۲۱؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف: ۴) مقت خدا کے غضب کو کہتے ہیں یعنی بڑا غضب ان پر ہوتا
ہے جو اقرار کرتے ہیں اور پھر کرتے نہیں ایسے آدمی پر خدا کا غضب نازل ہوتا ہے اس لیے دعا ئیں
کرتے رہو۔ کوئی ثابت قدم نہیں رہ سکتا جب تک خدا نہ رکھے ۔ اے
۲۱ مارچ ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر )
او
کسی خاص شخص کی ہدایت کے لئے دعا کسی خاص شخص کی ہدایت پر زور دینے کے بارے میں فرمایا کہ
ایک فرد واحد پر ہدایت کے لیے زور دینا ٹھیک نہیں ہوتا اور نہ اس طرح کبھی انبیاء کو کامیابی
ہوئی ہے۔ عام دعا چاہیے پھر جو لائق ہوتا ہے وہ اس سے خود بخود مؤثر ہوتا ہے۔
تو بہ کی حقیقت یہ ہے کہ گناہ سے گلی طور پر بیزار ہو کر خدا کی طرف رجوع کرے
حقیقت تو بہ اور سچے طور سے یہ عہد ہو کہ موت تک پھر گناہ نہ کروں گا۔ ایسی تو بہ پر خدا کا
وعدہ ہے کہ میں بخش دوں گا ۔ اگر چہ یہ تو بہ دوسرے دن ہی ٹوٹ جاوے مگر بات یہ ہے کہ کرنے
والے کا اس وقت عزم مصم ہو اور اس کے دل میں ٹوٹی ہوئی نہ ہو۔
ایک تو بہ انسان کی طرف سے ہوتی ہے اور ایک خدا کی طرف سے۔ خدا کی تو بہ کے معنے رجوع
کے ہیں کیونکہ اس کا نام تو اب ہے۔ انسان تو بہ کرتا ہے تو گناہ سے نیکی کی طرف آتا ہے اور جب خدا
تو بہ کرتا ہے تو وہ رحمت سے اس کی طرف آتا ہے اور اس انسان کو لغزش سے سنبھال لیتا ہے۔ جب
اس قسم کی خدا کی تو بہ ہو تو پھر لغزش نہیں ہوتی ۔ حدیث میں ہے کہ انسان تو بہ کرتا ہے پھر اس سے ٹوٹ
جاتی ہے اور قضا و قدر غالب آتی ہے پھر وہ روتا ہے گڑ گڑاتا ہے پھر تو بہ کرتا ہے مگر پھر ٹوٹ جاتی ہے اور
وہ بار بار تضرع کرتا ہے اور توبہ کرتا ہے پھر آخر کار جب انتہا تک اس کی تضرع اور ابتہال پہنچ جاتے
ہیں تو پھر خدا تو بہ کرتا ہے یعنی اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور کہتا ہے اعْمَلُ مَا شِئْتَ إِنِّي
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۸،۷

غَفَرْتُ لك۔ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اب اس کی فطرت ایسی بدل دی گئی ہے کہ گناہ نہ ہو سکے
گا جیسے کسی بدکار کا آلہ تناسل کاٹ دیا جاوے تو پھر وہ کیا بدکاری کر سکے گا یا آنکھیں نکال دی جاویں تو
وہ کیا بد نظری کرے گا اسی طرح خدا سرشت بدل دیتا ہے اور بالکل پاکیزہ فطرت بنا دیتا ہے۔ بدر میں
جب صحابہ کرام نے جان لڑائی تو ان کی اس ہمت اور اخلاص کو دیکھ کر خدا نے ان کو بخش دیا۔ ان کے
دلوں کو صاف کر دیا کہ پھر گناہ ہو ہی نہ سکے ۔ یہ بھی ایک درجہ ہے جب فطرت بدل جاتی ہے تو وہ
خدا کی رضا کے برخلاف کچھ کر ہی نہیں سکتا۔ اگر انسان سے گناہ نہ ہوں اور وہ تو بہ نہ کرے تو خدا ان
کو ہلاک کر کے ایک ایسی قوم پیدا کرے جو گناہ کرے اور پھر خدا ان کو بخشے اگر یہ نہ ہو تو پھر خدا کی
صفت غفوریت کیسے کام کرے گی ۔
گناہ ایک مہلک زہر مثل سم الفار وسر کنیا وغیرہ گناہ تو بہ کے ساتھ مل کر تریاق بنتا ہے کے ہیں مگر توبہ کے ساتھ مل کر یہ تریاق کا حکم
رکھتے ہیں انسان کے نفس کے اندر رعونت پیدا ہو جاتی ہے پھر گناہ سے کسر نفس پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسے
زہر کو زہر مارتی ہے ایسا ہی رعونت وغیرہ کی زہر کو گناہ مارتا ہے۔ حضرت آدم کے ساتھ جو ذلت آئی
اس کے بھی یہی معنے ہیں ورنہ اس کے اندر تکبر پیدا ہوتا کہ میں وہ ہوں جسے خدا نے اپنے ہاتھ سے بنایا
اور ملائکہ نے سجدہ کیا مگر اس خطا سے وہ شرمسار ہوئے اور اس تکبر کی نوبت ہی نہ آئی۔ پھر اس شرمساری
سے سارے گناہ معاف ہوئے اسی طرح بعض سادات آج کل فخر کرتے ہیں مگر نسبی دعوی کیا شے ہے؟
اس سے رعونت پیدا ہوتی ہے۔ ہر ایک تکبر زہر قاتل ہوتا ہے اسے کسی نہ کسی طرح مارنا چاہیے۔
سوال ہوا کہ آدم کی جنت کہاں تھی؟
آدم کی جنت فرمایا۔ ہمارا مذہب یہی ہے کہ زمین میں ہی تھی خدا فرماتا ہے مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ
وَ فِيهَا نُعِيدُكُمُ (طه: ۵۶ ) آدم کی بود و باش آسمان پر یہ بات بالکل غلط ہے۔
شجر ممنوعه هر کی سب سوال ہو کہ وہ کون سا درخت تاج کی ممانت کی ئی تھی؟ عه فرمایا کہ مفتروں نے کئی باتیں لکھی ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ انگور ہوگا۔ شراب

اس سے پیدا ہوتی ہے اور شراب کی نسبت لکھا ہے رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ (المائدة: 91) یہ بھی
ممکن ہے کہ اس وقت کا انگور ایسا ہی ہو کہ بغیر سڑا نے گلانے کے اس کے تازہ شیرہ میں نشہ ہوتا ہو
جیسے تاڑی کہ ذراسی دیر کے بعد اس میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
تمباکو کی نسبت فرمایا کہ تمبا کو یہ شراب کی طرح تو نہیں ہے کہ اس سے انسان کو فسق و فجور کی طرف رغبت ہو گر تا ہم
تقویٰ یہی ہے کہ اس سے نفرت اور پر ہیز کرے۔ منہ میں اس سے بد بو آتی ہے اور یہ منحوس صورت
ہے کہ انسان دھواں اندر داخل کرے اور پھر باہر نکالے۔ اگر آنحضرت کے وقت یہ ہوتا تو آپ
اجازت نہ دیتے کہ اسے استعمال کیا جاوے ۔ ایک لغو اور بیہودہ حرکت ہے ہاں مسکرات میں اسے
شامل نہیں کر سکتے ۔ اگر علاج کے طور پر ضرورت ہو تو منع نہیں ہے ورنہ یو نہی مال کو بے جا صرف کرنا
ہے۔ عمدہ تندرست وہ آدمی ہے جو کسی تھے کے سہارے زندگی بسر نہیں کرتا ہے۔ انگریز بھی چاہتے
ہیں کہ اسے دور کر دیں۔ لے
در بار شام )
چند نو وارد شخصوں نے بیعت کی۔ اور بعد از بیعت فرمایا۔ نو مبایعین کونصیحت دیکھا بیعت تو تہاری ہو چکی تہیں چاہے کہ الہتعالی سے ڈرتے رہو
خدا کا قہر سخت ہوتا ہے اگر چہ دنیا کا عذاب بھی سخت اور نا قابل برداشت ہوتا ہے مگر تا ہم جس طرح
ہوتا ہے۔ اچھے برے دن گزر جاتے ہیں مگر آخرت کا عذاب تو نا پیدا کنار ہے اس لیے مناسب ہے
کہ اس کے واسطے کافی سامان کیا جاوے۔
ہمیں کہنا پڑتا ہے کیونکہ جو شخص آتا ہے اور بیعت کرتا ہے ہم پر فرض ہوتا ہے کہ اسے کرنے اور
نہ کرنے کے کاموں سے آگاہ کریں ۔ جیسا بے خبر آیا تھا ویسا ہی بے خبر واپس نہ جاوے۔ ایسا ہونے
سے معصیت کا خوف ہے اسے کیوں نہ بتایا گیا ؟ سو تم سوچ لو کہ مقدم امر دین ہی کا ہے دنیا کے دن تو
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲

کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتے ہیں ۔
ع شب تنور گذشت و شب سمور گذشت
جلد چهارم
غرباء اور مساکین بھی جن کو کھانے کو ایک وقت ملتا ہے اور دوسرے وقت نہیں ملتا اور آرام کے
مکان بھی نہیں ہوتے ان کی بھی گزر ہی جاتی ہے اور امراء اور پلاؤ زردے کھانے والوں اور عمدہ
مکانوں اور بالا خانوں میں رہنے والے بھی اپنے دن پورے کر ہی رہے ہیں۔ کسی کا دکھ درد سے اور کسی
کا عیش میں گزارہ ہوتا ہے مگر عاقبت کا دکھ جھیلنا بہت مشکل ہے اور وہ عذاب اور اس کے دکھ درد
نا قابل برداشت ہوں گے لہذا دانا وہی ہے کہ جو اس ہمیشہ رہنے والے جہان کی فکر میں لگ جاوے۔
سو تم نمازوں کو سنوارو اور خدا تعالیٰ کے احکام کو اس کے فرمودہ کے بموجب کرو۔
حقیقت نماز
اس کی نواہی سے بچے رہو۔ اس کے ذکر اور یاد میں لگے رہو ۔ دعا و۔ دعا کا سلسلہ ہر وقت
جاری رکھوا اپنی نماز میں جہاں جہاں رکوع و سجود میں دعا کا موقع ہے دعا کرو اور غفلت کی نماز کو ترک
کر دو۔ رسمی نماز کچھ ثمرات مترتب نہیں لاتی اور نہ وہ قبولیت کے لائق ہے۔ نماز وہی ہے کہ کھڑے
ہونے سے سلام پھیرنے کے وقت تک پورے خشوع خضوع اور حضور قلب سے ادا کی جاوے اور
عاجزی اور فروتنی اور انکساری اور گریہ زاری سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس طرح سے ادا کی جاوے
کہ گویا اس کو دیکھ رہے ہو۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو کم از کم یہ تو ہو کہ وہی تم کو دیکھ رہا ہے۔ اس طرح کمال
ادب اور محبت اور خوف سے بھری ہوئی نماز ادا کرو۔
دیکھو! یہ زمانہ بے وقت موتوں کا زمانہ آگیا ہے۔ بھلا پہلے کبھی تم
بے وقت موتوں کا زمانہ نے اپنے باپ و دادا سے بھی سنا ہے کہ اس طرح اچانک موت کا
سلسلہ کبھی جاری ہوا ہو۔ رات کو اچھا بھلا کام کاج کرتا اور چلتا پھر تا آدمی سوتا ہے اور صبح کو ایسی
نیند میں سویا ہوا ہوتا ہے کہ جس سے جاگنا ہی نہیں ۔ اب جس گھر میں یہ موت آئی ، گھر کا گھر اور گاؤں
کے گاؤں اس نے خالی کر دیئے ابھی انجام کی خبر نہیں ۔ کیا کیا دن آنے ہیں ۔ ایک نادان اپنی نادانی
کی وجہ سے جب طاعون چند دن کے لیے رک جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کسی مصلحت سے اسے بند کرتا

ہے وہ کہتا ہے کہ بس اب گئی اب نہیں آئے گی ۔ اومیاں ! ایسا ہمیشہ ہی ہوا کرتا ہے کہ بیماریاں آتی
ہیں چار دن رہ کر چلی جاتی ہیں مگر خدا کی باریک تدابیر سے وہ نا واقف ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ وہ
مہلت دیتا ہے کہ بھلا ابھی ان میں کچھ صلاحیت اور تقویٰ اور خوف بھی پیدا ہوا ہے یا نہیں ۔
اس طاعون کا پچھلا تجربہ بتاتا ہے کہ ایک ایک دورہ ستر ستر سال کا ہوا کرتا ہے اس سے تو جنگل
کے جانوروں نے بھی پناہ مانگی ہے۔ جب انسانوں کو ختم کر چکتی ہے تو اس جنگل کے حیوانوں اور درندوں
کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ ایسے وقتوں میں خدا تعالیٰ بچا لیتا ہے ان لوگوں کو جو ان مصائب اور عذابوں
کے نازل ہونے سے پہلے اپنے آپ کی اصلاح کرتے اور دوسروں سے عبرت پکڑتے ہیں۔ خدا تعالیٰ
ان کی حفاظت خود کرتا ہے عذابوں اور شدائد کے وقتوں میں جو آرام اور عیش کے وقت میں اس سے
ڈرتے اور پناہ مانگتے ہیں مگر جب عذاب کسی پر نازل ہو جاوے تب تو یہ بھی قبول نہیں ہوتی ۔
پس اب موقع ہے کہ تم خدا کے سامنے اپنے آپ کو درست کر لو اور
اپنے آپ کو درست کر لو اس کے فرائض کی بجا آوری میں کی نہ کرو۔ خلق اللہ سے کبھی بھی
خیانت، ظلم ، بد خلقی ، تر شروئی ، ایذا دہی سے پیش نہ آؤ۔ کسی کی حق تلفی نہ کرو کیونکہ ان چیزوں کے
بدلے میں بھی خدا مؤاخذہ کرے گا۔ جس طرح خدا کے احکام کی نافرمانی ، اس کی عظمت ، توحید اور
جلال کے خلاف کرنے اور اس سے شرک کرنا گناہ ہیں اسی طرح اس کی خلق سے ظلم کرنا۔ اور ان کی
حق تلفیاں نہ کرو۔ زبان یا ہاتھ سے دکھ یا کسی قسم کی گالی گلوچ دینا بھی گناہ ہیں پس تم دونوں طرح
کے گناہوں سے پاک بنو اور نیکی کو بدی سے خلط ملط نہ کرو۔
تمہارا دین اسلام ہے اسلام کے معنے ہیں خدا کے آگے گردن رکھ
تمہارا دین اسلام ہے دینا۔ جس طرح ایک بکرا ذبح کرنے کی خاطر منہ کے بل لٹا یا جاتا
ہے۔ اسی طرح تم بھی خدا کے احکام کی بجا آوری میں بے چون و چرا گردن رکھ دو ۔ جب تک
کامل طور سے تم اپنے ارادوں سے خالی اور نفسانی ہوا و ہوس سے پاک نہ ہو جاؤ گے تب تک
تمہارا اسلام اسلام نہیں ہے۔ بہت ہیں کہ ہماری ان باتوں کو قصہ کہانی جانتے ہوں گے اور ٹھٹھے

اور ہنسی سے ان کا ذکر کرتے ہوں گے مگر یاد رکھو کہ یہ اب آخری دن ہیں ۔ خدا تعالیٰ فیصلہ کرنا
چاہتا ہے۔ لوگ بے حیائی، حیلہ بازی اور نفس پرستی میں حد سے زیادہ گذرے جاتے ہیں ۔ خدا
کے عظمت و جلال اور توحید کا ان کے دلوں میں ذرا بھی خیال نہیں گویا ناستک مت ہو گئے ہیں ۔
کوئی کام بھی ان کا خدا کے لیے نہیں ہے ۔
پس ایسے وقت میں اس نے اپنے ایک خاص بندہ کو بھیجا ہے تا اس کے
ایک مامور کی بعثت ذریعہ سے دنیا میں ہدایت کا نور پھیلا دے اور گمشدہ ایمان اور توحید کو
از سر نو دنیا میں قائم کرے ۔ مگر جب دنیا نے اس کی پروا نہ کی اور الٹا دکھ دیا اور اس کی تکذیب کے
لئے کمر بستہ ہو گئے تو خدا نے ان کو قہر کی آگ سے ہلاک کرنا شروع کیا۔ کئی طرح کے عذابوں سے
اس نے دنیا کو جگایا ہے کہیں قحط ہوئے اور کہیں زلزلے آئے ۔ آتش فشانیاں ہوئیں۔ ہزار در ہزار
لوگ تباہ ہوئے ۔ انہیں میں سے ایک طاعون بھی ہے۔ یہ دور نہ ہوگی اور نہ جاوے گی جب تک یہ
دنیا کو سیدھا نہ کرلے ۔ لوگ تسلی پا جاتے ہیں کہ بس اب گئی اب نہیں آوے گی مگر وہ دھوکا کھاتے
ہیں۔ ان نادانوں کا تو کام ہی خدا سے جنگ کرنا ہو گیا ہے مگر وہ کہاں تک؟ وہ دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ
میں ضرور موجود ہوں اور ان کی بیبا کیوں اور شرارتوں کو دور کرنا چاہتا ہوں مگر آہستہ آہستہ۔ اس کے
تمام کام بتدریج ہوا کرتے ہیں۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ دنیا طرح طرح کے ظلم اور فسادوں سے بھر گئی
اور خدا کا نام دنیا سے اٹھ گیا۔ اس کی توحید اور اس کی کتاب اور اس کے رسول کی ہتک کی گئی تو وہ
ایسے وقت میں اپنے خاص رحم سے اپنی رحمت کا دروازہ ارحمت کا دروازہ کھولتا ہے اور اپنی خلقت کو ایک ایسے شخص
کے سپر د کرتا ہے جو اس کو خدا کے عذاب سے بچانے کے واسطے کوشش کرتا اور ان کا بڑا خیر خواہ ہے مگر
جب دنیا اس کی پروا نہیں کرتی اور بجائے اس کے کہ اس سے محبت کریں اس کو ستایا جاتا اور دکھ دیا
جاتا ہے تو خدا بھی اپنے غضب سے دنیا میں اپنا عذاب نازل کرتا ہے جو نافرمانوں کو آگ کی طرح
بھسم کرتا ہے اور خدا کی سلطنت کا رعب قائم کرتا اور صادق کی نصرت اور اس کے ہمراہیوں کو
بطور نمونہ اس سے بچاتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی