۱۳؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳ فروری ۱۹۰۳ء
صدقہ اور دعا سے بلال بلائل جاتی ہے بعد ادایگی جمع گردونواح کے لوگوں نے بیعت کی اور ان کو ایک مختصر تقریر نماز روزہ کی
پابندی اور ہر ایک ظلم وغیرہ سے بچنے پر فرمائی کہ اپنے گھروں میں عورتوں ، لڑکیوں اور لڑکوں سب کو نیکی کی
نصیحت کریں اور جیسے درختوں اور کھیتوں کو اگر پورا پانی نہ دیا جاوے تو وہ پھل نہیں لاتے ۔ اسی طرح
جب تک نیکی کا پانی دل کو نہ دیا جاوے تو وہ بھی انسان کے لیے کسی کام کا نہیں ہوتا۔ جو نیک بن جاتا
ہے اس پر یہ بلا طاعون نہیں پڑتی ۔ موت تو سب کو آتی ہے اور اس کا دروازہ بند نہیں ہوتا۔ مگر جن موتوں
میں ایک قہر کی بو ہوتی ہے وہ نہیں ہوتیں ۔ ہنسی اور ٹھٹھے کی مجلسوں سے پر ہیز کی تاکید فرمائی ۔ انبیاء کی
وصیت یاد دلائی کہ صدقہ اور دعا سے بلائل جاتی ہے اگر پیسہ پاس نہ ہو تو ایک بو کہ ( ڈول) پانی کا کسی کو
بھر دو یہ بھی صدقہ ہے اپنے مال اور بدن سے کسی کی خدمت کر دینی یہ بھی صدقہ ہے۔
در بار شام)
۱۳ فروری ۱۹۰۳ء کو ایک ڈاکٹر صاحب کے ایک نو وارد اور حضرت اقدس علیہ السلام لکھنو سے تشریف لائے بقول ان کے
وہ بغدادی الاصل ہیں اور اب عرصہ سے لکھنو میں مقیم ہیں ۔ ان کے چند احباب نے ان کو
حضرت حجۃ اللہ علیہ السلام کی خدمت میں بغرض دریافت حال بھیجا ہے چنانچہ وہ بعد مغرب
حضرت اقدس علیہ السلام کے حضور حاضر ہوئے اور شرف ملاقات حاصل کیا جو کچھ گفتگو آپ سے ہوئی ہم
اس کو ذیل میں درج کرتے ہیں ۔ (ایڈیٹر )
حضرت اقدس ۔ آپ کہاں سے آئے ہیں؟
نو وارد ۔ میں اصل رہنے والا بغداد کا ہوں مگر اب عرصہ سے لکھنو میں رہتا ہوں اور یہاں ہی میں نے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۴
البدر میں اس نو وارد کا نام محمد یوسف درج ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۴۴)

اپنے تعلقات پیدا کر لیے ہیں ۔ وہاں کے چند آدمیوں نے مجھے مستعد کیا کہ قادیان جا کر کچھ حالات
دیکھ آئیں۔
حضرت اقدس ۔ امرتسر میں آپ کتنے دن ٹھہرے؟
نو وارد ۔ پانچ چھ روز ۔
حضرت اقدس ۔ کیا کام تھا ؟
نو وارد محض یہاں کے حالات کا معلوم کرنا اور راستہ وغیرہ کی واقفیت حاصل کرنا۔
حضرت اقدس ۔ کیا آپ کچھ عرصہ یہاں ٹھہریں گے؟
نو وارد کل جاؤں گا۔
حضرت اقدس ۔ آپ دریافت حالات کے لیے آئے اور کل جائیں گے اس سے کیا فائدہ ہوا؟
یہ تو صرف آپ کو تکلیف ہوئی۔ دین کے کام میں آہستگی سے دریافت کرنا چاہیے تا کہ وقتاً فوقتاً
بہت سی معلومات ہو جائیں ۔ جب وہاں آپ کے دوستوں نے آپ کو منتخب کیا تھا تو آپ کو یہاں
فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب آپ ایک ہی رات کے بعد چلے جائیں گے تو آپ کیا رائے قائم کر سکیں
گے؟ اب ہم نماز پڑھ کر چلے جائیں گے ۔ آپ کو کوئی موقع ہی نہ ملا ۔ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کہ صادقوں کے ساتھ رہو یہ معیت چاہتی ہے کہ کسی وقت تک
صحبت میں رہے کیونکہ جب تک ایک حد تک صحبت میں نہ رہے وہ اسرار اور حقائق گھل نہیں سکتے ۔ وہ
