۳؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نشانات دیے جاتے ہیں جن سے اس کا جسم منور اور روح تازہ ہوتی ہے۔ لے
۳ مارچ ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر )
حضرت صاحب تشریف لائے تو کل کے نو وارد مہمان بھی ہمراہ سیر کو چلے آپ نے ان کو مخاطب
کر کے فرمایا۔
زندگی کا اعتبار نہیں ہے۔ ایک دن آنے کا ہے اور ایک دن جانے کا ہے معلوم نہیں کب مرنا
ہے۔ علم ایک طاقت انسان کے اندر ہے۔ اس کے اُو پر وساوس اور شبہات پڑتے ہیں۔ عادتوں کے
کیڑے مثل برتن کی میل کی طرح انسان کے اندر چمٹے ہوئے ہیں ۔ اس کا علاج یہی ہے کہ کُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) پس اگر آپ چند روز یہاں ٹھہر جاویں تو اس میں آپ کا کیا حرج ہے؟ اس
طرح ہر ایک بات کا موقع آپ کو مل جائے گا دنیا کے کام تو یونہی چلے چلتے ہیں اور کبھی ختم نہیں ہوتے۔
کار دنیا کیسے تمام نہ کرد
هرچه گیرید مختصر گیرید
بہت لوگ ہمارے پاس آئے اور جلد رخصت ہونے لگے ۔ ہم نے ان کو منع کیا مگر وہ چلے گئے ۔
آخر کار پیچھے سے انہوں نے خط روانہ کئے کہ ہم نے گھر پہنچ کر بنایا تو کچھ نہیں اگر ٹھہر جاتے تو اچھا ہوتا
اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہمارا جلدی آنا ایک شیطانی وسوسہ تھا۔
ه
یہ مرحلہ اس لئے قابلِ طے ہے کہ آنحضرت نے مسیح موعود کی صحبت میں رہنے کی تاکید بڑی تاکید فرمائی ہے کہ جب نمی ختم ہونے
دنیا
پر ہوگی تو اس اُمت میں سے مسیح موعود پیدا ہوگا ۔ لوگوں کو چاہیے کہ اس کے پاس پہنچیں خواہ ان کو
برف پر چل کر جانا پڑے۔ اس لیے صحبت میں رہنا ضروری ہے کیونکہ یہ سلسلہ آسمانی ہے۔ پاس
رہنے سے باتیں جو ہوں گی ان کو سنے گا جو کوئی نشان ظاہر ہوا سے سوچے گا۔ آگے ہی زندگی کا کون سا
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳
اعتبار تھا مگر اب تو جب سے یہ سلسلہ طاعون کا شروع ہوا ہے کوئی اعتبار مطلق نہیں رہا۔ آپ نفس پر
جبر کر کے ٹھہریئے اور جو شبہ و خیال پیدا ہو وہ سناتے رہیے ۔ ان پڑھ اور اُمی لوگ جو آتے ہیں ان کی
باتیں اور شبہات کا سننا بھی ہمارا فرض ہے۔ اس لیے آپ بھی اپنے شبہات ضرور سنائیے ۔ یہ ہم نہیں
کہتے کہ ہدایت ہو یا نہ ہو ہدایت تو امر ربی ہے۔ کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔
یہ بات سمجھنے والی ہے کہ ہر ایک مسلمان کیوں مسلمان کہلاتا ہے؟ مسلمان
مسلمان کون ہے؟ وہی ہے جو کہا ہے کہ اسلام برحق ہے۔ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم بی رت
ہیں قرآن کتاب آسمانی ہے۔ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں ان سے باہر
نہ جاؤں گا ۔ نہ عقیدہ میں نہ عبادت میں نہ عملدرآمد میں ۔ میری ہر ایک بات اور عمل اس کے
اندر اندر ہی ہوگا ۔
گدی نشین اور اب اس کے مقابل پر آپ انصاف سے دیکھیں کہ آج کل گری تین اور بدعات والے اس ہدایت کے موافق کیا کچھ کرتے ہیں۔ اگر وہ خدا کی ت
کتاب پر عمل نہیں کرتے تو قیامت کو اس کا جواب کیا ہوگا کہ تم نے میری کتاب پر عمل نہ کیا۔ اس
وقت طواف قبر ، کنجریوں کے جلسے اور مختلف طریقہ ذکر کے جن میں سے ایک اڑہ کا ذکر بھی ہے ہوتے
ہیں۔ لیکن ہمارا سوال ہے کہ کیا خدا بھول گیا تھا کہ اس نے یہ تمام باتیں کتاب میں نہ لکھ دیں اور نہ
رسول کو بتلائیں ۔ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت جانتا ہے اسے ماننا پڑے گا کہ اللہ اور اس
کے رسول کے فرمودہ کے باہر نہ جانا چاہیے۔
