۲۹؍جنوری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ (التین: ۵) جو انسان خدائی اخلاق اختیار کرتے ہیں وہ اس آیت سے
مراد ہیں اور اگر گھر کرے تو پھر اَسْفَلَ السَّافِلِينَ اس کی جگہ ہے۔
وجودیوں سے جب بحث کا اتفاق ہو تو اول ان سے خدا کی تعریف پوچھنی چاہیے کہ خدا کسے
کہتے ہیں؟ اور اس میں کیا صفات ہیں۔ وہ مقرر کر کے پھر ان سے کہنا چاہیے کہ اب ان سب باتوں کا
تم اپنے اندر ثبوت دو ۔ یہ نہیں کہ جو وہ کہیں وہ سنتے چلے جاؤ اور ان کے بیچ میں آجاؤ بلکہ سب سے اوّل
ایک معیار خدائی قائم کرنا چاہیے بعض ان میں سے کہا کرتے ہیں کہ ابھی ہمیں خدا بننے میں کچھ کسر ہے
تو کہنا چاہیے کہ تم بات نہ کرو جو کامل ہو گزرا ہے اسے پیش کرو۔
یہ ایک ملحد قوم ہے۔ تقویٰ ، طہارت، صحت نیت، پابندی احکام بالکل نہیں ۔ تلاوت قرآن نہیں کرتے
ہمیشہ کافیاں پڑھتے ہیں۔ اسلام پر یہ بھی ایک مصیبت ہے کہ آج کل جس قدر گدی نشین ہیں وہ تمام
قریب قریب اس وجودی مشرب کے ہیں۔ سچی معرفت اور تقویٰ کے ہرگز طالب نہیں ہیں۔ اسی مذہب
میں دوشے خدا کے بہت مخالف پڑی ہیں ایک تو کمزوری دوسری نا پا کی ۔ یہ دونوں خدا میں نہیں ہیں اور
سب وجود یوں میں پائی جاتی ہیں۔ لطف کی بات ہے کہ جب کسی وجودی کو کوئی بیماری سخت مثل قولنج وغیرہ
کے ہو تو اس وقت وہ وجودی نہیں ہوا کرتا۔ پھر اچھا ہو جاوے تو یہ خیال آیا کرتا ہے کہ میں خدا ہوں۔ لے
۲۹ جنوری ۱۹۰۳ء پنجشنبه ( بوقت سیر )
جھوٹ چونکہ آج کل اس الہی سلسلہ کے دشمنوں کی عام عادت ہو گئی ہے۔ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
له
جھوٹ جیسا لعنتی کام اور کوئی نہیں اور پھر خصوصاً وہ جھوٹ جو کہ آبرو، عزت وغیرہ پر ہوتا ہے جس
پیٹ سے ایسی ایسی باتیں نکلا کرتی ہیں اسے نفس کہتے ہیں۔
اس کے بعد اسی آبرو کے مضمون پر حضرت اقدس نے اپنے خون کے دشمن کی آبروداری مقدمہ میں ایک واقعہ بیان کیا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو
البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۴۹
ہر ایک کی آبر وحتی کہ اپنے دشمن کی آبروداری کا بھی کسی قدر خیال ہے آپ نے ارشاد فرمایا کہ
اسی قتل کے مقدمہ میں ہمارے ایک مخالف گواہ کی وقعت کو عدالت میں کم کرنے کی نیت سے
ہمارے وکیل نے چاہا کہ اس کی ماں کا نام دریافت کرے مگر میں نے اسے سوال کرنے سے روکا اور
کہا کہ ایسا سوال نہ کرو جس کا جواب وہ مطلق دے ہی نہ سکے اور ایسا داغ ہرگز نہ لگاؤ جس سے اسے
مفر نہ ہو۔ حالانکہ ان ہی لوگوں نے میرے پر جھوٹے الزام لگائے ۔ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ افترا
باندھے اور قتل اور قید میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔ میری عزت پر کیا کیا حملے کر چکے ہوئے تھے۔
اب بتلاؤ کہ میرے پر کون سا خوف ایسا طاری تھا کہ میں نے اپنے وکیل کو ایسا سوال کرنے سے روک
دیا۔ صرف بات یہ تھی کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ کسی پر ایسا حملہ نہ ہو کہ واقعی طور پر اس کے دل کو
صدمہ دیوے اور اسے کوئی راہ مفر کی نہ ہو۔ لے
