۲۷؍فروری۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۷ فروری ۱۹۰۳ء (قبل از عصر)
مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کی کہ حضور اردو کتابوں کا تو کبھی بھی پروف نہیں آتا۔
فرمایا۔ اردو کیا بھیجنا ہوتا ہے وہ تو صاف ہوتا ہے۔ اردو میں پنجابی الفاظ کا استعمال ہاں بعض نادان اتنا اکثر اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ
اردو میں پنجابی ملا دیتے ہیں مگر یہ ان کی غلطی ہے۔ ایک شخص نے میری طرف سے کسی ایسے ہی
معترض کو جواب دیا کہ تم انصاف کرو کہ اگر وہ اردو میں پنجابی کے الفاظ ملا دیتے ہیں تو غضب کیا
ہوا؟ ان کی ملکی اور مادری زبان ہے اس کا کیا حق نہیں؟ جب وہ انگریزی یا عربی اور دوسرے کی
زبان کا کوئی لفظ اردو میں ملاتے ہیں تو تم اعتراض نہیں کرتے مگر جب کوئی پنجابی کا لفظ مل جاوے تو
اعتراض کرتے ہو ۔ شرم تو کرو یہ اگر تعصب نہیں تو کیا ہے۔
در بار شام)
ایک شخص نے خط لکھا تھا کہ حضور مجھے کرا یہ بھیجا جاوے۔ میں حاضر خدمت
اپنا بوجھ خود اٹھائیں ہوں گا۔
فرمایا مَنْ جَرَّبَ الْمُجَرَّبَ حَلَّتْ بِهِ النَّدَامَةُ ہم نے بار بار ایسے لوگوں کا تجربہ کر لیا ہے
کہ ان میں اخلاص اور نیک نیتی نہیں ہوتی تو کیا ضرورت ہے کہ اس طرح پر روپیہ ضائع کیا
جاوے وہی روپیہ دینی کام میں خرچ ہوگا۔ کیا ایسا شخص جو معزز ہے وہ ہمارے حافظ معین الدین
سے بھی گیا گذرا ہے یہ بھی ہمیں قریباً پندرہ یا میں روپے دے چکا ہے کبھی دو آنے اور کبھی ایک آنہ
ماہوار دیتا ہے۔ تو ایسے بیکس شخص جب لنگر اور دیگر اخراجات کے واسطے کچھ دے سکتے ہیں۔ تو وہ
شخص کیوں اپنا بوجھ نہیں سنبھال سکتا ؟ اور شریعت نے تو بوجھ بھی نہیں ڈالا ۔ حج کی توفیق نہ ہو تو حج
بھی ساقط ہو جاتا ہے اسی طرح اس جگہ بھی گھر بیٹھے بٹھائے بیعت ہو سکتی ہے صرف ایک پیسہ کا کارڈ
صرف ہوتا ہے۔

فرمایا۔
رات کی فضیلت میں نہیں سمجھتا کہ رات اور دن میں فرق ہی کیا ہے۔ صرف نو را در ظلمت
کا فرق ہے سو وہ نور تو مصنوعی بھی بن سکتا ہے بلکہ رات میں تو یہ ایک برکت ہے۔ خدا نے بھی اپنے
فیضان عطا کرنے کا وقت رات ہی رکھا ہے چنانچہ تہجد کا حکم رات کو ہے۔ رات میں دوسری طرفوں
سے فراغت اور کش مکش سے بے فکری ہوتی ہے اچھی طرح دلجمعی سے کام ہو سکتا ہے رات کو مردہ کی
طرح پڑے رہنا اور سونے سے کیا حاصل؟
ن اگ ہوسکے تو کی کرنی چاہے اس سے زیادہ خوش اور کیا انسان کی خوش قسمتی ہے کہ انسان ا وقت، وجود، قوی، مال، جان خدا کے دین کی خدمت اگر ہو سکے تو دین کی خدمت کرنی چاہیے اس سے زیادہ خوش قسمتی اور کیا
میں خرچ ہو۔ ہمیں تو صرف مرض کے دورہ کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ورنہ دل یہی کرتا ہے کہ ساری ساری
رات کئے جاویں۔ ہماری تو قریباً تمام کتابیں امراض و عوارض میں ہی لکھی گئی ہیں ازالہ اوہام کے
وقت میں بھی ہم کو خارش تھی ۔ قریباً ایک برس تک وہ مرض رہا تھا ۔
اللہ اللہ ۔ کیا ہی عمدہ قرآنی تعلیم ہے کہ انسان کی عمر منتقی اشیا کا استعمال عمرکو گھٹا دیتا ہے کو بیٹ اور مضر اشیاء کے در سے بچالیا۔ پیا سے یہ منشی
چیزیں شراب وغیرہ انسان کی عمر کو بہت گھٹا دیتی ہیں ۔ اس کی قوت کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھاپے
سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔ یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض سے
بچ گئے جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں ۔
قادیان کے آریہ سماج کے جلسہ پر جو آریہ آئے تو ان کی گندہ دہنوں اور گالی گلوچ کا کسی نے
حضرت اقدس کی خدمت میں ذکر کیا۔
فرمایا کہ انسانی زبان کی چُھری تو رک سکتی ہی نہیں جب خدا
زبان کی تہذیب کا ذریعہ کا خوف کسی دل میں نہ ہو۔ انسانی زبان کی بے باکی اس
امر کی دلیل ہے کہ اس کا دل سچے تقویٰ سے محروم ہے۔ زبان کی تہذیب کا ذریعہ صرف خوف الہی

