۳۱ ؍جنو ری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء (بوقت عصر )
جہلم سے خبر آئی کہ کرم دین نے حضرت اقدس پر ایک اور مقدمہ مواہب الرحمٰن کے بعض الفاظ کی بنا
پر کیا ہے۔
فرمایا۔ اب یہ ان لوگوں کی طرف سے ابتدا ہے کیا معلوم کہ خدا تعالیٰ ان کے مقابلہ میں کیا کیا
تدبیر اختیار کرے گا۔ یہ استغاثہ ہم پر نہیں اللہ تعالیٰ پر ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ مقدمات کر کے
تھکانا چاہتے ہیں۔ الہام اِنَّ اللهَ مَعَ عِبَادِهِ يُوَاسِيكَ اس کے متعلق اجتہادی طور پر معلوم ہوتا ہے
اور ایسا ہی الہام سَأُكْرِمُكَ إِكْرَامًا عَجَبًا ۔
فرمایا۔
خداز ورآور حملوں سے سچائی ظاہر کر دے گا ہماری جماعت ایمان تو لاتی ہے مگر
اصل میں مدار ایمان نشانوں پر ہوتا ہے۔ اگر چہ انسان محسوس نہ کرے مگر اس کے اندر بعض کمزوریاں
ضرور ہوتی ہیں اور جب تک وہ کمزوریاں دور نہ ہوں اعلیٰ مراتب ایمانی نہیں مل سکتے اور یہ کمزوریاں
نشانات ہی کے ذریعہ دور ہوتی ہیں اور اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اپنے نشانوں سے ان کمزوریوں کو
دور کرے اور جماعت اپنے ایمان میں ترقی کرے اب وہ وقت آگیا ہے کہ اِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِم
لقدير (الحج:۴۰) کا نمونہ دکھائے ۔ اللہ تعالیٰ کی نظر سے صادق اور کاذب ، خائن اور مظلوم پوشیدہ
نہیں ہیں اب ضروری ہے کہ سب گروہ متفق ہو کر میرے استیصال کے درپے ہوں جیسے جنگ احزاب
میں ہوئے تھے جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب خدا تعالیٰ نے چاہا ہے۔ میں نے جو خواب میں دیکھا کہ
دریائے نیل کے کنارہ پر ہوں اور بعض چلائے کہ ہم پکڑے گئے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی
ایسا وقت بھی آوے جب جماعت کو کوئی پاس ہو مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا زور آور حملوں سے
الحکم میں درج نہیں کہ یہ ڈائری کسی وقت کی ہے لیکن البدر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عصر کے وقت کی ڈائری ہے۔
( ملاحظہ ہوا لبدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵۰)

سچائی ظاہر کر دے گا۔ اس وقت یہ پورے زور لگا ئیں گے تاک گے تا کہ قتل کے مقدمہ کی حسرتیں نہ رہ جائیں
کہ کیوں چھوٹ گیا ۔ یہ لوگ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے جو خدا کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں مگر
وہ دیکھ لیں گے کہ اگر اما عَجَبًا کیسے ہوتا ہے۔
در بار شام )
فرمایا۔
شوق تبلیغ
سر دست بیس جلد مواہب الرحمٰن کی مجلد کرا کر مصر کے اخبار نویسوں کو بھیجی جاویں اور
اگر میری مقدرت میں ہوتا تو میں کئی ہزار مجلد کرا کر بھیجتا۔
فرمایا۔ یہاں کے لوگوں کا تو یہ حال ہے۔ شاید مصر کے لوگ ہی فائدہ اُٹھا لیں ۔ جس قدر سعید
روحیں خدا کے علم میں ہیں وہ ان کو کھینچ رہا ہے۔
بیعت کے بعد ایک شخص نے اپنے گاؤں میں کثرت طاعون کا ذکر کیا اور دعا کی جماعت کو نصائح درخواست کی ۔
فرمایا۔ میں تو ہمیشہ دعا کرتا ہوں مگر تم لوگوں کو بھی چاہیے کہ ہمیشہ دعا میں لگے رہو نمازیں پڑھو
اور توبہ کرتے رہو۔ جب یہ حالت ہوگی تو اللہ تعالیٰ حفاظت کرے گا اور اگر سارے گھر میں ایک
شخص بھی ایسا ہو گا تو اللہ تعالی اس کے باعث سے دوسروں کی بھی حفاظت کرے گا۔ کوئی بلا اور دکھ
اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے سوا نہیں آتا اور وہ اس وقت آتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالفت کی
