۲۳؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعتراض کیا مگر اب تو کچھ حد و حساب نہیں ۔ شراب پیتے ہیں، زنا کرتے ہیں ، غرض کوئی بدی نہیں جو
او
نہ کرتے ہوں مگر بایں ہمہ پھر اسلام پر اعتراض کرنے کو طیار ہیں ۔ کے
۲۳ رفروری ۱۹۰۳ء (ظہر سے پہلے )
فرمایا۔
بنی اسرائیل اور ان کے مثیل جس طرح اللہ تعالیٰ نے فضائل میں اس قوم اسلام کو
امت موسیٰ کا مثیل بنایا ہے ایسے ہی رذائل بھی گل وہ اس قوم میں جمع ہیں جو ان میں پائے جاتے
تھے ۔ یہ قوم تو یہود کے نقش قدم پر ایسی چلی ہے جیسے کوئی اپنے آقا و مولی مطاع رسول کی پیروی کرتا
ہے۔ یہود کے واسطے قرآن شریف میں حکم تھا کہ وہ دودفعہ فساد کریں گے اور پھر ان کی سزا دہی کے
واسطے اللہ تعالیٰ اپنے بندے ان پر مسلط کرے گا ۔ چنانچہ بخت نصر اور طیطوس دونو نے ان لوگوں کو
بری طرح سے ہلاک کیا اور تباہ کیا ۔ اس کی مماثلت کے لیے اس قوم میں نمونہ موجود ہے کہ جب
یہ فسق و فجور میں حد سے نکلنے لگے اور خدا کے احکام کی ہتک اور شعائر اللہ سے نفرت ان میں آگئی
اور دنیا اور اس کی زیب وزینت میں ہی گم ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی اسی طرح ہلا کو چنگیز خاں وغیرہ
سے برباد کرایا۔ لکھا ہے کہ اس وقت یہ آسمان سے آواز آتی تھی أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ غرض
فاسق فاجر انسان خدا کی نظر میں کافر سے بھی ذلیل اور قابل نفرین ہے۔ اگر کوئی کتاب قرآن شریف
کے بعد نازل ہونے والی ہوتی تو ضرور ان لوگوں کے نام بھی اسی طرح عِبَادًا لنا میں داخل کئے
جاتے ۔ یہ بھی لکھا ہے کہ آخر کار بخت نصر یا اس کی اولا د بت پرستی وغیرہ سے باز آ کر واحد خدا
پر ایمان لائی ہے اسی طرح ادھر بھی چنگیز خاں کی اولاد مسلمان ہو گئی ۔ غرض خدا نے مماثلت میں
طَابِقُ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ والا صاف معاملہ کر کے دکھا دیا ہے ۔
ل الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۱۵،۱۴

بعض بادشاہوں کی معدلت گستری کے متعلق ذکر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ
عادل گورنمنٹ ہماری گورنمنٹ ، ہم نے اسے غور سے دیکھا ہے کہ نازک معاملات میں بھی
بلا تحقیق کے کوئی کارگذاری نہیں کرتی ۔ بغاوت جیسے خطر ناک معاملات میں تو بلا تحقیق اور فرد جرم اور
ثبوت کے سوا گرفت کی نہیں جاتی۔ تو دوسرے معاملات میں بھلا کہاں ایسا کرنے لگی ہے۔ ہم دیکھتے
ہیں کہ بعض اور حکام وقت ہیں کہ ان کے نزدیک انسان تو گاجر مولی کی طرح بنے ہوئے ہیں کسی نے
شکایت کی بس پکڑا اور قتل کر دیا۔ کوئی ضرورت نہیں کہ ثبوت کافی بہم پہنچایا جاوے یا کوئی لمبی تحقیقات
کی جاوے۔ دیکھئے ہمارا مقدمہ پادری والا بھی تو ایک بغاوت کے ہی رنگ میں تھا کیونکہ ایک پادری
نے جو ان کے مذہب کا لیڈر اور گرو مانا جاتا تھا اس نے ظاہر کیا تھا کہ گو یا ہم نے اس کے قتل کا منصوبہ
کیا ہے اور پھر اس پر بڑے بڑے اور پادریوں کی سفارشیں بھی تھیں مگر بلا تحقیق کے ایک قدم بھی
نہ اٹھایا گیا اور آخر کا ر قوم کی پروانہ کر کے ہمیں بری کیا گیا۔ غرض یہ بھی ہم پر خدا کا ایک فضل ہے کہ
ایسی عادل گورنمنٹ کے ماتحت ہیں۔
( در بار شام )
مسیح کی آمد ثانی امریہ کےایک انگریز کا شہر بنایا گیا جس میں سے لکھاہے کہ بیچ کی دوبارہ آمد وقت کا یہی وقت ہے۔ وہ کل نشانات پورے ہو گئے جو آمدثانی
کے پیش خیمہ تھے اور اس نے اس بیان کو بڑے بشپوں اور فلاسفروں کی شہادتوں سے قوی کیا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اصل میں ان کی یہ بات کہ مسیح کی آمد ثانی کا وقت یہی ہے اور اس کے آنے کے تمام نشانات
پورے ہو گئے ہیں بالکل ہمارے منشا کے مطابق ہے اور راستی بھی اسی میں ہے ان کی وہ بات جو حق ہو
اور جہاں تک وہ راستی کی حمایت میں ہوا سے رد نہ کرنا چاہیے۔ یہ لوگ ایک طرح سے ہماری خدمت کر
رہے ہیں۔ اس ملک میں جہاں ہماری تبلیغ بڑی محنت اور صرف کثیر سے بھی پوری طرح سے کما حقہ نہیں

پہنچ سکتی ۔ وہاں یہ ہماری اس خدمت کو مفت اچھی طرح سے پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے وقت
کی تشخیص تو بالکل راست کی ہے۔ مگر نتائج نکالنے میں سخت غلطی کرتے ہیں جو آنے والے کی انتظار
آسمان سے کرتے ہیں ۔
۔
اب آئے دن سنا جاتا ہے ہر سچے نبی کے ساتھ کوئی نہ کوئی جھوٹا نبی بھی آتا ہے کہ کسی نے دعوی کیا ہے کہ
میں ہی مسیح ہوں جو آنے والا تھا یا میں مہدی ہوں جس کا انتظار کیا جاتا تھا۔ یہ کچھ ہمارے لیے مصر
نہیں ہیں یہ تو ہماری صداقت کو اور بھی دوبالا کر کے دکھاتا ہے کیونکہ مقابلہ کے سوا کسی کی بھلائی یا
برائی کا پورا اظہار نہیں ہو سکتا ۔ یہ لوگ دعویٰ کرتے اور چند روز پانی اور جھاگ والا معاملہ کر کے دنیا
سے رخصت ہو جاتے یا پاگل خانہ کی سیر کو روانہ کئے جاتے ہیں ۔ یہ ہماری صداقت پر مہر ہیں ۔ ہر نبی
کے ساتھ کوئی نہ کوئی جھوٹا نبی بھی آتا ہے چنانچہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں چار شخص
ایسے تھے ۔ اسی طرح اس زمانہ کے لیے بھی لکھا تھا کہ بہت سے جھوٹے نبی آویں گے سو یہ لوگ خود
ہی اس پیشگوئی کو پورا کرتے ہیں بھلا کوئی بتاوے کہ وہ مہدی سوڈانی اب کہاں ہے؟ یا پیرس کا مسیح
کیا ہوا ؟ انجام نیک صرف صادق ہی کا ہوتا ہے۔ سارے جھوٹے اور مصنوعی آخر تھک کر رہ جاتے یا
ہلاک ہو جاتے ہیں اور جھوٹھ کے انجام کا پتا دوسروں کے لیے بطور عبرت کے چھوڑ جاتے ہیں ۔