اور سچا تقویٰ ہے۔ ان کی گالیوں پر ہمیں کیا افسوس ہو۔ انہوں نے تو نہ خدا کو سمجھا اور نہ حق العباد کو ۔
ان کو خبر ہی نہیں کہ زبان کسی چیز سے رکتی ہے ۔
تمام قوت اور توفیق خدا ہی کو ہے اور اس کی عنایت اور نصرت سے ہی انسان کچھ لکھ پڑھ سکتا
ہے۔ شاید اس کتاب کے خاتمہ کے لکھے جانے سے اس قوم کی قوت و ہمت اور دلائل کا خاتمہ ہو جاوے۔
میں نے کل سوچا کہ اس میں کیا حکمت ہے کہ جب کوئی صادق صادق کی مخالفت کار از خدا کی طرف سے آتا ہے تو اس کو لوگ کتوں کی طرح کا ۔
کاٹنے کو
دوڑتے ہیں۔ اس کی جان ، اس کا مال ، اس کی عزت و آبرو کے درپے ہو جاتے ہیں۔ مقدمات میں ،
اس کو کھینچتے ہیں۔ گورنمنٹ کو اس سے بدظن کرتے ہیں غرض ہر طرح سے جس طرح ان سے بن پڑتا
ہے اور تکلیف پہنچا سکتے ہیں اپنی طرف سے کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔ ہر پہلو سے اس کے استیصال
کرنے پر آمادہ اور ہر ایک کمان سے اس پر تیر مارنے کو کمر بستہ ہوتے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ ذبح
کر دیں اور ٹکڑے ٹکڑے کر کے قیمہ کر دیں ۔ ادھر تو یہ جوش اٹھتا ہے مگر دوسری طرف اس کے پاس
ہزار دو ہزار لوگ آتے ہیں ۔ شرک و بدعت میں مبتلا ہوتے اور حق اللہ انسان کو دیا جاتا ہے مگر ان میں
مولویوں کو اس امر کی پروا نہیں ہوتی ۔ ہزاروں کنجر اور لنگوٹی پوش فقیر بنتے اور خلق اللہ کو گمراہ کرتے ہیں
مگر ان لوگوں کو قتل اور کفر کا فتوی کوئی نہیں دیتا ان کی ہر حرکت بدعت اور شرک سے پر ہوتی
ہے۔ ان کا کوئی کام ایسا نہیں ہوتا جو سراسر اسلام کے خلاف نہ ہو ۔ مگر ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا
جاتا۔ ان کے لیے کسی دل میں جوش نہیں اٹھتا غرض اس میں میں سوچتا تھا کہ کیا حکمت ہے تو میری
سمجھ میں آیا کہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا ہے کہ صادق کا ایک معجزہ ظاہر کرے کہ باوجود اس قسم کی ممانعت
کے اور دشمن کے تیر و تبر کے چلانے کے صادق بچایا جاتا اور اس کی روز افزوں ترقی کی جاتی ہے خدا کا
ہاتھ اسے بچاتا اور اس کو شاداب و سر سبز کرتا ہے۔ خدا کی غیرت نہیں چاہتی کہ کاذب کو بھی اس معجزہ
میں شریک کرے۔ اسی واسطے اس کی طرف سے دنیا کے دلوں کو بے پروا کر دیتا ہے۔ گویا اس جھوٹے
کی کسی کو یہ پروانہیں ہوتی ۔ اس کا وجود دلوں کو تحریک نہیں دے سکتا۔ مگر برخلاف اس کے صادق کا

آج 10 میں سے 10 باقی