۶ ؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کلمة الله
کلمۃ اللہ پر فرمایا کہ
جلد چهارم
وجودیوں کی طرف تو ہم نہیں جاتے مگر جب تک کلمۃ اللہ نہ کہا جاوے تو بات بھی نہیں
بنتی ۔ یہ علم بہت گہرا ہے۔ جو شھے خدا سے نکلی ہے اس پر رنگ تو خدا کا ہے مگر یہ لوگ اسے خدا سے
الگ خیال نہیں کرتے ۔ فیض کے یہ معنے ہیں کہ ہدایت ہو۔ لے
۱۶ مارچ ۱۹۰۳ء
جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کے بعد چند ایک گردو نواح کے
بلاؤں سے بچنے کا طریق آدمیوں نے بیعت کی۔ بیعت کے بعد حضرت اقدس کے
ہو گئے اور آپ نے ان کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ
اقدس کھڑے
جب آدمی تو بہ کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے پہلے گناہ بخش دیتا ہے۔ کے قرآن میں اس کا وعدہ ہے
ہر طرح کے دکھ انسان کو دنیا میں ملتے ہیں۔ مگر جب خدا کا فضل ہوتا ہے تو ان سب بلاؤں سے انسان بچتا
ہے۔ اس لیے تم لوگ اگر اپنے وعدہ کے موافق قائم رہو گے تو وہ تم کو ہر ایک بلا سے بچالے گا۔ نماز میں رہو۔
پکے رہو۔ جو مسلمان ہو کر نماز نہیں ادا کرتا ہے وہ بے ایمان ہے۔ اگر وہ نماز نہیں ادا کرتا تو بتلاؤ کہ ایک
ہندو میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ زمینداروں کا دستور ہے کہ ذرا ذرا سے عذر پر نماز چھوڑ دیتے ہیں۔
کپڑے ناپاک سے کا بہانہ کرتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے اگر کسی کے پاس کپڑے نہ ہوں تو اسی میں
نماز پڑھ لے اور جب دوسرا کپڑا مل جاوے تو اس کو بدل دے۔ اسی طرح اگر غسل کرنے کی ضرورت ہو
اور بیمار ہو وے تو تیم کرلے۔ خدا نے ہر ایک قسم کی آسانی کر دی ہے تا کہ قیامت میں کسی کو عذر نہ ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۱
الحکم سے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو طرح طرح کی ذلتوں اور خواریوں سے بچالیتا ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)
سے اس جگہ البدر میں جو لفظ ہے وہ ٹھیک پڑھا نہیں جاتا۔ الحکم میں یہ فقرہ واضح ہے جو یہ ہے۔
کپڑوں کے میلا ہونے کا عذر کر دیتے ہیں ۔ الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)

اب ہم مسلمانوں کو دیکھتے ہیں کہ شطرنج گنجفہ وغیرہ بیہودہ باتوں میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کو
یہ خیال تک نہیں آتا کہ اگر ہم ایک گھنٹہ نمازوں میں گزار دیں گے تو کیا حرج ہوگا؟ سچے آدمی کو خدا
مصیبت سے بچاتا ہے اگر پتھر بھی برسیں تو بھی اسے ضرور بچاوے گا۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو سچے اور
جھوٹے میں کیا فرق ہو سکتا ہے؟ لیکن یاد رکھو کہ صرف ٹکریں مارنے سے خدا راضی نہیں ہوتا۔ کیا
دنیا اور کیا دین میں جب تک پوری بات نہ ہو فائدہ نہیں ہوا کرتا۔ جیسے میں نے کئی بار بیان کیا ہے کہ
روٹی اور پانی جب تک سیر ہو کر نہ کھائے پیئے تو وہ کیسے بچ سکتا ہے؟ یہ موت طاعون کی جو اب آئی ہے
یہ اس وقت ملے گی کہ انسان قدم پورا ر کھے کے ادھورے قدم کو خدا پسند نہیں کرتا۔
جو بات طاقت سے باہر ہے وہ تو خدا معاف کر دے بدی کو خدا کے خوف سے چھوڑ دو گا۔ مگر جو طاقت کے اندر ہے اس سے مؤاخذہ
ہوگا جب انسان نیک بنتا ہے تو دائیں بائیں آگے پیچھے خدا کی رحمت اور فرشتے ہوتے ہیں سچا مومن
ولی کہلاتا ہے اور اس کی برکت اس کے گھر اور اس کے شہر میں ہوتی ہے۔ جو خدا کو ناراض کرتا ہے وہ