اس پر ایک مخلص خادم نے عرض کی کہ حضور میرا دل تو اب بھی خفا ہوتا ہے کہ یہ سوال کیوں اس پر نہ کیا گیا؟ تواب یہ
آپ نے فرمایا کہ میرے دل نے گوارا نہ کیا۔
اُس نے پھر کہا کہ یہ سوال ضرور ہونا چاہیے تھا
پ نے فرمایا کہ خدا نے دل ہی ایسا بنایا ہے تو بتلاؤ میں کیا کروں۔
آپ
ایک صاحب آمده از جالندھر نے عرض کی کہ حضور وہاں شحنہ ہند نے بہت سے آدمیوں کو روک رکھا ہے
اس کا کیا علاج کریں۔
فرمایا۔صبر کرو۔ ایسا ہی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں لوگ تو آپ کی مذمت کیا کرتے تھے کے
مگر آپ ہنس کر فرمایا کرتے کہ ان کی مذمت کو کیا کروں میرا نام تو خدا نے اول ہی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
رکھ دیا ہوا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے مجھے بھی الہام کیا جو کہ آج سے بائیس برس پیشتر کا براہین میں
لے الحکم میں یہ مضمون یوں درج ہے ۔
حضور نے فرمایا کہ ہم اس امر کو نہایت مکروہ سمجھتے ہیں کہ کسی کی نسبت وہ اعتراض کیا جائے جس کی اصلاح اس کے
امکان و قدرت میں نہیں
الحکم جلدے نمبر ۶ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۵ )
الحکم میں ہے۔ آپ کو نعوذ باللہ منعم کہا کرتے تھے۔ (الحکم جلدے نمبر ۶ مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
چھپا ہوا ہے۔ يَحْمَدُكَ الله ! یعنی خدا تیری تعریف کرتا ہے۔
جھوٹ ایسی شے ہے کہ آخر ایک دن پر آکر انسان اس سے تھک جاتا ہے۔ پھر اگر خدا توفیق
دیوے تو تو بہ کرتا ہے ورنہ اسی طرح نامراد مر جاتا ہے۔
بوقت ظهر )
اس وقت آپ نے تشریف لا کر تھوڑی دیر مجلس کی ۔ بعض وقت پتھری کے اخراج کا نسخہ مثان سے جو نکر وغیرہ تکلیف دے کر پیشاب کی طرح نکلتے ہیں
ان کی نسبت فرمایا کہ
جو
نریسی ۳ رتی اور وائنم اپی کاک کا استعمال اس کے واسطے بہت مفید ہے اور چاول وغیرہ لیسدار ہے
اشیاء کا استعمال نہ کرنا چاہیے۔ یہی لیس منجمد ہو کر کنکر بن جاتی ہے۔
پھر فرمایا کہ میرے والد صاحب کو بھی یہ مرض رہی ہے وہ صبر کی گولیاں استعمال کیا کرتے تھے۔
بہت مفید ہیں اس میں صبر ، سہا گہ، بز را لنج فلفل اور دار فلفل وغیرہ ادویہ ہوتی ہیں ۔
( بوقت عصر )
اس وقت ایک خط کے ذریعے سے خبر ملی کہ جہلم میں اب پھر کرم دین کا ارادہ مقدمہ کا ہے اور وہ
نگرانی کرانا چاہتا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ه
گھبرانانہ چاہیے یہ تو خدا کے عجائبات ہیں۔
ہر بلا کیں قوم راحق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
فرمایا۔ صبح کو ایک الہام ہوا تھا میرا ارادہ ہوا کہ لکھ لوں ۔ پھر حافظہ پر بھروسا کر کے نہ لکھا۔ آخر
وہ ایسا بھولا کہ ہر چند یاد کیا مطلق یاد نہ آیا۔ دراصل یہی بات ہے مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ
بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا (البقرة: ١٠٧ ) ۔
له الحکم میں ہے ۔ يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ عَرْشِهِ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے عرش سے تیری حمد ، تعریف کرتا ہے۔“
البدر جلدے نمبر ۶ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۵)