۲۲؍جنوری ۹۰۳ ۱ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۲ جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه (بوقت ظهر)
ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں ایک عریضہ گذرانا۔ جس میں یہ
فاسد خیالات کا علاج تحریر تھا کہ وہ ہر طرف افلاس سے گھرا ہوا۔ سے گھرا ہوا ہے اور ایسے ایسے خیالات
اس کے دماغ میں آتے ہیں جن سے اسے موت بہتر معلوم ہوتی ہے اور حضرت اقدس سے اس کا علاج
چاہا تھا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایسے خیالات کا علاج یہی ہوا کرتا ہے کہ آہستہ آہستہ خوف خدا پیدا ہوتا جاوے اور کچھ آرام کی
صورت بنتی جاوے گھبرانے کی بات نہیں ہے رفتہ رفتہ ہی دور ہوں گے۔ جو گندے خیالات
لے
بے اختیار دل میں پیدا ہوتے ہیں ان سے انسان خدا کی درگاہ میں مواخذہ کے قابل نہیں ہوا کرتا بلکہ
ایسے شیطانی خیالوں کی پیروی سے پکڑا جاتا ہے ہے وہ خیالات جو کہ اندر پیدا ہوتے ہیں وہ انسانی
طاقت سے باہر اور مرفوع القلم ہیں۔ بے صبری نہ چاہیے۔ جلدی سے یہ بات طے نہیں ہوا کرتی ۔
وقت آوے گا تو دور ہوں گی۔ توبہ استغفار میں لگے رہیں اور اعمال میں اصلاح کریں۔ ایسے خیالات
کا تخم زندگی کے کسی گذشتہ حصہ میں بویا جاتا ہے تو پیدا ہوتے ہیں اور جب دور ہونے لگتے ہیں تو
یک دفعہ ہی دور ہو جاتے ہیں خبر بھی نہیں ہوتی جیسے چکی کی بیماری کہ جب جانے لگے تو ایک دم ہی چلی
جاتی ہے اور پتا نہیں لگتا۔ گھبرانے سے اور آفت پیدا ہوتی ہے۔ آرام سے خدا سے مدد مانگے ۔ خدا کی
بارگاہ کے سب کام آرام ہی سے ہوتے ہیں۔ جلدی وہاں منظور نہیں ہوتی ہے اور نہ کوئی ایسی مرض ہے
کہ جس کا علاج وہاں نہ ہو۔ ہاں صبر سے لگا ر ہے اور خدا کی آزمائش نہ کرے۔ جب خدا کی آزمائش
لے الحکم میں ہے۔ فرمایا ایسے خیالات کا علاج خدا تعالیٰ کا خوف ہے جب یہ پیدا ہو جاوے تو پھر آہستہ آہستہ کوئی
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۱۳ )
وو
صورت اطمینان نکل آتی ہے ۔“
کے الحکم میں یہ فقرہ یوں ہے۔
گندے خیالات جو انسان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں ان سے کوئی مواخذہ نہیں کیا جاتا۔ البتہ جب ان پر عزم کر
لیا جاوے تو وہ قابل مواخذہ ہو جاتے ہیں ۔ الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۳ )
کرتا ہے تو خود آزمائش میں پڑتا ہے اور نوبت ہلاکت تک آجاتی ہے۔
جہلم کے مقدمہ کی نسبت فرمایا کہ صحابہ کرام کا بے نظیر نمونه خدا کی طرف سے جو معلوم ہوتا ہے وہ ہو کر ہی رہتا ہے۔
اسباب کیا شے ہیں کچھ بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری راہ میں جاؤ گے تو مُرغَبًا كَثِيرًا پاؤ
گے۔ صحت نیت سے جوف جو قدم اٹھاتا ہے خدا اس کے ساتھ ہوتا ہے بلکہ انسان اگر بیمار ہو تو اس کی
بیماری دور ہو جاتی ہے۔ صحابہ کی نظیر دیکھ لو در اصل صحابہ کرام کے نمونے ایسے ہیں کہ کل انبیاء کی نظیر
ہیں۔ خدا کو تو عمل ہی پسند ہیں ۔ انہوں نے بکریوں کی طرح اپنی جان دی اور ان کی مثال ایسی ہے
جیسے نبوت کی ایک ہیکل آدم سے لے کر چلی آتی تھی اور سمجھ نہ آتی تھی مگر صحابہ کرام نے چمکا کر دکھلا
دی اور بتلا دیا کہ صدق اور وفا اسے کہتے ہیں ۔ حضرت عیسیٰ کا تو حال ہی نہ پوچھو۔ موسیٰ کو کسی نے
فروخت نہ کیا مگر عیسیٰ کو ان کے حواریوں نے تیس روپے لے کر فروخت کر دیا۔ قرآن شریف سے
