۱۵؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعتدال سے زیادہ ہو تو جنون کا پیش خیمہ ہوتی ہے جنون میں اور اس میں بہت تھوڑا فرق ہے جو آدمی
شدید الغضب ہوتا ہے اس سے حکمت کا چشمہ چھین لیا جاتا ہے۔ بلکہ اگر کوئی مخالف ہو تو اس سے بھی
مغلوب الغضب ہو کر گفتگو نہ کرے۔
مرد کی ان تمام باتوں اور اوصاف کو عورت دیکھتی ہے۔ اسی طرح وہ دیکھتی ہے کہ میرے خاوند
میں فلاں فلاں اوصاف تقویٰ کے ہیں جیسے سخاوت ، حلم ، صبر اور جیسے اسے پر کھنے کا موقع ملتا ہے وہ
دوسرے کو مل نہیں سکتا۔ اسی لیے عورت کو سارق بھی کہا ہے کیونکہ یہ اندر ہی اندر اخلاق کی چوری کرتی
رہتی ہے حتی کہ آخر کار ایک وقت پورا اخلاق حاصل کر لیتی ہے۔
ایک شخص کا ذکر ہے وہ ایک دفعہ عیسائی ہوا تو عورت بھی اس کے ساتھ عیسائی ہو گئی۔ شراب وغیرہ
اول شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔ غیر لوگوں سے بھی ملنے لگی ۔ خاوند نے پھر اسلام کی طرف رجوع
کیا تو اس نے بیوی کو کہا کہ تو بھی میرے ساتھ مسلمان ہو اس نے کہا کہ اب میرا مسلمان ہونا مشکل
ہے۔ یہ عادتیں جو شراب وغیرہ اور آزادی کی پڑ گئی ہیں یہ نہیں چھوٹ سکتیں ۔ اے
۱۵ مارچ ۱۹۰۳ء (دوران سیر )
لو
کتابوں کی اشاعت کے متعلق خلیفہ صاحب سے آریوں کے متعلق لٹریچر کی اشاعت
فرمایا که
ان کی اشاعت کروایسا نہ ہو کہ صندوقوں میں بند پڑی رہیں ۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آر یہ لوگ
ان کتابوں کے جواب میں ایک گالیوں کا طومارلکھیں گے کیونکہ جواب دینے کی تو ان میں طاقت نہیں
ہوتی ۔ صرف گند ہی گند بولیں گے۔ ہم نے تو نہایت نرم الفاظ میں لکھی ہیں مگر یہ بہتان لگائے بغیر نہ
رہیں گے شاید ایک اور کتاب پھر اس کے جواب میں لکھنی پڑے۔ دیانند کو اسلام کی خبر نہیں تھی مگر
چونکہ اس نے کتا بیں ناگری زبان میں لکھیں اس لیے لوگوں کو اس کی گندہ زبانی کی خبر نہیں ہے لیکھرام
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۳
نے اردو میں لکھیں اس کی خبر سب کو ہوئی۔
له ولد
جلد چهارم
میرا اصول ہے کہ جو شخص حکمت اور معرفت کی باتیں لکھنا چاہے وہ جوش سے کام نہ لیوے ورنہ
رنسیم دعوت وغیر دعوت وغیرہ لاہور ، بمبئی، کشمیر وغیرہ شہروں
اثر نہ ہوگا۔ ہاں بعض امور حقہ برمحل عبارت میں لکھنے پڑتے ہیں مگر الْحَقُّ مُڑ کا معاملہ ہو کر ہم اس میں
مجبور ہو جاتے ہیں۔ ۔ میرے میرے : خیال میں سناتن دھرم اور اور
میں آریوں کے پاس ضرور روانہ کرنی چاہئیں اگر شائع نہ ہوں تو پھر وہی مثال ہے۔
ز بهر نهادن چه سنگ و چه زر
ع
ایک سوال پر فرمایا کہ امامت مسجد اور ختم و ذ روغیرہ خدا کے پاک کلام قرآن کو نا پاک باتوں سے ملا کر پڑھنا
بے ادبی ہے وہ تو صرف روٹیوں کی غرض سے ملاں لوگ پڑھتے ہیں اس ملک کے لوگ ختم وغیرہ
دیتے ہیں تو ملاں لوگ لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں کہ شور با اور روٹی زیادہ ملے ۔ وَلَا تَشْتَرُوا بِايتي
ثَمَنًا قَلِيلًا (البقرة : ۴۲) یہ کفر ہے۔ جو طریق آج کل پنجاب میں نماز کا ہے میرے نزدیک ہمیشہ
سے اس پر بھی اعتراض ہے۔ ملاں لوگ صرف مقررہ آدمیوں پر نظر کر کے جماعت کراتے ہیں ایسا
امام شرعاً نا جائز ہے۔ صحابہ میں کہیں نظیر نہیں ہے کہ اس طرح اجرت پر امامت کرائی ہو۔ پھر اگر کسی کو
