۱۱؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دیکھو! ابوالحسن خرقانی، بایزید بسطامی یا شیخ عبدالقادر جیلانی صاحب رحمتہ اللہ علیہم اجمعین وغیرہ یہ سب
خدا کے مقرب تھے اور انہوں نے بھی شریعت ہی کی پابندی سے یہ درجہ پایا تھا نہ کہ کوئی نئی شریعت
بنا کر۔ جیسا کہ آج کل کے گدی نشین کرتے ہیں۔ یہی نماز تھی اور یہی روزے تھے مگر انہوں نے اس کی
حقیقت اور اصل غرض کو سمجھا ہوا تھا۔ بات یہ تھی کہ انہوں نے نیکی کی مگر سنوار کر۔ انہوں نے اعمال کو
بیگار کے طور پر پورا نہ کیا تھا بلکہ صدق اور وفا کے رنگ میں ادا کرتے تھے سوخدا نے ان کے صدق
وسدا د کو ضائع نہ کیا۔ خدا کسی کا احسان اپنے او پر نہیں رکھتا وہ ایک پیسہ کے بدلے میں جب تک ہزار نہ
دے لے تب تک نہیں چھوڑتا۔ پس جب کسی انسان میں وہ برکات اور نشانات نہیں ہیں۔ اور وہ
خدا کی محبت اور تقوے کا دعویٰ کرتا ہے تو جھوٹھا ہے مگر خدا پر الزام نہیں لگا تا بلکہ اپنا گند ظاہر کرتا ہے۔
خدا کی جناب میں بخل ہر گز نہیں۔ پس کوشش کرو کہ اس کی رضا کے موافق عمل درآمد کر سکو۔ اگر مصائب
کے وقت میں تم مومن ہو اور خدا سے صلح کرنے والے اور اس کی محبت میں آگے قدم بڑھانے والے ہو تو ۔
تو وہ رحمت ہے تمہارے واسطے کیونکہ خدا قادر ہے کہ آگ کو گلزار کرے اور اگر تم فاسق ہو تو ڈرو کہ
وہ آگ ہے جو بھسم کرنے والی ہے اور قہر اور غضب ہے جو نیست و نابود کرنے والا ہے۔ فقط ہے
۱۱ مارچ ۱۹۰۳ء ( قبل از عشاء)
ایک نے خواب بیان کی کہ کان میں اس نے کچھ بات سنی ہے اس کی تعبیر میں فرمایا کہ
دہنا کان دین ہوتا ہے اور بایاں دنیا۔ کان میں بات کا ہونا بشارت پر محمول کیا جاتا ہے۔
پھر ایک ذکر پر فرمایا کہ
جو خدا کی طرف رجوع ہوتا ہے ایک دن کامیاب ہو ہی جاتا ہے ہاں تھکے نہ۔ کیونکہ خدا کے
دو
ل البدر میں ہے ۔ جب انسان نیکی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس سے کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور اس کو اس کے پھل
عطا نہیں ہوتے تو وہ جھوٹا ہے۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ / مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۹ تا ۱۳
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۷)

