۱۱؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت نے فرمایا کہ صبح کو دیا جائے گا۔
قاصد نے پوچھا کہ میں آ کر جواب لے جاؤں یا آپ بذریعہ ڈاک روانہ کریں گے۔
حضرت اقدس نے فرمایا ۔ خواہ تم لے جاؤ خواہ ثناء اللہ آ کر لے جائے ۔
پھر آپ نے قاصد کا نام پوچھا۔اس نے کہا محمد صدیق ۔
۱۱ جنوری ۱۹۰۳ء بروز یکشنبه
فجر کی نماز کو جب حضرت اقدس تشریف لائے تو قبل از نماز
مولوی ثناء ثناء اللہ کے رقعہ کا جواب آپ نے وہ رقعہ جو مولوی ثناء اللہ صاحب کے رقعہ
کے جواب میں تحریر فرمایا تھا۔ احباب کو سنایا۔ وہ رقعہ یہ تھا ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از طرف عايذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله واید
بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب ۔
آپ کا رقعہ پہنچا۔ اگر آپ لوگوں کی صدق دل سے یہ نیت ہو کہ اپنے شکوک وشبہات
پیشگوئیوں کی نسبت یا ان کے ساتھ اور امور کی نسبت بھی جو دعوی سے تعلق رکھتے ہوں ، رفع کر اویں کے ساتھ اور بھی جو ہے
تو یہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہوگی اور اگرچہ میں کئی سال ہوئے کہ اپنی کتاب انجام آتھم میں شائع
کر چکا ہوں کہ میں اس گروہ مخالف سے ہرگز مباحثات نہ کروں گا کیونکہ اس کا نتیجہ بجز گندی گالیوں
اور او باشانہ کلمات سننے کے اور کچھ نہیں ہوا مگر میں ہمیشہ طالب حق کے شبہات دور کرنے کے لئے
طیار ہوں ۔ اگر چہ آپ نے اب بھی اس رقعہ میں دعویٰ تو کر دیا ہے کہ میں طالب حق ہوں مگر مجھے
تامل ہے کہ اس دعوے پر آپ قائم رہ سکیں ۔ کیونکہ آپ لوگوں کی عادت ہے کہ ایک بات کو
کشاں کشاں بے ہودہ اور اور مباحثات کی طرف لے آتے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے سامنے وعدہ
ل البدر جلد ا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۳

کر چکا ہوں کہ ان لوگوں سے مباحثات ہر گز نہیں کروں گا۔ سو وہ طریق جو مباحثات سے بہت دور
ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس مرحلہ کو صاف کرنے کے لئے اوّل یہ اقرار کریں کہ آپ منہاج نبوت سے
باہر نہیں جاویں گے۔ اور وہی اعتراض کریں گے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا حضرت عیسی پر یا
حضرت موسیٰ پر یا حضرت یونس پر عائد نہ ہوتا ہو اور حدیث اور قرآن کی پیشگوئیوں پر زدنہ ہو۔
دوسری شرط یہ ہوگی کہ آپ زبانی بولنے کے ہرگز مجاز نہ ہوں گے۔ صرف آپ مختصر ایک سطر یا دوسطر
تحریر دے دیں کہ میرا یہ اعتراض ہے۔ پھر آپ کو عین مجلس میں مفصل جواب سنایا جائے گا۔
اعتراض کے لئے لمبا لکھنے کی ضرورت نہیں ایک سطر یا دو سطر کافی ہیں ۔ تیسری یہ شرط ہو گی کہ ایک
دن میں صرف صرف ایک ہی آپ اعتراض پیش کریں گے کیونکہ آپ اطلاع دے کر نہیں آئے ۔ چوروں
کی طرح آگئے اور ہم ان دنوں میں باعث کم فرصتی اور کام طبع کتاب کے تین گھنٹہ سے زیادہ خرچ
نہیں کر سکتے ۔
و وام
یادر ہے یہ ہرگز نہ ہوگا کہ عوام کالانعام کے روبرو آپ واعظ کی طرح ہم سے گفتگو شروع کر
دیں بلکہ آپ نے بالکل منہ بند رکھنا ہوگا ۔ جیسے صم بکھ۔ یہ اس لئے کہ تا گفتگو مباحثہ کے رنگ
میں نہ ہو جاوے۔ اوّل صرف ایک پیشگوئی کی نسبت سوال کریں۔ میں تین گھنٹہ تک اس کا جواب
دے سکتا ہوں اور ایک ایک گھنٹہ کے بعد آپ کو متنبہ کیا جائے گا کہ اگر ابھی تسلی نہیں ہوئی تو اور لکھ کر
پیش کرو۔ آپ کا کام نہیں ہو گا کہ اس کو سناویں ہم خود پڑھ لیں گے ۔ مگر چاہیے کہ دو تین سطر سے
زیادہ نہ ہو۔ اس طرز میں آپ کا کچھ حرج نہیں ہے کیونکہ آپ تو شبہات دور کرانے آئے ہیں ۔ یہ
طریق شبہات دور کرانے کا بہت عمدہ ہے۔ میں بآواز بلند لوگوں کو سنا دوں گا کہ اس پیشگوئی کی نسبت
مولوی ثناء اللہ صاحب کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا ہے اور اس کا یہ جواب ہے۔ اس طرح تمام
وساوس دور کر دیئے جاویں گے لیکن اگر چاہو کہ بحث کے رنگ میں آپ کو بات کا موقع دیا جاوے تو
یہ ہرگز نہیں ہوگا۔ ۱۴ جنوری ۱۹۰۳ ء تک میں اس جگہ ہوں ۔ بعد میں ۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء کو ایک
مقدمہ پر جہلم جاؤں گا۔ سواگر چہ بہت کم فرصتی ہے ۔ لیکن ۱۴ رجنوری تک تین گھنٹہ تک آپ کے لئے

خرچ کر سکتا ہوں ۔ اگر آپ لوگ کچھ نیک نیتی سے کام لیویں تو یہ ایسا طریق ہے کہ اس سے آپ کو
فائدہ ہوگا۔ ورنہ ہمارا اور آپ لوگوں کا آسمان پر مقدمہ ہے خود خدا تعالیٰ فیصلہ کرے گا ۔ وَالسَّلَامُ
عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
سوچ کر دیکھ لو کہ یہ بہتر ہوگا کہ آپ بذریعہ تحریر جو سطر دو سطر سے زیادہ نہ ہوا یک ایک گھنٹہ کے
بعد اپنا شبہ پیش کرتے جائیں گے اور میں وہ وسوسہ دور کرتا جاؤں گا۔ ایسے ہی صدہا آدمی آتے ہیں اور
وسوسہ دور کر ا لیتے ہیں۔ ایک بھلا مانس شریف آدمی ضرور اس بات کو پسند کرے گا۔ اس کو اپنے وساوس
دور کرانے ہیں اور کچھ غرض نہیں لیکن وہ لوگ جو خدا سے نہیں ڈرتے ان کی تو نیتیں ہی اور ہوتی ہیں۔
میرزاغلام احمد (مهر)
اور فرمایا کہ
یہ طریق بہت امن کا ہے۔ اگر یہ نہ کیا جاوے تو بدامنی اور بد نتیجہ کا اندیشہ ہے۔
پھر فرمایا کہ
ابھی فجر کو میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے۔ اس کے
ایک رؤیا ایک طرف کچھ اشتہار ہے اور دوسری طرف ہماری طرف سے لکھا ہوا ہے جس کا
عنوان یہ ہے بَقِيَّةُ الطَّاعُون۔
اس کے بعد فجر کی نماز ادا ہوئی تو حضرت اقدس نے قلم دوات طلب فرمائی اور کہا کہ
کچھ تھوڑا سا اور اس رقعہ پر لکھنا ہے۔
تنے میں مولوی ثناء اللہ صاحب کے قاصد پھر آ موجود ہوئے اور جواب طلب کیا۔
حضرت نے فرمایا کہ ابھی لکھ کر دیا جاتا ہے۔
پھر بقیہ حصہ آپ نے لکھ کر اپنے خدام کے حوالہ کیا کہ اس کی نقل کر کے روانہ کر دو۔ وہ حصہ رقعہ کا یہ ہے۔
بالآخر اس غرض کے لئے اب آپ اگر شرافت اور ایمان رکھتے ہیں تو قادیان سے بغیر تصفیہ کے
خالی نہ جاویں۔ دو قسموں کا ذکر کرتا ہوں (۱) اول چونکہ میں انجام آتھم میں خدا سے قطعی عہد کر چکا

ہوں کہ ان لوگوں سے کوئی بحث نہیں کروں گا۔ اس وقت پھر اسی عہد کے مطابق قسم کھاتا ہوں کہ میں
زبانی آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا ۔ صرف آپ کو یہ موقع دیا جاوے گا کہ آپ اول ایک اعتراض
جو آپ کے نزدیک سب سے بڑا اعتراض کسی پیشگوئی پر ہوا ایک سطر یا دو سطر یا حد تین سطر تک لکھ کر
پیش کریں جس کا یہ مطلب ہو کہ یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی اور منہاج نبوت کی رو سے قابل اعتراض ہے
اور پھر چپ رہیں اور میں مجمع عام میں اس کا جواب دوں گا جیسا کہ مفصل لکھ چکا ہوں۔ پھر دوسرے
دن دوسری پیشگوئی اسی طرح لکھ کر پیش کریں۔ یہ تو میری طرف سے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس
سے باہر نہیں جاؤں گا اور کوئی زبانی بات نہیں سنوں گا اور آپ کی مجال نہیں ہوگی کہ ایک کلمہ بھی زبانی
بول سکیں اور (۲) آپ کو بھی خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اگر آپ سچے دل سے آئے ہیں تو اس کے
پابند ہو جاویں اور ناحق فتنہ و فساد میں عمر بسر نہ کریں ۔ اب ہم دونوں میں سے ان دونوں قسموں سے جو
شخص اعراض کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہو اور خدا کرے کہ وہ اس لعنت کا پھل بھی اپنی زندگی میں
دیکھ لے۔ آمین ۔ سو میں اب دیکھوں گا کہ آپ سنت نبویہ کے موافق اس قسم کو پوری کرتے ہیں یا قادیان
سے نکلتے ہوئے اس لعنت کو ساتھ لے جاتے ہیں۔ اور چاہیے کہ اول آپ مطابق اس عہد مؤکد بقسم
کے آج ہی ایک اعتراض دو تین سطر کا لکھ کر بھیج دیں اور پھر وقت مقرر کر کے مسجد میں مجمع کیا جاوے گا
اور آپ کو بتلایا جاوے گا اور عام مجمع میں آپ کے شیطانی وساوس دور کر دیئے جاویں گے۔“
رقعہ دے کر آپ تشریف لے گئے اور اندر سے حضور نے کہلا بھیجا کہ رقعہ وہاں ان کو جا کر سنا دیا
جاوے اور پھر ان کے حوالے کر دیا جاوے۔
فرمایا کہ
تھوڑے عرصہ کے بعد پھر مولوی ثناء اللہ صاحب کی طرف سے جواب الجواب آیا۔
یہ نا معقول اور اصل بحث سے بالکل دور جواب سن کر حضرت اقدس کو بہت رنج ہوا اور آپ نے
ہم نے جو اسے خدا کی قسم دی تھی اس سے فائدہ اٹھا تا یہ نظر نہیں آتا۔ اب خدا کی لعنت لے کر
ل البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۳، ۹۴

آج 10 میں سے 10 باقی