۲۸ ؍فروری ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وجود تباہ ہونے والے دلوں کو بے قرار اور بے چین کر کے ایک رنگ میں ایک طرح سے خبر دیتا ہے
اور ان کے دل بے قرار ہوتے ہیں ۔ کیونکہ دل اندر ہی اندر جانتے ہیں کہ یہ شخص ہمارا کاروبار تباہ
کرنے آیا ہے۔ اس واسطے نہایت اضطراب کی وجہ سے اس کے ہلاک کرنے کو اپنے تمام ہتھیاروں
سے دوڑتے ہیں مگر اس کا خدا خود محافظ ہوتا ہے۔ خدا خود اس کے واسطے طاعون کی طرح واعظ بھیجتا
اور اس کے دشمنوں کے واعظوں پر اسے غلبہ دیتا ہے۔ وہ خدا کے واعظ کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اب
دیکھئے کہ اتنے لوگ جو ہر جمعہ کو جن کی نوبت اکثر پچاس ساٹھ تک پہنچ جاتی ہے ان کو کون بیعت کے
لیے لاتا ہے؟ یہی طاعون کا ڈنڈا ہے جو ان کو ڈرا کر ہماری طرف لے آتا ہے ورنہ کب جاگنے والے
تھے اسی فرشتہ نے ان کو جگایا ہے۔'
۲۸ فروری ۱۹۰۳ء ( در بار شام )
دربار شام میں آریہ لوگوں میں سے چند لوگ حضرت اقدس کی زیارت کے واسطے آئے۔ حضرت
نے پوچھا آپ بھی اس جلسہ کی تقریب پر آئے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ حضور ہم لوگ تو اصل میں یہ بات سن
کر آئے ہیں کہ آپ کا بھی لیکچر ہوگا ورنہ ہماری اس جگہ آنے کی چنداں خواہش نہ تھی ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اصل بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر قوم میں کچھ شریف
مذہبی مباحثات کے آداب لوگ بھی ہوتے ہیں جن کا مقصد کسی بے جا حقارت یا کسی کو
بے جا گالی گلوچ دینا یا کسی قوم کے بزرگوں کو برا بھلا کہنا ان کا مقصد نہیں ہوتا۔ مگر ہم تو جو کام کرتے
ہیں وہ خدا کے حکم اور اس کی اجازت اور اس کے اشارہ سے کرتے ہیں ۔ اس نے ہمیں اس قسم کے
زبانی مباحثات سے روک دیا ہوا ہے چنانچہ ہم کئی سال ہوئے کہ کتاب انجام آتھم میں اپنا یہ معاہدہ
شائع بھی کر چکے ہیں اور ہم نے خدا سے عہد کیا ہے کہ زبانی مباحثات کی مجالس میں نہ جاویں گے۔
لے الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰،۹

آپ جانتے ہیں کہ ایسے مجمعوں میں مختلف قسم کے لوگ آتے ہیں ۔ کوئی تو محض جاہل اور دھڑے بندی
کے خیال پر آتے ہیں کوئی اس واسطے کہ تاکسی کے بزرگوں کو گالی گلوچ دے کر دل کی ہوس پوری
کر لیں اور بعض سخت تیز طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں۔ سو جہاں اس قسم کا مجمع ہوا ایسی جگہ جا کر
مذہبی مباحثات کرنا بڑا نازک معاملہ ہے۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ جب دو شخص مقابل میں کھڑے
ہوتے ہیں جب تک وہ یہ ثابت کر کے نہ دکھا دیں کہ دوسرا مذہب بالکل غلطی پر ہے اور اس میں
صداقت اور روحانیت کا حصہ نہیں وہ مردہ ہے اور خدا سے اسے تعلق نہیں ہے تب تک اس کو اپنے
مذہب کی خوبصورتی دکھانی مشکل ہوتی ہے کیونکہ یہ دوسرے کے معائب کا ذکر کرنا ہی پڑے گا ۔ جو
غلطیاں ہیں اس میں اگر ان کا ذکر نہ کیا جاوے تو پھر اظہا ر حق ہی نہیں ہوتا تو ایسی باتوں سے بعض
لوگ بھڑک اٹھتے ہیں۔ وہ نہیں برداشت کر سکتے ۔ طیش میں آکر جنگ کرنے کو آمادہ ہوتے ہیں لہذا
ایسے موقع پر جانا مصلحت کے خلاف ہے اور مذہبی تحقیقات کے واسطے ضروری ہے کہ لوگ ٹھنڈے دل
اور انصاف پسند طبیعت لے کر ایک مجلس میں جمع ہوں ۔ ایسا ہو کہ ان میں کسی قسم کے جنگ وجدال
کے خیالات جوش زن نہ ہوں تو بہتر ہو۔ پھر ایسی حالت میں ایک طرف سے ایک شخص اپنے مذہب
کی خوبیاں بیان کرے اور جہاں تک وہ بول سکتا ہے بولے پھر دوسری طرف سے جانب مقابل بھی
اسی طرح نرمی اور تہذیب سے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے اسی طرح بار بار ہوتا رہے مگر
افسوس کہ ابھی تک ہمارے ملک میں اس قسم کے متحمل لوگ اور صبر اور نرم دلی سے تحقیق کرنے والے
نہیں ہیں ابھی ایسا وقت نہیں آیا ہاں امید ہے کہ خدا جلدی ایسا وقت لے آوے گا ہم نے تو
ایسا ارادہ بھی کیا ہے کہ یہاں ایک ایسا مکان تیار کرایا جاوے جس میں ہر مذہب کے لوگ آزادی
سے اپنی اپنی تقریریں کر سکیں۔ در حقیقت اگر کسی امر کو ٹھنڈے دل اور انصاف کی نظر اور بردباری
سے نہ سنا جاوے تو اس کی سچی حقیقت اور تہ تک پہنچنے کے واسطے ہزاروں مشکلات ہوتے ہیں۔
دیکھئے ایک معمولی چھوٹا سا مقدمہ ہوتا ہے تو اس میں حج کس طرح طرفین کے دلائل ، ان کے
عذر وغیرہ کسی ٹھنڈے دل سے سنتا ہے اور پھر کس طرح سوچ بچار کر پوری تحقیقات کے بعد فیصلہ کرتا

ہے بعض اوقات سال ہی گذر جاتے ہیں جب دنیا کے مقدمات کا یہ حال ہے تو دین کے مقدمات کا
کیوں کر دو چار یا دس باراں منٹ میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ سائل کو سوال کرنا تو آسان ہے مگر جواب
دینے والے کو جو مشکلات ہوتی ہیں ان کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ ایک شخص اعتراض کر دیوے کہ
نظام شمسی کے متعلق اور ستاروں اور زمین کے متعلق حالات مجھے بتا دو اور جتنے وقت میں میں نے
سوال کیا ہے اتنا ہی تمہیں وقت دیا جاتا ہے کہ اتنے وقت کے اندر اندر جواب دو۔ ورنہ تم جھوٹے
ہو۔ اب صاف عیاں ہے کہ جواب دینے والا کیا کرے۔ وہ جب تک کئی جز کی کتاب نہ لکھے تب
تک جواب پورا نہ ہونا ہوا۔ غرض اس طرح کی مشکلات ہیں جو ہمیں درپیش ہیں۔ یہ وجوہ ہیں جو
ہمیں ان جلسوں میں جانے سے روکتے ہیں ۔
اگر سائل ایسا کرے کہ لو صاحب میں نے سوال کیا ہے تم جب تک
تلاش حق کے آداب اس کا جواب کامل کرو میں خاموش ہوں تو جواب دینے والے کو بھی
مزہ آوے۔ اصل میں جو باتیں خدا کے لیے ہوں اور جو دل خدا کی رضا کے واسطے ایسا کرتا ہے اور
اس کا دل سچے تقویٰ سے پر ہے وہ تو کبھی ایسا کرتا نہیں ۔ مگر آج کل زبان چُھری کی طرح چلتی ہے
اور صرف ایک حجت بازی سے کام کیا جاتا ہے خدا کے لیے ایسا ہو گا تو وہ باتیں اور وہ طرز ہی اور ہوتا
ہے جو دل سے نکلتا ہے وہ دل ہی پر جا کر بیٹھتا ہے۔ حق جو کے سوال کی بھی ہم کو خوشبو آ جاتی ہے۔ حق جو
ہو تو اس کی سختی میں بھی ایک لذت ہوتی ہے۔ اس کا حق ہوتا ہے کہ جو امر اس کی سمجھ میں نہیں آیا اس
کے متعلق اپنی تسلی کرائے اور جب تک اس کی تسلی نہ ہو وے اور پورے دلائل نہ مل جاویں تب تک
بے شک وہ پوچھے ہمیں برا نہیں لگتا۔ بلکہ ایسا شخص تو قابل عزت ہوتا ہے جو باتیں خدا کے لیے ہوتی
ہیں وہ کہاں اور نفسانی ڈھکو نسلے کہاں؟
میں نے اپنی جماعت کو بھی بارہا سمجھایا کہ کسی پر
اعتراض کرنے میں جلدی نہ کرو اعتراض کرنے میں جلدی نہ کرو۔ ہر پرانا مذہب اصل
میں خدا ہی کی طرف سے تھا مگر زمانہ دراز گذرنے کی وجہ سے اس میں غلطیاں پڑ گئی ہیں ۔ ان کو

آہستگی اور نرمی سے دور کرنے کی کوشش کرو کسی کو پتھر کی طرح اعتراض کا تحفہ نہ دو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ
آج ایک کپڑا بازار سے لے کر سلایا جاتا اور پہنا جاتا ہے چند روز کے بعد وہ پرانا ہو جاتا اور اس
میں تغیر آکر کچھ اور کا اور ہی ہو جاتا ہے۔
اسی طرح پرانے مذہب میں بھی صداقت کی جڑ ضرور ہے۔ خدا راستی
سچے مذہب کی علامات کے ساتھ ہوتا ہے اور سچا مذہب اپنے اندر زندہ نشان رکھتا ہے
کیونکہ درخت اپنے پھلوں سے شناخت ہوتا ہے ۔ درنمنٹ جو اس وراء الوراء ہستی کا ایک نہایت
کمزور ساظل ہے اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی نظر میں صادق کیسے عزیز اور معتبر ہوتے ہیں وہ
افسر یا ملازم جن کو گورنمنٹ نے خود کسی جگہ کا حاکم مقرر فرمایا ہوتا ہے وہ کس دلیری سے کام کرتا ہے
اور ذرا بھی پوشیدگی پسند نہیں کرتا۔ مگر وہ ایک مصنوعی ڈپٹی کمشنر یا تھا نہ دار وغیرہ جو جعلی طور پر کسی
جگہ خود بخود حاکم بن کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں کیا وہ گورنمنٹ کے سامنے ہو سکتے ہیں؟ جب
گورنمنٹ کو یہ پتا لگے گا اس کو ذلیل کرے گی اور وہ ہتھکڑی لگ کر جیل خانہ میں یا اور سزا ملے گی۔
یہی حال ہے مذہبی راستی کا۔ جو خدا کی نظر میں صادق ہوتا ہے اس میں خدا کے نشان اور جرات اور
صداقت کے آثار ہوتے ہیں وہ ہر وقت زندہ ہوتا ہے اور اس کی عزت ہوتی ہے۔
اصل میں خدا سے ڈرنے والے کو تو بڑے بڑے مشکلات ہوتے ہیں۔ انسان
می کا مقام پاک صاف تو جب جا کر ہوتا ہے کہ اپنے ارادوں کو اور اپنی باتوں کو بالکل ترک
کر کے خدا کے ارادوں کو اسی کی رضا کے حصول کے واسطے فنافی اللہ ہو جاوے۔خودی اور تکبر اور
نخوت سب اس کے اندر سے نکل جاوے۔ اس کی آنکھ ادھر دیکھے جدھر خدا کا حکم ہو۔ اس کے کان
ادھر لگیں جدھر اس کے آقا کا فرمان ہو۔ اس کی زبان حق و حکمت کے بیان کرنے کو کھلے۔ اس کے
بغیر نہ چلے جب تک اس کے لیے خدا کا اذن نہ ہو اس کا کھانا، پہننا، سونا، پینا، مباشرت وغیرہ کرنا
سب اس واسطے ہو کہ خدا نے حکم دیا ہے اس واسطے نہ کھائے کہ بھوک لگی ہے بلکہ اس لیے کہ خدا کہتا
ہے۔ غرض جب تک مرنے سے پہلے مر کر نہ دکھاوے تب تک اس درجہ تک نہیں پہنچتا کہ متقی ہو۔

پھر جب یہ خدا کے واسطے اپنے او پر موت وارد کرتا ہے خدا کبھی اسے دوسری موت نہیں دیتا۔
آج کل دیکھا جاتا ہے کہ جب
میں نیک دل انسان کو دور سے پہچان لیتا ہوں کھولا جاتا ہے۔ تو ان کی باتوں
میں سے سوائے ہنسی ٹھٹھے اور دل دکھانے والے کلمات کے کچھ نکلتا ہی نہیں جو کچھ کسی برتن میں ہوتا
ہے وہی باہر نکلتا ہے۔ ان کی زبانیں ان کے اندرون پر گواہی دیتی ہیں۔ میں تو نیک دل انسان کو
دوری سے پہچان لیتا ہوں جو شخص پاک کردار سلیم دل لے کر آتا ہے میں تو اسی کے دیکھنے کا شوق رکھتا
ہوں ۔ اس کی تو گالی بھی بڑی معلوم نہیں ہوتی ۔ مگر افسوس کہ ایسے پاک دل بہت کم ہیں ۔
ایک آریہ صاحب بولے کہ اصل میں حضور جاہل تو دو ہی قومیں ہیں ۔ صبر اور علم کا نمونہ آپ برا نہ مانیں تو میں عرض کر دوں ۔ اول تو سکھ لوگ دوسرے یہ
ہمارے مسلمان بھائی۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
دیکھئے ایک سمجھنے والے کے لیے جاہل سے زیادہ اور کیا گالی ہو سکتی ہے۔ کسی شخص کو اس کے منہ
پر جاہل کہنا بہت سخت گالی ہے مگر سو چو تو کیا ان حاضرین میں سے کوئی ایک بھی بولا ہے؟ کیا اب بھی
تمہیں اس مجلس کی نرمی اور تہذیب پر کچھ شک ہے؟ بہت ہیں ہمارے منہ پر گالیاں دے جاتے مگر
ان میں سے ایک کی بھی مجال نہیں ہوتی کہ دم مار کر اس کو کچھ بھی کہہ جاوے۔
ہم ان کو دن رات صبر کی تعلیم دیتے ہیں۔ نرمی اور علم سکھاتے ہیں ۔ یہ وہ قوم نہیں کہ آپ کے اس
اصول کے مصداق بن سکے۔ ہاں ہم البتہ عوام مسلمان لوگوں کے ذمہ وار نہیں ہیں ہم تب مانیں اگر
کسی آریہ لوگوں کے مجمع میں اس طرح کہہ دیں تم جاہل ہو اور وہ صبر کر رہیں اور ایک کی بجائے ہزار نہ
سنائیں تو ۔
آپ نے مسلمانوں کو نہیں دیکھا اور نہ ہی آپ نے ان کے اخلاق
مسلمان کے اخلاق دیکھے ہیں۔ ان کا اور ان آریوں کا اگر مقابلہ کیا جاوے تو بکری اور

آج 10 میں سے 10 باقی