اجنبی کا اجنبی رہے گا اور بیگا نہ ہی رہتا ہے اور کوئی رائے قائم کرنے کے قابل نہیں ہو سکتا ۔
نو وارد ۔ میں جو پوچھوں گا اس کا آپ جواب دے دیں ۔ اس سے ایک رائے قائم ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں
نے مجھے بھیجا ہے انہوں نے تقیہ لے تو کیا نہیں کہ جا کر کیا دیکھوں ۔ آپ چونکہ ہمارے مذہب میں ہیں
اور آپ نے ایک دعوی کیا ہے اس کا دریافت کرنا ہم پر فرض ہے ۔
اغلبا یہ لفظ تقید ہے جو سہو کتابت سے تقیہ لکھا گیا ہے البدر میں اس کا ذکر یوں ہے کہ
اگر چہ وہ لوگ جن کی طرف سے میں آیا ہوں آپ کا ذکر ہنسی اور تمسخر سے کرتے ہیں مگر میرا یہ خیال نہیں ہے
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۴)

حضرت اقدس ۔ بات یہ ہے کہ مذاق تمسخر صحت نیت میں فرق ڈالتا ہے اور ماموروں کے لیے تو یہ
سنت چلی آئی ہے کہ لوگ ان پر ہنسی اور ٹھٹھا کرتے ہیں مگر حسرت ہنسی کرنے والوں ہی پر رہ جاتی
ہے۔ چنانچہ قرآن شریف میں فرمایا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ
يَسْتَهْزِءُونَ (لیس: ۳۱) نا واقف انسان نہیں جانتا کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ وہ ہنسی اور مذاق میں
ایک بات کو اڑانا چاہتا ہے مگر تقوی ہے جو اسے راہ حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
میرا دعوی ایسا دعویٰ نہیں رہا جو اب کسی سے مخفی ہو۔ اگر تقویٰ ہو تو اس کے سمجھنے میں بھی اب
مشکلات باقی نہیں رہیں۔ اس وقت صلیبی غلبہ حد سے بڑھا ہوا ہے اور مسلمانوں کا ہر امر میں انحطاط
ہو رہا ہے۔ ایسی حالت میں تقویٰ کا یہ تقاضا ہے اور وہ یہ سبق دیتا ہے کہ تکذیب میں مستعجل نہ ہو۔
حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت یہود نے جلدی کی اور غلطی کھائی اور انکار کر بیٹھے نتیجہ یہی ہوا کہ خدا کی
لعنت اور اس کے غضب کے نیچے آئے۔ ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت عیسائیوں اور
یہودیوں نے غلطیاں کھائیں اور انکار کر دیا اور اس نعمت سے محروم رہے جو آپ لے کر آئے تھے۔
تقویٰ کا یہ لازمہ ہونا چاہیے کہ ترازو کی طرح حق وانصاف کے دونوں پلے برابر رکھے۔ اسی طرح اب
ایسا یہ زمانہ آیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے یہ سلسلہ قائم کیا تو اسی طرح
مخالفت کا شور اٹھا جیسے شروع سے ہوتا آیا ہے، یہی مولوی جو اب منکر ہیں اور کفر کے فتوے دیتے ہیں
میرے مبعوث ہونے سے پہلے یہ لوگ منبروں پر چڑھ کر بیان کیا کرتے تھے کہ تیرھویں صدی بہت
خراب ہے جس سے بھیڑیوں نے بھی پناہ مانگی ہے اور اب چودھویں صدی آئی ہے جس میں مسیح اور
مہدی آئے گا اور ہمارے دکھوں کا علاج ہوگا یہاں تک کہ اکثر ا کا برانِ اُمت نے آنے والے کو سلام
کی وصیت کی اور سب نے یہ تسلیم کیا کہ جس قدر کشوف اہل اللہ کے ہیں وہ چودھویں صدی سے آگے
نہیں جاتے ہیں مگر جب وہ وقت آیا اور آنے والا آگیا تو وہی زبانیں انکار اور سب وشتم کے لیے تیز
ہوگئیں۔ تقویٰ کا تقاضا تو یہ تھا کہ اگر وہ تسلیم کرنے میں سب سے اول نہ ہوتے تو انکار کے لیے بھی تو
جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی کم از کم تصدیق اور تکذیب کے دونوں پہلو برابر رکھتے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ بدوں

نصوص قرآنیہ و حدیثیہ اور دلائل قویہ عقلیہ یا تائیدات سماویہ کے مان لیں ۔ مگر ہم یہ افسوس سے ظاہر
کرتے ہیں کہ وہ مسلمان جن کو قرآن شریف میں سورۃ فاتحہ کے بعد ہی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة: ۲)
سکھا یا گیا تھا اور جن کو یہ تعلیم دی گئی تھی اِنْ اَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال: ۳۵) اور جن کو بتایا گیا
تھا إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة : ۲۸) ان کو کیا ہو گیا کہ انہوں نے اس معاملہ میں اس قدر
جلد بازی سے کام لیا اور تکفیر اور تکذیب کے لیے دلیر ہو گئے ۔ ان کا فرض تھا کہ وہ میرے دعاوی اور
دلائل کو سنتے اور پھر خدا سے ڈر کر ان پر غور کرتے ۔ کیا ان کی جلد بازی سے پتا لگ سکتا ہے کہ انہوں
نے تقوی سے کام لیا ہے جلد بازی اور تقویٰ کبھی دونوں اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔ نبیوں کو اللہ تعالیٰ نے یہی
کہا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ (الاحقاف: ۳۶) پھر عام لوگوں کو کس قدر ضرورت تھی کہ وہ تقویٰ
سے کام لیتے اور خدا سے ڈرتے ۔
باوجود یکہ علماء کی اگر میرے دعوی سے پہلے کی کتابیں دیکھی جاتی ہیں تو ان سے کس قدر انتظار
اور شوق کا پتا لگتا ہے گویا وہ تیرھویں صدی کے علامات سے مضطرب اور بے قرار ہو رہے ہیں مگر جب
وقت آیا تو اول الکافرین ٹھہرتے ہیں۔ وہ جانتے تھے کہ ہمیشہ کہتے آتے تھے کہ ہر صدی کے سر پر
ایک مجدد اصلاح فساد کے لیے آتا ہے اور ایک روحانی طبیب مفاسد موجودہ کی اصلاح کے لیے بھیجا
جاتا ہے۔ اب چاہیے تو یہ تھا کہ صدی کا سر پا کر وہ انتظار کرتے۔ ضرورت کے لحاظ سے ان کو مناسب
تھا کہ ایسے مجدد کا انتظار کرتے جو کسر صلیب کے لیے آتا کیونکہ اس وقت سب سے بڑا فتنہ یہی ہے۔
ایک عام آدمی سے بھی اگر سوال کیا جاوے کہ اس وقت بڑا فتنہ کون سا ہے؟ تو وہ یہی جواب دے گا کہ
پادریوں کا ۔ ۳۰ لاکھ کے قریب تو اسی ملک سے مرتد ہو گیا۔ اسلام وہ مذہب تھا کہ اگر ایک بھی مرتد
ہوتا تو قیامت آجاتی اسلام کیا اور ارتداد کیا ؟ ایک طرف اس قدر لوگ مرتد ہو گئے دوسری طرف اسلام
کے خلاف جو کتا میں لکھی گئی ہیں ان کو جمع کریں تو کئی پہاڑ بنتے ہیں بعض پرچے ایسے ہوتے ہیں کہ
کئی کئی لاکھ شائع ہوتے ہیں اور ان میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔
بتاؤ ایسی حالت اور صورت میں اِنا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ١٠) کا وعدہ کہاں گیا ؟ اس نے وہ گالیاں

سید المعصومین کی نسبت سنیں جن سے دنیا میں لرزہ پڑ گیا مگر اسے غیرت نہ آئی اور کوئی آسمانی سلسلہ اس
نے قائم نہ کیا؟ کیا ایسا ہو سکتا تھا۔ جب چنداں بگاڑ نہ تھا تو مجدّد آتے رہے اور جب بگاڑ حد سے بڑھ
گیا تو کوئی نہ آیا۔ سو چو تو سہی! کیا عقل قبول کرتی ہے کہ جس اسلام کے لیے یہ وعدے اور غیرت خدا
نے دکھائے جس کے نمونے صدر اسلام میں موجود ہیں تو اب ایسا ہوا کہ نعوذ باللہ مر گیا۔ اب اگر پادری
یا دوسرے مذاہب کے لوگ پوچھیں کہ کیا نشان ہے اس کی سچائی کا تو بتاؤ قصہ کے سوا کیا جواب ہے۔
جیسے ہندو کوئی پشتک پیش کر دیتے ہیں ویسے ہی یہ چند ورق لے کر آگے ڈال سکتے ہیں؟ بڑی بات یہ کہ
معجزات کے لیے چند حدیثیں پیش کر دیں مگر کوئی کب مان سکتا ہے کہ ڈیڑھ سو برس بعد کے لکھے ہوئے
واقعات صحیح ہیں ۔ مخالف پر حجت کیوں کر ہو؟ وہ تو زندہ خدا اور زندہ معجزہ کو مانے گا۔
اس وقت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اور خرابیوں کے علاوہ اسلام کو بھی مردہ مذہب بتایا جاتا ہے
حالانکہ نہ وہ کبھی مردہ ہوگا ۔ خدا تعالیٰ نے اس کی زندگی کے ثبوت میں آسمان سے نشان دکھائے۔
کسوف خسوف بھی ہوا۔ طاعون بھی آئی ۔ حج بھی بند ہوا ۔ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵) کے
موافق ریلیں بھی جاری ہوئیں۔ غرض وہ نشان جو اس زمانہ کے لیے رکھے تھے پورے ہوئے مگر یہ
کہتے ہیں ابھی وہ وقت نہیں آیا۔
ماسوا اس کے وہ نشان ظاہر کیے جن کے گواہ نہ صرف ہماری جماعت کے لوگ ہیں بلکہ ہندو اور
عیسائی بھی گواہ ہیں اور اگر وہ دیانت امانت کو نہ چھوڑیں تو ان کو سچی گواہی دینی پڑے گی۔ میں نے
بارہا کہا ہے کہ صادق کی شناخت کے تین بڑے معیار ہیں۔ اول نصوص کو دیکھو۔ پھر عقل کو دیکھو کہ کیا
حالت موجودہ کے موافق کسی صادق کو آنا چاہیے یا نہیں؟ تیسرا کیا اس کی تائید میں کوئی معجزات اور
خوارق بھی ہیں؟ مثلاً پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دیکھتے ہیں کہ توریت انجیل میں بشارات
ل البدر میں ہے۔ لیکن اسلام نہ مردہ ہے اور نہ مردہ مذہب ہوگا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۴۵)
ترتیب عبارت کے لحاظ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ نہ وہ مردہ ہے نہ کبھی مردہ ہوگا ہونا چاہیے۔ معلوم ہوتا ہے اس
فقرہ کا پہلا حصہ ہوا رہ گیا ہے۔ (مرتب)

موجود ہیں۔ یہ تو نصوص کی شہادت ہے اور عقل اس واسطے مؤید ہے کہ اس وقت بحرو بر میں فساد تھا گویا
نبوت کا ثبوت ایک نص تھا دوسری ضرورت تیسری وہ معجزات جو آپ سے صادر ہوئے ۔
اب اگر کوئی سچے دل سے طالب حق ہو تو اس کو یہی باتیں یہاں دیکھنی چاہئیں اور ان کے موافق
ثبوت لے۔ اگر نہ پائے تو تکذیب کا حق اسے حاصل ہے اور اگر ثابت ہو جائیں اور وہ پھر بھی
تکذیب کرے تو میری نہیں کل انبیاء کی تکذیب کرے گا۔
نو وارد ۔ اگر ان ضروریات موجودہ کی بنا پر کوئی اور دعویٰ کرے کہ میں عیسیٰ ہوں تو کیا فرق ہوگا ؟
حضرت اقدس ۔ یہ فرضی بات ہے ایسے شخص کا نام لیں ۔ اگر یہی بات ہے کہ ایک کا ذب بھی کہہ سکتا
ہے تو پھر آپ اس اعتراض کا جواب دیں کہ اگر مسیلمہ کذاب کہتا کہ توریت اور انجیل کی بشارت کا
مصداق میں ہوں تو آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے لیے کیا جواب دیں گے؟
نو وارد ۔ میں نہیں سمجھا۔
حضرت اقدس ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کا یہ اعتراض صحیح ہو سکتا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت بھی تو بعض جھوٹے نبی موجود تھے جیسے مسیلمہ کذاب ، اسود عنسی ۔ اگر وہ یہ کہتے کہ انجیل اور
توریت میں جو بشارات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موجود ہیں جن کے موافق یہ کہتے کہ یہ
بشارات میرے حق میں ہیں تو کیا جواب ہو سکتا تھا ؟
نو وارد ۔ میں اس کو تسلیم کرتا ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ سوال اس وقت ہو سکتا تھا جب ایک ہی جز و پیش کرتا مگر میں تو کہتا ہوں کہ
میری تصدیق میں دلائل کا ایک مجموعہ میرے ساتھ ہے۔ نصوص قرآنیہ حدیثیہ میری تصدیق
کرتے ہیں ضرورت موجودہ میرے وجود کی داعی اور وہ نشان جو میرے ہاتھ پر پورے
ہوئے ہیں وہ الگ میرے مصدق ہیں ۔ ہر ایک نبی ان امور ثلاثہ کو پیش کرتا رہا ہے اور میں بھی
یہی پیش کرتا ہوں ۔ پھر کس کو انکار کی گنجائش ہے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ میرے لیے ہے تو اسے
میرے مقابلہ میں پیش کرو۔

ان فقرات کو حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایسے جوش سے بیان کیا کہ وہ الفاظ میں ادا ہی
نہیں ہو سکتا نتیجہ یہ ہوا کہ یہاں نو وارد صاحب بالکل خاموش ہو گئے اور پھر چند منٹ کے بعد انہوں نے اپنا
سلسلہ کلام یوں شروع کیا۔ )
نو وارد عیسی علیہ السلام کے لئے جو آیا ہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرتے تھے کیا یہ میچ ہے؟
حضرت اقدس ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جو آیا ہے کہ وہ مثیل موسیٰ تھے کیا آپ بتا سکتے
ہیں کہ آپ نے عصا کا سانپ بنایا ہو۔ کافر یہی اعتراض کرتے رہے فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ
الْأَوَّلُونَ (الانبياء:1) معجزہ ہمیشہ حالت موجودہ کے موافق ہوتا ہے۔ پہلے نشانات کافی نہیں
ہو سکتے اور نہ ہر زمانہ میں ایک ہی قسم کے نشان کافی ہو سکتے ہیں۔
نو وارد ۔ اس وقت آپ کے پاس کیا معجزہ ہے؟
حضرت اقدس ۔ ایک ہو تو میں بیان کروں۔ ڈیڑھ سو کے قریب نشان میں نے اپنی کتاب میں لکھے
ہیں جن کے ایک لاکھ کے قریب گواہ ہیں اور ایک نوع سے وہ نشانات ایک لاکھ کے قریب ہیں ۔
نو وارد ۔ عربی میں آپ کا دعویٰ ہے کہ مجھ سے زیادہ فصیح کوئی نہیں لکھ سکتا۔
حضرت اقدس ۔ ہاں ۔
ل البدر نے اس پر یہ نوٹ دیا ہے۔
دو
چونکہ سائل کا مطلب اس سوال سے یہ تھا کہ آپ جو سے یہ تھا کہ آپ جو مسیح موعود ہونے کے مدعی ہیں تو کس قدر مدعی ہیں تو کس قدر مردہ زندہ کیے۔ اس
لیے آپ نے فرمایا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مثیل موسیٰ کہا گیا تو آپ بتلائیے کہ آنحضرت نے کس قدر عصا کے سانپ بنائے؟ اور
کون سے دریائے نیل پر آپ کا گذر ہوا؟ اور کب اور کس قدر جوئیں، مینڈ کیں اور خون آپ کے زمانہ میں آسمان سے
