۱۶؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اپنی پر ہیز گاری کے لئے عورتوں کو پرہیز گاری سکھاویں ورنہ وہ گنہ گار ہوں گے اور جب کہ اس کی عورت
سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ تجھ میں فلاں فلاں عیب ہیں تو پھر عورت خدا سے کیا ڈرے گی ۔ جب تقویٰ
نہ ہو تو ایسی حالت میں اولا د بھی پلید پیدا ہوتی ہے۔ اولاد کا طبیب ہونا تو طیبات کا سلسلہ چاہتا ہے۔
اگر یہ نہ ہو تو پھر اولا دخراب ہوتی ۔ اس لیے چاہیے کہ سب تو بہ کریں اور عورتوں کو اپنا اچھا نمونہ
دکھلا دیں۔ عورت خاوند کی جاسوس ہوتی ہے۔ وہ اپنی بدیاں اس سے پوشیدہ نہیں رکھ سکتا ۔ نیز عورتیں
چھی ہوئی دانا ہوتی ہیں۔ یہ نہ خیال کرنا چاہیے کہ وہ احمق ہیں۔ وہ اندر ہی اندر تمہارے سب اثروں کو
حاصل کرتی ہیں۔ جب خاوند سیدھے رستہ پر ہو گا تو وہ اس سے بھی ڈرے گی اور خدا سے بھی۔ ایسا نمونہ
دکھانا چاہیے کہ عورت کا یہ مذہب ہو جاوے کہ میرے خاوند جیسا اور کوئی نیک بھی دنیا میں نہیں ہے۔
اور وہ یہ اعتقاد کرے کہ یہ باریک سے باریک نیکی کی رعایت کرنے والا ہے۔ جب عورت کا یہ اعتقاد
ہو جاوے گا تو ممکن نہیں کہ وہ خود نیکی سے باہر رہے۔ سب انبیاؤوں اولیاؤوں کی عورتیں نیک تھیں اس
لیے کہ ان پر نیک اثر پڑتے تھے۔ جب مرد بدکار اور فاسق ہوتے ہیں تو ان کی عورتیں بھی ویسی ہی
ہوتی ہیں۔ ایک چور کی بیوی کو یہ خیال کب ہو سکتا ہے کہ میں تہجد پڑھوں ۔خاوند تو چوری کرنے جاتا
ہے تو کیا وہ پیچھے تہجد پڑھتی ہے ؟ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ( النساء:۳۶) اسی لیے کہا ہے کہ عورتیں
خاوندوں سے متاثر ہوتی ہیں جس حد تک خاوند صلاحیت اور تقویٰ بڑھاوے گا کچھ حصہ اس سے
لو
عورتیں ضرور لیں گی ۔ ویسے ہی اگر وہ بدمعاش ہو گا تو بد معاشی سے وہ حصہ لیں گی ۔ لے
۱۶ مارچ ۱۹۰۳ء بروز دوشنبه ( بوقت سیر )
بعض احباب نے اپنے اپنے رویا سنائے۔ آپ نے فرمایا کہ رؤیاسنائے خواب اور اس کی تعبیر خواب بھی ایک اجمال ہوتا ہے اور اسکی تعبیر صرف قیاسی ہوتی ہے۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۲۷ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۳ تا ۷۵

رات کو میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص اپنی جماعت میں سے
ایک رؤیا اور ایک الہام گھوڑے پر سے گر پڑا پھر آنکھ کھل گئ سوچتا رہا کہ کیا تغیر کریں۔
قیاسی طور پر جو بات اقرب ہو وے لگائی جاسکتی ہے کہ اس اثناء میں غنودگی غالب ہوئی اور الہام
ہوا۔ استقامت میں فرق آگیا ۔
ایک صاحب نے کہا کہ وہ کون شخص ہے حضرت نے فرمایا کہ
معلوم تو ہے مگر جب تک خدا کا اذن نہ ہو میں بتلا یا نہیں کرتا میرا کام دعا کرنا ہے۔
ایک نے سوال کیا کہ ضرورت پر سودی روپیہ لے کر تجارت وغیرہ کرنے کا کیا شود کی حرمت علم ہے۔
فرمایا۔ حرام ہے ۔ ہاں اگر کسی دوست اور تعارف کی جگہ سے روپیہ لیا جاوے اور کوئی وعدہ اس
کو زیادہ دینے کا نہ ہو، نہ اس کے دل میں زیادہ لینے کا خیال ہو۔ پھر اگر مقروض اصل سے کچھ زیادہ
دیدے تو وہ سود نہیں ہوتا بلکہ یہ تو هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن: ۶۱) ہے۔
اس پر ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ضرورت سخت ہو اور سوائے سود کے کام نہ چل سکے تو پھر؟
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے اس کی حرمت مومنوں کے واسطے مقرر کی ہے اور مومن وہ ہوتا ہے جو ایمان پر قائم
ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کا متولی اور متکفل ہوتا ہے۔ اسلام میں کروڑہا ایسے آدمی گذرے ہیں جنہوں نے نہ
سودلیا نہ دیا آخران کے حوائج بھی پورے ہوتے رہے کہ نہ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہا
کرتا ہے وہ گویا خدا کے ساتھ لڑائی کی طیاری کرتا ہے۔ ایمان ہو تو اس کا صلہ خدا بخشا ہے ایمان بڑی یا
با برکت سے ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرۃ: ۱۰۷) اگر اسے خیال ہو کہ پھر کیا
کرے؟ تو کیا خدا کا حکم بھی بے کار ہے؟ اس کی قدرت بہت بڑی ہے سود تو کوئی ھے ہی نہیں ہے۔ اگر تو کا کی
دو
لے الحکم سے ۔ ” وہ کبھی ایسی مشکلات میں مبتلانہ مبتلا نہیں ہوتے بلکہ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۴)
اللہ تعالیٰ ہر ضیق سے اُن کو نجات دیتا۔ مات دیتا ہے۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)

اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا کہ زمین کا پانی نہ پیا کروں تو وہ ہمیشہ بارش کا پانی آسمان سے دیا کرتا اسی طرح
ضرورت پر وہ خود ایسی راہ نکال ہی دیتا ہے کہ جس سے اس کی نافرمانی بھی نہ ہو۔ جب تک ایمان میں
میل کچیل ہوتا ہے تب تک یہ ضعف اور کمزوری ہے۔ کوئی گناہ چھوٹ نہیں سکتا جب تک خدا نہ چھڑاوے
ور نہ انسان تو ہر ایک گناہ پر یہ عذر پیش کر سکتا ہے کہ ہم چھوڑ نہیں سکتے اگر چھوڑیں تو گزارہ نہیں چلتا۔
دوکانداروں عطاروں کو دیکھا جاوے کہ پرانا مال سالہا سال تک بیچتے ہیں ۔ دھوکا دیتے ہیں ۔
ملازم پیشہ لوگ رشوت خوری کرتے ہیں اور سب یہ عذر کرتے ہیں ہے کہ گزارہ نہیں چلتا۔ ان سب کو
اگر اکٹھا کر کے نتیجہ نکالا جاوے تو پھر یہ نکلتا ہے کہ خدا کی کتاب پر عمل ہی نہ کرو کیونکہ گزارہ نہیں چلتا۔
حالانکہ مومن کے لیے خدا خود سہولت کر دیتا ہے۔ یہ تمام راست بازوں کا مجرب علاج ہے کہ مصیبت
اور صعوبت میں خدا خود راہ نکال دیتا ہے لوگ خدا کی قدر نہیں کرتے جیسے بھروسا ان کو حرام کے
دروازے پر ہے ویسا خدا پر نہیں ہے۔ خدا پر ایمان یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ اگر قدر ہو تو جی چاہے کہ جیسے
اور عجیب نسخہ مخفی رکھنا چاہتے ہیں ویسے ہی اسے بھی مخفی رکھا جاوے۔ میں نے کئی دفعہ بیماریوں میں
آزمایا ہے کہ پیشاب بار بار آرہا ہے دست بھی لگے ہیں ۔ آخر خدا سے دعا کی۔ صبح کو الہام ہوا۔
دُعَاءُكَ مُسْتَجَابُ اس کے بعد ہی وہ کثرت جاتی رہی اور کمزوری کی جگہ طاقت آگئی ۔ یہ خدا کی
طاقت ہے ایسا خدا عجیب ہے کہ ان نسخوں سے بھی زیادہ قابلِ قدر ہے جو کیمیا وغیرہ کے ہوتے ہیں۔
مجھے بھی ایک دفعہ خیال آیا کہ یہ تو چھپانے کے قابل ہے پھر سوچا کہ یہ تو بخل ہے ایسی مفید ھے کو دنیا پر
اظہار کرنا چاہیے کہ مخلوق الہی کو فائدہ حاصل ہو۔ یہی فرق اسلام اور دوسرے مذاہب کے خدا میں
ہے۔ ان کا خدا بولتا نہیں۔ خدا معلوم یہ بھی کیسا ایمان ہے۔ اسلام کا خدا جیسے پہلے تھا ویسے ہی اب
ہے۔ نہ طاقت کم ہوئی نہ بوڑھا ہوا ۔ نہ کچھ اور نقص اس میں واقع ہوا۔ ایسے خدا پر جس کا ایمان ہو وہ
لے الحکم میں ہے ۔ "اگر اللہ تعالیٰ مومن کو کہتا کہ تو ز کہ تو زمین کا پانی نہ پیا کر تو میں ایمان رکھتا ہوں کہ اُس کو آسمان ۔
اسے
پانی ملتا “
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)
دو
الحکم سے ۔ ”عذر رکھ کر معصیت میں مبتلا ہونا یہ سفلی عذر ہے جو شیطان سے آتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسا
کرے تو سب کچھ ہوتا ہے۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)

اگر آگ میں بھی پڑا ہو تو اسے حوصلہ ہوتا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو آخر آگ میں ڈالا ہی تھا۔ ویسے ہی
ہم بھی آگ میں ڈالے گئے ۔ اے خون کا مقدمہ بنایا گیا ۔ اگر اس میں ۵ یا دس سال کی قید ہو جاتی تو
سب سلسلہ تباہ ہو جا تا۔ سب قوموں نے متفق ہو کر یہ آگ سلگائی تھی۔ کیا کم آگ تھی؟ اس وقت
سوائے خدا کے اور کون تھا ؟ اور وہی الہام ہوئے جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ہوئے تھے آخر
میں الہام ہوا ” ابراء “ اور تسلی دی کہ سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ ریلوے میں جو لوگ ملازم ہوتے ہیں ۔ ان کی
پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ میں سے ارد سے ار(ایک آنہ ) فی روپیہ کاٹ کر رکھا جاتا ہے پھر کچھ عرصہ کے
بعد وہ روپیہ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ کچھ زائد روپیہ بھی وہ دیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
فرمایا کہ شرع میں سود کی یہ تعریف ہے کہ ایک شخص اپنے فائدے کے لیے دوسرے کو روپیہ
قرض دیتا ہے اور فائدہ مقرر کرتا ہے یہ تعریف جہاں صادق آوے گی وہ سود کہلا دے گا۔ ہے لیکن جس
نے روپیہ لیا ہے اگر وہ وعدہ و عید تو کچھ نہیں کرتا اور اپنی طرف سے زیادہ دیتا ہے تو وہ سود سے باہر ہے
چنانچہ انبیاء ہمیشہ شرائط کی رعایت رکھتے آئے ہیں۔ اگر بادشاہ کچھ روپیہ لیتا ہے اور وہ اپنی طرف
ہے وہ
سے زیادہ دیتا ہے اور دینے والا اس نیت سے نہیں دیتا کہ سود ہے تو وہ بھی سود میں داخل نہیں
بادشاہ کی طرف سے احسان ہے۔ پیغمبر خدا نے کسی سے ایسا قرضہ نہیں لیا کہ ادائیگی وقت اسے کچھ نہ
کچھ ضرور زیادہ (نہ) دے دیا ہو۔ یہ خیال رہنا چاہیے کہ اپنی خواہش نہ ہو۔ خواہش کے برخلاف جو
زیادہ ملتا ہے وہ شود میں داخل نہیں ہے۔
لے الحکم سے ۔ ” ڈگلس کے سامنے جو کلارک کا مقدمہ تھا وہ اس آگ سے کم نہ تھا۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)
الحکم سے ۔ لیکن جب کہ محکمہ ریلوے کے ملازم خود وہ روپیہ سود کے لالچ سے نہیں دیتے بلکہ جبرا وضع کیا جاتا ہے
تو یہ سود کی تعریف میں داخل نہیں ہے اور خود جو کچھ وہ روپیہ زائد دے دیتے ہیں وہ داخل سود نہیں ہے۔ غرض یہ خود دیکھ
سکتے ہو کہ آیا یہ روپیہ سود لینے کے لیے تم خود دیتے ہو یا وہ خود وضع کرتے ہیں اور بلا طلب اپنے طور پر دیتے ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)

سود اور سود در شود
ایک صاحب نے بیان کیا کہ سید احمد خان صاحب نے لکھا ہے اَضْعَافًا
مضْعَفَةً (ال عمران: ۱۳۱) کی ممانعت ہے۔
فرمایا کہ یہ بات غلط ہے کہ شود در سود کی ممانعت کی گئی ہے اور سود جائز رکھا ہے۔ شریعت کا ہرگز
یہ منشا نہیں ہے۔ یہ فقرہ اسی قسم کے ہوتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ گناہ در گناہ مت کرتے جاؤ اس سے
یہ مطلب نہیں ہوتا کہ گناہ ضرور کرو۔
اس قسم کا روپیہ جو کہ گورنمنٹ سے ملتا ہے وہ اسی حالت میں سود ہوگا جب کہ لینے والا اسی خواہش سے
روپیہ دیتا ہے کہ مجھ کو سود ملے ورنہ گورنمنٹ ؟ رنہ گورنمنٹ جو اپنی طرف سے احسانا دیوے وہ سود میں داخل نہیں ہے۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص رشوت کے روپیہ سے بنائی گئی جائیداد تائب ہو تو اس کے پاس جو اول جا ئیداد
رشوت وغیرہ سے بنائی ہو اس کا کیا حکم ہے۔
فرمایا۔ شریعت کا حکم ہے کہ تو بہ کرے تو جس جس کا وہ حق ہے وہ اسے پہنچایا جاوے۔'
رشوت اور ہدیہ میں ہمیشہ تمیز چاہیے۔ رشوت وہ مال ہے کہ جب کسی کی حق تلفی کے واسطے دیا یا لیا
جاوے ورنہ اگر کسی نے ہمارا ایک کام محنت سے کر دیا ہے اور حق تلفی بھی کسی کی نہیں ہوئی تو اس کو جود یا
جاوے گا۔ وہ اس کی محنت کا معاوضہ ہے۔
انشورنس ہے اور بیمہ پر سوال کیا گیا۔
انشورنس یا بیمه فرمایا ک سود اور قمار بازی کو الگ کر کے دوسرے اقراروں اور ذمہ داریوں
ل الحکم سے ۔ اور اگر پتا نہ لگے تو پھر اسے صدقہ وخیرات کر دے ۔“
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)
الحکم میں اس سوال سے پہلے ایک اور سوال اور اس کا جواب یوں درج ہے۔ در
سوال ۔ رہن کے متعلق کیا حکم ہے؟
حضرت اقدس ۔ ہمارے نزدیک رہن جب کہ نفع و نقصان کا ذمہ دار ہو جاتا ہے اس سے فائدہ اُٹھا نا منع نہیں “ فائنا
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)

کو شریعت نے صحیح قرار دیا ہے تمار بازی میں ذمہ داری نہیں ہوتی ۔ دنیا کے کا روبار میں ذمہ داری کی
ضرورت ہے۔
دوسرے ان تمام سوالوں میں اس امر کا خیال بھی رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں حکم ہے کہ
بہت کھوج نکال نکال کر مسائل نہ پوچھنے چاہئیں۔ مثلاً اب کوئی دعوت کھانے جاوے تو اب اسی خیال
میں لگ جاوے کہ کسی وقت حرام کا پیسہ ان کے گھر آیا ہوگا ۔ پھر اس طرح تو آخر کار دعوتوں کا کھانا ہی
بند ہو جاوے گا ۔ خدا کا نام ستار بھی ہے ورنہ دنیا میں عام طور پر راست باز کم ہوتے ہیں ۔ مستور الحال
بہت ہوتے ہیں۔ یہ بھی قرآن میں لکھا ہے وَلَا تَجَسَّسُوا (الحجرات: ۱۳) یعنی تجسس مت کیا کرو
ور نہ اس طرح تم مشقت میں پڑو گے۔
( مجلس قبل از عشاء )
پنڈت نند کشور سناتن دھرمی سے گفتگو افت تند سے گفتگو پنڈت نند کشور صاحب جو کہ سناتن دھرم
مذہب کے ایک عالم فاضل متجر لیکچرار ہیں
حضرت صاحب کی ملاقات کے واسطے تشریف لائے ۔ آتے ہی حضرت صاحب سے سلام و علیکم کیا اور
مصافحہ کیا۔ حضرت صاحب نے نسیم دعوت اور سناتن دھرم وغیرہ کی نسبت ان کی رائے دریافت کی۔
پنڈت صاحب نے فرمایا کہ ان کتب میں آپ نے ویسے ہی لکھا ہے جیسے انبیاء کا دستور ہے خدا کے
برگزیدوں سے گندے لفظ نکل ہی نہیں سکتے آریہ لوگوں کی مثال انہوں نے یہ دی کہ جیسے کھارے چشمہ
سے میٹھا پانی نہیں نکل سکتا ۔ اسی طرح وہ لوگ لکھ ہی کیا سکتے ہیں ۔
حضرت اقدس نے آریہ سماج کی نسبت ذکر کیا کہ
یہ لوگ بالکل حقیقت ایمان سے بے نصیب ہیں۔ ایمان تو عقلمندوں کی آزمائش
آریہ سماج کے لیے ہے کہ کچھ عقل سے کام لیوے اور کچھ ایمان سے معجزات میں یہ عادت اللہ
ہرگز نہیں ہے کہ ایسے کام دکھلائے جاویں جو کہ خدا کی عادت کے برخلاف دنیا میں ہوں ۔ مثلاً سوال
کرتے ہیں کہ سو یا پچاس سال کے مردہ آکر شہادت دیویں گو کہ یہ ہو تو سکتا ہے مگر سوال ہے کہ جو یا

اس کے بعد قبول کرے گا اسے کیا فائدہ ہوگا؟ جب سب حقیقت کھل گئی اور ایک سو دو سو آدمی کی شہادت
بھی مل گئی تو اب کس کی عقل ماری ہے کہ انکار کرے نہ ہندو نہ چمار کسی کو گنجائش ہی انکار کی نہیں رہتی۔
ہمارے ہاں لکھا ہے کہ اس قسم کا ایمان فائدہ نہیں دیتا۔ اگر دن چڑھا ہوا ہو اور کوئی کہے کہ میں دن
پر ایمان لایا ، یا چاند پورا چودہویں کا ہے اور کوئی اس پر ایمان لاوے تو اسے کیا فائدہ ہوگا ؟ اور کس
تعریف کا مستحق ہے؟ ہاں اگر اول شب کے چاند پر جس کا نام ہلال ہے کوئی اسے دیکھ کر بتلا دے تو
اس کی نظر کی تعریف کی جاوے گی اور جس کی نظر کم و بیش ہے وہ کھل جاوے گی۔ تو نشانوں میں یہی اصول
خدا نے رکھا ہے کہ ایک پہلو میں ایمان سے فائدہ اٹھاویں اور ایک پہلو میں عقل سے ورنہ ایمان
ایمان نہیں رہتا۔ ایک مخفی امر کو عقل سے سوچ کر قرائن ملا کر مان لینے کا نام ایمان ہے ۔۔۔ ان لوگوں کی
عقل موٹی ہے۔ ایسے نشان طلب کرتے ہیں جو کہ عادت اللہ کے خلاف ہیں ہم یہ پیش کرتے ہیں کہ
جو سچا مذہب ہوتا ہے اس میں امتیاز ہوتا ہے جس قدر تائیدات اور خوارق جس حد تک خدا نے اسلام کی
تائید میں رکھے ہیں وہ کسی دوسرے مذہب کے لیے ہرگز نہیں ہیں ۔ مگر یہ ان امور میں مقابلہ چاہتے
ہیں جو کہ عادت اللہ کے خلاف ہیں۔ دوسرے خدا غلام نہیں ہے کہ کسی کے تابع ہو بلکہ وہ خدا کے تابع ہیں۔
ہم نے ان سے یہ چاہا ہے کہ اس طرح سے فیصلہ کر لو کہ ہزاروں فیصلہ کا آسان طریق اعتراض جو تم لوگ کرتے ہو ان میں سے دو اعتراض چن لو اگر وہ
سچے نکل آویں تو باقی کے تمہارے سب سچے اور اگر وہ جھوٹے نکل آویں تو باقی کے سب جھوٹے ۔ مگر
ان لوگوں کو موت کا خوف نہیں ۔ اگر عقل ہو تو لازم ہے کہ وہ اسلام کے سوائے کوئی سچا پاک مذہب
دکھلا دیں۔ اور طلاق کی نسبت اعتراض ہے ہم کہتے ہیں کہ اچھا آج تک جس قدر طلاق اسلام میں
ہوئی ہیں ان کی فہرست ہم سے لو اور جس قدر نیوگ تم میں ہوا اس کی فہرست ہمیں دو۔
اس کے بعد مختلف ذکر ہوتے رہے کبھی چولہ پر کبھی کسی پر ،
مدارات اور مداہنہ میں فرق اثنائے گفتگو میں فرمایا کہ
مدارات اسے کہتے ہیں کہ نرمی سے گفتگو کی جاوے تا کہ دوسرے کو ذہن نشین ہو اور حق کو اس

آج 10 میں سے 10 باقی