۲۴؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء ۶ بروز شنبه ( قبل از عشاء )
فرمایا کہ اب بارش ہونے کی وجہ سے گردو غبار کم ہو گیا۔ ایک دو دن ذرا باہر ہو آئیں ۔ ( یعنی
سیر کو جایا کریں)
کرم دین کے مقدمہ کے حالات پر فرمایا۔
زمینی سلطنت تو صرف آسمانی سلطنت کے اظلال و آثار ہیں ۔ بغیر آسمان کے یہ سلطنت کیا کر سکتی
ہے۔ انسان بھی کیا عجیب شے ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ صدق وصفا میں ترقی کرے تو نُور عَلَى نُورٍ ۔
ورنہ اگر ظلمت میں گرے تو اس درجہ تک گرتا ہے کہ کوئی حصہ تقوی کا اس کے قول وفعل و اخلاق میں
باقی نہیں رہتا سب ظلمت ہی ظلمت ہو جاتا ہے۔
فرمایا ۔ آج ایک کشف میں دکھایا گیا
تَفْصِيلُ مَا صَنَعَ اللهُ فِي هَذَا الْبَأْسِ بَعْدَ مَا أَشَعُتُهُ فِي النَّاسِ
اس کے بعد الہامی صورت ہو گئی اور زبان پر یہی جاری تھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقدمہ
کے متعلق جو قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں بتلایا تھا آپ اس کی تفصیل ہوگی ۔
فرمایا کہ جہلم سے واپسی پر یہ الہام ہوا تھا آفَانِین آیات ۔
ثناء اللہ کے ذکر پر فرمایا کہ
اگر اس کی نیت نیک ہوتی تو ہمارا پیش کردہ طریق ضرور قبول کرتا۔ ہماری نیک نیتی تھی کہ ہم نے
اس کے لیے ایسی راہ تجویز کی کہ امن قائم کرے، حق ظاہر ہو جاوے۔ لوگوں میں اشتعال اور فسادنہ
ہو اور عوام الناس کو فائدہ بھی پہنچ جاوے۔ اگر اس کے دل میں تقوی ہوتی تو ضرور مان لیتا اور ہم ہم نے
عام اجازت دی تھی کہ ہر گھنٹہ کے بعد پھر اپنے شکوک و شبہات پیش کر دیوے خواہ اس طرح ایک ماہ
تک کرتا رہتا اور اس طرح نیک نیتی سے اگر کوئی اپنی تشقی چاہے تو ہم اسے چھ ماہ تک اپنے پاس رکھ
سکتے ہیں اور اس کا سب بوجھ برداشت کر سکتے ہیں مگر ان لوگوں کی نیت درست نہیں ہوتی اس لئے

راضی نہیں ہوتے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں مطلق نہیں ۔ دل ٹیڑھے ہو گئے ہیں ۔
مولوی عبد الکریم صاحب نے بیان کیا کہ سول
مردم شماری میں خلاف واقعہ رپورٹ ملٹری گزٹ میں چونکہ حسب دستور مردم شماری
پر ریمارک لکھا جا رہا ہے انہوں نے اس غلطی کو شائع کر دیا ہے کہ احمد یہ فرقہ کا بانی مرزا غلام احمد ہے اس نے
اول ابتدا چوڑھوں سے کی اور پھر ترقی کرتے کرتے اعلیٰ طبقہ کے آدمی اس کے پیرو ہو گئے۔ حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
اس کی بہت جلد تر دید ہونی چاہیے یہ تو ہماری عزت پر بہت سخت حملہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ اسی وقت
حکم صادر ہوا کہ ایک خط جلد تر انگریزی زبان میں چھاپ کر گورنمنٹ اور مردم شماری کے سپرنٹنڈنٹ
کے پاس بھیجا جاوے تا کہ اس غلطی کا ازالہ ہو اور لکھا جاوے کہ گورنمنٹ کو معلوم ہوگا کہ چوڑھے ایک ہواور لکھا
جرائم پیشہ قوم ہے ان سے ہمارا کبھی بھی تعلق نہیں ہوا۔ ایک شخص نامی مرزا امام الدین قادیان میں ہے
جس کی ہم سے ۳۰ برس سے زیادہ سے عداوت چلی آتی ہے اور کوئی میل ملاپ اس کا اور ہمارا نہیں
ہے۔ اس کا تعلق چوڑھوں سے رہا اور اب بھی ہے۔ تو ایک فریق جو کہ ہمارا دشمن ہے اور اس کا تعلق
چوڑھوں سے ہے اس کے عادات اور چال چلن کو ہم پر تھاپ دینا سخت درجہ کی دل آزاری ہماری اور
ہماری جماعت کی ہے۔ اور یہ عزت پر سخت حملہ ہے اور ایک بڑی مکروہ کارروائی ہے جو کہ سرزد ہوئی
ہے۔ چوڑ ھے تو در کنار ہمیں تو ایسے لوگوں سے بھی تعلق نہیں ہے جو کہ ادنی درجہ کے مسلمان اور رذیل
صفات رکھتے ہیں۔ ہماری جماعت میں عمدہ اور اعلیٰ درجہ کے نیک چال چلن کے لوگ ہیں ۔ اور وہ
سب حسنہ صفات سے متصف ہیں۔ اور ایسے ہی لوگوں کو ہم ساتھ رکھتے ہیں ۔ گورنمنٹ کو چاہیے کہ رکھتے ہیں ۔ گورنمنٹ
صاحب ضلع گورداسپور سے اس امر کی تحقیقات کرائے اور عدل سے کام لے کر اس آلودگی کو
ہم سے دور کرے۔ ہم خود امام الدین کو اسی لیے نفرت سے دیکھتے ہیں کہ اس کا ایسی قوم سے تعلق
ہے۔ پنجاب میں یہ مسلم امر ہے کہ جس شخص کے زیادہ تر تعلقات چوڑھوں سے ہوں اس کا چال چلن
لے مرادڈ پٹی کمشنر صاحب گورداسپور (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی