یکم مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھیڑیے کا معاملہ نظر آوے۔ عوام جو ہمارے زیر اثر نہیں ہیں ان کا ہم ذمہ نہیں لیتے ۔ گالی اور جوش
دلانے والے الفاظ سن کر صبر کرنا مردوں کا کام ہوتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کر کے دکھا دے تو ہم جانیں ۔
نرمی ہی مشکل ہے سختی تو ہر ایک شخص کر سکتا ہے۔
کسی صاحب نے بیان کیا کہ آریوں نے لیکچر میں کہا کہ
خدا تعالیٰ عمر کم و بیش کر سکتا ہے غدار کو پیش نہیں کرسکتا ہے۔
فرمایا۔ ہمارا تو اعتقاد ہے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ عمر کو کم بھی کر سکتا ہے اور زیادہ بھی کر سکتا ہے
يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَ يُثْبِتُ (الرعد: ۴۰) اگر ایسا نہیں ہوتا وہ کیوں مرتے ہوئے انسان سے
صدقات کراتے ہیں اور کیوں علاج معالجہ کراتے ہیں؟ بلکہ عیسائیوں کا بھی یہی اعتقاد ہے ان کی
کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک شخص کی پندرہ دن کی عمر باقی رہ گئی تھی دعا سے پندرہ سال ہو گئے ۔ اصل
بات یہ ہے کہ یہ قوم نبوت کی راہ سے بالکل محروم ہونے کی وجہ سے اس راہ اور علم سے جاہل مطلق ہے
اسی وجہ سے ایسے ایسے اعتراض کرتے ہیں۔ روحانیت سے بے بہرہ ہونے کی وجہ سے ہے ورنہ ایسے
اعتراض ہر گز نہ کرتے ۔ مادر زاد اندھے کو آنکھیں کیوں کر دیں۔
یکم مارچ ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر)
نواب صاحب کو مخاطب حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے متعلق ایک الہام کرکے فرمایا کہ
آج رات ایک کشف میں آپ کی تصویر ہمارے سامنے آئی اور اتنا لفظ الہام ہوا حجۃ اللہ ، یہ امرکوئی
ذاتی معاملات سے تعلق نہیں رکھتا۔ اس کے متعلق یوں تفہیم ہوئی کہ چونکہ آپ اپنی برادری اور قوم میں سے
اور سوسائٹی میں سے الگ ہو کر آئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام حجۃ اللہ رکھا یعنی آپ ان پر حجت
ہوں گے۔ قیامت کے دن کو ان کو کہا جاوے گا کہ فلاں شخص نے تم سے نکل کر اس صداقت کو پر کھا اور مانا۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱۱،۱۰

تم نے کیوں ایسا نہ کیا ؟ یہ بھی تم میں سے ہی تھا اور تمہاری طرح کا ہی انسان تھا چونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کا نام
حجۃ اللہ رکھا۔ آپ کو بھی چاہیے کہ آپ ان لوگوں پر تحریر سے تقریر سے ہر طرح سے حجت پوری کر دیں۔ اے
اصل میں اس ساری قوم کی حالت قابل رحم ہے عیش و عشرت میں گم ہیں دنیا کے کیڑے بنے ہوئے ہیں
اور فنافی یورپ ہیں۔ خدا سے اور آسمان سے کوئی تعلق نہیں ۔ جب خدا کسی کو ایسی قوم میں سے نکالتا اور
اس کی اصلاح کرتا ہے تو اس کا نام اس قوم پر حجت رکھتا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی
وجہ سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء : ۴۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس ایک شخص آیا تھا۔ اس نے کچھ کہا تھا تو آپ نے فرمایا بس کر ۔ اب تو میں اپنی ہی اُمت
پر گواہی دینے کے قابل ہو گیا ہوں ۔ مجھے فکر ہے کہ میری امت کو میری گواہی کی وجہ سے سزا ملے گی۔
حضرت عیسی کو اللہ تعالیٰ نے کلمۃ اللہ خصوصیت سے کیوں کہا۔ اس کلمتہ اللہ کی حقیقت کی وجہ یہی ہے کہ ان کی ولادت پر لوگ بڑے گندے اعتراض
کرتے تھے اس واسطہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ان الزاموں سے بری کرنے کے لیے فرمایا کہ وہ تو
ل البدر میں یکم مارچ ۱۹۰۳ ء کی سیر کے دوران کا ایک اور ذکر ہے جو الحکم میں نہیں ۔ لکھا ہے ۔
عورتوں سے حُسن معاشرت مستورات کا ذکر چل پڑا۔ ان کے متعلق احمدی احباب میں سے ایک سر بر آوردہ ممبر
کا ذکر سنایا کہ ان کے مزاج میں اول سختی تھی۔ عورتوں کو ایسا رکھا کرتے تھے جیسے زندان میں رکھا کرتے ہیں اور ذرا
وہ نیچے اترتیں تو ان کو مارا کرتے لیکن شریعت میں حکم ہے عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء:۲۰) نمازوں میں
عورتوں کی اصلاح اور تقویٰ کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ قصاب کی طرح برتاؤ نہ کرے کیونکہ جب تک خدا نہ چاہے
کچھ نہیں ہو سکتا مجھ پر بھی بعض لوگ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ عورتوں کو پھراتے ہیں ۔ اصل میں بات یہ ہے کہ
میرے گھر میں ایک ایسی بیماری ہے کہ جس کا علاج پھرانا ہے جب ان کی طبیعت زیادہ پریشان ہوتی ہے تو بدیں
خیال کہ گناہ نہ ہو کہا کرتا ہوں کہ چلو پھر الاؤں اور بھی عورتیں ہمراہ ہوتی ہیں ۔
پھر خدا تعالیٰ کے مکالمہ اور مخاطبہ کی نسبت ذکر پر فرمایا کہ
مجازی عدالتوں کی طرف سے جو ایک لقب انسان کو ملتا ہے تو اسے کتنا فخر ہوتا ہے۔ ستارہ ہند لقب وغیرہ بھی
ملتے ہیں تو کیا اب حقیقت میں ان لوگوں میں وہ خواص ہوتے ہیں؟ جو لقب ان کو ملتا ہے صرف استعارہ ہوتے ہیں ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۵۷ )

کلمتہ اللہ ہیں۔ ان کی ماں بھی صدیقہ ہے یعنی بڑی پاکباز اور عفیفہ ہے ورنہ یوں تو کلمۃ اللہ ہر شخص
ہے ان کی خصوصیت کیا تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلمے اتنے ہیں کہ وہ ختم نہیں
ہو سکتے انہی اعتراضوں سے ہی بری کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے ان کو کہا کہ وہ شیطان کے مس
سے پاک ہیں ورنہ کیا دوسرے انبیاء شیطان کے ہاتھ سے مس شدہ ہیں ؟ جو نعوذ باللہ دوسرے الفاظ
میں یوں ہے کہ ان پر شیطان کا تسلط ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ شیطان کو کسی معمولی انسان
پر بھی تسلط نہیں ہوتا تو انبیاء پر کس طرح ہو سکتا ہے؟ اصل وجہ صرف یہی تھی کہ ان پر بڑے
اعتراض کئے گئے تھے۔ اسی واسطے ان کی بریت کا اظہار فرمایا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَفَرَ
سُلَيمن (البقرة: ۱۰۳) کوئی کہے کہ کیا انبیاء بھی کافر ہوا کرتے ہیں؟ نہیں ایسا نہیں ۔ لوگوں نے ان
پر اعتراض کیا تھا کہ وہ بت پرست ہو گئے تھے ایک عورت کے لیے۔ اس اعتراض کا جواب دیا یہی
حال ہے حضرت عیسی کے متعلق ۔ ہے
اس دن کی سیر کے دوران ایک اور ذکر بھی ہوا جو البدر میں یوں درج ہے۔
چونکہ آج کے دن بھی آریہ سماج کا جلسہ تھا اور کثرت سے لوگ اس جلسہ میں شامل ہوئے تھے
کہ حضرت میرزا صاحب کی زیارت ہو گی ۔ مگر جب ان کو معلوم ہوا کہ مباحثہ کی خبر غلط شائع کی گئی ہے
تو اب وہ لوگ حضرت کی زیارت کے لیے بعض تو مسجد میں آتے رہے اور بعض سیر میں آکر ملے ان
میں سے بعض نے پھر درخواست کی کہ آپ جلسہ میں آ کر کچھ گفتگو کریں۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ گالی اور برمحل بات میں فرق نہی باتوں کو کم رنگ میں بیان کرنا چاہیے اور یہ جب مذہبی علمی
ل البدر سے۔ ” ایک شخص نے سوال کیا کہ حضرت مسیح کو کلمہ کہا گیا ہے۔
کہا گیا ہے۔
فرمایا۔ ان کو کلمہ اس لیے کہا گیا تھا کہ یہودان کو ناجائز ولادت قرار دیتے تھے ورنہ کیا دوسرے انبیاء کلمتہ اللہ نہ
تھے؟ اسی طرح مریم علیہا السلام کو صدیقہ کہا گیا۔ اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اور عورتیں صدیقہ نہ تھیں ۔ یہ بھی اسی لیے یہ
کہا کہ یہودی ان پر تہمت لگاتے تھے تو قرآن نے اس تہمت کو دور کیا۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۷)
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱، ۱۲

ہو سکتا ہے کہ جب انسان کو گیان حاصل ہو ورنہ بلا سوچے سمجھے کہہ دینے سے کچھ نتیجہ نہیں نکلا کرتا۔ ہر
ایک مذہب میں کھلی کھلی بات اور گیان کی بات بھی ہوتی ہے جب تک انسان نفس کو صاف کر کے بات
نہ کرے تو ٹھیک پتا نہیں لگتا۔ آج کل ہار جیت کو مد نظر رکھ کر لوگ بات کرتے ہیں ۔ اس سے فساد کا
اندیشہ ہوتا ہے۔
بار بار جہاد، طلاق، کثرت ازدواج کو پیش کیا جاتا ہے حالانکہ ان کے بزرگ سب یہ باتیں کرتے
آئے ہیں۔ یہاں کے آریہ ہمیشہ میرے پاس آتے ہیں اور سوال و جواب بھی ہوتا ہے لیکن آپس میں ناراضگی
کبھی نہیں ہوتی بعض بات اپنے محل پر چسپاں کہی جاتی ہے لوگ اسے غلط فہمی سے گالی خیال کر لیتے
ان کو یہ علم نہیں ہوتا کہ گالی اور برمحل بات میں فرق کر سکیں۔ بات یہ ہے کہ جب انسان پرانے
عقیدے پر جما ہوا ہوتا ہے تو اس کے عقیدے کو جب دوسرا بیان کرتا ہے تو اسے گالی خیال کرتا ہے۔
ہیں
اس موقع پر ایک ہندو نے کہا کہ آپ نے بعض جگہ گالیاں دی ہوئی ہیں۔
فرمایا کہ کوئی ایسی بات پیش کرو جو اپنے محل پر چسپاں نہیں ہے۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ
زبانی تقریریں اچھی نہیں ہیں۔ اور تحریر پیش کرتا ہوں کہ ہر ایک پڑھ کر اپنی اپنی جگہ پر رائے قائم
کرلے اور جو اس کا جی چاہے کہے۔
چنانچہ اس موقع پر حضرت اقدس نے اس ہند و کو تحفہ آریہ یعنی نسیم دعوت نئی تصنیف دی کہ تم
L
اسے دیکھو اور بتلاؤ کون سی بات ہے جو اپنے محل پر چسپاں نہیں ہے۔ اے
( قبل از ظهر )
حضرت اقدس کی زیارت کے لیے کاشی رام ویدلا ہور سے اور بعض اور لوگ تشریف لائے۔
حضرت اقدس نے مخاطب کر کے ان کو فرمایا۔
اختلاف مذاہب کا جو خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت عملی سے رکھا اختلاف مذہب کی حکمت ہے یہ بھی ایک عمدہ چیز ہے۔ اس سے انسانوں کی عقل بڑھتی
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۷

ہے دنیا میں اگر کسی معاملہ میں اتفاق بھی کرتے ہیں تو اس کی بار یک دربار یک جزئیوں تک پہنچنا
محال ہو جاتا ہے اور جزئی در جزئی نکلتی چلی آتی ہے۔ تبادلہ خیالات کے لیے مجمعوں میں تقریریں
کرنی بھی اچھی چیز ہیں لیکن ابھی تک ہمارے ملک میں ایسے مہذب لوگ بہت ہی کم ہیں بلکہ نہیں
ہیں جو آرام اور امن کے ساتھ اپنی مخالف رائے ظاہر کر سکیں۔
میں نے خود یہ چاہا تھا اور میرا ارادہ ہے کہ قادیان میں ایک جگہ ایسی بناویں جہاں مختلف لوگ
مذاہب کے جمع ہو کر اپنے اپنے مذہب کی صداقت اور خوبیوں کو آزادی سے بیان کر سکیں۔ میں دیکھتا
ہوں کہ اگر اظہار حق کے لیے مباحثے اور تقریریں ہوں تو بہت اچھی بات ہے مگر تجربہ سے ثابت ہو گیا
ہے کہ ان میں فتنہ وفساد کا مظنہ ہوتا ہے اس لیے میں نے ان مباحثوں کو چھوڑ دیا ہے ممکن ہے
دو چار آدمی ایسے بھی ہوں جو صبر اور نرمی کے ساتھ اپنے مخالف کی بات سن لیں لیکن کثرت ایسے لو لوگوں
کی ہوگی جو عوام الناس میں سے ہوتے ہیں اور وہ اپنے مخالف کے منہ سے ایک لفظ بھی اپنے مذہب
کے خلاف نہیں سن سکتے خواہ وہ کتنا ہی نرم کیوں نہ ہو۔ چونکہ جب مخالف بیان کرے گا تو کوئی نہ کوئی لفظ
اس کے منہ سے ایسا نکل سکتا ہے جو اس کے فریق مخالف کی غلطی کے اظہار میں ہوگا اور اس سے عوام
میں جوش پھیل جاتا ہے ایسی جگہ تو تب امن رہ سکتا ہے جب سمجھانے والا اور سمجھنے والا اس طرح بیٹھیں
کہ جیسے باپ بیٹے میں کوئی برائی دیکھتا ہے اور اس کو سمجھاتا ہے تو وہ نرمی اور صبر سے اس کو سن لیتا ہے
ایسی محبت کی کشش سے البتہ فائدہ ہوتا ہے غیظ و غضب کی حالت میں یہ امید رکھنا کہ کوئی فائدہ ہو
خام خیال ہے۔
اب مشکل آ کر یہ پڑی ہے کہ
ہندو اور مسلمانوں کے باہم تعلقات میں ابتری ایک تو دین کا اختلاف ہی ہے
پھر اس پر احقاق حق لوگوں کی غرض نہیں رہی بلکہ بغض و عناد میں اس قدر ترقی کی گئی ہے کہ اپنے فریق
مخالف کا نام بھی ادب یا عزت سے لینا گناہ سمجھا جاتا ہے میں دیکھتا ہوں کہ بڑی بے ادبی اور
گستاخی سے بات کرتے ہیں پہلے ہندو مسلمانوں میں ایسے تعلقات تھے کہ برادری کی طرح رہتے

تھے اب ایسا تفرقہ پیدا ہوا ہے کہ وہ اندرونی کشش جو ایک دوسرے میں تھی باقی نہیں رہی ہے بلکہ
تعصب اور دشمنی بڑھ گئی ہے پس جب کہ کوئی حصہ انس اور کشش کا ہی باقی نہ ہوا اور ہار جیت مقصود ہو
تو پھر اظہا ر حق کس طرح ہو سکتا ہے۔
اظہار حق کے لئے ضروری امور اظہارت کے واسطے یہ ضروری امر ہے کہ تعصب سے اندر خالی ہو اور بغض اور عناد نہ ہو۔ست است کے نرنے
کے لیے بحث کا تو نام بھی درمیان میں نہیں آنا چاہیے بلکہ اس کو چاہیے کہ بحث کو چھوڑ دے۔
میں یہ بھی مانتا ہوں اور یہی میرا مذہب ہے کہ ایک اور غلطی میں لوگ پڑے ہوئے ہیں کسی مذہب پر
حملہ کرتے وقت وہ اتنا غور نہیں کرتے کہ جو حملہ ہم کرتے ہیں اس مذہب کی کتاب میں بھی ہے یا نہیں؟
مسلمہ کتب کو چھوڑ دیتے ہیں اور کسی شخص کی ذاتی رائے کو لے کر اس کو مذہب کی خبر بنا دیتے ہیں۔ ہیںاور کولے اس
ہم بہت سی باتوں میں آریہ مذہب کے خلاف ہیں اور ہم ان کو صحیح تسلیم نہیں کرتے لیکن ہم ان کو
وید پر نہیں لگاتے ہم کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ اس میں کیا ہے ہاں پنڈت دیا نند پر ضرور لگاتے ہیں
کیونکہ انہوں نے تسلیم کر لیا ہے ہم تو اس عقیدہ کے خلاف کہتے ہیں جو شائع کر دیا گیا ہے کہ یہ آریہ سماج
کا عقیدہ ہے اسی طرح پر آریوں کو اگر کوئی اعتراض کرنا ہو تو چاہیے کہ وہ قرآن شریف پر کرے یا اس
عقیدہ پر جو ہم نے مان لیا ہو اور اس کو شائع کر دیا ہو یہ مناسب نہیں کہ جس بات کو ہم مانتے ہی نہیں
خواہ نخواہ ہمارے عقیدہ کی طرف اس کو منسوب کر دیا جاوے۔
چونکہ بہت سے فرقے ہو گئے ہیں اس لیے جس نے ایک اصول
مباحثہ اصول پر ہونا چاہیے مان لیا ہے اس پر اعتراض کرنا چاہیے اس لئے مباحثہ کے وقت
کتاب کا نام لے۔ تفسیروں اور بھاشوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کس قدر اختلاف ہے۔ اگر اس
اصل کو مد نظر رکھا جاوے تو سامعین فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ جب تک کتاب کو کسی نے سمجھا اور پڑھا ہی
نہیں اس پر وہ اعتراض کرنے کا حق کس طرح رکھ سکتا ہے ۔ مذہب کے معاملہ میں یہ ضروری بات
ہے کہ مانی ہوئی اصل پر بحث کریں ۔ اگر چہ یہ ضروری نہیں کہ کل کتابیں پڑھی جاویں اس کے لیے

آج 10 میں سے 10 باقی