۲؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تو عمر بھی وفا نہیں کر سکتی ۔
جلد چهارم
لو
مباحثہ اصول پر ہونا چاہیے جو بطور بحث کے ہیں۔ اور چونکہ عام مجمعوں میں حق کو مشتبہ رکھا جاتا
ہے انسان ضد اور تعصب سے کام لیتا ہے میں نے خدا سے عہد کر لیا ہے کہ اس طریق کو چھوڑ دیا جاوے۔
یہ کتاب سے میں نے اصول مباحثہ کے لحاظ سے لکھی ہے۔ اور اسی طریق سے جو میں نے پیش کیا ہے
بحث کی ہے جو لوگ ہم کو گالیاں دیتے ہیں ہم ان کی گالیوں کا کوئی جواب نہیں دیتے کیونکہ خدا تعالیٰ
نے ہم سے تو گالیوں کی قوت ہی کھو دی ہے۔ کس کس کی گالی کا جواب دیں۔ سے ہے
۲ مارچ ۱۹۰۳ء ( صبح کی سیر )
ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور میرے مسیح موعود کے ذریعہ خانہ کعبہ کی حفاظت ایک دوست نے کہا ہے کہ تم توجہ کرنے لکھا
ل البدر سے۔ مناظرین نے لکھا ہے کہ فروعات میں بحث کرنا ہی فضول ہے۔ فروعات کی مثال تو لشکر کی ہے جن
کے افسر اصول ہیں۔ جب اصول میں فیصلہ ہو جاوے تو فروع میں خود ہو جاتا ہے جیسے جب افسر ما را جاوے تو سپاہی خود
تابع ہو جاتے ہیں۔ میں کوئی بات نہیں کرتا جب تک خدا تعالیٰ اجازت نہ دے اگر میں نے مباحثہ میں جانا ہوتا تو کتاب
(نسیم دعوت ) شائع نہ کرتا۔ ،،
( البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸ کالم اول )
ور
ہے ( یعنی نسیم دعوت - مرتب )
البدر سے۔ جب یہ آریہ صاحبان تشریف لے گئے تو کچھ اور صاحب آئے۔ ان کے سوالات کا جواب حضرت اقدس
نے ذیل کے مختصر فقرات میں دیا۔
با وجود اختلافات رائے کے حق کی رو رعایت رکھنا اس بات کو آپ کتاب نسیم دعوت میں دیکھیں ۔ گے۔ خدا نے
اب ہم سے گالیوں کی قوت ہی دور کر دی ہے اور نہ ہم ہر ایک کو الگ الگ جواب دے سکتے ہیں۔ اب کروڑ ہا آدمی
گالی دے رہے ہیں کس کس کو جواب دیویں ۔ میرا تعلق آریہ سماج سے ہے نہ کہ وید سے کیونکہ وید سے میں واقف
نہیں ہوں ۔“
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۵۸)

کو گئے ہوئے ہو مگر ہمیں بھلا دیا ہے۔'
فرمایا ۔ اصل میں جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں ان کی خدمت میں دین سیکھنے کے واسطے
جانا بھی اک طرح کا حج ہی ہے۔ حج بھی خدا تعالیٰ کے حکم کی پابندی ہی ہے اور ہم بھی تو اس کے دین
اور اس کے گھر یعنی خانہ کعبہ کی حفاظت کے واسطے آئے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کشف میں دیکھا تھا کہ دجال اور مسیح موعود اکٹھے طواف
کر رہے ہیں ۔ اصل میں طواف کے معنی ہیں پھرنا ، تو طواف دو ہی طرح کا ہوتا ہے، ایک تو رات کو چور
پھرتے ہیں یعنی گھروں کے گرد طواف کرتے ہیں اور ایک چوکیدار طواف کرتا ہے مگر ان میں فرق یہ
ہے کہ چور تو گھروں کو لوٹنے اور گھروں کو تباہ و برباد کرنے کے لئے اور چوکیدار ان گھروں کی حفاظت
اور بچاؤ اور چوروں کے پکڑنے کے واسطے طواف کرتے ہیں۔ یہی حال مسیح اور دجال کے طواف کا
ہے۔ دجال تو دنیا میں اس واسطے پھرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ تا دنیا کو خدا کی طرف سے پھیر دے اور
ان کے ایمان کو لوٹ لیا جاوے مگر مسیح موعود اس کوشش میں ہے کہ تا اسے پکڑے اور مارے اور اس
کے ہاتھ سے لوگوں کے دین وایمان کے متاع کو بچاوے۔ غرض یہ ایک جنگ ہے جو ہمارا دجال سے
ہو رہا ہے۔
کامل ایمان والے کو کسی نشان کی ضرورت نہیں ہوتی ایک صاحب نے عرض کی
حضور کیا وجہ ہے کہ بعض
لوگوں کو مبشرات کثرت سے ہوتے ہیں اور بعض کو بہت کم بلکہ بالکل ہی نہیں ۔
فرمایا کہ اصل میں اللہ تعالیٰ نے طبائع مختلف پیدا کی ہیں۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی
ل البدر سے۔ ایک شخص کی طرف سے اَنْتَ مِنِّى وَ أَنَا مِنْكَ جو حضرت کا الہام ہے اس پر اعتراض پیش ہوا تو فرمایا کہ
انْتَ مِنی کے معنے ہیں کہ تیری نشو و نما مجھ سے اور آنا مِنْكَ یعنی جب خدا کی عظمت و جلال ایک وقت کم ہو جاتا ہے تو
پھر خدا تعالیٰ ایک بندہ کے ذریعہ اسے دُنیا پر ظاہر کرتا ہے چونکہ اس وقت خدائی کا جلوہ اس مامور کے ہاتھ سے ہوتا
ہے اس لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تجھ سے ہوں یعنی میرا جلال تیرے ذریعے ظاہر ہوا ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸)

ایمانی قوت ہی ایسی مضبوط ہوتی ہے کہ اسے کسی نشان کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس کا ایمان کامل ہوتا ہے
دیکھو! حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کون سانشان دیکھا تھا ؟ یا ان کو کون سا خواب آیا ؟ یا کوئی بشارت
ہوئی تھی جس سے انہوں نے آپ کو پہچان لیا تھا اگر ان کا کوئی خواب یا بشارت و خواب یا بشارت وغیرہ ہوتی تو اس کا ذکر
حدیث شریف میں ضرور ہوتا۔ وہ ایک سفر پر گئے ہوئے تھے راستہ میں واپسی پر انہوں نے ایک شخص
سے پوچھا کہ اپنے شہر کی کوئی نئی بات سنا اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویٰ نبوت سے اسے
آگاہ کیا۔ فوراً بے چون و چرامان لیا۔ اس کی وجہ صرف یہی تھی کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پہلے حالات دیکھے ہوئے تھے ۔ وہ بخوبی آگاہ تھے کہ یہ شخص کا ذب یا مفتری نہیں ۔ ان کو
پہلی واقفیت اور عقل سلیم نے آپ کو فوراً قبول کر لینے پر مجبور کیا۔ زمانہ کی حالت کو انہوں نے دیکھ لیا
تھا۔ وقت تھا ضرورت تھی ایک صادق نے خدا کی طرف سے الہام پا کر دعویٰ کیا فورا مان لیا۔
اصل میں نشانات کی ضرورت بھی کمزور ایمان کو ہوتی ہے۔ کامل ایمان کو نشان کی ضرورت ہی نہیں ۔
فرمایا کہ
خدا کے مقرب عذاب الہی سے محفوظ رکھے جاتے ہیں خدا کے عذاب سے اور
اپنے محفوظ رکھنے کے واسطے خدا کا قرب حاصل کرنا ضروری ہے۔ جتنا جتنا خدا سے انسان قریب ہوتا
ہے اتنا ہی وہ مصائب ، شدائد اور بلاؤں سے دور ہوتا ہے۔ جو خدا کا مقرب ہوتا ہے اسے کبھی خدا
کے قہر کی آگ نہیں کھاتی ۔ دیکھو ! انبیاء کے وقت میں وبائیں اور طاعون سخت ہوتے رہے مگر کوئی بھی
رض
نبی ان عذابوں میں ہلاک نہیں ہوا۔ صحابہ کے وقت میں بھی طاعون پڑا۔ اور بہت سے
رض
سے صحابہ اس سے
شہید بھی ہوئے مگر اس وقت وہ صحابہؓ کے واسطے شہادت تھی کیونکہ صحابہ اپنا کام پورا کر چکے تھے اور
اعلیٰ درجہ کی کامیابی ان کو ہو چکی تھی اور نیز وہ کوئی تحدی کا وقت بھی نہ تھا اور مرنا تو ہر انسان کے ساتھ
لازمی لگا ہوا ہے ۔ اسی ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو ان کی موت منظور تھی ۔ ان کے واسطے شہادت تھی ۔ مگر
جب کسی عذاب کے واسطے پہلے سے خبر دی جاوے کہ خدا آسمان سے اپنی ناراضگی کی وجہ سے قہر
نازل کرے گا تو ایسے وقت میں وہ و با رحمت نہیں اور شہادت نہیں ہوا کرتی بلکہ لعنت ہوا کرتی ہے پس

خدا کی طرف دوڑو کہ اسی کے پاس معالجے ہیں اور بچاؤ کے سامان ہیں۔