کتاب اللہ کے برخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب بدعت ہے اور سب بدعت فی النار ہے۔
اسلام اس بات کا نام ہے کہ بجز اس قانون کے جو مقرر ہے اِدھر اُدھر بالکل نہ جاوے۔ کسی کا کیا حق
ہے کہ بار بار ایک شریعت بناوے ۔
بعض پیر زادے چوڑیاں پہنتے ہیں ۔ مہندی لگاتے ہیں ۔ لال کپڑے ہمیشہ رکھتے ہیں ۔ سدا
سہاگن ان کا نام ہوتا ہے۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو مرد تھے۔ اس کو مرد
سے عورت بننے کی کیا ضرورت پڑی ؟
جلد چهارم
ہمارا رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کتاب قرآن کے سوا اور طریق سنت کے سوا
نہیں ۔ کس شے نے ان کو جرات دی ہے کہ اپنی طرف سے وہ ایسی باتیں گھڑ لیں ۔ بجائے قرآن کے
کافیاں پڑھتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل قرآن سے کھٹا ہوا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
کہ جو میری کتاب پر چلنے والا ہو وہ ظلمت سے نور کی طرف آوے گا اور کتاب پر اگر نہیں چلتا تو
شیطان اس کے ساتھ ہوگا ۔
مگر جو خدا کے بندے ہوتے ہیں ان میں خوشبو اور برکت ہوتی بندگان خدا کی علامت ہے فریب اور مکر ے ان کو کوئی غرض نہیں ہوتی ۔ جیسے آفتاب اسے
۔
چمکتا ہوا نظر آتا ہے ایسے ہی دور سے ان کی چمک دکھائی دیتی ہے اور دنیا میں اصل چمک انہی کی
ہے۔ یہ آفتاب اور قمر وغیرہ تو صرف نمونہ ہیں۔ ان کی چمک دائمی نہیں ہے کیونکہ یہ غروب ہو جاتے
ہیں لیکن وہ غروب نہیں ہوتے ۔ جس کو خدا اور رسول کی محبت کا شوق ہے اور ان کے خلاف کو پسند نہیں
کرتا اور عفونت اور بد بو کو محسوس کرنے کا اس میں مادہ ہو وہ فوراً آ جائے گا کہ یہ طریق اسلام سے
بہت بعید ہے۔ مثلِ یہود کے خدا نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔ بلعم کی طرح اب مکر و فریب کے سوا ان کے
پاس کچھ نہیں رہا۔ صفائی والا انسان جلد دیکھ لیتا ہے کہ یہ جسم اس حقیقی روح سے خالی ہے ۔
انسان توجہ کرے تو اسے پتا لگتا ہے کہ جو لوگ صم بكم
دام
وو
سجادہ نشینوں کے پیرو سوچیں ہوکر سجادہ نشینوں کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہیں اور عرسوں
وغیرہ میں شریک ہو جاتے ہیں ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ وہ کون سی روشنی ہے جو کہ خانہ کعبہ سے شروع ہیں ان یہ کعبہ سے
ہوئی تھی اور تمام دنیا میں پھیلی تھی اور انہوں نے اس میں سے کس قدر حصہ لیا ہے۔ ان کو ہرگز وہ نور
نہیں ملتا جو آنحضرت مکہ سے لائے اور اس سے گل دنیا کو فتح کیا۔ آج اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پیدا ہوں تو ان لوگوں کو جو امت کا دعوی کرتے ہیں کبھی شناخت بھی نہ کر سکیں ۔ کون سا طریقہ آپ کا
ان لوگوں نے رکھا ہے۔
شریعت تو اسی بات کا نام ہے کہ جو کچھ آنحضرت نے دیا ہے اسے لے لے اور جس بات سے
منع کیا ہے اس سے ہٹے ۔ اب اس وقت قبروں کا طواف کرتے ہیں ان کو مسجد بنایا ہوا ہے۔ عرس
وغیرہ ایسے جلسے نہ منہاج نبوت ہے نہ طریق سنت ہے۔ اگر منع کرو تو غیظ و غضب میں آتے ہیں اور
دشمن بن جاتے ہیں۔ چونکہ یہ آخری زمانہ ہے ایسا ہی ہونا چاہیے تھا لیکن اسی زمانہ کے فسادوں کے
لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس زمانہ میں اکیلا رہنا اور اکیلا مر جانا یا درختوں
پنجہ مار کر مر جانا ایسی صحبتوں سے اچھا ہے۔ ہے۔ ہم د دیکھتے ہیں کہ سب چیزیں پوری ہو رہی ہیں
انسان دوسرے کے سمجھائے کچھ نہیں سمجھ سکتا۔ دل میں کسی بات کا بٹھا دینا یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ خدا جب کسی سے نیکی کرتا ہے تو اسے سمجھ عطا کرتا ہے۔ اس کے دل میں
