۱۰؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھی ہوتا ہے جیسے یہود کو دھوکا لگا ہے کہ آنحضرت کو تو بنی اسرائیل میں سے آنا چاہیے تھا بنی اسماعیل
میں سے کیوں ہوئے اور پھر اسی طرح مسیح کے وقت الیاس کے منتظر رہے۔ ان معاملوں میں اب تک
جھگڑتے ہیں اور یہ سب ان کی بکواس ہے۔
اسی طرح ہمار ا ذ کر کتب سابقہ میں ہے۔ اگر کوئی ہم سے بھی اسی طرح بکواس سے جھگڑا کرے تو
انہی میں سے ہوگا۔
دوسرا ثبوت نشانات ہیں جن سے بہت صفائی سے استنباط ہوتا ہے وہی ثبوت ہمارے ساتھ بھی
ہے اور جس قاعدہ سے خدان ے خدا تعالیٰ نے یہ نشانات دکھلائے ہیں اگر اسی طرح شمار کر بہ شمار کریں تو یہ بیس لاکھ سے
بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کے
تحت میں آ کر ہر ایک شخص جو ہمارے پاس آتا ہے اور ہر ایک ہدیہ اور نذر جو پیش ہوتی ہے ایک ایک
نشان الگ الگ ہے مگر ہم نے صرف نشان ایک سو پچاس نزول مسیح میں درج کئے ہیں جس کے
ہزا ر ہا گواہ موجود ہیں۔ پھر دیکھو کہ یہ کس وقت کی خبر ہے۔ قرآن کی نصوص، حدیث کی اخبار اور
مکاشفات اور رویا وغیرہ سب ہماری تائید میں ہے، پھر اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کے نشانات ۔ پھر زمانہ
کی موجودہ ضرورت یہ سب ثبوت پیش کرنے کے قابل ہیں۔ اس وقت خدا کا منشا ہے کہ لوگوں کو
غلطیوں سے نکالے اور تقویٰ پر قائم کرے۔ خدا تعالیٰ جس جس کو چاہے گا بلاتا جاوے گا۔ یہ اس کی
طرف سے ایک دعوت ہے جو بلا یا جاتا ہے اسے فرشتے کھینچ کھینچ کر لے آتے ہیں۔ لے
۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء
عصر کے وقت خدا کے برگزیدہ حضرت مسیح موعود کو مولوی ثناء اللہ صاحب کا قادیان آنا یہ خبر ہوئی کہ مولوی ثناء اللہ امرتسری قادریان
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶ تا ۲۹
میں آئے ہوئے ہیں مگر آپ نے اس کے متعلق صرف یہی فرمایا کہ
ہزاروں لوگ راہ رو آتے ہیں ہمیں اس سے کیا ؟
مغرب کی نماز با جماعت ادا کر کے جب حضرت اقدس دولت سرا کو تشریف لے چلے تو ایک شخص
نے ہاتھ میں قلم دوات لئے ہوئے حضرت کی خدمت میں کچھ کا غذات پیش کئے ۔ اس قلم دوات سے اس
کی یہ غرض تھی کہ حضرت سے رقعہ کی رسید لے مگر حضرت نے توجہ نہ کی اور اس کے وہ کاغذات لے کر
تشریف لے گئے اور جب عشاء کی نماز کے واسطے تشریف لائے تو فرمایا کہ
ایک ہی مضمون کے دو رقعہ مولوی ثناء اللہ کی طرف سے پہنچے ہیں۔ نہیں معلوم کہ دو رقعوں کی کیا
غرض تھی ۔
اور
و
اس وقت یہ عقدہ حل ہوا کہ غالباً دوسرا رقعہ دستخط یعنی رسید رقعہ لینے کے واسطے تھا مگر قاصد کو
رسید مانگنے کی جرات نہ ہوئی اور وہ رقعہ اس وقت سید سرور شاہ صاحب کے حوالہ کیا گیا کہ وہ اسے پڑھ کر
اہل مجلس کو سنا دیویں۔
حضرت اقدس نے اس پر فرمایا کہ
ہم طیار ہیں وہ ہفتہ عشرہ آرام سے سب باتیں سنے۔ اور اس کا منشا مباحثہ کا ہو تو یہ اس کی غلطی
ہے کیونکہ اب مدت ہوئی کہ ہم مباحثات کو بند کر چکے ہیں۔ اگر اس کو طلب حق کی ضرورت ہے تو رفق
ور آہستگی سے اپنی تو غلطی دور کر دے۔ طالب حق کے واسطے ہمارا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ ہاں جو شخص
ایک منٹ رہ کر چلا جانا چاہتا ہے اور اسے فتح اور شکست اور ہار اور جیت کا خیال ہے وہ مستفید نہیں
ہو سکتا بجز ایسے شخص کے جو نیک نیت بن کر آوے۔ ہم تو دوسرے کے ساتھ کلام کرنا بھی تضیع اوقات
خیال کرتے ہیں ۔ ہمیں تعجب ہے کہ وہ کیوں گھمار کے ہاں جا کر اترے۔ چاہیے تھا کہ مستفیدوں کی
طرح آتا اور ہمارے مہمان خانہ میں اترتا۔
پھر فرمایا کہ ہم اس رقعہ کا صبح کو جواب دیویں گے۔
اس کے بعد حضرت اقدس جب نماز سے فارغ ہو کر تشریف لے چلے تو ثناء اللہ صاحب کے قاصد
نے آواز دی کہ حضرت جی ! مولوی ثناء اللہ صاحب کے رقعہ کا کیا جواب ہے؟