واسطے لہریں ہوتی ہیں باد نسیم چلتی ہے۔ ویسے رحمت کی نسیم بھی اپنے وقت پر چلا کرتی ہے۔ انسان کو
ہمیشہ طیار رہنا چاہیے۔
لو
۱۳ / مارچ ۱۹۰۳ء
نظر آئے گی دنیا کو تیرے اسلام کی رفعت
مسیحا کا بنے گا جب یہاں منار۔ یا اللہ !
تمر
علیہ
بعد نماز جمعہ حضرت حجۃ اللہ اسیح الموعود علیہ الصلوۃ والسلام منارة المسیح کی بنیاد این بعد
اینٹ کے حضور ہمارے مکرم دوست حکیم فضل الہی صاحب لاہوری،
مرزا خدا بخش صاحب ، شیخ مولا بخش صاحب، قاضی ضیاء الدین صاحب وغیرہ احباب نے عرض کی کہ حضور
منارة لمسیح کی بنیادی اینٹ حضور کے دست مبارک سے رکھی جاوے تو بہت ہی مناسب ہے۔
فرمایا کہ ہمیں تو ابھی تک معلوم بھی نہیں کہ آج اس کی بنیاد رکھی جاوے گی ۔ اب آپ ایک
اینٹ لے آئیں میں اس پر دعا کروں گا اور پھر جہاں میں کہوں وہاں آپ جا کر رکھ دیں۔ چنانچہ
حکیم فضل الہی صاحب اینٹ لے آئے ۔ اعلیٰ حضرت نے اس کو ران مبارک پر رکھ لیا اور بڑی دیر تک
آپ نے لمبی دعا کی۔ معلوم نہیں کہ آپ نے کیسی کیسی اور کس کس جوش سے دعا ئیں اسلام کی عظمت و جلال
کے اظہار اور اس کی روشنی کے کل اقطاع و اقطار عالم میں پھیل جانے کی کی ہوں گی ۔ وہ وقت قبولیت کا
وقت معلوم ہوتا تھا۔ جمعہ کا مبارک دن اور حضرت مسیح موعود منارۃ المسیح کی بنیادی اینٹ رکھنے
پہلے اس کے لیے دلی جوش کے ساتھ دعائیں مانگ رہے ہیں۔ یعنی دعا کے بعد آپ نے اس اینٹ پر
دم کیا اور حکیم فضل الہی صاحب کو دی کہ آپ اس کو منارہ مسیح کے مغربی حصہ میں رکھ دیں۔ کومنارة د
غرض اس عظیم الشان مینار کی بنیاد خدا کے برگزیدہ مامور اور مسیح و مہدی علیہ السلام کے ہاتھ و
سے ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء کو رکھ دی گئی ۔ ۲۔
البدا جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۶۸
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴
سے

بعد نماز جمعه مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ء کو حضرت اقدس نے تجویز فرمایا کہ حجرہ دعا چونکہ بیت الفکر میں اکثر مستورات وغیرہ اور بچے بھی آجاتے ہیں اور دعا کا
جلد چهارم
کا موقع
کم ملتا ہے اس لیے ایک ایسا حجرہ اس کے ساتھ تعمیر کیا جاوے۔جس میں صرف ایک آدمی کے
نشست کی گنجائش ہو اور چار پائی بھی نہ بچھ سکے تاکہ اس میں کوئی اور نہ آسکے۔ اس طرح سے مجھے
دعا کے لیے عمدہ وقت اور موقع مل سکے گا۔ لے کے
( مجلس قبل از عشاء )
قبل از عشاء مجلس میں صرف یہ ذکر ہوا کہ ایک صاحب نے حضرت اقدس سے ایمان مجمل اور مفصل یہ
کی تفسیر دریافت کی۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ ایک سیدھے طور پر ایمان لانے کی بات ہے زیادہ دقیق بیان
بے موقع ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات اور صفات کو قرآن میں بیان کیا ہے اس طرح مان لینا
ایمان باللہ ہے اور جیسے خدا نے کتابوں کا ذکر قرآن شریف میں کیا ہے اسی طرح ان کو مان لینا ایمان بالکتب
ہے اور ایمان بالرسل یہ ہے کہ جن کا ذکر قرآن شریف میں آگیا ان کو بھی مانا اور جو لَمْ نَقْصُصُ میں کا
آئے اور خدا نے ان کا ذکر نہیں کیا ان پر بھی ایمان چاہیے اور قدر خیر اور شر پر اور مردوں کے جی اٹھنے
پر ایمان لانا چاہیے اس کی تفصیل خدا کے سپر د ہے اس کی زیادہ تفصیل سمجھنے کے واسطے قرآن شریف کو
سے تدبر سے دیکھنا کافی ہے اس کو پڑھو اور ایمان لاؤ۔
لے نوٹ از ایڈیٹر البدر ۔ چنانچہ اسی وقت مغربی جانب جو دریچہ ہے اس کے ایک حجرے کے لیے عمارت شروع ہو
گئی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۲
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۸

آج 10 میں سے 10 باقی