( بوقت ظهر )
ایک شخص نے ایک پراگندہ سی خواب لکھ کر حضرت
ماننے کے قابل حدیث اور خواب سے تعبیر پوچھی تھی۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
جس طرح سے حدیث ماننے کے قابل نہیں ہوتی جب تک قرآن کے موافق نہ ہو۔ اسی طرح
کوئی خواب بھی ماننے کے لائق نہیں جب تک ہمارے موافق نہ ہو۔
( بوقت عصر )
اس وقت چند ایک سکھ حضرت کی ملاقات کے واسطے آئے اور اثنائے ذکر میں آپ نے فرمایا کہ
زبان سے تو ایک انسان بھی اپنا بندہ نہیں بن سکتا خدا کیسے اپنا بن سکتا ہے۔ محبت ہوگی تو سانجھ ہو
گی کھوٹ سے کوئی خدا سے کیا لے سکتا ہے۔ ہے
در بار شام )
خدا تعالی کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی ایک صاحب خودار درست تھے آپ نے ان سے فرمایا کہ
دیکھو! دنیا چند روزہ ہے کسی کو بقا نہیں اور یہ دنیا اور اس کا جاہ وجلال کسی کے ساتھ ہمیشہ نہیں
رہنے والے۔ چاہیے کہ اس وقت جو اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اس کو سمجھ جاوے۔ اگر وہ
در حقیقت خدا ہی کی طرف سے ہے تو اس سے دور رہنا کیسی بدقسمتی کا موجب ہوگا۔ وقت نازک ہے۔
دنیا نے جس امر کو سمجھنا چاہیے تھا اسے نہیں سمجھا اور جس کی طرف توجہ کرنی چاہیے تھی اس کو پس پشت
ڈال دیا ہے۔ خدا کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی ۔ دیکھو ! دنیوی ضرورتوں کے واسطے کس طرح دنیا
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲، ۱۳
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸
دو
سے البدر میں لکھا ہے۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی کے بھائی کے مریدوں میں سے ایک صاحب حضرت اقدس
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸)
کی زیارت کے لیے تشریف لائے۔“

کوشش کرتی اور جانکاہ محنتوں سے ان کے حصول کے ذریعہ کو سوچتی ہے۔ مگر دین کیا ایسا ہی گیا گذرا
امر ہے کہ اس کے واسطے اتنی بھی تکلیف نہ برداشت کی جاوے کہ چند روز کے واسطے ایک جگہ رہ کر
اسلام کی تحقیق کی جاوے۔ ایک بیمار انسان جب کسی طبیب کے پاس جاتا ہے تو مریض کی اگر طبیب
تشخیص کر بھی لیوے تو معالجہ میں بڑی دقتیں پیش آتی ہیں کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا دوادی جاوے؟
ایک شہر میں پہنچ کر انسان پھر بھی کسی خاص جگہ پر پہنچنے کے واسطے کسی راہبر کا
ضرورت الہام محتاج ہوتا ہے تو کیا دین کی راہ معلوم کرنے اور خدا کی مرضی پانے کے
واسطے انسانی ڈھکو نسلے کام آسکتے ہیں؟ اور کیا صرف سفلی عقل کافی ہوسکتی ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں
جب تک اللہ تعالیٰ خودا اپنی راہ کو نہ بتاوے اور اپنی مرضی کے وسائل کے حصول کے ذریعہ سے مطلع
نہ کرے تب تک انسان کچھ کر نہیں سکتا۔ دیکھو! جب تک آسمان سے پانی نازل نہ ہوز مین بھی اپنا سبزہ
نہیں نکالتی گوبیچ اس میں موجود ہی کیوں نہ ہو بلکہ زمین کا پانی بھی دور چلا جاتا ہے تو کیا روحانی بارش
کے بغیر ہی روحانی زمین سرسبز ہو جاتی اور بار آور ہوسکتی ہے؟ ہرگز نہیں ۔ خدا کے الہام کے سوا
کچھ نہیں ہو سکتا ۔ دیکھو! یہ جو اتنے بڑے عاقل کہلاتے ہیں اور بڑے موجد ہیں آئے دن تار نکلتی ہے
ریل بنتی ہے اور انسانی عقل کو حیران کر دینے والے کام کئے جاتے ہیں کیا ان کی عقل کے برابر بھی
کوئی اور عقل ہے؟ جب ایسے عاقل لوگوں کا یہ حال ہے کہ ایک عاجز انسان کو جو ایک عورت کے