نجاست کھاتا ہے۔ اگر انسان بدی کو خدا کے خوف سے چھوڑ دے تو خدا اس کی جگہ نیک بدلہ اسے دیتا
ہے۔ مثلاً ایک چور اگر چوری کرتا ہے اور وہ چوری کو چھوڑ دیوے تو پھر خدا اس کی وجہ معاش حلال طور
سے کر دے گا ۔ اسی طرح زمینداروں میں پانی وغیرہ چرانے کا دستور ہوتا ہے اگر وہ چھوڑ دیویں تو
خدا ان کی کھیتی میں دوسری طرف سے برکت دے دے گا۔ ایک نیک متقی زمیندار کے واسطے
خدا تعالیٰ بادل کا ٹکڑا بھیج دیا کرتا ہے اور اس کے طفیل دوسرے کھیت بھی سیراب ہو جاتے ہیں خدا کو
اء الحکم سے ۔ ”دیکھو آج کل طاعون بڑی خوفناک پڑی ہوئی ہے جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اُس کو
بچالے گا۔ عذاب الہی سے بچنے کے لیے فقط زبانی اقرار ہی کافی نہیں اور نہ اُدھوری نمازیں کافی ہو سکتی ہیں ۔ بھلا
ایک شخص جس کو پیاس شدت کی لگی ہوئی ہو کیا ایک قطرہ پانی سے وہ اپنی پیاس بجھا سکتا ہے؟ یا سخت بھوک لگی ہوئی ہو
تو ایک ذرہ بھر اناج سے پیٹ بھر سکتا ہے؟ کبھی نہیں۔ اسی طرح پر کوئی شخص اُدھوری اور ناقص نمازوں سے اپنے
آپ کو پ اللہ تعالیٰ کے غضب سے نہیں بچا سکتا پس اپنی نمازوں کو درست کرو ہر ایک قسم کی شکایت گلہ، ، گلہ، غیبت ، جھوٹ ،
افترا، بد نظری وغیرہ سے اپنے تئیں بچائے رکھو۔“ الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۴)

چھوڑ کر بدی اور گند میں رہنا صرف خدا کی نافرمانی ہی نہیں ہے بلکہ اس میں خدا تعالیٰ پر ایمان میں
بھی شک ہوتا ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ چور جب چوری کرتا ہے تو ایمان اس میں نہیں ہوتا اور
زانی جب زنا کرتا ہے تو ایمان اس میں نہیں ہوتا۔
یا درکھو کہ وسوسہ جو بلا ارادہ دل میں پیدا ہوتے ہیں ان پر مواخذہ نہیں ہوتا جب یکی نیست انسان کسی
کام کی کرے تو اللہ تعالیٰ مؤاخذہ کرتا ہے اچھا آدمی وہی ہے جو دل کو ان باتوں سے ہٹا دے۔ ہر ایک
عضو کے گناہوں سے بچے۔ ہاتھ سے کوئی بدی کا کام نہ کرے۔ کان سے کوئی بری بات چغلی ، غیبت،
گلہ وغیرہ نہ سنے ۔ آنکھ سے محرمات پر نظر نہ ڈالے۔ پاؤں سے کسی گناہ کی جگہ چل کر نہ جاوے۔
بار بار میں کہتا ہوں کہ تم لوگ طاعون سے بے خوف نہ ہو اور یہ
شریروں کے لئے مہلت اس دور ختم نہ سمجھو کہ اب اس کا دورہ ختم ہو گیا ہے۔ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ
ہم کو کیوں نہیں آتی اور وہ بدی پر مصر ہیں ان کو وہ ضرور پکڑے گی۔ اس کا دستور ہے کہ اول دور دور
رہتی ہے۔ اب دیکھو کہ مکہ میں قحط بھی پڑا ، و با بھی آئی لیکن ابو جہل کا بال بھی با نکا نہ ہوا حالانکہ وہ
آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا سخت دشمن تھا۔ چودہ برس تک خدا نے اسے ایسا رکھا کہ سر درد تک
نہ ہوا۔ آخر وہاں ہی قتل ہوا جہاں پیغمبر خدا نے اس کا نشان بتایا تھا۔ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ سب کام
پردے سے کرتا ہے اگر وہ قہری بجلی ایک دن دکھا دے تو سب ہندو وغیرہ مسلمان ہو جاویں۔ تم میں
سے کوئی تکبر اور غرور سے یہ نہ کہے کہ مجھے طاعون نہیں آتی ۔ خدا تعالیٰ شریروں کو اس لیے مہلت دیتا
ہے کہ شاید باز آجاویں اور ہدایت ہو۔ لے
لے الحکم سے ۔ ”جو لوگ یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ اگر خدا ہے تو ہم کو ہمارے گناہوں کے بدلے کیوں عذاب نہیں دیتا اور نہیں
پکڑتا۔ وہ دلیری کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے کام آہستہ اور پوشیدہ ہوتے ہیں ۔ اگر وہ قہری تجلی کرے
