ہاتھوں میں ہی اٹھ جایا کرتے ہیں اور
موت کس طرح آپس میں تفرقہ ڈال دیتی ہے۔
ه
سال دیگر را که می داند حساب
یا کجا رفت آن که با ما بود پار
اب طاعون کی بلاسروں پر ہے کہتے ہیں کہ اس کی میعا دستر ستر برس ہوا کرتی ہے اور اس کے
آگے کوئی حیلہ پیش نہیں جاتا سب فضول ہوا کرتے ہیں اور اسی لئے آئی ہے کہ خدا کے وجود کو منوا
دیوے۔سواس کا وجود برحق ہے اور خدا کی بلا سے سوائے خدا کے کوئی بچا نہیں سکتا۔ سچی تقویٰ اختیار
کرو کہ خدا تعالیٰ تم سے راضی ہو۔ جب شریر گھوڑے کی طرح انسان ہوتا ہے تو ماریں کھاتا ہے اور جو
خاص لوگ ہیں وہ اشارہ سے چلتے ہیں جیسے سدھا ہوا گھوڑا اشارہ سے چلتا ہے ان کو وحی اور الہام
ہوتے ہیں اور لطف کی بات یہ ہے کہ وحی کے معنے اشارہ کے بھی لکھے ہیں ۔ مگر جب مارکھانے کا زمانہ
گذر جاتا ہے تو پھر وحی کا زمانہ آتا ہے اور یہ بات ضروری ہے کہ یہ مرحلہ سہولت سے طے نہیں ہوتا۔
کیونکہ تقویٰ ایسی شے نہیں ہے جو کہ صرف منہ سے انسان کو حاصل ہو جاوے بلکہ یہ کہ شیطانی گناہ کا
کوئی حصہ دار ہے۔ اس کی مثال ایسی ہوتی ہے جیسے ذراسی شیرینی رکھ دیں تو بے شمار چیونٹیاں اس پر
آجاتی ہیں۔ یہی حال شیطانی گناہوں کا ہے اور اسی سے انسانی کمزوری کا حال معلوم ہوتا ہے۔ اگر
خدا چاہتا تو ایسی کمزوری نہ رکھتا۔
مگر خدا تعالیٰ کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو اس بات کا
ہر طاقت کا سرچشمہ خدا تعالیٰ ہے علم ہو کہ ہر ایک طاقت کا سرچشمہ خدا ہی کی ذات
ہے۔ کسی نبی یا رسول کو یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ اپنے پاس سے طاقت دے سکے اور یہی طاقت جب
خدا کی طرف سے انسان کو ملتی ہے تو اس میں تبدیلی ہوتی ہے اس کے حاصل کرنے کے واسطے

ضروری ہے کہ دعا سے کام لیا جاوے اور نماز ہی ایک ایسی نیکی ہے کہ جس کے بجالانے سے شیطانی
کمزوری دور ہوتی ہے اور اسی کا نام دعا ہے۔ اور شیطان چاہتا ہے کہ انسان اس میں کمزور رہے
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جس قدر اصلاح اپنی کرے گا وہ اسی ذریعہ سے کرے گا۔ پس اس کے واسطے
پاک صاف ہونا شرط ہے۔ جب تک گندگی انسان میں ہوتی ہے اس وقت تک شیطان اس سے
محبت کرتا ہے۔
خدا تعالیٰ سے مانگنے کے واسطے ادب کا ہونا ضروری ہے اور عقلمند جب کوئی
دعا کے آداب تھے بادشاہ سے طلب کرتے۔ طلب کرتے ہیں تو ہمیشہ آدار آداب کو مد نظر رکھتے ہیں ۔ اسی لئے
سورۂ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے کہ کس طرح مانگا جاوے اور اس میں دکھایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رب العلمين یعنی سب تعریف خدا کو ہی ہے جو رب ہے سارے جہان کا ۔ الرَّحْمنِ یعنی بلا مانگے اور
سوال کئے کے دینے والا اور الرَّحِیمِ یعنی انسان کی سچی محنت پر ثمرات حسنہ مرتب کرنے والا ہے۔
ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ جزا سزا اسی کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے رکھے چاہے مارے۔ اور جزا وسزا
آخرت کی بھی ہے اور اس دنیا کی بھی اسی کے ہاتھ میں ہے جب اس قدر تعریف انسان کرتا ہے تو
اسے خیال آتا ہے کہ کتنا بڑا خدا ہے جو کہ رب ہے۔ رحمن ہے۔ رحیم ہے۔ اب تک اسے غائب مانتا
چلا آ رہا ہے اور پھر اسے حاضر ناظر جان کر پکارتا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی ایسی راہ جو کہ بالکل سیدھی ہے اس میں کسی قسم کی کبھی نہیں ہے۔ ایک راہ
اندھوں کی ہوتی ہے کہ محنتیں کر کر کے تھک جاتے ہیں اور نتیجہ کچھ نہیں نکلتا اور ایک وہ راہ کہ محنت
کرنے سے اس پر نتیجہ مرتب ہوتا ہے۔ پھر آگے صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی ان لوگوں کی راہ
جن پر تو نے انعام کیا اور وہ وہی صراط المستقیم ہے جس پر چلنے سے انعام مرتب ہوتے
ہیں ۔ پھر غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ نہ ان لوگوں کی راہ جن پر تیرا غضب ہوا۔ اور ولا الضالین اور نہ
ان کی جو دور جا پڑے ہیں ۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے کل دنیا اور دین کے کاموں کی راہ مراد ہے۔ مثلاً ایک طبیب

جب کسی کا علاج کرتا ہے تو جب تک اسے ایک صراط مستقیم ہاتھ نہ آوے علاج نہیں کر سکتا۔ اسی طرح
تمام وکیلوں اور ہر پیشہ اور علم ہر پیشہ اور علم کی ایک صراط مستقیم ہے کہ جب وہ ہاتھ آ جاتی ہے تو پھر کام آسانی سے
ہو جاتا ہے۔
اس مقام پر ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ انبیاء کو اس دعا کی کیوں ضرورت تھی وہ تو
پیشتر ہی سے صراط مستقیم پر ہوتے ہیں؟
تلميذ الرحمن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
وہ یہ دعا ترقی مراتب اور درجات کے لئے طلب کرتے ہیں بلکہ یہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
تو آخرت میں مومن بھی مانگیں گے کیونکہ جیسے اللہ تعالیٰ کی کوئی حد نہیں ہے اسی طرح اس کے پاس
درجات اور مراتب کی ترقی کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔
پھر اصل مضمون تقویٰ پر فرمایا کہ ) تقومی کی حقیقت متقی بننے کے واسطے یہ ضروری ہے کہ بعد اس کے کہ موٹی باتوں جیسے زنا،
چوری، تلف حقوق ، ریا، مجب، حقارت ، بخل کے ترک میں پکا ہو تو اخلاق رذیلہ سے پر ہیز کر کے ان
کے بالمقابل اخلاق فاضلہ میں ترقی کرے ۔ (اس کے لئے حضرت اقدس کی تصنیف اسلام کی فلاسفی اور
کشتی نوح مطالعہ کرنی چاہیے لوگوں سے مروّت، خوش خلقی ، ہمدردی سے پیش آوے اور خدا تعالیٰ کے
انسان متقی
ساتھ سچا وفا اور صدق دکھلاوے۔ خدمات کے مقام محمود تلا مقام محمود تلاش کرے۔ ان باتوں سے انسان
کہلاتا ہے اور جو لوگ ان باتوں کے جامع ہوتے ہیں ۔ وہی اصل متقی ہوتے ہیں ( یعنی اگر ایک
ایک خُلق فرداً فرداً کسی میں ہو تو اسے متقی نہ کہیں گے جب تک بحیثیت مجموعی اخلاق فاضلہ اس میں نہ
ہوں ) اور ایسے ہی شخصوں کے ۔ کے لئے لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ۶۳ ) ہے ۔ اور اس
کے بعد ان کو کیا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ایسوں کا متوتی ہو جاتا ہے جیسے کہ وہ فرماتا ہے وَ هُوَ يَتَوَلَّى
لے الحکم میں یہ عبارت یوں ہے۔
چونکہ اللہ تعالیٰ غیر محدود ہے اس کے فیضان و فضل بھی غیر منقطع ہیں ۔ اس لئے وہ ان غیر محدود فضلوں کے
حاصل کرنے کے لئے اس دعا کو مانگتے تھے ۔“ الحکم جلد ۷ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)

الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے
وہ پکڑتے ہیں ۔ ان کی آنکھ ہو جاتا ہے جس سے وہ دیکھتے ہیں ۔ ان کے کان ہو جاتا ہے جس سے
وہ سنتے ہیں ۔ ان کے پاؤں ہو جاتا ہے جس سے وہ چلتے ہیں اور ایک اور حدیث میں ہے کہ جو
میرے ولی کی دشمنی کرتا ہے میں اس سے کہتا ہوں کہ میرے مقابلہ کے لئے طیار رہو۔ اور ایک جگہ
فرمایا ہے کہ جب کوئی خدا کے ولی پر حملہ کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس پر ایسے جھپٹ کر آتا ہے جیسے
ایک شیرنی سے کوئی بچہ اس کا چھینے تو وہ غضب سے جھپٹتی ہے۔
خدا کی رحمت کے سرچشمہ سے فائدہ اٹھانے کا اصل قاعدہ یہی ہے اور خدا تعالیٰ
نماز کی اہمیت
کا یہ خاصہ ہے کہ جیسے اس (انسان ) کا قدم بڑھتا ہے ویسے ہی پھر خدا کا قدم
بڑھتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی خاص رحمتیں ہر ایک کے ساتھ نہیں ہوتیں اور اسی لئے جن پر یہ ہوتی ہیں
ان کے لئے وہ نشان بولی جاتی ہیں ۔ (اس کی نظیر دیکھ لو ) کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کے
دشمنوں نے کیا کیا کوششیں آپ کی نا کامیابی کے واسطے کیں مگر ایک پیش نہ گئی حتی کہ قتل کے منصوبے
کئے مگر آخر نا کامیاب ہی ہوئے۔ خدا تعالیٰ یہ تجویز پیش کرتا ہے ( اس خاص رحمت کے حصول کے
واسطے جو اخلاق وغیرہ حاصل کئے جاویں تو ) ان امروں کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کیا
جاوے نہ کہ ہمارے سامنے ۔ اپنے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت اور عظمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور
اس کے لئے نماز سے بڑھ کر اور کوئی شے نہیں ہے۔ کیونکہ روزے تو ایک سال کے بعد آتے ہیں۔
اور زکوۃ صاحب مال کو دینی پڑتی ہے مگر نماز ہے کہ ہر ایک حیثیت کے آدمی ) کو پانچوں وقت ادا
کرنی پڑتی ہے اسے ہرگز ضائع نہ کریں۔ اسے بار بار پڑھو اور اس خیال سے پڑھو کہ میں ایسی
طاقت والے کے سامنے کھڑا ہوں کہ اگر اس کا ارادہ ہو تو ابھی قبول کر لیوے ۔ اُسی حالت میں بلکہ
اسی ساعت میں بلکہ اُسی سیکنڈ میں ۔ کیونکہ دوسرے دنیاوی حاکم تو خزانوں کے محتاج ہیں اور ان کو فکر
ہوتی ہے کہ خزانہ خالی نہ ہو جاوے اور ناداری کا ان کو فکر لگا رہتا ہے مگر خدا تعالیٰ کا خزانہ ہر وقت بھرا
بھرایا ہے۔ جب اس کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو صرف یقین کی حاجت ہوتی ہے کہ اسے اس امر پر

یقین ہو کہ میں ایک سمیع علیم اور خبیر اور قادر ہستی کے سامنے کھڑا ہوا ہوں اگر اسے مہر آ جاوے تو
ابھی دے دیوے۔ بڑی تضرع سے دعا کرے ۔ نا امید اور بدظن ہرگز نہ ہو دے اگر اس طرح
کرے تو (اس راحت کو ) جلدی دیکھ لیوے گا اور خدا تعالیٰ کے اور اور فضل بھی شامل حال ہوں
گے اور خود خدا بھی ملے گا تو یہ طریق ہے جس پر کار بند ہونا چاہیے مگر ظالم فاسق کی دعا قبول نہیں ہوا
کرتی کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے لا پروا ہے اور خدا تعالیٰ بھی اس سے لا پروا ہے۔ ایک بیٹا اگر باپ کی
پروانہ کرے اور نا خلف ہو تو باپ کو اس کی پروا نہیں ہوتی تو خدا کو کیوں ہو ۔
ایک صاحب نے عرض کی کہ بلعم باعور کی دعا کیوں قبول ہوئی تھی ؟
دعا اور ابتلا
فرمایا۔ وہ ابتلا تھا دعا نہ تھی آخر وہ مارا ہی گیا۔ دعا وہ ہوتی ہے جو کہ خدا کے
پیارے کرتے ہیں ورنہ یوں تو خدا تعالیٰ ہندوؤں کی بھی سنتا ہے اور بعض ان کی مرادیں پوری ہو
جاتی ہیں مگر ان کا نام ابتلا ہے دعا نہیں ہے مثلاً اگر خدا سے کوئی روٹی مانگے تو کیا نہ دے گا؟ اس کا
وعدہ ہے مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا (هود: ۷) کتے بلی بھی تو اکثر پیٹ پالتے ہیں
اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی رزق ملتا ہے مگر اصْطَفَيْنَا (فاطر : ۳۳) کا لفظ خاص موقعوں کے لئے ہے۔
یہاں تک تقریر حضرت اقدس نے مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت مہاکھین کے واسطے کی جن میں سے ایک مبائعین
تو شیخ نور احمد پلیڈر اور دوسرے عابد علی شاہ صاحب بدوملہی تھے ۔ اس کے بعد حضور انور نے پھر
ابوسعید عرب صاحب کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ
آپ نے جو ثبوت مسیحیت کے دعوی کے بارے میں پوچھا تھا یہ بہت ضروری بات تھی اور اس کو
خوب یا د رکھنا چاہیے۔ اگر آپ سے کوئی ان ممالک (ملک بر ہما) میں پوچھے کہ ہماری صداقت کا کیا
ثبوت ہے تو مختصر طور پر یہی جواب دینا چاہیے کہ وہی ثبوت ہے جو کہ موسی اور عیسیٰ علیہ السلام اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے ہونے کا ہے تمام انبیاء کی صداقت کے دو ہی ثبوت ہوتے ہیں۔
اوّل ۔ کتب سابقہ میں ان کا ذکر مگر وہ استعارہ کے رنگ میں ضرور ہوتا ہے اور اس میں ایک پہلوٹھو کر کا

آج 10 میں سے 10 باقی