۵؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بناتے ہیں خصوصاً سکھ لوگ ۔ مگر ہماری شریعت کیا پاک ہے کہ جس جگہ سے کسی قسم کی بدی کا احتمال
بھی تھا اس سے بھی منع کر دیا۔ بھلا یہ باتیں کسی اور میں کہاں پائی جاتی ہیں ۔ لے کے
۱۵ مارچ ۱۹۰۳ء ( در بار شام)
حضرت اقدس نے فارسی میں فرمایا لہذا اس کا ترجمہ لکھا جاتا ہے۔
دوستوں کی جدائی پر غمگین ہونا فرمایا۔خدا تعال سے نے یہ بات میرے دل میں ڈالی ہے اور میری فطرت میں رکھ دی ہے کہ جب کوئی دوست
مجھ سے الگ ہونے لگتا ہے مجھے سخت قلق اور درد محسوس ہوتا ہے میں خیال کرتا ہوں کہ خدا جانے زندگی کا
بھروسہ نہیں۔ پھر ملاقات نصیب ہوگی یا نہیں۔ پھر میرے دل میں خیال آجاتا ہے کہ دوسروں کے بھی تو حقوق
ل البدر میں ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی کہ خواب میں میں نے اپنی مونچھوں کو کترے ہوئے دیکھا ہے۔
فرمایا کہ لبوں کے کترنے سے مراد انکساری اور تواضع ہے زیادہ لب رکھنا تکبر کی علامت ہے جیسے انگریز اور سکھ وغیرہ
رکھتے ہیں پیغمبر خدا نے اسی لیے اس سے منع کیا ہے کہ تکبر نہ رہے اسلام تو تو اضع سکھاتا ہے جو خواب میں دیکھے تو اس
میں فروتنی بڑھ جاوے گی۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۰ )
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۲
سے (البدر سے ) ایک خادم نے حضرت اقدس سے رخصت طلب کی۔ ان کا وطن یہاں سے دور دراز تھا اور ایک
عرصہ سے آکر حضرت کے قدموں میں موجود تھے ان کے رخصت طلب کرنے پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
انسان کی فطرت میں یہ بات ہوتی ہے اور میری فطرت میں بھی ہے کہ جب کوئی دوست جدا ہونے لگتا ہے تو دل
میرا غمگین ہوتا ہے کیونکہ خدا جانے پھر ملاقات ہو یا نہ ہو اس عالم کی یہی وضع پڑی ہے خواہ کوئی ایک سوسال زندہ
رہے آخر پھر جدائی ہے مگر مجھے یہ امر پسند ہے کہ عیدالاضحی نزدیک ہے وہ کر کے آپ جاویں جب تک سفر کی تیاری
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه (۶۰)
کرتے رہیں ۔ باقی مشکلات کا خدا حافظ ہے۔“
ہیں۔ بیوی ہے، بچے ہیں اور اور شتہ دار ہیں۔ مگر تا ہم جو چند روز بھی ہمارے پاس رہتا ہے اس کے جدا ہونے
سے ہماری طبیعت کو صدمہ ضرور ہوتا ہے ہم بچے تھے اب بڑھاپے تک پہنچ گئے ہیں ہم نے تجربہ کر کے
دیکھا ہے کہ انسان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں بجز اس کے کہ انسان خدا کے ساتھ تعلق پیدا کر لے۔
ساری عقدہ کشائیاں دعا سے ہو جاتی ہیں۔ ہمارے ہاتھ میں بھی اگر کسی کی خیر خواہی
دعا اور تو گل ہے تو کیا ہے۔ صرف ایک دعا کا آلہ ہی ہے جو خدا نے ہمیں دیا ہے کیا دوست
کے لیے اور کیا دشمن کے لیے ہم سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ نہیں کر سکتے ۔ ہمارے بس میں ایک ذرہ بھر
بھی نہیں ہے۔ مگر جو خدا ہمیں اپنے فضل سے عطا کر دے۔
انسان کو مشکلات کے وقت اگر چہ اضطراب تو ہوتا ہے مگر چاہیے کہ تو کل کو کبھی بھی ہاتھ سے نہ
دے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بدر کے موقع پر سخت اضطراب ہوا تھا۔ چنانچہ عرض کرتے
تھے کہ يَارَبِّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا -
مگر آپ کا اضطراب فقط بشری تقاضا سے تھا کیونکہ دوسری طرف تو کل کو آپ نے ہرگز ہاتھ سے
نہیں جانے دیا تھا آسمان کی طرف نظر تھی اور یقین تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ یاس کو
قریب نہیں آنے دیا تھا ایسے اضطرابوں کا آنا تو انسانی اخلاق اور مدارج کی تکمیل کے واسطے ضروری
ہے مگر انسان کو چاہیے کہ یاس کو پاس نہ آنے دے کیونکہ یاس تو کفار کی صفت ہے۔ انسان کو طرح طرح
ل البدر میں ہے۔
خدا کے بندے مایویں اور ضائع نہیں ہوتے اگرچہ انسان کو بشریت کے تقاضا سے اضطراب ہوتا ہے وہ خاصہ بشریت ہے اور سب انبیاء بھی اس میں
شریک ہیں جیسے کہ جنگ بدر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اضطراب ہوا تھا۔ عام لوگوں میں اور انبیاؤں میں یہ فرق
ہے کہ عام لوگوں کی طرح انبیاؤں کے اضطراب میں یاس کبھی نہیں ہوتی ۔ ان کو اس امر پر پورا یقین ہوتا ہے کہ خدا
ضائع کبھی نہ کرے گا۔ میرا یہ حال ہے کہ اگر مجھے جلتی آگ میں بھی ڈالا جاوے تو بھی یہی خیال ہوتا ہے کہ ضائع نہ
ہوں گا۔ اضطراب تو ہو گا کہ آگ ہے اس سے انسان جل جاتا ہے مگر امید ہوتی ہے کہ ابھی آواز آوے گی پنار کونی
بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ لیکن دوسرے لوگوں کے اضطراب میں پاس ہوتا ہے۔ خدا پر ان کو توقع نہیں ہوتی اور یہ
گفر ہے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۱ )
کے خیالات اضطراب کا وسوسہ ڈالتے ہیں مگر ایمان ان وساوس کو دور کر دیتا ہے بشریت اضطراب
خریدتی ہے اور ایمان اس کو دفع کرتا ہے۔
دیکھو! ایمان جیسی کوئی چیز نہیں ۔ ایمان سے عرفان کا پھل پیدا ایمان و عرفان کی حقیقت ہوتا ہے۔ ایمان و مجاہدہ اور کوشکو چاہتا ہے اور عرفان خدا تعالی
کی موہبت اور انعام ہوتا ہے عرفان سے مراد کشوف اور الہامات جو ہر قسم کی شیطانی آمیزش اور
ظلمت کی ملونی سے مبرا ہوں اور نور اور خدا کی طرف سے ایک شوکت کے ساتھ ہوں وہ مراد ہیں۔
اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی طرف سے موہبت اور انعام ہوتا ہے۔ یہ چیز کچھ کسی چیز نہیں مگر
ایمان کسی چیز ہوتا ہے اسی واسطے اوامر ہیں کہ یہ کرو۔ غرض ہزاروں احکام ہیں اور ہزاروں نواہی
ہیں ۔ ان پر پوری طرح سے کار بند ہونا ایمان ہے۔
غرض ایمان ایک خدمت ہے جو ہم بجالاتے ہیں اور عرفان اس پر ایک انعام اور موہبت ہے۔
انسان کو چاہیے کہ خدمت کئے جاوے۔ آگے انعام دینا خدا کا کام ہے یہ مومن کی شان سے بعید ہونا
چاہیے کہ وہ اس انعام کے واسطے خدمت کرے۔
مکاشفات اور الہامات کے ابواب کے کھلنے کے واسطے جلدی نہ خدا کی محبت میں محو ہو جاؤ کرنی چاہیے اگر تمام عمر بھی کشوف اور الہامات نہ ہوں تو گھبرانا
نہ چاہیے اگر یہ معلوم کر لو کہ تم میں ایک عاشق صادق کی سی محبت ہے جس طرح وہ اس کے ہجر میں اس
کے فراق میں بھوکا مرتا ہے پیاس سہتا ہے نہ کھانے کا ہوش ہے نہ پانی کی پروا، نہ اپنے تن بدن کی
کچھ خبر ۔ اسی طرح تم بھی خدا کی محبت میں ایسے محو ہو جاؤ کہ تمہارا وجود ہی درمیان سے گم ہو جاوے۔
پھر اگر ایسے تعلق میں انسان مر بھی جاوے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے۔ ہمیں تو ذاتی محبت سے کام ہے
نہ کشوف سے غرض نہ الہام کی پروا ۔ دیکھو ! جس طرح ایک شرابی شراب کے جام کے جام پیتا ہے اور
لذت اٹھاتا ہے اسی طرح تم اس کی ذاتی محبت کے جام بھر بھر پیو۔ جس طرح وہ دریا نوش ہوتا ہے
اسی طرح تم بھی کبھی سیر نہ ہونے والے بنو ۔ جب تک انسان اس امر کو محسوس نہ کر لے کہ میں محبت
کے ایسے درجہ کو پہنچ گیا ہوں کہ اب عاشق کہلا سکوں تب تک پیچھے ہر گز نہ ہٹے ۔ قدم آگے ہی آگے
رکھتا جاوے اور اُس س جام جام کو کومنہ کو منہ منہ سے سے نہ ہٹائے۔ ۔ا۔ اپنے آپ کو اس کے لیے بے قرار را رو و شیدا شید اوم و مضطرب
بنالو۔ اگر اس درجہ تک نہیں پہنچے تو کوڑی کے کام کے نہیں ۔ ایسی محبت ہو کہ خدا کی محبت کے مقابل
پر کسی چیز کی پرواہ ہو نہ کسی قسم کی طمع کے مطیع بنو اور نہ کسی قسم کے خوف کا تمہیں خوف کے ہو چنانچہ
کسی کا شعر ہے کہ
ه
آن کس که تر ا شناخت جان را چه را شناخت جان را چه گند فرزند و عیال و خانمان را چه
دیوانه کنی هر دو جهانش بخشی
گند
دیوانہ تو ہر دو جهان را چه گند
میں تو اگر اپنے فرزندوں کا ذکر کرتا ہوں تو نہ اپنی طرف سے بلکہ مجھے تو مجبوراً کرنا پڑتا ہے۔ کیا
کروں اگر اس کے انعامات کا ذکر نہ کروں تو گنہ گار ٹھہروں ۔ چنانچہ ہر لڑکے کی پہلے اُسی نے خود اپنی
طرف سے بشارت دی۔ اب میں کیا کروں ۔ غرض انسان کا اصل مدعا صرف یہی چاہیے کہ کسی طرح
خدا کی رضا مل جاوے۔
نه شبم نه شب پرستم که حدیث خواب گویم ہے
مدار نجات مدار نجات صرف یہی امر ہے کہ سچا تقوی اور خدا کی خوشنودی اور خالق کی عبادت
ل البدر سے۔ پس تعلق محبت ا یہ تعلق محبت ایک چیز ہے ؟ ہے جو کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ ہماری جماعت میں زیادہ ہو جب تک انسان
محسوس نہ کرے کہ وہ محبت جس کا نام عشق ہے اس نے اسے بے قرار کر دیا ہے تب تک اس نے کچھ نہیں پایا۔ ہزارہا
کشوف وغیرہ ہوں کچھ شے نہیں ہیں ۔ ہم تو ایک دمڑی کو نہیں خریدتے کیا عمدہ کہا ہے ۔
آن کس که که تر اشناخت جان را چه چه گنا گند
به کند
فرزند و عیال و خانمان را چه
میں جو کبھی فرزندوں کا ذکر کیا کرتا ہوں یہ اس لیے ہوتا ہے کہ اتفاقی طور پر ان کا ذکر پیشگوئیوں میں آ گیا ہوا ہے ورنہ
مجھے اس بات کی کچھ آرزو اور ہوس نہیں ہوتی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۶۱ )
البدر میں اس کا پہلا مصرعہ بھی لکھا ہے۔
من ذره از آفتابم هم از آفتاب گویم نہ شبم نه شب پرستم که حدیث خواب گویم
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۱ )
کا حق ادا کیا جاوے۔ الہامات و مکاشفات کی خواہش کرنا کمزوری ہے۔ مرنے کے وقت جو چیز انسان
کو لذت دہ ہوگی وہ صرف خدا تعالیٰ کی محبت اور اس سے صفائی معاملہ اور آگے بھیجے ہوئے اعمال ہوں
گے جو ایمان صادق اور ذاتی محبت سے صادر ہوئے ہوئے ہوں گے مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ۔
اصل میں جو عاشق ہوتا ہے آخر کار ترقی کرتے کرتے وہ معشوق بن جاتا ہے کیونکہ جب کوئی
کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کی توجہ بھی اس کی طرف پھرتی ہے اور آخر کا ر ہوتے ہوتے کشش سے وہ
اس سے محبت کرنے لگتا ہے اور عاشق معشوق کا معشوق بن جاتا ہے۔ جب جسمانی اور مجازی عشق و محبت
کا یہ حال ہے کہ ایک معشوق اپنے عاشق کا عاشق بن جاتا ہے تو کیا روحانی رنگ میں جو اس سے زیادہ
کامل ہے ایسا ممکن نہیں کہ جو خدا سے محبت کرنے والا ہو آخر کار خدا اس سے محبت کرنے لگے اور وہ خدا
کا محبوب بن جاوے۔ مجازی معشوقوں میں تو ممکن ہے کہ معشوق کو اپنے عاشق کی محبت کا پتا نہ لگے
مگر وہ خدا تعالیٰ علیم بذات الصدور ہے اس سے انسان مظہر کرامات الہی اور مور دعنایات ایزدی
ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی چادر میں مخفی ہو جاتا ہے۔ ان مکاشفات اور رویا اور الہامات کی طرف سے
توجہ پھیر لو اور ان امور کی طرف تم خود بخود جرات کر کے درخواست نہ کرو ایسا نہ ہو کہ جلد بازی کرنے
والے ٹھہر و۔ اکثر لوگ میرے پاس آتے ہیں کہ ہمیں کوئی ایسا ورد وظیفہ بتا دو کہ جس سے ہمیں
الہامات اور مکاشفات ہونے شروع ہو جاویں مگر میں ان کو کہتا ہوں کہ ایسا کرنے سے انسان مشرک
بن جاتا ہے شرک یہی نہیں کہ بتوں کی پوجا کی جاوے بلکہ سخت شرک اور بڑا مشکل مرحلہ تو نفس کے بت
کو توڑنا ہوتا ہے۔ تم ذاتی محبت خرید و اور اپنے اندروہ قلق وہ سوزش وہ گداز وہ رفت پیدا کرو جو ایک
عاشق صادق کے اندر ہوتی ہے۔ دیکھو! کمزور ایمان جو طمع یا خوف کے سہارا پر کھڑا ہو وہ کام نہیں آتا۔ کے سہار پر ہوہ
بہشت کی طمع یا دوزخ کا خوف وغیرہ امور پر اپنے ایمان کا تکیہ نہ لگاؤ ۔ بھلا کبھی کسی نے کوئی عاشق
دیکھا ہے کہ وہ معشوق سے کہتا ہو کہ میں تو تجھ پر اس واسطے عاشق ہوں کہ تو مجھے اتنا روپیہ یا فلاں شے
دے دے، ہر گز نہیں ۔ دیکھو ! ایسی طبعی محبت پیدا کر لو جیسے ایک ماں کو اپنے بچہ سے ہوتی ہے۔ ماں کو
نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیوں بچہ سے محبت کرتی ہے۔ اس میں ایک طبعی کشش اور ذاتی محبت ہوتی ہے۔
دیکھو! اگر کسی ماں کا بچہ گم ہو جاوے اور رات کا وقت ہو تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔ جوں جوں کم ہو اور را
رات زیادہ ہوگی اور اندھیرا بڑھتا جاوے گا اس کی حالت دگرگوں ہوتی جاوے گی گویا زندہ ہی مرگئی
ہے مگر جب اچانک اسے اس کا فرزند مل جاوے تو اس کی وہ حالت کیسی ہوتی ہے۔ ذرا مقابلہ کر کے تو
دیکھو، پس صرف ایسی محبت ذاتی اور ایمان کامل سے ہی انسان دارالامان میں پہنچ سکتا ہے۔ سارے
رسول خدا تعالیٰ کو اس لیے پیارے نہ تھے کہ ان کو الہامات ہوتے ہیں ان کے واسطے مکاشفات کے
دروازے کھولے گئے ہیں، نہیں بلکہ ان کی ذاتی محبت کی وجہ سے وہ ترقی کرتے کرتے خدا کے
معشوق اور محبوب بن گئے تھے۔ اسی واسطے کہتے ہیں کہ نبی کی نبوت سے اس کی ولایت افضل ہے۔
اسی لیے ہم نے اپنی جماعت کو بار ہا تاکید کی ہے کہ تم کسی چیز کی بھی ہوس نہ رکھو۔ پاک دل اور
بے طمع ہو کر خدا کی محبت ذاتی میں ترقی کرو۔ جب تک ذاتی محبت نہیں تب تک کچھ بھی نہیں ۔ مگر جو کہتے
ہیں کہ ہم کو خدا سے ذاتی محبت ہے اور اس کے نشان ان میں نہیں پائے جاتے یہ ان کا دعویٰ غلط ہے۔
کیا وجہ ہے کہ ایک مجازی عاشق میں تو عشق کے آثار اور نشانات کھلے کھلے پائے جائیں بلکہ کہتے ہیں
کہ عشق چھپائے سے چھپ نہیں سکتا تو کیا وجہ کہ روحانی عشق پوشیدہ رہ جائے۔ اس کے کچھ نشان ظاہر
نہ ہوں ۔ دھوکا کھاتے ہیں ایسے لوگ ، ان میں محبت ہی نہیں ہوتی ۔
اسی واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ یعنی
صحبت صادقین اختیار کرو صادق لوگوں کے ساتھ معیت اختیار کرو۔ ان کی صحبت میں
مدتہائے دراز تک رہو۔ کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی شخص چند روز ان کے پاس رہ جاوے اور ان ایام میں
حکمت الہی سے کوئی ایسا امر واقع نہ ہو کیونکہ ان لوگوں کے اپنے اختیار میں تو نہیں کہ جب چاہیں کوئی
نشان دکھاویں۔ اسی واسطے ضروری ہے کہ ان کی صحبت میں لمبے عرصہ اور دراز مدت گذر جاوے بلکہ
نشان دکھانا تو در کنار یہ لوگ تو اپنے خدا کے ساتھ کے تعلقات کا اظہار بھی گناہ جانتے ہیں۔ لکھا ہے کہ
اگر کوئی ولی خلوت میں اپنے خدا کے ساتھ خاص حالت اور تعلق کے جوش میں ہو اور اس پر وہ حالت
طاری ہو تو ایسے وقت میں اگر کوئی شخص اس کے اس حال سے آگاہ ہو جائے تو وہ ولی شخص ایسا شرمندہ
اور پسینہ پسینہ ہو جاتا ہے جیسے کوئی زانی عین زنا کی حالت میں پکڑا جاوے کیونکہ یہ لوگ اپنے راز کو
پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں ۔ چونکہ طبعاً ایسا معاملہ تھا خدا نے اسی واسطے کہا كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کفار نے
جو یہ کہا تھا کہ مَالِ هُذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ الفرقان: ۸) تو انہوں نے
بھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حالت دیکھ کر ہی یہ کلمہ منہ سے نکالا تھا کہ کیا ہے جی! یہ تو
ہمارے جیسا آدمی ہی ہے۔ کھاتا پیتا بازاروں میں پھرتا ہے اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ ان کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا فیض نہ تھا کہ ان کو کوئی رسالت کا امر نظر آتا وہ معذور تھے انہوں نے جو
دیکھا تھا اسی کے مطابق رائے زنی کر دی ۔ پس اس واسطے ضروری ہے کہ مامور من اللہ کی صحبت میں
دیر تک رہا جاوے۔ ممکن ہے کہ کوئی جس نے نشان کوئی نہ دیکھا ہو کہہ دے کہ اجی ہماری طرح نماز
روزہ کرتا ہے اور کیا ہے۔ دیکھو ! حج کے واسطے جانا خلوص اور محبت سے آسان ہے مگر واپسی ایسی حالت
میں مشکل۔ بہت ہیں جو وہاں سے نامراد اور سخت دل ہو کر آتے ہیں اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ وہاں کی
حقیقت ان کو نہیں ملتی ۔ قشر کو دیکھ کر رائے زنی کرنے لگ جاتے ہیں وہاں کے فیوض سے محروم ہوتے
ہیں اپنی بدکاریوں کی وجہ سے اور پھر الزام دوسروں پر دھرتے ہیں۔ اس واسطے ضروری ہے کہ مامور
کی خدمت میں صدق اور استقلال سے کچھ عرصہ رہا جاوے تا کہ اس کے اندرونی حالات سے بھی
آگاہی ہو اور صدق پورے طور پر نورانی ہو جاوے۔
ہندوؤں کا ذکر چل پڑا۔ فرمایا کہ
لو
سناتن دھرم یہ جو میں نے ایک اور رسالہ لکھا ہے اس کا نام سناتن دھرم ہی رکھا ہے یہ لوگ
اسلام کے بہت ہی قریب ہیں ۔ اگر زوائد کو چھوڑ دیں۔ بلکہ میں نے ان سے سنا ہے اور پڑھا بھی
ہے کہ جب یہ جو گی ہو کر خدا کے بہت قریب ہو جاتے ہیں تو اس وقت بہت پرستی کو حرام جانتے ہیں ۔ جوگی
ابتدا میں صرف تمثیلی طور پر بت پرستی انہوں نے غلطی سے رکھ لی لیکن اعلیٰ مراتب پر پہنچ کر اسے اس
لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ قریب ہو کر پھر بعید نہ ہوں اور اس حالت میں جو مرتا ہے اسے جلاتے بھی نہیں
بلکہ دفن کرتے ہیں ۔
ل الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۷ امارچ ۱۹۰۳ صفحه ۲ تا ۴ ۶۱۹۰۳