برسا کیونکہ جب آپ مثیل موسیٰ تھے تو پھر آپ کے نزدیک تو تمام نشان موسیٰ والے آنحضرت سے ظاہر ہوتے تو وہ
مثیل موسیٰ ہوتے ۔ کفار نے بھی اس قسم کا سوال آپ سے کیا تھا فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ (الانبياء :)
جیسے موسیٰ اور عیسیٰ کو معجزات دیئے گئے ویسے ہی تم بھی دکھا ؤ لیکن آنحضرت نے ویسا نشان نہ دکھا یا وجہ اس کی پیتھی کہ
معجزات ہمیشہ حالت موجودہ کے موافق ہوتے ہیں جیسے زمانہ کی ضرورت کا تقاضا ہوتا ہے ویسے ہی خوارقِ عادات ہر
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۵)
ایک مرسل من اللہ لے کر آتا ہے“

نو وارد ۔ بے ادبی معاف ۔ آپ کی زبان سے قاف ادا نہیں ہو سکتا۔
حضرت اقدس ۔ یہ بیہودہ باتیں ہیں ۔ لے میں لکھنو کار لے میں لکھنو کا رہنے والا تو نہ ا تو نہیں ہوں کہ میرا لہجہ لکھنوی :
ہو۔
میں تو پنجابی ہوں ۔ حضرت موسیٰ پر بھی یہ اعتراض ہوا کہ لا يَكَادُ يُبينُ (الزخرف:۵۳) اور
احادیث میں مہدی کی نسبت بھی آیا ہے کہ اس کی زبان میں لکنت ہوگی ۔
( اس مقام پر ہمارے ایک مخلص مخدوم کو یہ اعتراض حسن ارادت کی وجہ اور غیرت عقیدہ کے سبب
سے ناگوار گزرا۔ اور وہ شوء ادبی کو برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حضرت اقدس کا ہی حوصلہ ہے۔
اس پر نو وارد صاحب کو بھی طیش سا آگیا اور انہوں نے بخیال خویش یہ سمجھا کہ انہوں نے غصہ سے کہا ہے اور کہا
کہ میں اعتقاد نہیں رکھتا اور حضرت اقدس سے مخاطب ہو کر کہا کہ استہزا اور گالیاں سننا انبیاء کا ورثہ ہے۔)
حضرت اقدس ۔ ہم ناراض نہیں ہوئے یہاں تو خاکساری ہے۔
نو وارد ۔ میں تو لكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي (البقرۃ: ۲۶۱) کی تفسیر چاہتا ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ میں آپ سے یہی توقع رکھتا ہوں مگر اللہ جل شانہ نے اطمینان کا ایک ہی طریق
نہیں رکھا ۔ موسیٰ علیہ السلام کو اور معجزات دیئے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اور معجزات دیئے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اور قسم کے نشان بخشے ۔ میرے نزدیک وہ شخص کذاب ہے جو یہ دعویٰ
کرے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں اور کوئی معجزہ اور تائیدات اپنے ساتھ نہ رکھتا ہو ۔ مگر یہ بھی
میرا مذہب نہیں کہ معجزات ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں اور میں اس کا قائل نہیں کیونکہ قرآن شریف
سے یہ امر ثابت نہیں کہ ہر اقتراح کا جواب دیا جاتا ہے۔ مداری ہے کی طرح یہ بھی نہیں ہو سکتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیے گئے کہ آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور وہاں سے کتاب
لے آئیں یا یہ کہ تمہارا سونے کا گھر ہو یا یہ کہ مکہ میں نہر آجاوے مگر ان کا جواب کیا ملا ؟ یہی هَلْ
كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسرآءيل: ۹۴)۔ انسان کو مؤدب با دب انبیاء ہونا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ
دو
دو
ل البدر میں ہے ۔ ” یہ ایک بیہودہ اعتراض ہے“ البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۵)
کے البدر میں ہے ۔ معجزات مداری کا کھیل نہیں کہ جو کچھ اس سے مانگا اس نے جھٹ ٹوکرے یا تھیلے میں سے نکال
البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۵۱)
کر دکھا دیا ۔“

جو کچھ دکھاتا ہے انسان اس کی مثل نہیں لا سکتا میری تائید میں ایک نوع سے ڈیڑھ سو اور ایک نوع
سے ایک لاکھ نشانات ظاہر ہوئے ہیں ۔ کے
حضرت اقدس ۔ اچھا کیا آپ نے دو تین روز کا معم ارادہ کر لیا ہے؟
نو وارد کل کچھ عرض کروں گا۔
حضرت۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ جو دور دراز سے آئے ہیں کچھ واقفیت ضرور ہونی چاہیے ۔ کم از کم
تین دن آپ رہ جائیں ۔ میں یہی نصیحت کرتا ہوں ا کرتا ہوں اور اگر اور نہیں تو آمدن ۔ مدن با رادت و رفتن با جازت
ہی پر عمل کریں۔
نو وارد ۔ میں نے یہاں آکر اول دریافت کر لیا تھا کہ کوئی امر شرک کا نہیں۔ اس لیے میں ٹھہر گیا کیونکہ
شرک سے مجھے سخت نفرت ہے۔
۔
حضرت اقدس نے پھر جماعت کو خطاب کر کے فرمایا کہ میرے اصول کے موافق اگر کوئی
مہمان آوے اور سب وشتم تک بھی نوبت پہنچ جاوے تو اس کو گوارا کرنا چاہیے کیونکہ وہ مریدوں میں
تو داخل نہیں ہے ۔ ہمارا کیا حق ہے کہ اس سے وہ ادب اور ارادت چاہیں جو مریدوں سے چاہتے
ل البدر میں ہے۔ سوایسے نشان ہم نے نزول المسیح میں لکھے ہیں اور ایک طریق سے دیکھا جاوے تو یہ نشان کئی لاکھ
موجود ہیں۔ آپ ایک دو دن ٹھہریں اور دیکھ لیویں “
محمد یوسف صاحب ۔ اجی جناب میں ٹھیر کر کیا کروں گا۔ اکیلا آدمی ہوں اور یہاں یہ جوش و خروش ۔ میں ڈرتا تو کسی یا
سے نہیں مگر ایسا ہی لگتا ہے تو میں ابھی تار دے کر اپنے دوستوں کو بلا لیتا ہوں ۔
ناظرین پر واضح ہو کہ اس اثناء میں جب کہ ہمارے جو شیلے احمدی بھائی نے ان نئے سائل کو غیرت مندانہ جواب دیا تھا
تو حضرت اقدس نے ان کو چپ کروا دیا تھا۔ پھر محمد یوسف صاحب کے اس اعتراض پر فرمایا۔
حضرت اقدس ۔ یہ تقاضائے محبت ہے کچھ اور نہیں۔ محبت میں ایسا ہوا کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
میں بھی اس کی نظیر دیکھی جاتی ہے کہ ابوبکر جیسا شخص جو کہ غایت درجہ کا مؤدب تھا جب اس کے سامنے ایک عرب کے
سر بر آوردہ شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کو ہاتھ لگا کر کہا کہ تو نے ان مختلف لوگوں کا جتھا بنا کر جو عرب کی قوم کا
مقابلہ کرنا چاہا ہ غلطی ہے تو حضرت ابو بکر نے اس وقت بڑے غصہ میں آکرا سے کہا امْصُصْ بِبَطْرِ اللَّاتِ ( یہ عرب
میں ایک گالی ہوتی ہے ) آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ کس قدر نقصان برداشت کر کے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ محبت
ہے جس نے بٹھایا ہوا ہے۔ آپ نو وارد اور یہ قابلِ احترام البدر جلد ۲ نمبر ۷ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵۱)

آج 10 میں سے 10 باقی