۲۳؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور طرح طرح کی بداعمالیوں میں مبتلا تھے۔ ان کو حیوانیت سے انسانیت میں اسلام ہی لایا۔
ہر طرف اس کی مخالفت ہوئی لوگوں نے دشمنی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔ پھر بھی وہ تمام کام
پورے ہو کر رہے جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے تھے اور کوئی فرد بشر بھی اس کا بال نہ
بگاڑ سکا۔ حتی کہ ندا آگئی الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ٤ )
۲۳ / مارچ ۱۹۰۳ء (قبل از عشاء)
جیسے کہ بعض لوگوں کا دستور ہے کہ جب ہندو مسلمانوں :
میں کوئی ہندوؤں سے گفتگو کا طریق گفتگو ہوتو گاؤ خوری وغیرہ باتوں پر بحث ہوا کرتی ہے اس پر
حضرت اقدس نے فرمایا کہ بات یہ ہے کہ
اصل اشیاء میں حلت ہے اب دنیا میں کروڑ ہا اشیاء ہیں کوئی کچھ کھاتا ہے اور کوئی کچھ۔ اس لیے
ایسی باتوں میں پڑنا مناسب نہیں ہوا کرتا۔ چاہیے کہ ایسے مباحثات میں ہمیشہ اسلام کی خوبیاں اور
صداقت بیان کی جائے اور ظاہر کیا جاوے کہ کن کن نیک اعمال کی تعلیم اسلام نے دی ہے کن مہلکات سے
بچایا ہے۔ گاؤ خوری کے مسائل وغیرہ بیان کرنے سے کیا فائدہ؟ جو اسلام کو پسند کرے گا۔ وہ خود گا ؤ خوری
کو بھی پسند کرے گا جس بات کا فساد اس کے نفع سے بڑھ کر ہو اس کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے
ایک بزرگ نے عرض کی کہ حضور میں نے اپنی ملازمت سے پہلے یہ منت مانی ختم اور فاتحہ خوانی تھی کہ ج میں ملازم ہوجاؤں گا و در آن نیرو پی کے حساب سے نکال کر تو آدھ
اس کا کھانا پکوا کر حضرت پیران پیر کا ختم دلاؤں گا۔ اس کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟
فرمایا کہ خیرات تو ہر طرح اور ہر رنگ میں جائز ہے اور جسے چاہے انسان دے مگر اس فاتحہ خوانی
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲، ۸۳

سے ہمیں نہیں معلوم کیا فائدہ اور یہ کیوں کیا جاتا ہے؟ میرے خیال میں یہ جو ہمارے ملک میں رسم
جاری ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا ثبوت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے نہیں ۔ غرباء ومساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔
نصیحت بعد از بیعت
چند احباب نے بیعت کی تھی اس پر ان کو چند کلمات بطور نصیحت فرمائے ۔ ان کو
پانچوں نمازیں عمدہ طرح سے پڑھا کرو۔ روزہ صدق سے رکھو اور
اگر صاحب توفیق ہو تو زکوۃ، حج وغیرہ اعمال میں بھی کمر بستہ رہو ۔ اور ہر قسم کے گناہ سے اور شرک اور
بدعت سے بیزار رہو۔ اصل میں گناہ کی شناخت کے اصول صرف دو ہی ہیں ۔
اول حق اللہ کی بجا آوری میں کمی یا کوتاہی ۔ دوم حق العباد کا خیال نہ کرنا۔
اصل اصول عبادت بھی یہی ہیں کہ ان دونو حقوں کی محافظت کما حقہ کی جاوے اور گناہ بھی انہیں