مسجد سے نکالا جاوے تو چیف کورٹ تک مقدمہ چلتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک دفعہ ایک ملاں نے نماز
جنازہ کی ۶ یاے تکبیریں کہیں۔ لوگوں نے پوچھا تو جواب دیا کہ یہ کام روز مرہ کے محاورہ سے یا د رہتا
ہے کبھی سال میں ایک آدمی مرتا ہے تو کیسے یادر ہے جب مجھے یہ بات بھول جاتی ہے کہ کوئی مرا بھی
کرتا ہے تو اس وقت کوئی میت ہوتی ہے۔
اسی طرح ایک ملا یہاں آکر رہا۔ ہمارے میرزا صاحب نے اسے محلے تقسیم کر دیئے ایک دن وہ
روتا ہوا آیا کہ مجھے جو محلہ دیا ہے اس کے آدمیوں کے قد چھوٹے ہیں اس لیے ان کے مرنے پر جو کپڑا دیا
ملے گا اس سے چادر بھی نہ بنے گی۔
اس وقت ان لوگوں کی حالت بہت رڈی ہے صوفی لکھتے ہیں کہ مردہ کا مال کھانے سے دل سخت
ہو جاتا ہے۔
مولود خوانی
ایک لے شخص نے مولود خوانی پر سوال کیا۔
جلد چهارم
فرمایا کہ آنحضرت کا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ اولیاء
سے
اور انبیاء کی یاد سے رحمت نازل : نازل ہوتی ہے ہے اور خود خدا نے بھی انبیاء کے تذکرے کی ترغیب دی ہے
لیکن اگر اس کے ساتھ ایسے بدعات مل جاویں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں۔ خدا کی شان
خدا کے ساتھ اور نبی کی شان نبی کے ساتھ رکھو۔ آج کل کے مولودوں میں بدعت کے الفاظ زیادہ
ہوتے ہیں اور وہ بدعات خدا کے منشا کے خلاف ہیں۔ اگر بدعات نہ ہوں تو پھر تو وہ ایک وعظ ہے۔
آنحضرت کی بعثت، پیدائش اور وفات کا ذکر ہو تو موجب ثواب ہے کے ہم مجاز نہیں ہیں کہ اپنی شریعت
یا کتاب بنالیویں۔
له الحکم جلدے نمبر ۱۱ کے صفحہ ۵ پر استفسار اور ان کے جواب کے زیر عنوان حضور علیہ السلام کے جو ملفوظات بلا تاریخ
درج ہیں ۔ دراصل یہ ۱۵ / مارچ ۱۹۰۳ ء کی ڈائری ہے کیونکہ یہ سب استفسار اور ان کے جواب البدر نے ۱۵ / مارچ
کی ڈائری میں دیئے ہیں لہذا الحکم کے ان ملفوظات میں جو بات البدر سے زیادہ مفصل ہے وہ حاشیہ میں درج کر دی
ہے (مرتب)۔
الحکم سے ۔ اس سے محبت بڑھتی ہے اور آپ کی اتباع کے لیے تحریک ہوتی اور جوش پیدا ہوتا ہے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
سے الحکم سے ” قرآن شریف میں بھی اسی لیے بعض تذکرے موجود ہیں جیسے فرمایا وَ اذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ
ابراهيم (مریم : ۴۲)
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
الحکم سے ۔ لیکن اگر تذکروں کے بیان میں بعض بدعات ملادی جائیں تو وہ حرام ہو جاتے ہیں ۔
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
یہ یاد رکھو کہ اصل مقصد اسلام کا توحید ہے ۔ مولود کی محفلیں کرنے والوں میں آج کل دیکھا جاتا ہے کہ بہت سی
بدعات ملائی گئی ہیں جس نے ایک جائز اور موجب رحمت فعل کو خراب کر دیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ
موجب رحمت ہے مگر غیر مشروع امور و بدعات منشاء الہی کے خلاف ہیں ۔ ہم خود اس امر کے مجاز نہیں ہیں کہ آپ کسی
نئی شریعت کی بنیا درکھیں اور آج کل یہی ہورہا ہے کہ ہر شخص اپنے خیالات کے موافق شریعت کو بنانا چاہتا ہے گو یا خود
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۵)
شریعت بناتا ہے۔“
بعض ملا اس میں غلو کر کے کہتے ہیں کہ مولود خوانی حرام ہے کے اگر حرام ہے تو پھر کس کی پیروی
کرو گے؟ کیونکہ جس کا ذکر زیادہ ہو اس سے محبت بڑھتی ہے اور پیدا ہوتی ہے۔
مولود کے وقت کھڑا ہونا جائز نہیں ان اندھوں کو اس بات کا علم ہی کب ہوتا ہے کہ آنحضرت کی
روح آگئی ہے ہے بلکہ ان مجلسوں میں تو طرح طرح کے بدطینت اور بد معاش لوگ ہوتے ہیں
وہاں آپ کی روح کیسے آسکتی ہے اور یہ کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے؟ وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ
عِلم (بنی اسراءیل :۳۷)۔
دونوں طرف کی رعایت رکھنی چاہیے۔ جب تک وہابی جو کہ آنحضرت کی عظمت نہیں سمجھتا وہ بھی
خدا سے دور ہے۔ انہوں نے بھی دین کو خراب کر دیا ہے۔ جب کسی نبی ، ولی کا ذکر آجاوے تو چلا اٹھتے
ہیں کہ ان کو ہم پر کیا فضیلت ہے۔ انہوں نے انبیاء کے خوارق سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہا۔ دوسرے
فرقے نے شرک اختیار کیا حتی کہ قبروں کو سجدہ کیا اور اس طرح اپنا ایمان ضائع کیا۔ ہم نہیں کہتے کہ
انبیاء کی پرستش کرو بلکہ سوچو اور سمجھو ۔۔۔۔ خدا بارش بھیجتا ہے ہم تو اس پر قادر نہیں ہوتے مگر بارش کے
بعد کیسی سرسبزی اور شادابی نظر آتی ہے۔ اسی طرح انبیاء کا وجود بھی بارش ہے۔ سے
لے الحکم سے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تذکرہ کو حرام کہنا بڑی بے باکی ہے جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
سچی اتباع خدا تعالیٰ کا محبوب بنانے کا ذریعہ اور اصل باعث ہے اور اتباع کا جوش تذکرہ سے پیدا ہوتا اور اس کی تحریک
ہوتی ہے۔ جو شخص کسی سے محبت کرتا۔ ما سے محبت کرتا ہے اس کا تذکرہ کرتا ہے۔“ (الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ " رے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ و صفحه (۵)
الحکم سے۔ ”ہاں جو لوگ مولود کرتے وقت کھڑے ہوتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی
تشریف لے آئے ہیں یہ ان کی جرات ہے ایسی مجلسیں جو کی جاتی ہیں اُن میں بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ کثرت
سے ایسے لوگ شریک ہوتے ہیں جو تارک الصلوۃ ، سود خور اور شرابی ہوتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی
مجلسوں سے کیا تعلق؟ اور یہ لوگ محض ایک تماشہ کے طور پر جمع ہو جاتے ہیں ۔ پس اس قسم کے خیال بے ہودہ ہیں ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵ )
سے الحکم میں ہے۔ انبیاء علیہم السلام کا وجود بھی ایک بارش ہوتی ہے وہ اعلیٰ درجہ کا روشن وجود ہوتا ہے۔ خوبیوں کا
مجموعہ ہوتا ہے۔ دنیا کے لیے اس میں برکات ہوتے ہیں۔ اپنے جیسا سمجھ لینا ظلم ہے۔ اولیاء و انبیاء سے محبت رکھنے
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۵)
سے ایمانی قوت بڑھتی ہے۔“
پھر دیکھو کہ کوڑی اور موتی دونوں دریا ہی سے نکلتے ہیں پتھر اور ہیرہ بھی ایک ہی پہاڑ سے نکلتا ہے۔
مگر سب کی قیمت الگ الگ ہوتی ہے اسی طرح خدا نے مختلف وجود بنائے ہیں۔ انبیاء کا وجود اعلیٰ درجہ کا
نے
ہوتا ہے اور خدا کی محبت سے بھرا ہوا۔ اس کو اپنے جیسا را ہوا۔ اس کو اپنے جیسا سمجھ لینا اس سے بڑھ کہ بڑھ کر اور کیا کفر ہوگا ۔ بلکہ خدا ۔ کر اور
تو وعدہ کیا ہے کہ جو اس سے محبت کرتا ہے وہ انہی میں سے شمار ہوگا۔ آنحضرت نے ایک دفعہ فرمایا کہ بہشت
میں ایک ایسا مقام عطا ہو گا جس میں صرف میں ہی ہوں گا ۔ ایک صحابی رو پڑا کہ حضور مجھے جو آپ سے
محبت ہے میں کہاں ہوں گا آپ نے فرمایا کہ تو بھی میرے ساتھ ہوگا۔ پس سچی محبت سے کام نکلتا ہے
ایک مشرک ہرگز سچی محبت نہیں رکھتا۔ میں نے جہاں تک دیکھا ہے وہابیوں میں تیزی اور چالا کی ہوتی
ہے۔ خاکساری اور انکساری تو ان کے نصیب نہیں ہوتی یہ ایک طرح سے مسلمانوں کے آریہ ہیں۔ وہ بھی
الہام کے منکر ، یہ بھی منکر ۔ جب تک انسان براہ راست یقین حاصل نہ کرے قصص کے رنگ میں ہرگز خدا
تک پہنچ نہیں سکتا۔ جو شخص خدا پر پورا ایمان رکھتا ہے ضرور ہے کہ اس پر کچھ تو خدا کا رنگ آجاوے۔
دوسرے گروہ میں سوائے قبر پرستی اور پیر پرستی کے کچھ روح باقی نہیں ہے۔ قرآن کو چھوڑ دیا ہے۔ خدا نے
امت وسط کہا تھا۔ وسط سے مراد میانہ رو اور وہ دونوں گروہ نے چھوڑ دیا ہے۔ پھر خدا فرماتا ہے ان کنتم
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران: (۳۲) کیا آنحضرت نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا ؟ اگر
آپ نے ایک روٹی پر پڑھا ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے ۔ ہاں آنحضرت نے ایک دفعہ خوش الحانی سے سے
لے الحکم میں ہے ۔ مشرک بھی سچی محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں رکھ سکتا اور ایسا ہی وہابی بھی نہیں کر سکتا۔
یہ مسلمانوں کے آریہ ہیں اُن میں روحانیت نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ اور اس کے سچے رسول سے سچی محبت نہیں ہے۔
دوسرا گر وہ جنہوں نے مشرکانہ طریق اختیار کئے ہیں ۔ روحانیت ان میں بھی نہیں۔ قبر پرستی کے سوا اور کچھ نہیں ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
الحکم جلدے نمبر ۱۱ صفحہ ۵ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی شخص نے سوال کیا تھا کہ روٹیوں پر فاتحہ پڑھنے کے متعلق کیا حکم
ہے؟ اس کے جواب میں حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ نے یہ جواب دیا تھا۔ (مرتب)
سے الحکم میں ہے ۔ ں ہے ۔ سوال۔ خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا کیسا ہے؟
دو
حضرت اقدس خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے اور بدعات جو ساتھ ملا لیتے ہیں وہ اس عبادت کو
ضائع کر دیتے ہیں ۔ بدعات نکال نکال کر ان لوگوں نے کام خراب کیا ہے۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵ )
قرآن سنا تھا اور آپ اس پر روئے بھی تھے۔ جب یہ آیت آئی جِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا
(النساء :(۴۲) آپ روئے اور فرمایا کہ بس کر میں آگے نہیں سن سکتا۔ آپ کو اپنے گواہ گذرنے پر
خیال گذرا ہو گا۔ ہمیں خود خواہش رہتی ہے کہ کوئی خوش الحان حافظ ہو تو قرآن سنیں ۔
آنحضرت نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ؟ ، کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے۔ سچے مومن کے واسطے کافی
ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت نے کیا ہے کہ نہیں۔ اگر نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے کہ نہیں؟
حضرت ابراہیم آپ کے جدا مجد تھے اور قابل تعظیم تھے کیا وجہ کہ آپ نے ان کا مولود نہ کروایا ؟
اشعار اور نظم پر سوال ہوا تو فرمایا کہ اشعار اور نظم پڑھنا نظم تو ہماری مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے آنحضرت نے بھی ایک دفعہ
ایک شخص ۔۔۔ خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے؟ اشعار سنے پھر فرمایا کہ رحمك الله یہ لفظ آپ
جسے کہتے تھے وہ جلد شہید ہی ہو جاتا۔ چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہو گیا۔ ایک صحابی نے
آنحضرت کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔ حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو۔ وہ غصہ میں
آ گیا اور کہا کہ تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرت کے سامنے
اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نے مجھے منع نہ کیا ۔ حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے ۔
شو کی ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ میرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔
شعر کہنا فرمایا کہ آنحضرت نے بھی خودشعر پڑھے ہیں۔ پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے۔
پھر آنحضرت کے کل صحابی شاعر تھے۔ حضرت عائشہ ، امام حسن اور امام حسین کے قصائد مشہور ہیں ۔
حسان بن ثابت نے آنحضرت کی وفات پر قصیدہ لکھا ہے۔
سید عبد القادر صاحب نے بھی قصائد لکھے ہیں۔ کسی صحابی کا ثبوت نہ دے سکو گے کہ اس نے
تھوڑا یا بہت شعر نہ کہا ہو مگر آنحضرت نے کسی کو منع نہ فرمایا۔ قرآن کی بہت سی آیات شعروں سے ملتی ہیں۔
ایک نے عرض کی کہ سورۃ شعراء میں آخیر پر شاعروں کی مذمت کی ہے۔
فرمایا کہ وہ مقام پڑھو۔ وہاں خدا نے فسق و فجور کرنے والے شاعروں کی مذمت کی ہے اور
مومن شاعر کا وہاں خود استثنا کر دیا ہے۔ پھر ساری زبور نظ ساری زبور نظم ہے، یرمیاہ، سلیمان اور موسیٰ کی نظمیں
تو رات میں ہیں اس سے ثابت ہوا کہ تم گناہ ہوا کہ نظم گناہ نہیں ہے ہاں فسق و فجور کی نظم نہ ہو نہ ہو۔ ہمیں خود الہام
ہوتے ہیں ۔ بعض ان میں سے مقفی اور بعض شعروں میں ہوتے ہیں ۔
مجلس قبل از عشاء )
کتے سے مراد ایک طماع آدمی جو کہ تھوڑی سی بات پر راضی اور
کتے اور بندر سے مراد تھوڑی سی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں اور بندر سے مراد
مسخ شدہ آدمی ہے۔
مراد ایک
مفسرین سے یہ بات ثابت نہیں ہے کہ مسخ شدہ یہود پر پشم بھی پیدا ہو گئی تھی اور ان کی دم بھی نکل
آئی تھی بلکہ ان کے عادات مثل بندروں کے ہو گئے تھے۔ اس وقت بھی امت مثل یہود کے ہوگئی
ہے۔ اس سے مراد یہی ہے کہ ان کی خصلت ان میں آگئی ہے کہ مامور کا انکار کرتے ہیں۔
کسر صلیب پر فرمایا کہ
کسر صلیب اب ایک ہوا چل پڑی ہے جیسے ہمارے دلوں میں ڈالا ہے کہ میں مر گیا ویسے ہی
اب ان کے اہلِ یورپ و امریکہ کے ) لوگوں کے دلوں میں ڈالا ہے۔ اخبار اور رسا۔ ۔ اخبار اور رسالے نکلتے ہیں
اور مسیح کی امید لگ رہی ہے سب پکار رہے ہیں کہ یہی زمانہ ہے۔
دانت کی داڑھ نکل کر اگر کانچ کی نظر آوے تو خطرناک ہوا کرتی ہے۔ دانت اگر تعبیر رویا ٹوٹ کر ہاتھ میں رہے تو عمدہ ہے۔
اس کے بعد مفتی محمد صادق صاحب پھر سول اخبار کا بقیہ خواتین کی اصلاح کا طریق مضمون سناتے رہے جس میں اسلام عورتوں کا ذکر تھا اس پر
حضرت نے فرمایا کہ
کوئی زمانہ ایسا نہیں ہے جس میں اسلامی عورتیں صالحات میں نہ ہوں، گو تھوڑی ہوں مگر ہوں گی
ضرور جس نے عورت کو صالح بنانا ہو وہ آپ صالح بنے ۔ ہماری جماعت کے لیے ضروری ہے کہ