ثابت ہوتا ہے کہ حواریوں کو عیسی علیہ السلام کی صداقت پر شک تھا بھی تو مائدہ مانگا اور کہاؤ نَعْلَمَ أَنْ
قَد صَدَقْتَنَا (المائدة: (۱۱۴) تاکہ تیرا سچا اور جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
نزول مائدہ سے پیشتر ان کی حالت نعلم کی نہ تھی پھر جیسی بے آرامی کی زندگی انہوں نے بسر کی اس
کی نظیر کہیں نہیں پائی جاتی ۔ صحابہ کرام کا گروہ عجیب گروه، قابلِ قدر اور قابل پیروی گروہ تھا۔ ان
کے دل یقین سے بھر گئے ہوئے تھے جب یقین ہوتا ہے تو آہستہ آہستہ اوّل مال وغیرہ دینے کو جی
چاہتا ہے پھر جب بڑھ جاتا ہے تو صاحب یقین خدا کی خاطر جان دینے کو طیار ہو جاتا ہے۔
( بوقت مغرب وعشاء )
مقدمہ بازی کے اوپر ذکر چلا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
اب اس وقت دنیا کا یہ حال ہے کہ لوگوں نے خدا کا کوئی خانہ خالی نہیں رکھا۔ گذشتہ کارروائی کو یہ
لوگ خیال نہیں کرتے اور نہ تجربہ کرتے ہیں۔ کیا کسی کو خیال تھا مقدمہ جہلم کا یہ نتیجہ ہوگا ۔ پھر جس خدا
نے قبل از وقت بتلایا اور ہم نے دو صد سے زیادہ کتب چھاپ کر فیصلہ سے پیشتر شائع کر دیں جس میں
ذکر تھا کہ اس مقدمہ میں ہماری فتح ہے وہی خدا اب بھی ہمارے ساتھ ہے۔
ه
ہر بلا کیں قوم راحق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
جلد چهارم
ایک اخبار کی نسبت ذکر ہوا کہ مقدمہ کا نتیجہ قبل از وقت شائع کرنا خدا کی معرفت ضروری ہے دور اندیش پر دلالت نہیں کرتا۔
فرمایا کہ جب یہ لوگ خدا کے قائل نہیں تو الہام کے کب قائل ہوں گے؟ ان لوگوں کو بے عقل بھی
نہیں کہنا چاہیے بلکہ ان میں نو را ایمان نہیں ہے کیا وہ کسی ایسے مفتری و کذاب کی نظیر پیش کر سکتے
ہیں کہ اس کی مخالفت پر ناخنوں تک زور لگایا گیا ہو اور ہمیشہ قبل از وقت اپنے افتر ا شائع کرتا
رہا ہوا اور پھر وہ اپنے وقت پر پورے ہوتے رہے ہوں بتلاویں تو سہی جس شد و مد سے ہم نے خبریں
قبل از وقت پیش کی ہیں کسی اور نے بھی کیں ہیں۔ ان لوگوں کے اعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہے جب نے کے اعمال فائدہ ہے
تک خدا پر یقین نہ ہو۔ خدا کی معرفت ضروری ہے کوئی آسمانی امران کے نزدیک عظمت کے قابل نہیں
ہے تعجب آتا ہے کہ ایک طرف طاعون کا یہ حال ہے اور ایک طرف دلوں کی یہ سختی ۔ کوئی اور برتن ہو تو
انسان اس میں ہاتھ ڈال کر صاف بھی کرلے مگر ان کے دلوں کے برتن جن کے اندر زنگار بھرا ہوا ہے
کیسے صاف ہوں ۔ عجب معاملہ ہے جس قدر ہمیں ان پر حسرت ہوتی ہے اسی قدر ان کو نفرت اور بغض
اور جوش بڑھتا ہے۔ جیسے کوئی آدمی جس کا معدہ بلغم یا صفرا سے بھرا ہوا ہو تو اسے کھانا کھانے سے تنفر
ہوتا ہے کہ وہ کھانے کا نام سن کر بھی برداشت نہیں کر سکتا اور اس کا جی بیزار ہوتا ہے یہی حال ان کا ہے
سچی بات کا نام تک نہیں سن سکتے کس کس کی شکایت کریں سب ایک ہی ہیں۔ مجھے خوب یاد ہے کہ
جب سے یہ الہام ہوا ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا مگر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ اب اس کا مفہوم کہ زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا قابلِ غور ہے۔ بیوقوف جانتے ہیں کہ یہ کا روبار مصنوعی کیسے چل
سکتا ہے؟ ہمارے دیکھتے ہوئے ہزاروں چل بسے لیکن ان لوگوں کے نزدیک اب سب کچھ جائز ہو گیا
ہے کل خوبیاں جو کہ صادقوں کے لیے تجویز کرتے تھے اب سب کا ذبوں کو دے دی ہیں اور ایسے
وو