میں کوتاہی کرنے کا نام ہے اپنے عہد پر قائم رہو اور جو الفاظ اس وقت تم نے میرے ہاتھ پر بطور اقرار
زبان سے نکالے ہیں ان پر مرتے دم تک قائم رہو۔ انسان بعض اوقات دھوکا کھاتا ہے وہ جانتا ہے
کہ میں نے اپنے لیے تو بہ کا درخت بولیا ہے اب اس کے پھل کی امید رکھتا ہے یا ایمان میں نے
حاصل کر لیا ہے اس کے اب نتائج مترتب ہونے کا منتظر ہوتا ہے مگر اصل میں وہ خدا کے نزدیک نہ
تائب اور نہ سچا مومن ، کچھ بھی نہیں ہوتا کیونکہ جو چیز اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی اور منظوری کی حد تک نہ پہنچی
ہوئی ہو وہ چیز اس کی نظر میں ردی اور حقیر ہوتی ہے۔ اس کی کوئی قدر و قیمت خدا کے نزدیک نہیں ہوتی
ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک انسان جب کسی چیز کے خریدنے کا ارادہ کرتا ہے جب تک کوئی چیز اس کی
پسندیدگی میں نہ آوے تب تک اس کی نظر میں ایک ردی محض اور بے قیمت ہوتی ہے۔ تو جب انسان
کا یہ حال ہے تو خدا تو قدوس اور پاک اور بے لوث ہستی ہے۔ وہ ایسی رڈی چیز کو اپنی جناب میں کب
منظور کرنے لگا ؟
دیکھو! یہ دن ابتلا کے دن ہیں وبائیں ہیں قحط ہے غرض اس وقت خدا کا غضب زمین پر نازل ہو

رہا ہے۔ ایسے وقت میں اپنے آپ کو دھو کا مت دو اور صاف دل سے اپنی کوئی پناہ بنالو۔
یہ بیعت اور توبہ اس وقت فائدہ دیتی ہے جب انسان صدق دل اور اخلاص نیت سے اس پر قائم
اور کار بند بھی ہو جاوے۔ خدا خشک لفاظی سے جو حلق کے نیچے نہیں جاتی ہرگز ہرگز خوش نہیں ہوتا۔
ایسے بنو کہ تمہارا صدق اور وفا اور سوز و گداز آسمان پر پہنچ جاوے۔ خدا تعالیٰ ایسے شخص کی حفاظت کرتا
اور اس کو برکت دیتا ہے جس کو دیکھتا ہے کہ اس کا سینہ صدق اور محبت سے بھرا ہوا ہے وہ دلوں پر نظر
ڈالتا اور جھانکتا ہے نہ کہ ظاہری قیل و قال پر ۔ جس کا دل ہر قسم کے گند اور ناپاکی سے معرا اور مبرا پاتا
ہے اس میں آاتر تا ہے اور اپنا گھر بناتا ہے مگر جس دل میں کوئی کسی قسم کا بھی رخنہ یا نا پا کی ہے اس کو
لعنتی بناتا ہے۔
دیکھو! جس طرح تمہارے عام جسمانی حوائج کے پورا کرنے کے واسطے ایک مناسب اور کافی
مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح تمہاری روحانی حوائج کا حال ہے۔ کیا تم ایک قطرہ پانی زبان پر
رکھ کر پیاس بجھا سکتے ہو؟ کیا تم ایک ریزہ کھانے کا منہ میں ڈال کر بھوک سے نجات حاصل کر سکتے ہو؟
ہر گز نہیں۔ پس اسی طرح تمہاری روحانی حالت معمولی سی تو بہ یا کبھی کسی ٹوٹی پھوٹی نماز یا روزہ سے
سنور نہیں سکتی ۔ روحانی حالت کے سنوارنے اور اس باغ کے پھل کھانے سے بھی تم کو چاہیے کہ اس
باغ کو بھی وقت پر خدا کی جناب میں نمازیں ادا کر کے اپنی آنکھوں کا پانی پہنچاؤ اور اعمال صالحہ کے
پانی کی نہر سے اس باغ کو سیراب کرو تا وہ ہرا بھرا ہو اور پھلے پھولے اور اس قابل ہو سکے کہ تم اس سے
پھل کھاؤ۔