تو یک لحظہ میں تباہ کر دے۔ دنیا میں بھی سارے کام تدریجی ہوتے ہیں اگر ایک شخص گڑیا ریوڑیاں تقسیم کرے تو
یکدم سب کو نہیں دے دیتا بلکہ ایک ایک کر کے ۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ کا حال ہے۔ پہلے وہ دُور دُور بلائیں بھیجتا ہے تا کہ
بعض سعید الفطرت لوگوں کو جو کسی شامت اعمال میں گرفتار ہو گئے ہیں تو بہ واستغفار کا موقع ملے وہ بچ جاتے ہیں اور
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴)
شریر پکڑے جاتے ہیں ۔“

آج تم لوگوں نے توبہ کی ہے۔ اگر سچے دل سے کی ہے تو بیعت کرنے والوں کو نصیحت پہلے سارے گناہ معاف ہو گئے اب اس وقت سے پھر
نیا حساب کتاب شروع ہوگا ۔ فرشتوں کو حکم ہوا ہے کہ تمہارے گذشتہ نامہ اعمال سب چاک کر دیویں
اور تم نے اب ایک نیا جنم لیا ہے۔ یا د رکھو کہ جیسے ایک آقا نے اپنے غلام کے بہت سے قصور معاف
کر دیئے ہوں اور اسے تاکید ہو کہ اب کرو گے تو سخت سزا ہو گی ۔ پھر اگر وہ کوئی قصور کرے تو اسے
سخت غصہ آتا ہے۔ ایسا ہی حال خدا کا ہے۔ خدا قہار ہے اگر اس کے بعد کوئی باز نہ آیا تو اس کا
غضب بھڑ کے گا۔ جیسے وہ ستار ہے ویسا ہی منتقم اور غیور بھی ہے قرآن کو بہت پڑھو۔ نمازوں کو ادا
کرو۔ عورتوں کو سمجھاؤ۔ بچوں کو نصیحت کرو۔ کوئی عمل اور بدعت ایسی نہ کرو جس سے خدا نا راض ہو۔
اگر ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ تم میں اور دوسرے لوگوں میں فرق کر کے دکھلا دے گا۔
( مجلس قبل از عشاء )
جس صاحب نے کل حضرت اقدس سے رخصت طلب کی تھی ان سے مخاطب ہو کر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
یہی مناسب ہے کہ عید کی نماز کے بعد روانہ ہوں کیونکہ پھر سخت گرمی کا موسم آنے والا ہے سفر
میں بہت تکلیف ہوگی میں نے جیسے آپ سے وعدہ کیا ہے دعا کرتا رہوں گا مجھے کسی امیر یا بادشاہ کا خطر
نہیں ہے۔ میرا کام دعا کرنا ہے۔
ہم سے رخصت ہونے والے احمدی دوست نے کہا کہ حضرت جب سے تو بہ کی انتہا نتا ہے میں آپ پر ایمان لایا ہوں۔ میں آج تیک فرق نہیں کرسکا کہ میری محبت
آپ سے زیادہ ہے یا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اور ایسے ہی نہیں معلوم کہ میں خدا سے زیادہ
پیار کرتا ہوں یا آپ سے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ فطرت انسانی ہے يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِہ یہی ہے۔ جب زر کو آگ میں ڈالتے ہیں تو آخر کار وہ

ایسا ہی ہو جاتا ہے کہ آگ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں رہتا اور اگر وہ آگ سے الگ ہو جاوے تو بھی
ایک مفید شے ضرور رہتا ہے۔ صرف اتنی بات ہوتی ہے کہ چرک اس میں نہیں رہتا۔ آگ اپنے رنگ
میں لاکر چرک اس سے دور کر دیتی ہے۔
تو بہ کی انتہا فنا ہے۔ جس کے معنے رجوع کے ہیں یعنی خدا تعالیٰ کے نزدیک ہونا۔ یہی آگ ہے
جس سے انسان صاف ہوتا ہے۔ جو شخص اس کے نزدیک قدم رکھنے سے ڈرتا ہے کہ کہیں آگ سے
جل نہ جاوے وہ ناقص ہے لیکن جو قدم آگے رکھتا ہے اور جیسے پروانہ آگ میں گر کر اپنے وجود کو جلاتا
ہے ویسے ہی وہ بھی گرتا ہے۔ وہ کامیاب ہوتا ہے۔ مجاہدات کی انتہا فنا ہی ہے۔
اس کے آگے جو لقا ہے وہ امر کسبی نہیں بلکہ وہبی ہے۔ اس کا روبار کا انتہا مرنا ہے اور
مقام لقا تخم ریزی ہے۔ اس کے بعد روئیدن یعنی پیدا کرنا وہ فعل خدا کا ہے۔ ایک دانہ
زمین میں جا کر جب بالکل نیست ہوتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ اسے سبزہ بنا دیتا ہے مگر یہ مرحلہ بہت
خوفناک ہے۔ بالکل ٹھیک کہا ہے ۔
عشق اول سرکش و خونی بود
تا گریزد هر که بیرونی بود
جب آدمی سلوک میں قدم رکھتا ہے تو ہزار ہا بلا اس پر وارد ہوتی ہیں جیسے جنات اور دیو نے حملہ کر
دیا ہے مگر جب وہ شخص فیصلہ کر لیتا ہے کہ میں اب واپس نہ ہوں گا اور اسی راہ میں جان دے دوں گا تو
پھر وہ حملہ نہیں ہوتا اور آخر کا ر وہ بلا ایک باغ میں متبدل ہو جاتی ہے اور جو اس سے ڈرتا ہے اس
کے لیے وہ دوزخ بن جاتی ہے۔ اس کا انتہائی مقام بالکل دوزخ کا تمثل ہوتا ہے تا کہ خدا تعالیٰ اسے
آزمادے جس نے اس دوزخ کی پروانہ کی وہ کامیاب ہوا۔ یہ کام بہت نازک ہے۔ بجز موت کے
چارہ نہیں ۔ کے
لو
سالہا سال کا میرا تجربہ ہے کہ جو مقام انسان تلاش کرتا ہے وہ مکاشفات میں نہیں ہے وہ تو
صرف ایک موهبت الہی ہے اور مرنے کے بعد یہ نصیب ہوتا ہے جب کہ نفسانیت بالکل جل جاوے پھر
البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۲

تبدیل ہو کر وہ اور شھے بن جاوے تو اس وقت وہ ابدال ہوتا ہے۔ یہ بات انسان کے اندر درددل
سے پیدا ہوتی ہے اور جب تک خدا خود نه درد دے تب تک درد پیدا نہیں ہوتا۔ اس درد کا نمونہ ایک
ماں میں ہوتا ہے اگر اس کا بچہ بیمار ہو تو اس کا جگر پارہ پارہ ہوتا ہے یہ ایک بڑی بزرگ شے ہے جو کہ
زر اور زور سے حاصل نہیں ہوتی صرف موہبت ہے اور صرف درد بھی کوئی شے نہیں ہے جب تک اس
کے ساتھ عمل نہ ہو۔ خدا کی محبت کا زبانی دعوی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ رویا اور خواب بھی کیا شے ہیں ۔
ہندو بھی اس میں شریک ہیں حالانکہ ان کے عمل کیسے ناپاک ہوتے ہیں۔ میں تو ان باتوں کو ایک جو
کے بدلے بھی نہیں خریدتا ۔ بلغم کیسا صاحب الہام تھا مگر اسے درد دل نہ تھا۔ تکبر تھا اس لئے اسے موسیٰ
پر جرات بددعا کی ہوئی اس نے خیال کیا کہ موسیٰ میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں حالانکہ موسیٰ کو درد دل
تھا۔ آخر خدا نے اسے کتے سے مشابہت دی ۔ پس در ددل کو تلاش کرو۔ ماں کو بچے سے عاشق کو معشوق
سے جو محبت ہے وہ دردِ دل ہے دردِ دل وہ کام کرتا ہے کہ دوسرے ا رتا ہے کہ دوسرے اس سے حیران ہو جاتے ہیں ۔
میں نے دیکھا ہے کہ ایک عورت ایک مرد پر عاشق تھی ۔ دونوں کی عمر ۳۰ یا ۳۵ سال کی تھی پھر وہ
عورت اس کے دروازے کے آگے گری رہتی لوگ اسے پتھر مار مار کر لہو لہان کرتے اور گھسیٹ
گھسیٹ کر دور پھینک جاتے مگر وہ پھر وہیں آپڑتی۔ میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ اصل میں محبت
حقیقی کا نمونہ ہے۔
خدا تعالیٰ بعض دفعہ سالہا سال تک بیزار ہو کر متمثل ہوتا ہے مگر بیزار نظر آتا ہے۔ جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف میں بہت سخت تکلیف اٹھائی آخر خدا سے عرض کی کہ اگر مجھ پر
عتاب ہے تو اس وقت تک میں صبر کروں گا کہ تو راضی ہو جاوے۔ اصل میں خدا تعالیٰ کی بیزاری نہ تھی
وہ بھی ایک پیرایہ میں محبت تھی ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو امتحان ہوتے ہیں اس میں ایک بیزاری بھی
ہے بعض لوگ جو اس کے اہل نہیں ہوتے وہ دھوکا کھاتے ہیں ۔ اکثر دہر یہ ہو جاتے ہیں سعید وہ ہے جو
ازل سے سعید ہے گویا اس نے خدا کی گود میں پرورش پائی ہے۔ لے
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۵

آج 10 میں سے 10 باقی