۲۸؍جنوری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کر دیویں گے۔ اگر گذشتہ پیشگوئیوں کے پہلو کو نہ لیویں تو خدا تعالیٰ قادر ہے کہ آئندہ اور نشانات
دکھلا دیوے۔
راستہ میں فرمایا کہ
کل جو خواب مولوی محمد احسن صاحب کے دوا بتلانے کی نسبت بیان کیا تھا میں نے اُسی کے
مطابق رات کو جائفل اور سونٹھ منہ میں رکھا۔ اب کھانسی کو اس سے بہت فائدہ معلوم ہوتا ہے۔ لے
۲۸ جنوری ۱۹۰۳ء
مورخہ ۲۷ و ۲۸ جنوری کے درمیان جو رات تھی ۔ اس میں رات کو ایک بجے حضرت اقدس
مولانا مولوی محمد احسن صاحب امروہی کی کوٹھڑی میں تشریف لائے ۔ دروازہ بند تھا۔ آپ نے
کھٹکھٹا یا مولوی صاحب نے لاعلمی سے پوچھا کہ کون ہے؟ حضرت اقدس نے جواب دیا کہ میں
ہوں غلام احمد ، آپ کے دست مبارک میں لالٹین تھی آپ نے اندر داخل ہو کر فرمایا کہ
اس وقت مجھے اول ایک کشفی صورت میں خواب کے ذریعہ سے دکھلایا گیا ہے کہ میرے گھر میں
( یعنی اُم المومنین ) کہتے ہیں کہ اگر میں فوت ہو جاؤں تو میری تجہیز و تکفین آپ خود اپنے ہاتھ سے
کرنا۔ اس کے بعد مجھے ایک بڑا مندر الہام ہوا ہے غاسق الله - مجھے اس کے یہ معنے معلوم ہوئے
ہیں کہ جو بچہ میرے ہاں پیدا ہونے والا ہے وہ زندہ نہ رہے گا۔ اس لیے آپ بھی دعا میں مشغول ہوں
اور باقی احباب کو بھی اطلاع دے دیویں کہ دعاؤں میں مشغول ہوں ۔ سے
( مجلس قبل از عشاء )
غاسق اللہ الہام کی شرح آپ نے فرمائی اور فرمایا کہ
الہام غاسق اللہ کی شرح نام عربی میں تاریکی کو کہتے ہیں جوکہ بعد زوال شق اول رات
غا
ل البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۳
ے اس وقت اس اخلاق نے مولوی صاحب کے دل پر کیا اثر کیا ہو گا اس کا اندازہ ناظرین خود کر لیویں“ ( نوٹ از ایڈیٹر البدر )
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ ۸۰ حاشیہ

چاند کو ہوتی ہے اور اسی لیے یہ لفظ قمر پر بھی اس کی آخری راتوں میں بولا جاتا ہے جب کہ اس کا نور جاتا
۔
رہتا ہے اور خسوف کی حالت میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔ قرآن شریف میں مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا
وَقَبَ (الفلق : ۴) کے یہ معنے ہیں مِنْ شَرِّ ظُلُمَةٍ إِذَا دَخَلَ یعنی ظلمت کی برائی سے جب وہ داخل
ہو۔ میں نے اس سے پیشتر یہ خیال کیا تھا کہ چونکہ عنقریب گھر میں وضع حمل ہونے والا ہے تو شاید
مولود کی وفات پر یہ لفظ دلالت کرتا ہے مگر بعد میں غور کرنے سے معلوم ہوا کہ اس سے مراد ابتلا
ہے۔ اجتہادی امور ایسے ہی ہوا کرتے ہیں کہ اول خیال کسی اور طرف چلا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ اس
کے معنے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی امر بطور ابتلا کے ہے اور اس سے جماعت کا ابتلا
مراد نہیں ہے بلکہ منکرین کا جو کہ جہالت، نادانی، افترا سے کام لیتے ہیں ۔ آدم سے لے کر آخر تک
اللہ تعالیٰ کی یہی عادت ہے کہ دشمنوں کو بھی ان کی افترا وغیرہ کے لیے ایک موقع دیتا ہے۔ چنانچہ
بعض وقت کوئی شکست بھی ہو جایا کرتی ہے قرآن شریف میں اس کا ذکر ہے اِنْ يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ
۔
فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ (ال عمران : ۱۴۱ ) ۔
خدا تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کو فرماتا ہے کہ اگر تم کو کوئی زخم پہنچا ہے تو تم نے
بھی اپنے مخالفین کا ستیا ناس کر دیا ہوا ہے۔ اگر ہمارا یہ کاروبار قلم کا نہ ہوتا بلکہ تلوار سے کام لیتے تو آخر
ہمیں بھی کوئی نہ کوئی شکست ہوئی ہی تھی۔ یہ موقع افترا کے خدا تعالی دشمنوں کو اس لیے دیتا رہتا ہے کہ دیتار بہتا
مقدمہ جلد ختم نہ ہو اور یہ سنت اللہ ہے۔ اب غور سے دیکھا جاوے تو اُحد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اصل میں فتح تھی ۔ مگر دشمن کو فضیلت سے کیا مطلب اسے تو موقع چاہیے۔
ادھر آتھم کا مقدمہ ادھر مقابلہ پر لیکھرام کا قتل ۔ ان کی مثال ٹھیک اُحد اور بدر کی لڑائی تھی ۔
كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَشَوافِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ( البقرۃ: ۲۱) منافقوں کا کام ہے مگر یہ لوگ
قاموا میں داخل ہیں۔ احتیاط سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ تاریکی جب خدا کی طرف منسوب ہو تو دشمن
کی آنکھ میں ابتلا کا موقع اس سے مراد ہوتا ہے اور اس لیے اس کو غاسق اللہ کہتے ہیں ۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے گھر کے حالات سنائے کہ
رات کو ان کو بہت تکلیف تھی ۔ آخر خدا نے آرام دے دیا مگر میرا ایمان اور یقین ۔ ر ہے ریقین ہے کہ یہ تمام

کام دعاؤں نے ہی کیا ہے۔
جلد چهارم
عورتوں کے لیے یہ ولادت کا وقت ایک پہلو سے موت اور ایک پہلو سے زندگی ہوتی ہے گویا
ولادت کے وقت ان کی اپنی بھی ایک نئی ولادت ہوتی ہے۔
گھر میں بھی رات کو ایک خواب دیکھا کہ بچہ ہوا ہوا ہے تو اُنہوں نے مجھے کہا کہ میری طرف
سے بھی نفل پڑھنا اور اپنی طرف سے بھی۔ پھر ڈاکٹرنی کو کہا کہ ذرا اسے لو تو اُس نے جواب دیا کہ لوں
کسے وہ تو مردہ ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ اچھا پھر مبارک کا قدر قائم رہے گا۔ میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ
لڑکی اصل میں زندہ بدست مردہ ہی ہوا کرتی ہے۔
آج صبح کو الہام ہو ا سا كُرِمُكَ إِكْرَامًا عَجَبًا اس کے بعد
ایک الہام اور ایک خواب تھوڑی سی غنودگی میں ایک خواب بھی دیکھا کہ ایک چوغہ
سنہری بہت خوبصورت ہے۔ میں نے کہا کہ عید کے دن پہنوں گا ۔ اس الہام میں عجب کا لفظ بتلاتا
ہے کہ کوئی نہایت ہی مؤثر بات ہے۔ میں نے یہی سمجھا کہ چونکہ رات کو بہت منذر الہام ہوا تھا وہ تو
پورا ہو گیا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ اس کے بالمقابل بشارت دیتا ہے۔ کیسی رحیم کریم ذات ہے ۔
رات میں نے ایک اور خواب بھی دیکھا کہ میں جہلم میں ہوں