یا د رکھو ایمان بغیر اعمال صالحہ کے ادھورا ایمان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ
ایمان اور اعمال صالحہ اگر ایمان کامل ہو تو اعمال صالحہ سرزد نہ ہوں؟ اپنے ایمان اور
اعتقاد و کامل کرو ورنہ کسی کام کا نہ ہوگا۔ لوگ اپنے ایمان کو پورا ایمان تو بناتے نہیں پھر شکایت کرتے
ہیں کہ وہ ہمیں انعامات نہیں ملتے جن کا وعدہ تھا۔ بے شک خدا نے وعدہ فرمایا ہوا ہے کہ مَنْ يَتَّقِ اللهَ
يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) ۔

یعنی جو خدا کا متقی اور اس کی نظر میں متقی بنتا ہے اس کو خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی تنگی سے نکالتا اور ایسی
طرز سے رزق دیتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ کہاں سے اور کیوں کر آتا ہے۔ خدا کا یہ وعدہ برحق
ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا اپنے وعدوں کا پورا کرنے والا اور بڑا رحیم کریم ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کا بنتا
ہے وہ اسے ہر ذلّت سے نجات دیتا ہے اور خود اس کا حافظ و ناصر بن جاتا ہے۔ مگر وہ جو ایک طرف
دعوی اتفا کرتے ہیں اور دوسری طرف شاکی ہوتے ہیں کہ ہمیں وہ برکات نہیں ملے ان دونوں میں
سے ہم کس کو سچا کہیں اور کس کو جھوٹھا ؟ خدا تعالیٰ پر ہم کبھی الزام نہیں لگا سکتے إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ
الْمِيعَادَ (ال عمران: ۱۰) خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا خلاف نہیں کرتا۔ ہم اس مدعی کو جھوٹا کہیں گے۔
اصل یہ ہے کہ ان کا تقویٰ یا ان کی اصلاح اس حد تک نہیں ہوتی کہ خدا کی نظر میں قابلِ وقعت ہو۔ یا
وہ خدا کے متقی نہیں ہوتے لوگوں کے متقی اور ریا کار انسان ہوتے ہیں سوان پر بجائے رحمت اور
برکت کے لعنت کی مار ہوتی ہے جس سے سرگرداں اور مشکلات دنیا میں مبتلا رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ متقی
کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ وہ اپنے وعدوں کا پکا اور سچا اور پورا ہے۔
رزق بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں یہ بھی تو ایک رزق ہے کہ بعض متقین کے لئے رزق اور صبح سے سلام سے شام تک ٹوکری ڈھوتے اڈھوتے ہیں اور برے حال سے شام
کو دو تین آنے ان کے ہاتھ میں آتے ہیں یہ بھی تو رزق ہے مگر لعنتی رزق ہے نہ رزق مِنْ حَيْثُ لَا
يحتسب
حضرت داؤ د زبور میں فرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا جوان ہوا۔ جوانی سے اب بڑھا پا آیا مگر میں
نے کبھی کسی متقی اور خدا ترس کو بھیکھ مانگتے نہ دیکھا اور نہ اس کی اولاد کو در بدر دھکے کھاتے اور ٹکڑے
مانگتے دیکھا یہ بالکل سچ اور راست ہے کہ خدا اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا اور ان کو دوسروں کے آگے
البدر سے ۔ ” کیا یہ بھی رزق ہے جو کہ کس قدر ذلت سے حاصل ہوتا ہے ۔“
( البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۸۳)

ہاتھ پسارنے سے محفوظ رکھتا ہے بھلا اتنے جو انبیاء ہوئے ہیں اولیاء گذرے ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ
وہ بھیکھ مانگا کرتے تھے؟ یا ان کی اولاد پر یہ مصیبت پڑی ہو کہ وہ در بدر خاک بسر ٹکڑے کے واسطے
پھرتے ہوں؟ ہرگز نہیں۔ میرا تو اعتقاد ہے کہ اگر ایک آدمی با خدا اور سچا متقی ہو تو اس کی سات پشت
تک بھی خدا رحمت اور برکت کا ہاتھ رکھتا اور ان کی خود حفاظت فرماتا ہے۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایک ذکر کیا ہے کہ ایک دیوار دو یتیم لڑکوں کی تھی ۔ وہ گرنے والی
تھی اس کے نیچے خزانہ تھا۔ لڑکے ابھی نا بالغ تھے۔ اس دیوار کے گرنے سے اندیشہ تھا کہ خزانہ نگا
ہو کر لوگوں کے ہاتھ آجائے گا۔ وہ لڑ کے بیچارے خالی ہاتھ رہ جاویں گے تو اللہ تعالیٰ نے دونبیوں کے
کو اس خدمت کے واسطے مقرر فرمایا۔ وہ گئے اور اس دیوار کو درست کر دیا کہ جب وہ بڑے ہوں تو پھر
کسی طرح ان کے ہاتھ وہ خزانہ آجاوے ۔ پس اس جگہ اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا کہ وَكَانَ أَبُوهُمَا
صَالِحًا (الكهف : ۸۳) یعنی ان لڑکوں کا باپ نیک مرد تھا۔ جس کے واسطہ ہم نے ان کے خزانہ کی
حفاظت کی۔ اللہ تعالیٰ کے ایسا فرمانے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکے کچھ اچھے نہ تھے اور نہ اچھے
ہونے والے تھے۔ ورنہ یہ فرما تا کہ یہ اچھے لڑکے ہیں صالح ہیں اور صالح ہونے والے ہیں۔ نہیں
بلکہ ان کے باپ کا ہی حوالہ دیا کہ ان کے باپ کی نیکی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔ دیکھو! یہی تو
شفاعت ہے۔
وہ لوگ جو بڑے بڑے ادعا کرتے ہیں کہ ہم یوں نیکی کرتے ہیں اور متقی ہیں
حقیقی متقی بنو عمر ان کے یہ دعوے قرآن شریف کے مطابق نہیں ہوتے اور نہ اس اور نہ اس کسوٹی پر
صادق ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ
إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال : ۳۵) تو اس وقت افسوس سے ہمیں ان لوگوں کی ہی حالت پر رحم آتا ہے
کہ وہ اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں اصل سبب اس کا یہ ہے کہ ان کا صدق و وفا اور اخلاص
ل البدر میں ہے ۔ خدا نے اپنے ان دو بندوں کو وہاں بھیجا کہ اس دیوار کی مرمت کریں تا کہ جب وہ جوان ہوں تو
اس خزانہ کو نکال کر استعمال کریں۔ کیا وجہ تھی کہ خدا نے ایسے دو عظیم الشان آدمیوں کو وہاں بھیجا اس کی وجہ یہی تھی
وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا یعنی ان کا باپ نیکو کار تھا ۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۳)
دو

خدا کے نزدیک اس درجہ کا نہیں ہوتا بلکہ وہ دوسروں کے شرک سے قابل نفرت ہو گیا ہوا ہوتا
ہے۔ ایمان کم ہوتا ہے اور لافیں زیادہ ہوتی ہیں خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ
تبْدِيلًا (الاحزاب : ۶۳) کے بھلا یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ ہم خدا کو وعدہ خلاف یا جھوٹا کہیں اور اس کی
نسبت الزام کا خیال بھی کریں۔ اصل میں ایسے لوگوں کا ایمان ناکارہ ایمان ہوتا ہے جو لعنت کے مورد نا
ہوتے ہیں نہ رحمت کے۔ وہ اصل میں خدا کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ ظاہر کچھ ہوتا ہے اور باطن کچھ۔
بھلا خلق نے تو دھوکا کھا بھی لیا مگر وہ جس کی نظر اندرون در اندرون پہنچتی ہے وہ کسی کے دھوکا میں
آسکتا ہے۔
انسان کو چاہیے کہ ساری کمندوں کو جلا دے اور صرف محبت الہی انبیاء کے نقش قدم پر چلو ہی کی کمند کو باقی رہنے دے۔ خدا نے بہت سے نمونے پیش کئے
ہیں آدم سے لے کر نوح و ابراہیم ، موسیٰ ، عیسی اور حضرت محمد مصطفیٰ علیہم الصلوۃ والسلام تک کل انبیاء اور محمد
اسی نمونہ کی خاطر ہی تو اس نے بھیجے ہیں تا لوگ ان کے نقش قدم پر چلیں ۔ جس طرح وہ خدا تک پہنچے
اسی طرح اور بھی کوشش کریں سچ ہے کہ جو خدا کا ہو جاتا ہے خدا اس کا ہو جاتا ہے۔
یا درکھو کہ ایسا نہ ہو کہ تم اپنے اعمال سے ساری جماعت کو بدنام کرو۔ شیخ سعدی صاحب فرماتے ہیں۔
بد نام کننده نکو نامی چند
ع
عمدہ کھانے کھانے اور
بلکہ ایسے بنو کہ تا تم پر خدا کی برکات اور اس کی رحمت کے آثار نازل ہوں۔ وہ عمروں کو بڑھا بھی
سکتا ہے مگر ایک وہ شخص جس کا عمر پانے سے مقصد صرف دور لی دنیا ہی کے لذائذ اور حظوظ ہیں اس کی عمر کیا
فائدہ بخش ہو سکتی ہے؟ اس میں تو خدا کا حصہ کچھ بھی نہیں۔ وہ اپنی عمر کا مقصد صرف عمدہ
نیند بھر کے سونے اور بیوی بچوں اور عمدہ مکان کے یا گھوڑے وغیرہ رکھنے یا عمدہ باغات یا فصل پر ہی ختم
کرتا ہے۔ وہ تو صرف اپنے پیٹ کا بندہ اور شکم کا عابد ہے۔ اس نے تو اپنا مقصود ومطلوب اور معبود ما
دو
ل البدر سے ۔ ” جب تک انسان اپنا ایمان اس حد تک نہیں پہنچا تا کہ سنت سے فائدہ اُٹھاوے تو خدا کیسے اس کے تا
لیے سنت بدل دیوے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۳)

صرف خواہشات نفسانی اور لذائذ حیوانی ہی بنایا ہوا ہے۔ مگر خدا نے انسان کے سلسلہ پیدائش کی علت غائی
صرف اپنی عبادت رکھی ہے وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) پس حصر
کر دیا ہے کہ صرف صرف عبادت الہی مقصد ہونا چاہیے اور صرف اسی غرض کے لیے یہ سارا کارخانہ
بنایا گیا ہے برخلاف اس کے اور ہی اور ارادے اور اور ہی اور خواہشات ہیں ۔
بھلا سوچو تو سہی کہ ایک شخص ایک شخص کو بھیجتا ہے کہ میرے باغ کی حفاظت کر ۔ اس کی آب پاشی
اور شاخ تراشی سے اسے عمدہ طور کا بنا اور عمدہ عمدہ پھول بیل بوٹے لگا کہ وہ ہرا بھرا ہو جاوے۔
شاداب اور سرسبز ہو جاوے مگر بجائے اس کے وہ شخص آتے ہی جتنے عمدہ عمدہ پھل پھول اس میں لگے
