۱۱؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۱ فروری ۱۹۰۳ء بروز چهارشنبه
عرش کے متعلق ایک صاحب نے سوال کیا کہ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف: ۵۵) کے کیا معنے
ہیں اور عرش کیا شے ہے؟
فرمایا کہ اس کے بارے
عرش کے مخلوق یا غیر مخلوق ہونے کی بحث عبث ہے میں لوگوں کے مختلف خیالات
ہیں کوئی ۔ کی تو اسے مخلوق کہتا ہے اور کوئی غیر مخلوق لیکن اگر ہم غیر مخلوق نہ کہیں تو پھر استوئی باطل ہوتا
ہے۔ اس میں شک نہیں ہے کہ عرش کے مخلوق یا غیر مخلوق ہونے کی بحث ہی عبث ہے۔ یہ ایک
استعارہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اعلیٰ درجے کی بلندی کو بیان کیا ہے یعنی ایک ایسا مقام جو کہ
ہر ایک جسم اور ہر ایک نقص سے پاک ہے اور اس کے مقابلہ پر یہ دنیا اور تمام عالم ہے کہ جس کی
انسان کو پوری پوری خبر بھی نہیں ہے۔ ایسے مقام کو قدیم کہا جا سکتا ہے۔ لوگ اس میں حیران ہیں اور
غلطی سے اسے ایک مادی تھے خیال کرتے ہیں۔ اور قدامت کے لحاظ سے جو اعتراض لفظ ثمر کا
آتا ہے تو بات یہ ہے کہ قدامت میں تم آجاتا ہے جیسے قلم ہاتھ میں ہوتا ہے تو جیسے قلم حرکت کرتا
ہے ویسے ہاتھ حرکت کرتا ہے مگر ہاتھ کو تقدم ہوتا ہے۔ آر یہ لوگ خدا کی قدامت کے متعلق اہل اسلام
پر اعتراض کرتے ہیں کہ ان کا خدا چھ سات ہزار برس سے چلا آتا ہے یہ ان کی غلطی ہے۔ اس مخلوق
کو دیکھ کر خدا کی عمر کا اندازہ کرنا نادانی ہے۔ ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ آدم سے اوّل کیا تھا اور
کسی قسم کی مخلوق تھی۔ اس وقت کی بات وہی جانے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ (الرحمن: ۳۰) وہ اور
اس کی صفات قدیم ہی سے ہیں مگر اس پر یہ لازم نہیں ہے کہ ہر ایک صفت کا علم ہم کو دے دیوے اور
نہ اس کے کام اس دنیا میں سما سکتے ہیں۔ خدا کے کلام میں دقیق نظر کرنے سے پتا لگتا ہے کہ وہ ازلی
اور ابدی ہے اور مخلوقات کی ترتیب اس کے ازلی ہونے کی مخالف نہیں ہے اور استعارات کو ظاہر پر
حمل کر کے مشہورات پر لانا بھی ایک نادانی ہے اس کی صفت ہے لَا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ

الابصار (الانعام : ۱۰۴) ہم عرش اور استویٰ پر ایمان لاتے ہیں اور اس کی حقیقت اور کنہ کو خدا کے حوالے
کرتے ہیں ۔ جب دنیا وغیرہ نہ تھی عرش تب بھی تھا جیسے لکھا ہے كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ (هود: ۸)۔
عرش ایک مجہول الگنہ امر اور خدا تعالیٰ کی تجلیات کی طرف اشارہ ہے
اس کے متعلق خوب سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ایک مجہول الگنہ امر ہے اور خدا کی تجلیات کی طرف
اشارہ ہے وہ خَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ چاہتی تھی اس لیے اوّل وہ ہو کر استَوى عَلَی الْعَرْشِ ہوا ۔ اگر چہ
توریت میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے مگر وہ اچھے الفاظ میں نہیں ہے اور لکھا ہے کہ خدا ماندہ ہوکر
تھک گیا۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک انسان کسی کام میں مصروف ہوتا ہے تو اس کے چہرہ اور خط و خال
وغیرہ اور دیگر اعضا کا پورا پورا پتا نہیں لگتا مگر جب وہ فارغ ہو کر ایک تخت یا چار پائی پر آرام کی حالت
میں ہو تو اس کے ہر ایک عضو کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح استعارہ کے طور پر خدا کی صفات کے ظہور
کو ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ سے بیان کیا ہے کہ آسمان اور زمین کے پیدا کرنے کے بعد صفات الہیہ کا اورز
ظہور ہوا۔ صفات اس کے ازلی ابدی ہیں مگر جب مخلوق ہو تو خالق کو شناخت کرے اور محتاج ہوں تو
رازق کو پہچانیں ۔ اسی طرح اس کے علم اور قادر مطلق ہونے کا پتا لگتا ہے ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ خدا
کی اس تجلی کی طرف اشارہ ہے جو خَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ کے بعد ہوئی۔
اسی طرح اس تجلی کے بعد ایک اور تجلی ہوگی جب کہ ہر شئے فنا ہو گی۔ پھر ایک اور تیسری تجلی ہوگی کہ
احیائے اموات ہوگا۔ غرضیکہ یہ ایک لطیف استعارہ ہے جس کے اندر داخل ہونا روا نہیں ہے۔ صرف
ایک تجلی سے اسے تعبیر کر سکتے ہیں۔ قرآن شریف سے پتا لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے عرش کو اپنی صفات
میں داخل کیا ہے جیسے ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ( البروج : ۱۶) گویا خدا تعالیٰ کے کمال علو کو دوسرے معنوں
میں عرش سے بیان کیا ہے اور وہ کوئی مادی اور جسمانی شے نہیں ہے ورنہ زمین اور آسمان وغیرہ کی طرح
عرش کی پیدائش کا ذکر بھی ہوتا ۔ اس لیے شبہ گذرتا ہے کہ ہے تو شے مگر غیر مخلوق اور یہاں سے دھوکا کھا
کر آریوں کی طرف انسان چلا جاتا ہے کہ جیسے وہ خدا کے وجود کے علاوہ اور اشیاء کو غیر مخلوق مانتے ہیں

کے
ویسے ہی یہ عرش کو ایک تھے غیر مخلوق جز از خدا ماننے لگتا ہے۔ یہ گمراہی ہے۔ اصل میں یہ کوئی ھے خدا
وجود سے باہر نہیں ہے جنہوں نے اسے ایک تھے غیر مخلوق قرار دیا وہ اسے اتم اور اکمل نہیں مانتے
اور جنہوں نے مادی مانا وہ گمراہی پر ہیں کہ خدا کو ایک مجسم شے کا محتاج مانتے ہیں کہ ایک ڈولہ کی طرح
فرشتوں نے اسے اُٹھایا ہوا ہے ۔ وَلَا يَعُودُهُ حِفْظُهُمَا (البقرة: ۲۵۶) ۔
چار ملائک کا عرش کو اُٹھانا یہ بھی ایک استعارہ ہے۔ ربّ ۔ رحمن ۔ رحیم اور مالک یوم الدین یہ
صفات الہی کے مظہر ہیں اور اصل میں ملائکہ ہیں اور یہی صفات جب زیادہ جوش سے کام میں ہوں گے تو ان کو
آٹھ ملائک سے تعبیر کیا گیا ہے جو شخص اسے بیان نہ کر سکے وہ یہ کہے کہ ایک مجہول اللہ حقیقت ہے ہمارا
اس پر ایمان ہے اور حقیقت خدا کے سپرد کرے۔ اطاعت کا طریق یہی ہے کہ خدا کی باتیں خدا کے سپرد
کرے اور ان پر ایمان رکھے۔ اور اس کی اصل حقیقت یہی ہے کہ خدا کی تجلیات ثلاثہ کی طرف اشارہ ہے۔ اور
كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ بِهِ كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ کی کنہ خدا ہی کو معلوم ہے بھی ایک تجلی تھی اور ماء
کے معنے یہاں پانی بھی نہیں کر سکتے ۔ خدا معلوم کہ اس کے نزدیک ماء کے کیا معنے ہیں ۔ اس کی کنہ خدا کو
معلوم ہے۔ جنت کے نعماء پر بھی ایسا ہی ایمان ہے۔ وہاں یہ تو نہ ہو گا کہ بہت سی گائے بھینسیں ہوں گی
اور دودھ دوہ کر حوض میں ڈالا جاوے گا۔ خدا فرماتا ہے کہ وہ اشیاء ہیں جو نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ
کانوں نے سنیں اور نہ زبان نے چکھیں نہ دل میں ان کے فہم کا مادہ ہے۔ حالانکہ ان کو دودھ اور شہد
وغیرہ ہی لکھا ہے جو کہ آنکھوں سے نظر آتا ہے اور ہم اسے پیتے ہیں ۔ اسی طرح کئی باتیں ہیں جو کہ ہم
خود دیکھتے ہیں مگر نہ تو الفاظ ملتے ہیں کہ ان کو بیان کر سکیں نہ اُس کے بیان کرنے پر قادر ہیں ۔ یہ ایسی
باتیں ہیں کہ اگر ان کو مادی دنیا پر قیاس کریں تو صد ہا اعتراضات پیدا ہوتے ہیں۔ مَنْ كَانَ فِي
هُذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعمی (بنی اسراءیل : (۷۳) سے ظاہر ہے کہ دیدار کا وعدہ یہاں بھی ہے
او
مگر ہم اسے جسمانیات پر نہیں حمل کر سکتے ۔ اے
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۷، ۳۸

آج 10 میں سے 10 باقی