خواب اور ان کی تعبیریں اور سنسار چند صاحب کے کمرے میں ہوتا ہوا آگے کوٹھی کے
ایک اور کمرہ کی طرف جارہا ہوں ۔ رؤیا کے معاملات میں انسانی عقل بالکل اندھی ہے لڑکی دیکھے تو
لڑکا ہوتا ہے۔ اسی لیے معبروں نے باب بالعکس کا بھی باندھا ہے۔ ہمارے مخالف تمام باتوں کو
ظواہر پر حمل کر لیتے ہیں ۔ ورنہ وہ خدا کی عجیب در عجیب باتوں کو دیکھیں ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک
شخص قولنج کی بیماری میں مبتلا تھا اسے خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ مر گیا ہے۔ میں نے اس کی تعبیر
کی کہ وہ اچھا ہو جاوے گا آخر وہ اچھا ہو گیا۔
مقدمات کے ذکر پر فرمایا کہ
حاکم بیچارے کیا کریں وہاں تو خدا پکڑ کر سب کچھ کرواتا ہے اصل میں خدا ہی خدا ہے وہ جب

کوئی بات دل میں ڈالتا ہے تو دلوں کو ایسا پکڑتا ہے کہ باز اس طرح چڑیا کو پکڑ نہیں سکتا ۔ اصل سلطنت
اُسی کی سلطنت ہے۔ کیسے سے کیسا دشمن ہو مگر وہ اس کو بھی پکڑ لیتا ہے۔ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ
بالکل ٹھیک ہے لوگ ملائکہ سے تعجب کرتے ہیں۔ میرے نزدیک تو یہ سب ملائک ہیں ۔ ورنہ لقمہ جو
اندر ڈالا جاتا ہے اگر وہ نہ چاہے تو کب ہضم ہو سکتا ہے۔ بغیر کامل تصرف کے خدا کی خدائی چل سکتی ہی
نہیں إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ (بنی اسراءیل : ۴۵) کے یہی معنے ہیں۔ اسلام اور ایمان وہی
ہے جو اس حد تک پہنچے اور اسی کو چھوڑ چھاڑ کر اب صرف رسم اور عادت رہ گئی ہے۔ جن کی یہ حالت ہے
ان کو دعاؤں میں کیا مزا آ سکتا ہے۔
عقیدہ وحدت الوجود
او
جالندھر سے ایک صاحب تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے عرض کی
کہ وہاں وجودیوں کا بہت زور ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ اصل میں ان لوگوں کا اباحتی رنگ ہے۔ دہریوں میں اور ان میں
بہت کم فرق ہے ان کی زندگی بے قیدی کی زندگی ہوتی ہے۔ خدا کے حدود اور فرائض کا بالکل فرق نہیں
کرتے ۔ نشہ وغیرہ پیتے ہیں ، ناچ رنگ دیکھتے ہیں۔ زنا کو اصول سمجھتے ہیں ۔
ایک دفعہ ایک وجودی میرے پاس آیا اور کہا کہ میں خدا ہوں ۔ اُس نے ہاتھ آگے بڑھایا ہوا تھا
میں نے اُس کے ہاتھ پر زور سے چٹکی کاٹی حتی کہ اس کی چیخ نکل گئی تو میں نے کہا کہ خدا کو در دبھی ہوا
کرتا ہے اور چیخ بھی نکلا کرتی ہے؟
پھر نو وارد صاحب نے بیان کیا کہ وہ کہا کرتے ہیں کہ انسان کو خدا نے اپنی صورت پر بنایا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
توریت میں یہ ذکر ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تَخَلَّفُوا بِأَخْلَاقِ الله یعنی خدا نے چاہا کہ
انسان خدا کے اخلاق پر چلے۔ جیسے وہ ہر ایک عیب اور بدی سے پاک ہے یہ بھی پاک ہو۔ جیسے اس میں
عدل ، انصاف اور علم کی صفت ہے وہی ا ور علم کی صفت ہے وہی اس میں ہو اس لیے اس خُلق کو احسن تقویم کہا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۳

آج 10 میں سے 10 باقی