۱۴؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۴ / مارچ ۱۹۰۳ء (قبل از نماز عشاء)
جلد چهارم
مفتی صاحب نے اخبار سول ملٹری میں طاعون کا مضمون حکام کو نیکی کی تلقین کرنی چاہیے پڑھ کرسنایا اس مضمون کون ک حضرت نے فرمایا کہ
کر
یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا لفظ ہر گز منہ پر نہیں لاتے حالانکہ اگر حاکم کے منہ سے ایک بات نکلتی ہے تو
ہزاروں آدمیوں پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ بٹالہ کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ ایک اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر جو کہ ایک
دیسی آدمی تھا اس کے منہ سے یہ بات نکلی کہ نماز پڑھنی چاہیے۔ اس پر بہت سے مسلمانوں نے نماز
شروع کر دی۔ اسی طرح کبھی گورنمنٹ کی طرف سے یہ تاکید ہو کہ یہ لوگ خدا کی طرف رجوع کریں تو
دیکھئے پھر لوگوں کی کیا تبدیلی ہوتی ہے مگر اس وقت امراء لوگ ایسے فسق و فجور میں مبتلا ہیں کہ گویا یہ ان
کے نطفہ کا ایک جزو بن گیا ہے۔
عورتوں کے حقوق
فرمایا که
اس کے بعد مفتی محمد صادق صاحب نے ایک مضمون سول ملٹری گزٹ سے
سنایا جو کہ اسلامی عورتوں کے حقوق وغیرہ پر تھا۔ اس پر حضرت اقدس نے
ابھی کچھ دن ہوئے تھے کہ آنحضرت کی شان میں ایک گندہ مضمون سنایا گیا تھا اب خدا نے اس
کے مقابلہ پرفرحت بخش مضمون بھیج دیا ہے خدا کا فضل ہے کہ ہر ہفتہ ایک نہ ایک بات ایسی نکل آتی
ہے جس سے طبیعت کو ایک ترو تازگی مل جاتی ہے۔
اس مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں عورتوں کو وہی حقوق دیئے ہیں جو کہ مردوں کو دیئے گئے
ہیں ۔ حتی کہ اسلامی عورتوں میں پاکیزہ اور مقدس عورتیں بھی ہوتی ہیں اور ولیہ بھی ہوتی ہیں ان سے
خارق عادت امور سر زد ہوتے ہیں اور جو لوگ اسلام پر اس بارہ میں اعتراض کرتے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں۔
اس پر حضرت اقدس نے عورتوں کے بارے میں فرمایا کہ
مرد اگر پارسا طبع نہ ہو تو عورت کب صالح ہو سکتی ہے۔ ہاں عورتوں کی اصلاح کا طریق مرا در بارسا نے مو و صورت بھی صالح ہو تی ہے اگر مرد خود صالح بنے تو عورت بھی صالح بن سکتی ہے قول

سے عورت کو نصیحت نہ دینی چاہیے بلکہ فعل سے اگر نصیحت دی جاوے تو اس کا اثر ہوتا ہے۔ عورت تو
در کنار اور بھی کون ہے جو صرف قول سے کسی کی مانتا ہے ۔۔۔۔ اگر مرد کوئی کبھی یا خامی اپنے اندر رکھے گا
تو عورت ہر وقت کی اس پر گواہ ہے اگر وہ رشوت لے کر گھر آیا ہے تو اس کی عورت کہے گی کہ جب
خاوند لایا ہے تو میں کیوں حرام کہوں۔ غرضیکہ مرد کا اثر عورت پر ضرور پڑتا ہے اور وہ خود ہی اسے خبیث
اور طیب بناتا ہے اس لیے لکھا ہے الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ - وَ الطَّيِّبْتُ لِلطَّيِّبِينَ ( النور : ۲۷) اس
میں یہی نصیحت ہے کہ تم طیب بنوور نہ ہزاروں ٹکریں ما رو کچھ نہ بنے گا۔ جو شخص خدا سے خود نہیں ڈرتا تو
عورت اس سے کیسے ڈرے؟ نہ ایسے مولویوں کا وعظ اثر کرتا ہے نہ خاوند کا ۔ ہر حال میں عملی نمونہ اثر کیا
کرتا ہے بھلا جب خاوند رات کو اٹھ اٹھ کر دعا کرتا ہے، روتا ہے تو عورت ایک دن ، دو دن تک دیکھے گی
آخر ایک دن اسے بھی خیال آوے گا اور ضرور مؤثر ہوگی ۔ عورت میں مؤثر ہونے کا مادہ بہت ہوتا ہے
یہی وجہ ہے کہ جب خاوند عیسائی وغیرہ ہوتے ہیں تو عورتیں ان کے ساتھ عیسائی وغیرہ ہو جاتی ہیں ان
کی درستی کے واسطے کوئی مدرسہ بھی کفایت نہیں کر سکتا جتنا خاوند کا عملی نمونہ کفایت کرتا ہے۔ خاوند کے
مقابلہ میں عورت کے بھائی بہن وغیرہ کا بھی اثر کچھ اس پر نہیں ہوتا۔ خدا نے مرد عورت دونوں کا ایک
ہی وجود فرمایا ہے۔
یہ مردوں کا ظلم ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو ایسا موقع دیتے ہیں کہ وہ ان میں نقص پکڑیں۔ ورنہ ان کو چاہیے
کہ عورتوں کو ہرگز ایسا موقع نہ دیں کہ وہ یہ کہ سکیں کہ تو فلاں بدی کرتا ہے بلکہ عورت ٹکر مار مار کر تھک جاوے
اور کسی بدی کا پتا اسے مل ہی نہ سکے تو اس وقت اس کو دینداری کا خیال ہوتا ہے اور وہ دین کو بجھتی ہے۔
al
مرد کے اپنے گھر کا امام ہوتا ہے پس اگر وہی بداثر قائم کرتا ہے تو پھر کس قدر بداثر پڑنے کی امید
ہے۔ مرد کو چاہیے کہ اپنے قومی کو بر محل اور حلال موقع پر استعمال کرے مثلاً ایک قوت غضبی ہے جب وہ
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۶۸
ہے یہاں سے جو مضمون شروع ہوتا ہے یہ البدر کے اگلے نمبر یعنی نمبر ۱۰ میں درج ہے۔ لیکن وہاں سہو کتابت سے 1
اُسے ۲۰ مارچ کی ڈائری کا بقیہ لکھا ہے جو درست نہیں۔ دراصل یہ ۱۴ مارچ کی بقیہ ڈائری ہے۔ جیسا کہ مضمون کالیق
کی ترتیب سے واضح ہے ۔ ۲۰ مارچ کی مکمل ڈائری تو البدر جلد ۲ کے نمبر | صفحہ ۸۱، ۸۲ پر درج ہے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی