۱۰ ؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا کہ اس کا اشارہ یا تو مقدمہ کی شاخوں کی طرف معلوم ہوتا ہے یا آریہ سماج کو جو اشتہار
نو مسلموں نے دیا ہے اس سے جوش میں آ کر وہ لوگ کچھ گندی گالیاں وغیرہ دیویں ۔
چنانچہ شام کو ایک اشتہار آریوں کی طرف سے نکل آیا جس میں ایسے ہی گندے الفاظ تھے اور اصل
معنوں پر کوئی معقول بات نہ تھی اس پر آپ نے فرمایا کہ
چونکہ الہام کے بعد نیا معاملہ یہی پیش آیا ہے ہم الہام کو اس پر چسپاں کرتے ہیں۔ خدا نے اس
کے مقابلہ پر کیا سامان رکھے ہیں ہمیں اس کی خبر نہیں ۔ ارادہ الہی پر تقدم بے ادبی ہے اور اسی لئے اس
کے مقابل پر غضب سے بھرا ہوا اشتہار نکالنا درست نہیں اس میں نفس کے رگ وریشے ہوں گے اس
کے لئے جو راہ خدا نکالے وہ ٹھیک ہوگی ۔ لے
۱۰ رفروری ۱۹۰۳ء
حضرت اقدس نے فرمایا ہے کہ
یہ وقت دعا اور تضرع کا ہے وہ اخبارات جو کہ آپ کی مخالفت میں ہمیشہ خلاف واقعہ
باتیں درج کرتے ہیں اور گند اور نخش بیانی ان کا کام ہے ان کو ہرگز نہ لیا جاوے اور نہ ان کے
مقابلے پر اشتہا روغیرہ دیا جاوے۔ یہ ان کو ایک اور موقع گند بکنے کا دیتا ہے۔ یہ وقت دعا اور تضرع
کا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم میں اور ہماری قوم میں فیصلہ کر دے ۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۵
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵

آج 10 میں سے 10 باقی