ہوئے تھے ان کو کاٹ کر ضائع کر دے یا اپنے ذاتی مفاد کے لیے فروخت کرلے اور ناجائز دست اندازی
سے باغ کو ویران کر دے تو بتاؤ کہ وہ مالک جب آوے گا تو اس سے کیا سلوک کرے گا ؟
خدا نے تو اسے بھیجا تھا کہ عبادت کرے اور حق اللہ اور حق العباد انسان کی پیدائش کا مقصد کو بھلا دیے مگر یہ آتے ہی بیویوں میں مشغول ، بچوں میں مجھ
اور اپنے لذائذ کا بندہ بن گیا اور اس اصل مقصد کو بالکل بھول ہی گیا بتاؤ اس کا خدا کے سامنے کیا
جواب ہوگا ؟ دنیا کے یہ سامان اور یہ بیوی بچے اور کھانے پینے تو اللہ تعالیٰ نے صرف بطور بھاڑہ کے
بنائے تھے جس طرح ایک یکہ بان چند کوس تک ٹو سے کام لے کر جب سمجھتا ہے کہ وہ تھک گیا ہے
اسے کچھ نہاری اور پانی وغیرہ دیتا ہے اور کچھ مالش کرتا ہے تا اس کے تکان کا کچھ علاج ہو جاوے اور
آگے چلنے کے قابل ہو اور درماندہ ہو کے قابل ہو اور درماندہ ہو کر کہیں آدھ میں ہی : آدھ میں ہی نہ رہ جاوے اوے۔اس سہارے کے لیے اسے
نہاری دیتا ہے۔ سو یہ دنیوی آرام اور عیش اور بیوی بچے اور کھانے کی خوراکیں بھی اسی طرح اللہ تعالیٰ اور
نے بھاڑے مقرر کئے ہیں کہ تا وہ تھک کر اور درماندہ ہو کر بھوک سے پیاس سے مر نہ جاوے اور اس
کے قومی کے تحلیل ہونے کی تلافی مافات ہوتی جاوے۔ پس یہ چیزیں اس حد تک جائز ہیں کہ انسان
کو اس کی عبادت اور حق اللہ اور حق العباد کے پورا کرنے میں مدد دیں ۔ ورنہ اس حد سے آگے نکل کر
وہ حیوانوں کی طرح صر طرح صرف پیٹ کا بندہ اور شکم کا عابد بنا کر مشرک بناتی ہیں اور وہ اس اور وہ اسلام کے خلاف

ہیں ۔ سچ کہا ہے کسی نے
ه
خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است تو معتقد که زیستن از بهر خوردن است
مگر اب کروڑوں مسلمان ہیں کہ انہوں نے عمدہ عمدہ کھانے کھانا، عمدہ عمدہ مکانات بنانا، اعلیٰ درجہ
کے عہدوں پر ہونا ہی اسلام سمجھ رکھا ہے مومن شخص کا کام ہے کہ پہلے اپنی زندگی کا مقصد اصلی معلوم
کرے اور پھر اس کے مطابق کام کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا
دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) خدا کو تمہاری پرواہی کیا ہے اگر تم اس کی عبادت نہ کرو اور اس سے دعا ئیں نہ
مانگو ، یہ آیت بھی اصل میں اس پہلی آیت کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الذاريات: ۵۷)
ہی کی شرح ہے۔ جب خدا کا ارادہ انسانی خلقت سے صرف عبادت ہے تو مومن کی شان نہیں کہ کسی
دوسری چیز کو عین مقصود بنالے حقوق نفس تو جائز ہیں مگر نفس کی بے اعتدالیاں جائز نہیں ۔ حقوق نفس
بھی اس لیے جائز ہیں کہ تا وہ درماندہ ہو کر رہ ہی نہ جاوے ۔ تم بھی ان چیزوں کو اسی واسطے کام میں
لاؤ۔ ان سے کام اس واسطے لو کہ یہ تمہیں عبادت کے لائق بنائے رکھیں نہ اس لیے کہ وہی تمہارا
مقصود اصلی ہوں ۔