لاہور کے آریہ پتر کا نے لکھا ہے کہ ہمارا شہید مارچ کی ۶ کو
مارچ لیکھرام کے قتل کا دن ایک بزدل مسلمان کے اچھے سے ادا کیا تھا اس دن کی
یاد گار قائم کرنی چاہیے کہ وہ دن بڑا متبرک جاننا چاہیے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
اصل میں ہمارے یہاں کے آریہ بھول گئے ۔ ان کو بھی چاہیے تھا کہ ۶ ر مارچ کا دن جلسہ کے
واسطے مقرر کرتے اور وران ان لوگوں کو تو تو خصوصیت سے اس سے اس کی دن تنظیم کی تعظیم کرنی کرنی چاہیے کیونکہ کیونکہ اکرام لیکھر ام اصل اصل میں میں
اس جگہ سے یہ تبرک لے گیا تھا۔

ایک شخص نے امریکہ سے تمباکو نوشی کے متعلق اس کے بہت سے تمباکو نوشی کی مضرت مجرب نقصان ظاہر کرتے ہوئے اشتہار دیا۔ اسکو آپ نے سنا۔ آپ ۔
فرمایا کہ اصل میں ہم اس لیے اسے سنتے ہیں کہ اکثر نو عمر لڑکے، نوجوان تعلیم یافتہ بطور فیشن ہی
کے اس بلا میں گرفتار و مبتلا ہو جاتے ہیں تا وہ ان باتوں کو سن کر اس مضر چیز کے نقصانات سے بچیں ۔
فرمایا۔ اصل میں تمبا کو ایک دھواں ہوتا ہے جو اندرونی اعضا کے واسطے مضر ہے اسلام لغو کاموں
سے منع کرتا ہے اور اس میں نقصان ہی ہوتا ہے لہذا اس سے پر ہیز ہی اچھا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت پیشگوئیاں ہستی باری تعالیٰ کے متعلق معرفت بخشتی ہیں جس طرح سے پیشگوئی ولاتی
ہے ایسا اور کوئی سچا علم نہیں ۔ معرفت کو زیادہ کرنے کا صرف یہی ایک طریق ہے۔ ہماری نسبت بھی
اللہ تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں فرمایا ہے۔ کہ تیری صداقت کو پیشگوئی کے ذریعہ سے ظاہر کروں گا۔
مجھے ایک دفعہ یہ خیال آیا کہ کیا وجہ تھی کہ دیا نند نے بے حیائی اور
پنڈت دیا نند اور نیوگ بے غیرتی کامسئلہ نکلا۔ ہے کوئی شریف آریہ بھی بطیب خاطر
پسند نہیں کرتا ۔ بلکہ اس کا نام سن کر گردن نیچی کر لیتا ہے اور چاہ ندامت میں غرق ہو جاتا ہے تو میری
سمجھ میں آیا کہ چونکہ وہ شخص بغیر بیوی کے تھا اس واسطے وہ سارے اخلاق جو بیوی کے ہونے سے
وابستہ ہیں ان سب سے وہ محروم تھا۔ غیرت اور حمیت بھی ایک بیوی والے شخص کا ہی حصہ ہے چونکہ وہ
بیوی سے محروم تھا اس واسطے وہ نیوگ کی خرابی کو محسوس نہیں کر سکا اور نہ سمجھا کہ اس طرح سے میں
ہزاروں شریف لوگوں کے گلے پر چھری پھیرتا ہوں ۔ یہی وجہ تھی ورنہ اگر اس کے عیال ہوتے وہ
۔
ہرگز ایسی بے غیرتی کو روانہ رکھتا ۔ اب بھی بہت سے شریف آریہ ہیں جو اسے گلے پڑا ڈھول سمجھ کر ہی
صرف زبان سے مان لیتے ہیں ورنہ عملدرآمد بہت کم ہے۔
ل الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۱۵ ، ۱۶

آج 10 میں سے 10 باقی