جاوے۔ ایسے وقت پر عام ایمان کام نہیں آتا بلکہ خاص ایمان کام آتا ہے۔ جو لوگ عام ایمان
رکھتے ہیں وہ ان بلاؤں سے حصہ لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی پروا نہیں کرتا مگر جو خاص ایمان رکھتے
ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف رجوع کرتا ہے اور آپ ان کی حفاظت کرتا ہے مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ۔
بہت سے لوگ ہیں جو زبان سے لا اله الا الله کا اقرار کرتے ہیں اور اپنے اسلام اور ایمان کا دعویٰ
کرتے ہیں مگر وہ اللہ تعالیٰ کے لیے دکھ نہیں اٹھاتے ۔ کوئی دکھ یا تکلیف یا مقدمہ آجاوے تو فوراً خدا
کو چھوڑنے کو طیار ہو جاتے ہیں اور اس کی نافرمانی کر بیٹھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی کوئی پروا نہیں کرتا پروانہیں

مگر جو خاص ایمان رکھتا ہو اور ہر حال میں خدا کے ساتھ ہوا اور دکھ اٹھانے کو طیار ہو جاوے تو خدا تعالیٰ
اس سے دکھ اٹھا لیتا ہے اور دو مصیبتیں اس ۔
دو بلائیں جمع نہیں کی جاتیں ۔
پر جمع نہیں کرتا ۔ دکھ کا اصل علاج دکھ ہی ہے اور مومن پر پر جمع
ایک وہ دکھ ہے جو انسان خدا کے لیے اپنے نفس پر قبول کرتا ہے اور ایک وہ بلائے ناگہانی ، اس
بلا سے خدا بچا لیتا ہے۔ ہے۔ پس پس یہ دن ایسے ہیں کہ بہت تو بہ کرو۔ اگر چہ ہر شخص کو وحی یا الہام نہ ہو مگر دل
گواہی دے دیتا ہے کہ خدا اسے ہلاک نہ کرے گا ۔ دنیا میں دو دوستوں کے تعلقات ہوتے ہیں۔
ایک دوست دوسرے دوست کا مرتبہ شناخت کر لیتا ہے کیونکہ جیسا وہ اس کے ساتھ ہے ویسا ہی وہ بھی
اس کے ساتھ ہوگا ۔ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ محبت کے عوض محبت اور دغا کے عوض میں دغا ۔
خدا تعالیٰ کے ساتھ معاملہ میں اگر کوئی حصہ کھوٹ کا ہوگا تو اسی قدر ادھر سے بھی ہوگا ۔ مگر جو اپنا دل خدا
سے صاف رکھے اور دیکھے کہ کوئی فرق خدا سے نہیں ہے تو خدا تعالیٰ بھی اس سے کوئی فرق نہ رکھے گا۔
انسان کا اپنا دل اس کے لیے آئینہ ہے وہ اس میں سب کچھ دیکھ سکتا ہے۔ پس سچا طریق دُکھ سے بچنے
کا یہی ہے کہ سچے دل سے اپنے گناہوں کی معافی چاہو اور وفاداری اور اخلاص کا تعلق دکھاؤ اور
اس راہ بیعت کو جو تم نے قبول کی ہے سب پر مقدم کرو کیونکہ اس کی بابت تم پوچھے جاؤ گے۔ جب اس
قد را خلاص تم کو میسر آجاوے تو ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ تم کو ضائع کرے ۔ ایسا شخص سارے گھر کو بچالے
گا۔ اصل یہی ہے اس کو مت بھولو۔ نری زبان میں برکت نہیں ہوتی کہ بہت سی باتیں کر لیں ۔
اصل برکت دل میں ہوتی ہے اور وہی برکت کی جڑ ہے۔ زبان سے تو کروڑ ہا مسلمان کہلاتے ہیں جن ہا
لوگوں کے دل خدا کے ساتھ مستحکم ہیں اور وہ اس کی طرف وفا سے آتے ہیں خدا بھی ان کی طرف وفا
سے پیش آتا ہے اور مصیبت اور بلا کے وقت ان کو الگ کر لیتا ہے۔ یا د رکھو یہ طاعون خود بخود نہیں آئی
بلکہ اس کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے جو اپنے وقت پر آئی ہے اب جو کھوٹ اور بے وفائی کا حصہ رکھتا ہے وہ
بلا اور وبا سے بھی حصہ لے گا مگر جو ایسا حصہ نہیں رکھتا خدا اسے محفوظ رکھے گا۔
میں اگر کسی کے لیے دعا کروں اور خدا کے ساتھ اس کا معاملہ صاف نہیں ہے وہ اس سے سچا تعلق

نہیں رکھتا تو میری دعا اُس کو کیا فائدہ دے گی۔ لیکن اگر وہ صاف دل ہے اور کوئی کھوٹ نہیں رکھتا تو ا
میری دعا اس کے لیے نُورُ عَلیٰ نُور ہوگی ۔
زمینداروں کو دیکھا جاتا ہے کہ دو دو پیسے کی خاطر خدا کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ خدا
انصاف اور ہمدردی چاہتا ہے اور وہ پسند کرتا ہے کہ لوگ فسق، فحشاء اور بے حیائی سے باز آویں جو ایسی
حالت پیدا کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے ساتھ ہوتے ہیں مگر جب دل میں تقویٰ نہ ہو اور
کچھ حصہ شیطان کا بھی ہو تو خدا شراکت پسند نہیں کرتا اور وہ سب چھوڑ کر شیطان کا کر دیتا ہے کیونکہ اس
کی غیرت شرکت پسند نہیں کرتی۔ پس جو بچنا چاہتا ہے اس کو ضروری ہے کہ وہ اکیلا خدا کا ہو مَنْ كَانَ
للهِ كَانَ اللهُ لَهُ خدا تعالیٰ نے کبھی کسی صادق سے بے وفائی نہیں کی ہے۔ ساری دنیا بھی اگر اُس کی
دشمن ہو اور اس سے عداوت کرے تو اُس کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتی ۔ خدا بڑی طاقت ہے اور قدرت
والا ہے اور انسان ایمان کی قوت کے ساتھ اس کی حفاظت کے نیچے آتا اور اس کی قدرتوں اور طاقتوں
کے عجائبات دیکھتا ہے پھر اس پر کوئی ذلت نہ آوے گی ۔ یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ زبردست پر بھی زبر دست
ہے بلکہ اپنے امر پر بھی غالب ہے سچے دل سے نمازیں پڑھو اور دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے سب
رشتہ داروں اور عزیزوں کو یہی تعلیم دو پورے طور پر خدا کی طرف ہو کر کوئی نقصان نہیں اُٹھاتا۔ نقصان
کی اصل جڑ گناہ ہے۔
ساری عربتیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں ۔ دیکھو! بہت سے ابرارا خیار دنیا میں گزرے ہیں۔ اگر وہ
دنیا دار ہوتے تو ان کے گزارے ادنی درجہ کے ہوتے اور کوئی ان کو پوچھتا بھی نہیں ۔ مگر وہ خدا
کے لیے ہوئے اور ساری دنیا کو ان کی طرف کھینچ لایا۔ خدا تعالیٰ پر سچا یقین رکھو اور بدظنی نہ کرو۔ جب
اس کی بدبختی سے خدا پر بدظنی ہوتی ہے تو پھر نہ نماز درست ہوتی ہے نہ روزہ نہ صدقات ۔ بدظنی ایمان
کے درخت کو نشو و نما ہونے نہیں دیتی بلکہ ایمان کا درخت یقین سے بڑھتا ہے۔
میں اپنی جماعت کو بار بار اسی لیے نصیحت کرتا ہوں کہ یہ موت کا زمانہ ہے۔ اگر سچے دل سے
ایمان لانے کی موت کو اختیار کرو گے تو ایسی موت سے زندہ ہو جاؤ گے اور ذلت کی موت سے

بچائے جاؤ گے۔ مومن پر دو موتیں جمع نہیں ہوتیں ہیں۔ جب وہ سچے دل سے اور صدق اور اخلاص
کے ساتھ خدا کی طرف آتا ہے پھر طاعون کیا چیز ہے؟ کیونکہ صدق اور وفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کا
ہونا یہ بھی ایک موت ہے جو ایک قسم کی طاعون ہے مگر اس طاعون سے ہزار ہا درجہ بہتر ہے کیونکہ
خدا کا ہونے سے نشانہ طعن تو ہونا ہی پڑتا ہے پس جب مومن ایک موت اپنے اوپر اختیار کر لیوے
تو پھر دوسری موت اس کے آگے کیا شے ہے؟ مجھے بھی الہام ہوا تھا کہ آگ سے ہمیں مت ڈرا
آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے ۔ ہر مومن کا یہی حال ہوتا ہے اگر وہ اخلاص اور
وفاداری سے اس کا ہو جاتا ہے تو خدا اس کا ولی بنتا ہے لیکن اگر ایمان کی عمارت بوسیدہ ہے تو پھر
بے شک خطرہ ہوتا ہے۔ ہم کسی کے دل کا حال تو جانتے ہی نہیں ۔ سینہ کا علم تو خدا کو ہی ہے مگر انسان
اپنی خیانت سے پکڑا جاتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ سے معاملہ صاف نہیں تو پھر بیعت فائدہ دے گی نہ
کچھ اور لیکن جب خالص خدا ہی کا ہو جاوے تو خدا تعالیٰ اس کی خاص حفاظت کرتا ہے۔ اگر چہ وہ
سب کا خدا ہے مگر جو اپنے آپ کو خاص کرتے ہیں ان پر خاص تجلی کرتا ہے۔ اور خدا کے لیے خاص
