۲۱؍جنوری۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کا تھا وہ صرف میاں کرم دین کے لئے تھا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جلد چهارم
جب وہ جہلم میں نالش کرنے گیا تھا تو کس قدر گروہ تھا؟ پھر وہ چندہ وغیرہ جمع کرتا رہا تو کس قدر
گروہ تھا اور جہلم میں جو کئی سو آدمیوں نے بیعت کی وہ کس کی کی؟ وغیرہ وغیرہ۔
مفتی محمد صادق صاحب نے ایک انگریزی اخبار سنایا جس میں مسٹر پکٹ کا حال تھا۔
مسٹر پیکٹ فرمایا کہ سول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی ایسے کا ذب مدعی پیدا ہوئے
تھے جو کہ بہت جلد نابود ہوئے یہی حال اس کا ہوگا اس کے متعلق الہام ہے کہ اِنَّ اللهَ شَدِيدُ
الْعِقَابِ
al
۲۱ جنوری ۱۹۰۳ء ( مجلس قبل از عشاء)
حضرت اقدس نے حسب دستور نماز مغرب ادا فرما کر مجلس فرمائی ماسٹر عبدالرحمن صاحب نو مسلم نے
ایک مضمون ایک اشتہار کا حضرت اقدس کو پڑھ کر سنایا جو کہ ان تمام نو مسلموں کی طرف سے جو کہ
حضرت اقدس کے دست مبارک پر مشرف باسلام ہوئے ہندو اور آریہ کے سر بر آوردہ ممبروں کی خدمت
میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ اگر ان کے نزدیک یہ نو مسلم جماعت
مذہب اسلام کے قبول کرنے میں غلطی پر ہے تو وہ ان ۔ ہے تو وہ ان کے پیش کردہ معیار صداقت ( جو کہ حضرت اقدس کے
مضامین مباہلہ و مقابلہ سے اخذ شدہ ہیں ) کے رو سے حضرت میرزا صاحب سے فیصلہ کر کے ان کا غلطی پر
ہونا ثابت کر دیویں ۔ حضرت اقدس نے اس تجویز کو پسند فرمایا اور کہا کہ
مذہب کی غرض یہی نہیں ہے کہ صرف آئندہ جہان میں خدا سے فائدہ حاصل ہو بلکہ اس موجودہ
جہان میں بھی خدا سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ ان لوگوں کے صرف دعوے ہی دعوے ہیں کوئی کام تو گل
اور تقویٰ کا ان سے ثابت نہیں ہوتا۔ مصیبت پڑے تو ہر ایک ناجائز کام کے لیے آمادہ ہو جاتے ہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۴

عجب خان صاحب کے تحصیلدار نے حضرت اقدس سے استفسار کیا کہ اگر
مصدق کے پیچھے نماز کسی مقام کے لوگ اجنبی ہوں اور ہمیں علم نہ ہو کہ وہ اور احمدی جماعت
میں ہیں یا نہ تو ان کے پیچھے نماز پڑھی جاوے یا کہ نہ؟
فرمایا۔ ناواقف امام سے پوچھ لوا گر وہ مصدق ہو تو نماز اس کے پیچھے پڑھی جاوے ورنہ نہیں۔
اللہ تعالیٰ ایک جماعت الگ بنانا چاہتا ہے اس لیے اس کے منشا کی کیوں مخالفت کی جاوے جن لوگوں
سے وہ جدا کرنا چاہتا ہے بار باران میں گھسنا یہی تو اس کی منشا کے مخالف ہے۔
پھر تحصیلدار صاحب نے پوچھا کہ اپنے مقام پر جا کر ہمارا بڑا کام کیا ایک احمدی کے فرائض ہونا چاہیے؟
چاہیے؟
فرمایا کہ ہماری دعوت کو لوگوں کو سنایا جاوے۔ ہماری تعلیم سے ان کو واقف کیا جاوے۔ تقویٰ
اور توحید اور سچا اسلام ان کو سکھا یا جاوے۔
اس کے بعد تین احباب نے بیعت کی۔ بیعت کے بعد ان میں سے
رویا ہا یا کے ذریعہ ہدایت ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ میں ایک
شریر آدمی تھا اور مجھ کو جھوٹے دعوے کرنے اور لوگوں کے حقوق چھین لینے اور ضبط کرنے کی خوب مشق
ل الحکم میں اس ڈائری پر ۲۰ جنوری ۱۹۰۳ء کی تاریخ درج ہے جو سہو معلوم ہوتا ہے۔ ۲۰ کا ہندسہ بھی پورا روشن
نہیں بلکہ مٹا مٹا سا ہے۔البدر میں ۲۲ ۲۱،۲۰، سب تاریخوں کی مسلسل الگ الگ ڈائری موجود ہے۔ الحکم میں اگر اس ڈائری کو
۲۰ کی سمجھا جائے تو ۲۱ ر کی کوئی ڈائری وہاں درج نہیں ۔ قرائن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ دراصل یہ ۲۱ جنوری کی
ہی ڈائری ہے جس پر الحکم میں سہو کتابت یا سہو طباعت سے ۲۰ جنوری کی تاریخ لکھی گئی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
دو
بہر رحال الحکم کی اس ڈائری میں خان عجب خان صاحب کا استفسار اور ر حضرت حضر اقدس کا جواب یوں درج ہے
جناب خان عجب خان صاحب آف زیدہ کے استفسار پر کہ بعض اوقات ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے جو
اس سلسلہ سے اجنبی اور نا واقف ہوتے ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں یا نہیں؟
فرمایا ۔ اوّل تو کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں لوگ واقف نہ ہوں اور جہاں ایسی صورت ہو کہ لوگ ہم سے اجنبی اور
ناواقف ہوں تو ان کے سامنے اپنے سلسلہ کو پیش کر کے دیکھ لیا اگر تصدیق کریں تو ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو ورنہ
ہرگز نہیں اکیلے پڑھ لو۔ خدا تعالیٰ اس وقت چاہتا ہے کہ ایک جماعت طیار کرے پھر جان بوجھ کر ان لوگوں میں گھسنا
جن سے وہ الگ کرنا چاہتا ہے منشاء الہی کی مخالفت ہے۔“ (الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۳ )

تھی اور دوسرے بھی جس قدر معاصی مثل شراب وغیرہ تھے ان تمام میں میں مبتلا تھا۔ چند دن ہوئے کہ
میں نے ایک ہندو سے اسی طرح ظلم کیا اور اس کے حقوق ضبط کئے رات کو جب میں سویا تو خواب میں کیا
دیکھتا ہوں وہی ہندو میرے ساتھ کلام کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ یا تو خدا تجھے ہدایت کرے یا تجھے اس
دنیا سے اٹھالیوے تا کہ ہم لوگ تیرے مظالم سے نجات پاویں اس کے بعد وہ نظر سے غائب ہو گیا اور
میں نے دیکھا کہ آسمان سے ایک شعلہ نور کا گرا اور جس مکان میں میں تھا اس دروازے کی طرف آیا۔
میں اٹھ کر اسے دیکھنے لگا تو دیکھا کہ حضور ( حضرت مسیح موعود ) کی شکل کا ایک آدمی ہے۔ میں نے پوچھا
کہ تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ کیا تو نام نہیں جانتا؟ اس کے بعد کہا کہ اب بس کر بہت ہوئی
ہے پھر میں نے نام پوچھا تو بتلایا
میرزاغلام احمد قادیانی“
اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور میں اپنے افعال اور کردار پر نادم ہوں اور اب اسی خواب کے
ذریعہ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
تم کو خدا نے خبردار کیا ہے کہ اپنی حالت بدل دو اور مجھو کہ ایک دن موت آنی ہے۔ خدا کا دستور
ہے کہ وہ گنہگار کو بلا سزا دیئے نہیں چھوڑتا۔ تو بہ کرنے سے گناہ بخشے جاتے ہیں خدا تعالیٰ بہت ہی رحم
کرنے والا ہے مگر سزا بھی بہت دینے والا ہے۔ تمہاری فطرت میں کوئی نیکی ہوگی ورنہ عام طور پر اللہ تعالیٰ
کی یہ عادت نہیں ہے کہ اس طرح سے خبر دیوے اس لیے اپنی زندگی کو بدلو اور عادتوں کو ٹھیک کرو۔
پھر اس تائب نے عرض کی کہ میرا ایک مقدمہ چودہ صد روپے کا داخل دفتر ہو گیا ہے مگر اس میں میرا
حق بہت تھوڑا ہے اب اسے برآمد کراؤں کہ نہ؟
فرمایا ۔ مدعا علیہ سے مل کر صلح کر لو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۴، ۳۵

آج 10 میں سے 10 باقی