فراست پیدا ہو جاتی ہے اور دل ہی معیار ہوتا ہے مگر محجوب دل کام نہیں آتا۔ یہ کام ہمیشہ پاک دل
سے نکلتا ہے۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى (بنی اسراءیل: ۷۳) ان باتوں
کے لئے دعا کرنی چاہیے۔
سے
خدا کے فضل کے سوا تبدیلی
نیک اعمال کے لئے صحبت صادقین کی ضرورت ہے نہیں ہوتی اعمال نیک کے
واسطے صحبت صادقین کا نصیب ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ خدا کی سنت ہے ورنہ اگر چاہتا تو آسمان
سے قرآن شریف یونہی بھیج دیتا اور کوئی رسول نہ آتا ۔ مگر انسان کو عمل درآمد کے لئے نمونہ کی ضرورت
ہے۔ پس اگر وہ نمونہ نہ بھیجتا رہتا تو حق مشتبہ ہو جاتا۔
اب اس وقت علماء مخالف ہیں ۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ صرف یہی کہ میں بار بار مخالفت کی وجہ کہتا ہوں کہ یہ تمہارے عقیدہ وغیرہ سب خلاف اسلام ہیں۔ اس میں میرا
کیا گناہ ہے؟ مجھے تو خدا نے مامور کیا ہے اور بتلایا ہے کہ ان غلطیوں کو نکال دیا جاوے اور
منہاج نبوت کو قائم کیا جاوے ۔ اب یہ لوگ میرے مقابلہ پر قصہ کہانیاں پیش کرتے ہیں ۔
حالانکہ مجھے خود ہر ایک امر بذریعہ وحی والہام کے بتلایا جاتا ہے۔ ان کے کہنے سے میں اسے
کیسے چھوڑ دوں؟ ان کا عقیدہ ہے کہ جب مسیح آوے گا تو جس قدر غلطیاں ہوں گی ان کو نکال
دے گا اگر اس نے سب کچھ انہی کا قبول کرنا ہے اور اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا تو بتلاؤ کہ پھر
اس کا کام کیا ہوگا ؟
آنحضرت کے وقت میں بھی یہی طریق ایسے لوگوں کا تھا کہ دور سے بیٹھے شور مچاتے اور پاس
آ کر نہ دیکھتے ۔ ابو جہل نے مخالفت تو سالہا سال کی مگر پیغمبر خدا کی صحبت میں ایک دن بھی نہ بیٹھا حتی کہ
مر گیا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے وَلا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسرآءيل: ۳۷) اب
ان سے پوچھا جاوے کہ بلا تحقیق کے کیوں فتوے لگاتے ہو؟
یہ خود کہتے تھے کہ صدی کے سر پر آنے والا ہے۔ علامات ظہور مہدی ومسیح کا پورا ہونا پھر انہی کی کتابوں میں لکھا ہوا تھا کہ کسوف خسوف
ہوگا ، طاعون پڑے گی ، حج بند ہوگا ، ایک ستارہ جو مسیح کے وقت نکلا تھا نکل چکا ہے، اونٹوں کی
سواری بے کار ہو گئی ہے۔ اسی طرح سب علامتیں پوری ہو گئی ہیں مگر ان لوگوں کا یہ کہنا کہ ابھی مسیح
نہیں آیا یہ معنی رکھتا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آنحضرت کی کوئی پیشگوئی پوری نہ ہو۔ یہ سب
اندرونی نشان ہیں ۔ اب بیرونی دیکھئے کہ صلیب کا غلبہ کس قدر ہے۔ نصاری نے تردید اسلام میں
کیا کیا کوشش کی ہیں اور خود اندرونی طور پر تقویٰ، زہد، ریاضت میں فرق آگیا ہے۔ برائے نام
مسلمان ہیں ۔ جھوٹی گواہیاں دیتے ہیں۔ خیانتیں کرتے ہیں ۔ قرضہ لے کر دبا لیتے ہیں۔ اگر خدا
کو یہ منظور ہوتا کہ اسلام ہلاک ہو جاوے اور اندرونی اور بیرونی بلائیں اسے کھا جاویں تو وہ کسی کو
پیدا نہ کرتا ۔ اس کا وعدہ نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) کا کہاں گیا ؟ اول تو تاڑ
تار مجدد آئے مگر جب مسلمانوں کی حالت تنزل میں ہوئی بداطواری ترقی کرتی جاتی ہے سعادت کا
مادہ ان میں نہ رہا اور اسلام غرق ہونے لگا تو خدا نے ہاتھ اُٹھا لیا ؟ جب کہو تو یہی جواب ہے کہ
حدیثوں میں لکھا ہے ۳۰ دجال آئیں گے ۔ یہ بھی ایک دجال ہے۔ او کمبختو ! تمہاری قسمت میں
دجال ہی لکھے ہیں؟ غرض یہ باتیں غور کے قابل ہیں مگر دل کے کھولنے کی کنجی خدا کے ہاتھ میں