ہونا یہی ہے کہ نفس بالکل چکنا چور ہو کر اس کا کوئی ریزہ باقی نہ رہ جاوے اس لیے میں بار بار ا پنی
جماعت کو کہتا ہوں کہ بیعت پر ہرگز ناز نہ کرو۔ اگر دل پاک نہیں ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کیا فائدہ
دے گا جب دل دور ہے جب دل اور زبان میں اتفاق نہیں اور پھر میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر
منافقانہ اقرار کرتے ہیں تو یا د رکھو ایسے شخص کو دو ہرا عذاب ہوگا مگر جو سچا اقرار کرتا ہے اس کے
بڑے بڑے گناہ بخشے جاتے ہیں اور اس کو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔ میں تو زبان ہی سے کہتا ہوں
دل میں ڈالنا یہ خدا کا کام ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھانے میں کیا کسر باقی رکھی تھی ؟
ابو جہل اور اس کے امثال نہ سمجھے آپ کو اس قدر فکر اور غم تھا کہ خدا نے خود فر ما یا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ
نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
مگر
کس قدر ہمدردی تھی ۔ آپ چاہتے تھے کہ وہ ہلاک ہونے سے بچ جاویں مگر وہ بچ نہ سکے۔ حقیقت
میں معلم اور واعظ کا تو اتنا ہی فرض ہے کہ وہ بتاوے۔ دل کی کھڑکی تو خدا ہی کے فضل سے کھلتی

ہے۔ نجات اسی کو ملتی ہے جو دل کا صاف ہے۔ جو صاف دل نہیں وہ اُچکا اور ڈاکو ہے۔ خدا تعالیٰ
اسے بری طرح مارتا ہے ۔ اب یہ طاعون کے دن ہیں ابھی تو ابتدا ہے۔
ه
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟
آخر کی خبر نہیں مگر جو ابتدائی حالت میں اپنے آپ کو درست کریں گے وہ خدا کی رحمت کا بہت بڑا
حق رکھتے ہیں مگر جو لوگ صاعقہ کی طرح دیکھ کر ایمان لاویں گے ممکن ہے کہ ان کی توبہ قبول نہ ہو یا
تو بہ کا موقع ہی نہ ملے۔ ابتدا والے ہی کا حق بڑا ہوتا ہے۔ قاعدہ کے موافق ۱۵ یا ۲۰ دن اور طاعون
کے روزہ کے ہیں اور آرام کی شکل نظر آتی ہے مگر وقت آتا ہے کہ پھر روزہ کھولنے کا زمانہ شروع ہوگا۔
اب خدا کے سوا کوئی عاصم نہیں ہے۔ ایماندار قبول نہیں کر سکتا کہ خدا کے ارادہ کے خلاف کوئی بچ سکتا
ہے۔ فائدہ اور امن کی ایک ہی راہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف ایسا جھلکے کہ خود محسوس کر لے کہ اب میں وہ
نہیں رہا ہوں اور مصفی قطرہ کی طرح ہو جاوے۔
مخالفت کی شدت
خدا کی قدرت ہے کہ جوں جوں طاعون کا زمانہ قریب آتا جاتا ہے شور
ہے۔
اور مفسدہ مخالفت کا بڑھتا جاتا ہے ان کو ذرا بھی خدا کا خوف نہیں
فرمایا ۔ آج مجھے خیال آیا کہ شاید يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمِثْلِ زَمَنِ مُوسَی والا الہام اور محاصرہ
والی حدیث اسی طرح پوری ہو کہ مقدمات کثرت سے کر دیں جیسے حضرت موسیٰ کے سامنے نیل سے
اور پیچھے لشکر فرعون سے محصور ہو گئے تھے اور ایسی خوفناک صورتیں پیدا ہوں کہ بعض کمزور طبیعت
والے چلا ئیں کہ ہم پکڑے گئے ۔ اس لئے خدا نے ایسے کمزوروں کو پہلے سے تسلی دے دی کہ یہ
مضبوط اور قوی دل ہو جائیں ۔ براہین احمدیہ میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے کہ ایک وقت
ناخنوں تک زور لگا ئیں گے اس وقت خدا تیرے ساتھ ہوگا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ اب
خدا تعالیٰ نے جو دن مقرر کیے ہوئے ہیں وہ اگر نہ آئیں تو ثواب کیسے ملے ۔ براہین میں اور بھی
بعض خوفناک صورتیں مذکور ہیں اور انجام کار وہی ہوگا جس کی خدا نے خبر دی ہے اور ارادہ
فرمایا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی