۲۵؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اچھا نہیں ہوا کرتا۔ اسی لیے گورنمنٹ کا فرض ہے کہ اس غلطی کا ازالہ کرے۔
۲۵ جنوری ۱۹۰۳ء بروز یک شنبه ( قبل از عشاء )
عشاء کے وقت آپ نے یہ تجویز کی کہ
بیعت کا رجسٹر بالکل اطمینان کی صورت میں نہیں معلوم ہوتا۔ اس لیے اب آئندہ اس کے فارم
چھپوا کر ایسی طرح سے رکھا جاوے کہ جب چاہیں فوراً تعدا د مل جاوے اور اپنی جماعت کی تعداد معلوم
کرنے کے واسطے مردم شماری کا محتاج نہ ہونا پڑے۔ کیونکہ اگر سب بیعت کنندگان کے نام محفوظ
ہوں تو ان کو ضروری ضروری باتیں پہنچائی جاسکتی ہیں ۔ ہے
۲۶ جنوری ۱۹۰۳ء بروز دوشنبه ( بوقت ظهر )
حضور نے تشریف لا کر مولوی محمد احسن صاحب امروہی کو فرمایا کہ
میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ آپ میرے سامنے جائفل اور ایک گانٹھ نہیں معلوم سپاری
کی یا سونٹھ کی پیش کر کے کہتے ہیں کہ یہ کھانسی کا علاج ہے۔ اس کے دیکھنے کے بعد مجھے دو گھنٹہ تک
کھانسی سے بالکل آرام رہا حالانکہ اس سے پیشتر مجھے کھانسی دم نہ لینے دیتی تھی ۔
مولوی عبدالکریم صاحب نے بیان کیا کہ رات کو میں نے خواب دیکھا کہ سلطان احمد (حضور کے
لڑکے ) آئے ہوئے ہیں۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
میرے گھر میں ایک ایسی ہی خواب آئی تھی اس کی وہی تعبیر بتلائی جو آپ نے سمجھی یعنی خدا کی
طرف سے کوئی نشان ظاہر ہوگا۔ سلطان سے مراد براہین اور نشان ہوا کرتا ہے۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۶، ۳۷
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷

( بوقت عصر )
فرمایا که
حضرت اقدس نے تھوڑی دیر مجلس کی اور ثناء اللہ کے قادیان میں آنے کا ذکر ہوتا رہا۔ آپ نے
ہم نے تو اسے بہت وسعت دی تھی جس قدر چاہتا ہر ہر گھنٹہ کے بعد تین چار سطر میں لکھ کر پیش کیا
کرتا اور اگر اسے بیان کرنے کی نوبت دی جاتی تھی تو بھی اس کی شامت تھی کہ اسے بہر حال جھوٹ
سے کام لینا پڑتا۔
اخبار والوں اور عوام الناس کی شرارتوں اور خلاف واقعہ بیانات کی نسبت فرمایا کہ
اب ہماری جماعت کو چپ چپ ہی رہنا چاہیے۔ چاہیے۔ کچھ جواب نہ دیویں ۔ خدا ہی ان ان لوگوں سے سمجھے
گا۔ تعجب ہے کہ ثناء اللہ نے بالکل لیکھرام والی چال اختیار کی ہے جس کی غرض مباحثہ سے اظہار حق نہ
ہو اس سے مباحثہ کرنا لا حاصل ہے۔ یہ کا رو با راب زمین پر نہیں رہا بلکہ آسمان پر ہے۔
( قبل از عشاء )
حضرت اقدس مولوی عبد اللطیف خان صاحب سے اللہ تعالیٰ کے انعامات کا ذکر کرتے رہے اور پھر
اپنے چند ایک رؤیا بتلائے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ عدالت کی جو کارروائی جیسے زمین پر جاری ہے ویسا ہی
طریق خدا تعالیٰ نے بھی اختیار کیا ہوا ہے ۔ منجملہ ان کے ایک خواب تو وہ بیان کی جس میں سرخی کے چھینٹے بھی کیا ہوا ہے۔
آپ کے لباس مبارک پر پڑے تھے۔ لے
حالانکہ وہ واقعہ آپ نے خواب میں دیکھا تھا۔ اور ایک خواب آپ نے یہ بیان کیا کہ
میں کیا دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عدالت میں ہوں۔ میں منتظر ہوں کہ میرا مقدمہ بھی ہے اتنے
میں جواب ملا اصْبِرُ سَنَفْرُغُ يَا مِرْزًا ۔
پھر میں ایک دفعہ کیا دیکھتا ہوں کہ میں کچہری میں گیا ہوں۔ دیکھا تو اللہ تعالیٰ ایک حاکم کی
