۱۳؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوتی۔ اس لئے اب ارادہ ہے کہ اسے خدا کے نام پر احمد یہ مشن کی خدمت میں وقف کردوں ۔ شاید اللہ تعالیٰ
اس میں آبادی کر دیوے اور وہ دین کی راہ میں کام آوے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
آپ کی نیت کا ثواب تو خدا تعالیٰ آپ کو دے گا لیکن آپ خود وہاں جا کر آبادی کریں اور اخراجات
کاشت وغیرہ نکال کر پھر جو کچھ اس میں سے بچا کرے وہ اللہ کے نام پر اس سلسلہ میں دے دیا کریں۔ لے
۱۳ جنوری ۱۹۰۳ء بروز سہ شنبہ ( نماز فجر کے وقت )
ابوسعید عرب صاحب نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ چونکہ جناب نے جمعرات کو روانہ ہونا
ہے اور آدمی زیادہ ہوں گے اس لئے ریلوے کمروں کو ریز رو کروا لینے سے آرام ہوگا۔
حضرت صاحب نے فرمایا کہ
ہاں ۔ یہ امر مناسب ہے کہ تکلیف نہ ہو۔
عرب صاحب نے تجویز کی کہ سیکنڈ کلاس کی نسبت میرا یہ خیال ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی اور احباب
ملنے آویں یا ہمراہ بیٹھیں تو وہ بیٹھ نہ سکیں گے اور بعض وقت کوئی انگریز صاحب بھی آجاویں تو ان کو روکا نہیں
جاتا۔ اللہ اللہ خدا کے برگزیدوں کو دنیاوی کاروبار سے کس قدر بے خبری ہوتی ہے۔
فرمایا۔ ہم تو اس گاڑی میں بیٹھیں گے جس میں پاخانہ ہو۔
ہیں
عرب صاحب نے کہا کہ حضور سیکنڈ کلاس میں بھی جائے ضرور ہوتا ہے اور چونکہ آپ بڑے آدمی
اور ایک فرقہ کے لیڈر ہیں جناب کو ضرور فسٹ کلاس یا سیکنڈ کلاس میں بیٹھنا چاہیے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ جانے دو ہمیں تو اس پاخانہ والی گاڑی (انٹر میڈیٹ ) میں بیٹھنے کی
عادت ہے۔
خاکسار ایڈیٹر نے مولوی جمال الدین صاحب سید والہ کی
الہی جماعتوں میں ارتداد طرف سے عرض کی کہ ایک حافظ نے ان کو بلا کر بہت ناجائز
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹
دھمکیاں دی ہیں اور کچھ آدمی جو بیعت میں داخل تھے ان کو بہکا کر بیعت سے تو بہ کروائی ہے۔
مولوی صاحب نے درخواست کی ہے کہ دعا کی جاوے کہ خدا ان کو نیچا دکھاوے۔
فرمایا کہ مرتد ہونا یہ بھی ایک سنت اللہ ہے۔ موسیٰ کے وقت میں بھی مرتد ہوئے۔ آنحضرت کے
وقت بھی مرتد ہوئے اور عیسی کے وقت کا تو ارتداد ہی عجیب ہے۔ خدا کا وعدہ ہے کہ اگر ایک جائے گا تو
وہ اس کے بدلے میں ایک جماعت دے دے گا۔
چونکہ آج کل رات دن ایک عربی کتاب برائے تبلیغ زیر طبع
مواہب الرحمن کی اشاعت ہے اور اس کے پروف وغیرہ دیکھے جانے میں صرف اس
لئے کمال احتیاط سے کام لیا جاتا ہے کہ فرقہ مولویوں نے اب ہر ایک قسم کی بددیانتی غلط بیانی کو
حضرت میرزا صاحب کے مقابلے میں جائز رکھا ہوا ہے۔ پروف کی صحت پر فرمایا کہ
ان لوگوں کو کیا علم ہے کہ ہم کس طرح راتوں کو کام کر کر کے کتابیں چھپواتے ہیں اور پھر اگر
پریس مین کی ذراسی غلطی رہ جاوے تو ان لوگوں کو اعتراض کا موقع مل جاتا ہے حالانکہ خود محمد حسین نے
میرے سامنے ایک دفعہ اشاعت السنہ کی چھپوائی پر اعتراف کیا کہ ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ لیکن اب
ان لوگوں کی حالت مسخ شدہ ہے کہاں سے کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔
( بوقت ظهر )
قبل از نماز حضرت اقدس نے سید فضل شاہ صاحب کو کمرہ گرم کرنے کے متعلق ہدایت یہ کہا کہ
آپ کا کمرہ بہت تاریک رہتا ہے اور اس میں تم بھی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ آج کل وبائی دن
ہیں۔ رعایت اسباب کے لحاظ سے ضروری ہے کہ وہاں آگ وغیرہ جلا کر مکان گرم کر لیا کریں۔
( بوقت مغرب )
اس وقت حضرت از اس وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو کتاب زیر طبع کی نسبت
کتاب مواہب الرحمن فرمایا کہ
امید ہے کہ یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اور دلوں میں داخل ہوگی ۔ اول و آخر کے سب مسائل