پیٹ سے عام لڑکوں کی طرح سے پیدا ہوا تھا اور اسی طرح عوارض وغیرہ کا نشانہ بنا رہا اور کھانا پینا ا
سب کچھ کرتا ہوا یہودیوں کے ہاتھ سے سولی پر چڑھایا گیا تھا اس کو خداوند بنایا ہوا ہے اور اس کے
کفارہ سے اپنی نجات جانتے ہیں اور ایسی بودی چال اختیار کی ہے کہ ایک بچہ بھی اس پر ہنسی کرے۔
اس کی کیا وجہ تھی ؟ صرف یہی کہ انہوں نے سفلی عقل پر ہی بھروسا کیا اور ایک کوے کی طرح نجاست
پر گر پڑے۔
دیکھو! جب انسان خدا سے مدد چاہتا ہے اور اپنے آپ کو عاجز جانتا ہے اور گردن فرازی نہیں
کرتا تو اللہ تعالیٰ خود اس کی مدد کرتا ہے ایک مکھی ہے کہ گندگی پر گرتی ہے اور دوسری کو خدا نے عزت

دی کہ سارا جہان اس کا شہد کھاتا ہے یہ صرف اس کی طرف جھکنے کی وجہ سے ہے۔ پس انسان کو
چاہیے کہ ہر وقت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : (۵) کی دعا پر کار بند رہے اور اسی سے
توفیق طلب کرے۔ ایسا کرنے سے انسان خدا کی تجلیات کا مظہر بھی بن سکتا ہے۔ چاند جب
آفتاب کے مقابل میں ہوتا ہے تو اسے نور ملتا ہے مگر جوں جوں اس سے کنارہ کشی کرتا ہے توں توں
اندھیرا ہوتا جاتا ہے۔ یہی حال ہے انسان کا جب تک اس کے دروازہ پر گرار ہے اور اپنے آپ کو
اس کا محتاج خیال کرتا رہے تب تک اللہ تعالیٰ اسے اُٹھاتا اور نوازتا ہے ورنہ جب وہ اپنی قوتِ بازو
پر بھروسا کرتا ہے تو وہ ذلیل کیا جاتا ہے۔'
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) بھی اسی واسطے فرمایا گیا ہے۔ صادق کی معیت سادھ سنگت بھی ایک ضرب المثل ہے۔ پس یہ ضروری بات وری بات ہے کہ انسان
با وجود علم کے اور با وجود قوت و شوکت کے امام کے پاس ایک سادہ لوح کی طرح پڑا رہے تا اس پر عمدہ
رنگت آوے۔ سفید کپڑا اچھا رنگا جاتا ہے اور جس میں اپنی خودی اور علم کا پہلے سے کوئی میل کچیل ہوتا
ہے اس پر عمدہ رنگ نہیں چڑھتا۔ صادق کی معیت کے میں انسان کی عقدہ کشائی ہوتی ہے اور اسے
لیے الہبدر سے۔ عیسائیوں کی عقل کیسی تیز ہے کیسی کیسی صنعتیں ایجاد کی ہیں گو یا بالکل دنیا کو نیا کر دیا ہے۔ ہر
ایک پرانی ھے کی جگہ ایک نئی تھے موجود ہے مگر چونکہ دینی معاملات میں خدا سے مدد نہ مانگی گھمنڈ اور فخر کیا اس لیے
عقل آخر کار ماری گئی کہ کوے کی طرح نجاست پر دانت مارا ۔ سب پڑھ پڑھا کر ڈبو دیا۔ اس لیے اپنی رائے مارا۔ ڈبودیا۔ لے
اور فیصلہ پر بھروسا نہ کرنا چاہیے۔ ہر ایک نبی میں یہ کمال تھا کہ ہر وقت خدا پر بھروسا رکھتے ۔ اپنی عقل اور طاقت نبی یہ تھا خدا پر
پر ان کو ذرہ بھر اعتبار نہ تھا۔ چونکہ وہ ہر وقت خدا سے مدد مانگتے ہیں ۔ اسی لیے ہر وقت اُن کو خدا سے مدد ملتی ہے خدا
کے بغیر کوئی طاقت اور مدد نہیں ملتی اگر عقل پر گھمنڈ کرے گا تو شہد کی مکھی کی جگہ نجاست کی مکھی کی طرح ہوگا۔ لیکن اگر
خدا سے مدد چاہے گا تو ایک نورا سے ملے گا کہ جس سے مدد پا کر وہ بڑی بڑی تجلیات الہی کا اگر مظہر بن جاوے تو سچ
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۹)
ہے۔“
ور
البدر سے ۔ ”صادقوں کی صحبت میں رہنا بہت ضروری ہے خواہ انسان کیسا علم رکھتا : کھتا ہو۔ طاقت رکھتا ہو لیکن صحبت
میں رہنے سے جو اس کے شبہات دور ہوتے ہیں اور اسے علم حاصل ہوتا ہے وہ دوسرے طور سے حاصل نہیں ہوتا ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۹)

آج 10 میں سے 10 باقی