صورت پر کرسی پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک طرف ایک سررشتہ دار ہے کہ ہاتھ میں ایک مثل لیے ہوئے
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷

پیش کر رہا ہے۔ حاکم نے مثل اُٹھا کر کہا کہ مرزا حاضر ہے تو میں نے باریک نظر سے دیکھا کہ ایک گرسی
اس کے ایک طرف خالی پڑی ہوئی معلوم ہوئی ۔ اُس نے مجھے کہا کہ اس پر بیٹھو اور اس کی مثل ہاتھ میں
لی ہوئی ہے۔ اتنے میں میں بیدار ہو گیا۔
پھر فرمایا کہ
جس طرح میرے کرتے والی خواب ہے جس پر سرخ روشنائی کے چھینٹے پڑے تھے ویسے ہی
ایک خواب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ہے کہ ایک دفعہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ جنت کے باغوں
میں سے ایک سیب آپ نے لیا ہے۔ پھر اسی وقت بیدار ہوئے تو دیکھا کہ وہ سیب ہاتھ میں ہی ہے۔
فرمایا کہ کوئی خدا پر ایمان نہیں رکھتا جب تک کہ وہ خود نشان نہ دیکھے یا
ایمان کی حالت اس کی صحبت میں رہے جو کہ ان نشانوں کو دیکھنے والا ہے۔ خدا تعالٰی اگر
چاہے تو ان سب مخالفوں کو ایک دم میں ہی ہلاک کر دیوے مگر پھر ہم اور ہمارا سلسلہ بھی ساتھ ہی ختم
ہو جاتا ہے۔ مخالفین کا شور وغو غادر اصل عمر کو بڑھاتا ہے۔ خدا تعالیٰ بے شک سب کچھ کرے گا ان کو
ذلیل و خوار بھی کرے گا لیکن وہ مالک ہے خواہ ایک دم کر دے خواہ رفتہ رفتہ کرے۔ خدا تعالیٰ کی
عجیب در عجیب قدرت ہے کہ جب ایک شخص کو اپنی طرف سے بھیجتا ہے تو خود بخو د دو گروہ بن جاتے
ہیں۔ ایک شقی اور ایک سعید ۔ مگر یہ زمانہ گا ہے گا ہے یہ وہ زمانہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنا چہرہ دکھانا
چاہتا ہے۔ دوسرا زمانہ شکوک و شبہات کا ہوتا ہے۔
فرمایا اخَرِينَ مِنْهُمُ (الجمعة : ۴) کے قائم مقام توریت کی ایک آیت تھی جس ختم نبوت سے مسیح اسرائیلی کا گروہ مرا تا اور یہاں آخرین منھم سے ہمارا گروہ ۔
لے الحکم میں یہ عبارت یوں درج ہے۔
فرمایا۔ عجب قدرت الہی ہے کہ جب ایک شخص کو مامور کر کے بھیجتا ہے تو خود بخو دسعید اور شقی دوگر وہ بن جاتے ہیں ۔
یہ وقت ہوتا ہے کہ خدا اپنا چہرہ دکھاتا ہے ورنہ اس سے پہلے جو زمانہ ہوتا ہے وہ شکوک و شبہات کا ہوتا ہے۔“
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴)

انجیل کے ذکر پر فرمایا کہ
جلد چهارم
عیسائی لوگ جو حضرت عیسیٰ کو خاتم نبوت کہتے ہیں اور الہام کا دروازہ بند کرتے ہیں حالانکہ
خود تسلیم کرتے ہیں کہ مسیح کے بعد ایک یوحنا گذرا ہے جس نے نبوت کی اور اس کے مکاشفات کی
ایک الگ کتاب انجیلوں میں ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں ۔ ختم نبوۃ پر محی الدین ابن عربی کا یہی مذہب
ہے کہ تشریعی نبوت ختم ہو چکی ورنہ ان کے نزدیک مکالمہ الہی اور نبوۃ میں کوئی فرق نہیں۔ میں ہے اس میں
علماء کو بہت غلطی لگی ہے۔ خود قرآن میں التبیین جس پرال پڑا ہے موجود ہے۔ اس سے مراد یہی
ہے کہ جو نبوت نئی شریعت لانے والی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے ۔ ہاں اگر کوئی شخص کسی نئی شریعت کا
دعویٰ کرے تو کافر ہے اور اگر سرے سے مکالمہ الہی سے انکار کیا جاوے تو پھر اسلام تو ایک مردہ
مذہب ہوگا اور اس میں اور دوسرے مذاہب میں کوئی فرق نہ رہے گا کیونکہ مکالمہ کے بعد اور کوئی
ایسی بات نہیں رہتی کہ وہ ہو تو اسے نبی کہا جاوے۔ نبوت کی علامت مکالمہ ہے لیکن اب اہلِ اسلام
نے جو یہ اپنا مذہب قرار دیا ہے کہ اب مکالمہ کا دروازہ بند ہے۔ اس سے تو یہ ظاہر ہے کہ خدا کا بڑا
قہر اسی اُمت پر ہے۔
لے
اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶) کی دعا ایک بڑا
دھوکا ہوگی اور اُس کی تعلیم کا کیا فائدہ ہوا گویا یہ عبث تعلیم خدا نے دی۔
ہاں نبوت کے واسطے کثرت مکالمہ شرط ہے نبوت کے واسطے کثرت مکالمہ شرط ہے نہیں کہ ایک دو فقرہ ، دو فقرہ گاہ گاہ الہام ہوئے
بلکہ نبوت کے مکالمہ میں ضروری ہے کہ اس کی کیفیت صاف ہو اور کثرت سے ہو۔
لے الحکم میں یہ عبارت یوں ہے ۔
”مکالمہ الہی کا اگر انکار ہو تو پھر اسلام ایک مردہ مذہب ہوگا ۔ اگر یہ دروازہ بھی بند ہے تو اس اُمت پر قہر ہوا ، خیر الامم نہ
ہوئی اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ دعا بے سود ٹھہری۔ تعجب ہے کہ یہود تو یہ امت بن جاوے اور مسیح دوسروں سے
آوے۔“
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴ )

(بعد از عشاء)
نماز پڑھ کر حضرت اقدس نے کھڑے ہو کر مکالمہ نبوت پر یہ تقریر کی اور مثال دے کر فرمایا کہ
جب تک کہ یہ فرق نہ ہو تب تک کیسے پتا لگ سکتا ہے۔ اب دیکھو جس کے پاس ایک دو روپیہ
ہوں اور اُدھر بادشاہ ہے کہ اس کے پاس خزانے بھرے ہوئے ہیں تو ان دونوں میں فرق ہوگا کہ
نہیں؟ اگر چہ زردار وہ بھی ہے اور بادشاہ بھی ہے مگر جس کے پاس ایک دو روپے ہوں اسے بادشاہ کوئی
نہ کہے گا۔ اسی طرح فرق تو کثرت کا ہے اور اس کے ساتھ کیفیت اور کمیت کا بھی ۔ نبوت کا مکالمہ اس
قدر اجلی اور اصفی ہوتا ہے کہ ہر ایک بشریت اسے برداشت نہیں کر سکتی مگر وہ جو اصطفا کے درجہ تک ہو
فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ (الجن: ۲۸،۲۷) ۔
اللہ تعالیٰ اپنی رضا مندی اس طرح سے بار بار ظاہر کرتا ہے کہ اول ایک امر کو خواب میں دکھاتا
ہے پھر اسے کشف میں ۔ پھر اس کے مطلق وحی ہوتی ہے اور پھر وحی کی تکرار ہوتی رہتی ہے حتی کہ وہ امر
غیب اس کے لیے مشہودہ اور محسوسہ امور میں داخل ہو جاتا ہے اور جس قدر تکرار ایک ملہم کے نفس میں
ہوتا ہے اسی قدر تکرار اس کے مکالمہ میں ہوا کرتا ہے اور اصفی اور اجلی مکالمہ انہی لوگوں کا ہوتا ہے جو
اعلیٰ درجہ کا تزکیہ نفس کرتے ہیں اس لیے تقویٰ اور طہارت کی بہت ضرورت ہے۔ اسی لیے خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ( فاطر : (۳۳) ہم نے کتاب کا وارث اپنے
بندوں میں سے ان کو بنایا جن کو ہم نے چن لیا۔ یعنی ان لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ جیسے ایک مکان
کی گل کھڑکیاں کھلی ہیں کہ کوئی گوشہ تاریکی کا اُس میں نہیں اور روشنی خوب صاف اور کھلی آرہی ہے۔
اسی طرح ان کے مکالمہ کا حال ہوتا ہے کہ انہیں اور اجلی اور کثرت سے ہوتا ہے۔ جیسے ایک تیل ادنیٰ
قسم کا ہوتا ہے کہ دھواں اور بد بو بہت دیتا ہے۔ دوسرے اُس سے اچھا۔ یہی فرق مکالمہ کی کیفیت اور
کثرت اور صفائی میں ہوتا ہے۔ کیا ایک لوٹہ کو حق پہنچتا ہے کہ اپنے اندر تھوڑا سا پانی رکھ کر کہے کہ میں
بھی سمندر ہوں کیونکہ اس میں بھی پانی ہی ہوتا ہے۔ حالانکہ کس قدر فرق ہے سمندر میں جو پانی کی کثرت
ہوتی ہے اس کو لوٹے سے کیا نسبت ؟ پھر اس میں موتی ، سیپ اور ہزار ہا قسم کے جانور ہوتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی