۱۹ ؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء
مجلس قبل از عشاء )
جلد چهارم
آپ نے شہ نشین پر جلوہ گر ہو کر فرمایا کہ
آج طبیعت نہایت علیل تھی کہ اٹھنے کی طاقت نہیں ہوئی ۔ اسی لیے ظہر و عصر کے اوقات میں نہ آسکا۔
چند ایک دریدہ دہن آریوں کے بیبا کا نہ اعتراض پر فرمایا کہ
یہ گندہ زبانی سے باز نہیں آتے ہم بھی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
گر نباشد بدوست راه بردن
شرط عشق است در طلب مردن
جب انسان کے دل میں میل ہوتا ہے تو ایک فرشتے کو بھی میلا سمجھ لیتا ہے۔
فرمایا کہ آج میں نے ایک خواب دیکھا جیسے آنکھ کے آگے ایک نظارہ گذر جاتا ہے۔
ایک رویا دیکھتا ہوں کہ دوسنڈھوں کے سر جسم سے الگ کئے ہوئے ہاتھوں میں ہیں۔ ایک ایک ہاتھ
میں اور دوسرا دوسرے ہاتھ میں ۔
جس حالت میں اب اسلام ہے اس کا علاج اب سوائے اسلام کی حالت کا علاج دعا ہے دعا کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ لوگ جہاد جہاد کہتے ہیں مگر
اس وقت تو جہاد حرام ہے اس لیے خدا نے مجھے دعاؤں میں وہ جوش دیا ہے جیسے سمندر میں ایک جوش
ہوتا ہے چونکہ توحید کے لیے دعا کا جوش دل میں ڈلا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ارادہ الہی بھی یہی
ہے جیسا کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) اس کا وعدہ ہے۔ لے
۲۰ مارچ ۱۹۰۳ء
جمعہ کے دن چند آدمیوں نے بیعت کی اور بعد بیعت حضرت اقدس بیعت کا مدعا سچی توبہ ہے نے ان کو خطاب کر کے فرمایا۔
اصل مدعا بیعت کا یہی ہے کہ توبہ کرو۔ استغفار کرو۔ نمازوں کو درست کر کے پڑھو۔ ناجائز
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۱
کاموں سے بچو۔ میں جماعت کے لیے دعا کرتا رہتا ہوں مگر جماعت کو چاہیے کہ وہ خود بھی اپنے آپ
کو پاک کرے۔
یا درکھو غفلت کا گناہ پشیمانی کے گناہ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ گناہ زہر یلا اور قاتل ہوتا ہے۔ توبہ
کرنے والا تو ایسا ہی ہوتا ہے کہ گویا اس نے گناہ کیا ہی نہیں ۔ جس کو معلوم ہی نہیں کہ میں کیا کر رہا ہوں
وہ بہت خطرناک حالت میں ہے پس ضرورت ہے کہ غفلت کو چھوڑو اور اپنے گناہوں سے تو بہ کرو اور
خدا تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔ جو شخص توبہ کر کے اپنی حالت کو درست کر لے گا وہ دوسروں کے مقابلہ میں
بچا یا جاوے گا۔ پس دعا اسی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے جو خود بھی اپنی اصلاح کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
ساتھ اپنے سچے تعلق کو قائم کرتا ہے۔ پیغمبر کسی کے لیے اگر شفاعت کرے لیکن وہ شخص جس کی شفاعت
کی گئی ہے اپنی اصلاح نہ کرے اور غفلت کی زندگی سے نہ نکلے تو وہ شفاعت اس کو فائدہ نہیں پہنچا
لو
سکتی ہے
جب تک خود خدا تعالیٰ کی رحمت کے مقام پر کھڑا ہو تو دعا بھی اس کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ نرا اسباب
پر بھروانہ کرلو کہ بیعت کرلی ہے اللہ تعالی لفظ بیعتوں کو پسندنہیں کرتا۔ بلکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ جیسے بیعت کے
وقت تو بہ کرتے ہو اس تو بہ پر قائم رہو اور ہر روز نئی توجہ پیدا کرو جو اس کے استحکام کا موجب ہو۔ اللہ تعالیٰ
پناہ ڈھونڈھنے والوں کو پناہ دیتا ہے جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں وہ ان کو ضائع نہیں کرتا۔
اس بات کو خوب سمجھ لو کہ جب پورا خوف دامنگیر ہو اور جاں کندن کی سی حالت ہو گئی۔ اس وقت
کی تو بہ تو بہ نہیں ۔ جب بلا نازل ہو گئی پھر اس کارڈ کرنا اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ تم بلا کے نزول
سے پہلے فکر کرو۔ جو بلا کے نزول سے پہلے ڈرتا ہے وہ عاقبت ہیں اور باریک میں ہوتا ہے اور بلا کے
ل البدر میں اس کی مزید تشریح یوں درج ہے۔
دیکھو کہ نوح کا بیٹا ہلاک ہوا۔ عیسی علیہ السلام کے بھائی ہلاک ہوئے ۔ اُن کو ایمان نصیب نہ ہوا۔ اسی طرح موسی کا
چچا زاد بھائی تھا اس کو کچھ فائدہ موسیٰ کے رشتہ سے نہ ہوا۔ دعا تو ہم کرتے ہیں مگر جب تک انسان خود سیدھا نہ ہو دعا
شفاعتی فائدہ نہیں کرتی ۔ اگر انسان رحمت کے مقام سے خود ہی بھاگے تو رحمت اُسے کہاں کہاں تلاش کرے گی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۱)
آجانے کے وقت تو کافر بھی ڈرتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ بعض گاؤں میں جہاں طاعون کی شدت
ہوئی ہے ہندوؤں نے مسلمانوں کو بلا کر اپنے گھروں میں اذانیں دلوائی ہیں ۔ وہی اذان جس سے
پہلے ان کو ان کو پر ہیز تھا۔ ہے جو مومن غرض کے لیے خدا سے نہیں ڈرتا خدا اس سے خوف کو دور کر دیتا ہے مگر
جس کے دروازہ پر بلا نازل ہو جاوے تو وہ خواہ مخواہ اس سے ڈرے گا۔ بہت دعائیں کرتے رہوتا کہ
ان بلاؤں سے نجات ہو اور خاتمہ بالخیر ہو۔ عملی نمونہ کے سوا بیہودہ قیل و قال فائدہ نہیں دیتی اور جیسے یہ
ضروری ہے کہ ڈر کے سامانوں سے پہلے ڈرنا چاہیے یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ڈر کے سامان قریب
ہوں تو ڈر جاؤ اور جب وہ دور چلے جاویں تو بے باک ہو جاؤ ۔ بلکہ تمہاری زندگی ہر حالت میں اللہ تعالیٰ
کے خوف سے بھری ہوئی ہو خواہ مصیبت کے سامان ہوں یا نہ ہوں ۔ اللہ تعالیٰ مقتدر ہے ہے وہ جب
چاہتا ہے مصیبت کا دروازہ کھول دیتا ہے اور جب چاہتا ہے کشائش کرتا ہے جو اس پر بھی بھروسا کرتا
ہے وہ بچایا جاتا ہے۔ ڈرنے والا اور نہ ڈرنے والا کبھی برابر نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں میں
ایک فرق رکھ دیتا ہے۔ پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ سچی توبہ کریں اور گناہ سے بچیں ۔ جو بیعت
کر کے پھر گناہ سے نہیں بچتا وہ گویا جھوٹا اقرار کرتا ہے۔ ہے اور یہ میرا ہاتھ نہیں خدا کا ہاتھ ہے جس پر
وہ ایسا جھوٹ بولتا ہے اور پھر خدا کے ہاتھ پر جھوٹ بول کر کہاں جاوے؟ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ
لے البدر میں اس کی مزید تشریح ہے۔ لکھا ہے۔
جیسے آج کل سنا گیا ہے کہ ہندو اور سکھ لوگ طاعون کے ڈر سے مسلمانوں کو بلا بلا کر اپنے گھروں میں بانگ دلواتے
ہیں مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں۔ غرض کے وقت یہ لوگ نرم ہو جاتے ہیں جب غرض نکل گئی پھر ویسے ہی سخت قلب
نہ نہ ہو گئے ۔ مومن کی یہ حالت نہ چاہیے بلکہ اسے خدا سے صدق اور وفا سے دُعا کرنی چاہیے۔ اگر طاعون نہ بھی ہو تو بھی
وہ خدا سے ایسا ہی ڈرے گا جیسے ہزار طاعون ہو۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸۱)
کے البدر سے ۔ ہر وقت اس سے ڈرنا چاہیے۔ کیا اسے قہر بھیجتے کچھ دیر لگتی ہے؟
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۱، ۸۲)
سے البدر سے بیعت کی بنیاد یہی ہے کہ سچی توبہ ہو اور گناہ چھوٹ جاویں اگر یہ نہ ہو تو بیعت خود گناہ ہوگی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۲)