۲۳؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تهیدست ہوئے ہیں کہ کوئی خوبی صادق کی بیان کر ہی نہیں سکتے ۔
ایک
لے بعض متفرق رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتلا کے دن ہیں ۔ رات کو میں نے دیکھا
مبشر رویا ایک راز کہ آیا گراس سے کسی عمات وغیرہ کا نقصان نہیں ہوا۔ ہلے
۲۳ جنوری ۱۹۰۳ء بروز جمعه ( بوقت عصر )
اس وقت ایک عرب کی طرف سے ایک خط حضرت کی خدمت ہمیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہیں میں آیا جس میں لکھا تھا کہ اگر آپ ایک ہزار روپے مجھے بھیج
مجھے
کر اپنا وکیل یہاں مقرر کر دیویں تو میں آپ کے مشن کی اشاعت کروں گا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ تو
ان کو لکھ دو ہمیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ایک ہی ہمارا وکیل ہے جو عرصہ بائیس سال سے
اشاعت کر رہا ہے اس کے ہوتے ہوئے اور کی کیا ضرورت ہے اور اس نے کہہ بھی رکھا ہے اکیس الله
بِكَافٍ عَبْدَة -
( قبل از عشاء )
حضرت اقدس نے عجب خان صاحب تحصیلدار سے استفسار فرمایا کہ آپ کی رخصت کس قدر ہے۔
انہوں نے جواب دیا کہ چار ماہ ۔
فرمایا کہ آپ کو تو پھر بہت دیر یہاں رہنا چاہیے تا کہ پوری واقفیت ہو۔ ؟
لے الحکم میں ہے۔ ایک مبشر رویا ۔ فرمایا۔ میں نے دیکھا کہ زار روس کا سونٹا میرے ہاتھ میں آگیا ہے وہ بڑا لمبا
میں
اور خوبصورت ہے پھر میں نے غور سے دیکھا تو وہ بندوق ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بندوق ہے بلکہ اس :
پوشیدہ نالیاں بھی ہیں گویا بظاہر سونٹا معلوم ہوتا ہے اور وہ بندوق بھی ہے۔ اور پھر دیکھا کہ خوارزم بادشاہ جو بوعلی
سینا کے وقت میں تھا اس کی تیرکمان میرے ہاتھ میں ہے۔ بو علی سینا بھی پاس ہی کھڑا ہے اور اس تیر کمان سے میں
نے ایک شیر کو بھی شکار کیا ۔“
الحکم جلد کے نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ )
۲ البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۶،۳۵
عجب حیرت ہوتی ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ یہاں تازہ بتازہ سامان تقویٰ کے جماعت کے
واسطے طیار کر رہا ہے اُس طرف (یعنی منکرین کی طرف) اس کا کوئی نشان بھی نہیں ہے یہ لوگ الہام
اور تقویٰ سے دور ہوتے جاتے ہیں اگر اب ان سے پوچھا جاوے کہ اہل حق کی کیا علامات ہیں؟ تو
ہرگز نہیں بتلا سکتے اور نہ اس بات پر قادر ہو سکتے ہیں کہ صادق اور کاذب کے درمیان کوئی ما بہ الامتیاز
قائم کریں۔ ہماری مخالفت میں یہ حالت ہے کہ جو کچھ صادق کے لئے خدا نے مقرر کیا تھا اب ان کے
نزد یک گویا کا ذب کو دے دیا گیا ہے۔ جس قدر نکتہ چینیاں بیان کرتے ہیں وہ تمام پیغمبروں پر صادق
آئی ہیں۔ کمتر تقویٰ ان کے لیے یہ تھا کہ خاموش رہتے اگر ہم کا ذب ہوتے تو رفتہ رفتہ خود تباہ
ہو جاتے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلم (بنی اسراءیل : ۳۷) یہاں علم
سے مراد یقین ہے اب ان کی وہی مثال ہے لَهُمْ قُلُوبٌ لا يَفْقَهُونَ بِهَا (الاعراف: ۱۸۰)۔
مقدمہ جہلم پر جو بعض خلاف واقعہ با خلاف واقعہ باتیں اخبارات نے لکھی تھیں ان پر فرمایا کہ
اس شور و غوغا کا جواب بجز خاموشی کے اور کیا ہے اُفَوِّضُ أَمْرِی إِلَى اللهِ -
اس کے بعد ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کی کہ میرے باپ اور قوم کے واسطے ہدایت کی دعا کی
جاوے حضرت اقدس نے اسی وقت دست مبارک اٹھا کر دعا کی اور کل حاضرین مجلس بھی شریک ہوئے۔
حضرت کی خدمت میں ایک شخص کی شکایت ہوئی کہ یہ دعوی تو بیعت کا کرتا ہے مگر اس کی زبان سے بعض
۔
ایسے کلمات نکلتے ہیں جس سے کوئی خصوصیت حضور کے دعاوی کی تصدیق کی معلوم نہیں ہوتی ۔
فرمایا ۔ ایسے مشکوک الحال آدمی کا رکھنا اچھا نہیں ۔
مگر جب اس نے معذرت کی اور کہا کہ یہ امر غلطی سے ایسا سمجھا گیا ہے تو فرمایا۔
ایسی باتوں سے انسان بیعت سے خارج ہو جاتا ہے ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے اور اسے معاف کر دیا ۔ ہے
لے الحکم میں اس آیت کی تشریح بزبان فارسی دیکھی ہے۔
مراد از علم یقین است ۔ ظنون را علم نمی گویند ۔ ایناں اتباع ظن میکنند إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ( يونس : ٣٧)
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۴)
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳۶