۲۲ ؍فروری ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں ایک الہام ہوا جس کا صرف ایک حصہ یا د رہا۔ چونکہ بہت تیزی کے ساتھ ہوا تھا جیسے بجلی کوندتی
ہے اس لیے باقی حصہ محفوظ نہ رہا وہ یہ ہے وَ يُبقيك اس کا ترجمہ بھی اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی بتایا اور
لو
وہ یہ ہے تا بدیر ترا خواهد داشت ۔ کے
۲۲ فروری ۱۹۰۳ء
ایک مخلص کی بدخوابی کے تذکرہ پر فرمایا۔
کچھ حصہ رات کو آرام ضرور کرنا چاہیے دیکھو! قرآن شریف سورہ مزمل میں صاف
تاکید ہے کہ انسان کو کچھ حصہ رات آرام بھی کرنا چاہیے۔ اس سے دن بھر کی کوفت اور تکان دور ہو کر
قومی کو اپنا حرج شده مادہ بہم پہنچانے کا وقفہ مل جاتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل یعنی
سنت بھی اسی کے مطابق ثابت ہے چنانچہ فرماتے ہیں کہ اُصَلَّی وَ أَنُومُ ۔
اصل میں انسان کی مثال ایک گھوڑے کی سی ہے۔ اگر ہم ایک گھوڑے سے ایک دن اس کی طاقت
سے زیادہ کام لیں اور اسے آرام کرنے کا وقفہ ہی نہ دیں تو بہت قریب ایسا وقت ہوگا کہ ہم اس کے وجود
کو ہی ضائع کر کے تھوڑے فائدہ سے بھی محروم ہو جائیں گے نفس کو گھوڑے سے مناسبت بھی ہے۔
سیالکوٹ کے ضلع کا ایک نمبردار تھا۔ اس نے بیعت کرنے کے بعد پوچھا کہ حضور
بہترین وظیفہ اپنی زبان مبارک سے کوئی وظیفہ بتادیں۔
فرمایا کہ نمازوں کو سنوار کر پڑھو کیونکہ ساری مشکلات کی یہی کنجی ہے اور اسی میں ساری لذات
اور خزانے بھرے ہوئے ہیں۔ صدق دل سے روزے رکھو۔ صدقہ و خیرات کرو۔ درود اور استغفار
پڑھا کرو۔ اپنے رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو۔ ہمسایوں سے مہربانی سے پیش آؤ۔ بنی نوع بلکہ
حیوانوں پر بھی رحم کرو اور ان پر بھی ظلم نہ چاہیے۔ خدا سے ہر وقت حفاظت چاہتے رہو کیونکہ نا پاک
اور نامراد ہے وہ دل جو ہر وقت خدا کے آستانہ پر نہیں گزار ہتا وہ محروم کیا جاتا ہے۔ دیکھو! اگر خدا ہی
ل الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۶
حفاظت نہ کرے تو انسان کا ایک دم گزارہ نہیں ۔ زمین کے نیچے سے لے کر آسمان کے اوپر تک کا
ہر طبقہ اس کے دشمنوں کا بھرا ہوا ہے۔ اگر اسی کی حفاظت شاملِ حال نہ ہو تو کیا ہوسکتا ہے۔ دعا
کرتے رہو کہ اللہ تعالی ہدایت پر کار بند رکھے ۔ کیونکہ اس کے ارادے دو ہی ہیں گمراہ کرنا اور
ہدایت دینا جیسا کہ فرماتا ہے يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا (البقرۃ: ۲۷) پس جب اس کے
ارادے گمراہ کرنے پر بھی ہیں تو ہر وقت دعا کرنی چاہیے کہ وہ گمراہی سے بچاوے اور ہدایت کی
توفیق دے۔ نرم مزاج بنو کیونکہ جو نرم مزاجی اختیار کرتا ہے خدا بھی اس سے نرم معاملہ کرتا ہے۔
اصل میں نیک انسان تو اپنا پاؤں بھی زمین پر پھونک پھونک کر احتیاط سے رکھتا ہے تا کسی کیڑے کو
بھی اس اس ۔ سے تکلیف نہ ہو۔ غرض اپنے ہاتھ سے، پاؤں سے، آنکھ وغیرہ اعضا سے کسی کو کسی نوع کی
تکلیف نہ پہنچاؤ اور دعائیں مانگتے رہو ۔
مرزا خدا بخش صاحب مالیر کوٹلہ سے تشریف لائے تھے۔ ان سے وہاں کے
تعدد ازدواج جلسہ کے حالات دریافت فرماتے رہے۔ انہوں نے سنایا کہ ایک شخص نے
یوں اعتراض کیا کہ اسلام میں جو چار بیویاں رکھنے کا حکم ہے یہ بہت خراب ہے اور ساری بداخلاقیوں کا
سرچشمہ ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
چار بیویاں رکھنے کا حکم تو نہیں دیا بلکہ اجازت دی ہے کہ چار تک رکھ سکتا ہے اس سے یہ تو لازم
نہیں آتا کہ چار ہی کو گلے کا ڈھول بنالے۔ قرآن کا منشا تو یہ ہے کہ چونکہ انسانی ضروریات مختلف
ہوتی ہیں اس واسطے ایک سے لے کر چار تک کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے لوگ جو ایک اعتراض کو
اپنی طرف سے پیش کرتے ہیں اور پھر وہ خود اسلام کا دعوی بھی کرتے ہیں میں نہیں جانتا کہ ان کا ایمان
کیسے قائم رہ جاتا ہے۔ وہ تو اسلام کے معترض ہیں ۔ یہ نہیں دیکھتے کہ ایک مقنن کو قانون بنانے کے
وقت کن کن باتوں کا لحاظ ہوتا ہے۔ بھلا اگر کسی شخص کی ایک بیوی ہے اسے جذام ہو گیا ہے یا آتشک
میں مبتلا ہے یا اندھی ہو گئی ہے یا اس قابل ہی نہیں کہ اولاد اس سے حاصل ہو سکے وغیرہ وغیرہ عوارض
میں مبتلا ہو جاوے تو اس حالت میں اب اس خاوند کو کیا کرنا چاہیے کیا اسی بیوی پر قناعت کرے؟ ایسی
مشکلات کے وقت وہ کیا تدبیر پیش کرتے ہیں۔ یا بھلا اگر وہ کسی قسم کی بد معاشی زناوغیرہ میں مبتلا ہو گئی
تو کیا اب اس خاوند کی غیرت تقاضا کرے گی کہ اسی کو اپنی پر عصمت بیوی کا خطاب دے رکھے؟ خدا
جانے یہ اسلام پر اعتراض کرتے وقت اندھے کیوں ہو جاتے ہیں۔ یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آتی
کہ وہ مذہب ہی کیا ہے جو انسانی ضروریات کو ہی پورا نہیں کرسکتا۔ اب ان مذکورہ حالتوں میں
عیسویت کیا تدبیر بتاتی ہے؟ قرآن شریف کی عظمت ثابت ہوتی ہے کہ انسانی کوئی ایسی ضرورت نہیں
جس کا پہلے سے ہی اس نے قانون نہ بنا دیا ہو۔ اب تو انگلستان میں بھی ایسی مشکلات کی وجہ سے
کثرت ازدواج اور طلاق شروع ہوتا جاتا ہے۔ ابھی ایک لارڈ کی بابت لکھا تھا کہ اس نے دوسری
بیوی کر لی آخر ا سے سزا بھی ہوئی مگر وہ امریکہ میں جا رہا۔
غور سے دیکھو کہ انسان کے واسطے ایسی ضرورتیں پیش آتی ہیں یا نہیں کہ یہ ایک سے زیادہ بیویاں
کرے جب ایسی ضرورتیں ہوں اور ان کا علاج نہ ہو تو یہی نقص ہے جس کے پورا کرنے کو قرآن شریف سی
اتم اکمل کتاب بھیجی ہے۔
اسی اثنا میں شراب کا ذکر شروع ہو گیا۔ کسی نے کہا کہ اب تو حضور شراب کے
شراب کی مضرت بسکٹ بھی ایجاد ہوئے ہیں۔
۔
فرمایا۔ شراب تو انسانی شرم، حیا، عفت ، عصمت کا جانی دشمن ہے۔ انسانی شرافت کو ایسا کھو دیتی
ہے کہ جیسے کتے ، بلے ، گدھے ہوتے ہیں۔ اس کو پی کر بالکل انہی کے مشابہ ہو جاتا ہے۔ اب اگر
بسکٹ کی بلا دنیا میں پھیلی تو ہزاروں ناکردہ گناہ بھی ان میں شامل ہو جایا کریں گے۔ پہلے تو بعض کو
شرم و حیا ہی روک دیتی تھی ۔ اب بسکٹ لیے اور جیب میں ڈال لیے۔ بات یہ ہے کہ دجال نے اپنی
کوششوں میں تو کمی نہیں رکھی کہ دنیا کو فسق و فجور سے بھر دے مگر آگے خدا کے ہاتھ میں ہے جو چاہے میںتو کوفسق و سے مگر ہے
کرے۔ اسلام کی کیسی عظمت معلوم ہوتی ہے ایک حدیث میں ہے کہ ایک شخص نے اسلام پر کوئی
اعتراض کیا۔ اس سے شراب کی بد بو آئی۔ اس کو حد مارنے کا حکم دیا گیا کہ شراب پی کر اسلام پر