قرآن شریف تو موت وارد کرنا چاہتا ہے کھانا پینا صرف جسم کے سہارے کے واسطے ہوں۔
انسانی بدن هر وقت چونکہ معرض تحلیل میں ہے اس لیے اللہ تعالی نے جائز رکھا کہ اس کے قومی کی بحالی
رکھنے اور قیام کے لیے یہ چیزیں استعمال کی جاویں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرآن شریف کے شارح ہیں آپ ایک موقع پر بڑے گھبرائے
ہوئے تھے حضرت عائشہ کو کہا کہ اے عائشہ ہمیں آرام پہنچاؤ۔ اور اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے آدم
کے ساتھ حوا کو بھی بنادیا تا وہ اس کے واسطے ضرورت کے وقت سہارے کا موجب ہو۔
غرض یہ باتیں ہیں جو ان پر عمل کرنا اور ان کو خوب یاد رکھنا ضروری ہے اور ان سب پر پوری
البدر سے ۔ عورتوں کو پیدا کر عورتوں کو پیدا کرنے میں سر یہی ہے کہ خدا کی راہ میں نفس کی قربانی کے واسطے جو ایک کوفت پیدا
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴)
ہوتی ہے یہ اس کا سہارا ہو جاویں ۔“

طرح سے قائم ہونا چاہیے۔ دیکھو! ایک طبیب جب نسخہ لکھ کر دیتا ہے تو اس کی پوری طرح تعمیل کرنی
چاہیے ورنہ فائدہ سے ہاتھ دھونے چاہئیں۔ ایک شخص اگر بجائے اس نسخہ کے تحریر کردہ امور کے اس
کاغذ ہی کو دھو دھو کر پیے تو اسے فائدہ کی امید ہوگی؟ ہر گز نہیں ۔ پس اسی طرح تم بھی ہماری ہر ایک
بات پر قائم رہو۔ جھوٹی اور خشک محبت کام نہیں آتی بلکہ تعلیم پر پوری طرح سے عمل کرنا ہی کارآمد
ہوگا۔ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کا سچا ہے وہ بڑا رحیم کریم اور ماں سے، باپ سے بھی زیادہ مہربان ہے مگر وہ
دغا باز کو بھی خوب جانتا ہے۔
تذکرۃ الاولیاء میں ہے کہ ایک شخص چاہتا تھا
قبولیت آسمان سے ہی نازل ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی نظر میں بڑا قابل اعتماد ا بنے
اور لوگ اسے نمازی اور روزہ دار اور بڑا پاکباز کہیں اور اسی نیت سے وہ نماز لوگوں کے سامنے پڑھتا
اور نیکی کے کام کرتا تھا مگر وہ جس گلی میں جاتا اور جدھر اس کا گذر ہوتا تھا لوگ اسے کہتے تھے کہ
دیکھو یہ شخص بڑار یا کار ہے اور اپنے آپ کو لوگوں میں نیک مشہور کرنا چاہتا ہے۔ پھر آخر کا ر اس کے
دل میں ایک دن خیال آیا کہ میں کیوں اپنی عاقبت کو برباد کرتا ہوں خدا جانے کس وقت مر جاؤں گا
کیوں اس لعنت کو میں اپنے لیے تیار کر رہا ہوں کے اس نے صاف دل ہو کر پورے صدق وصفا اور
سچے دل سے توبہ کی اور اس وقت سے نیت کر لی کہ میں سارے نیک اعمال لوگوں کی نظروں سے
پوشیدہ کیا کروں گا اور کبھی کسی کے سامنے نہ کروں گا۔ چنانچہ اس نے ایسا کرنا شروع کر دیا اور یہ
پاک تبدیلی اس کے دل میں بھر گئی نہ صرف زبان تک ہی محدود رہی ۔ پھر اس کے بعد لکھا ہے کہ
اس نے اپنے آپ کو بظاہر ایسا بنالیا کہ تارک صوم وصلوٰۃ ہے اور گندہ اور خراب آدمی ہے مگر اندرونی
طور پر پوشیدہ اور نیک اعمال بجالاتا تھا ۔ پھر وہ جدھر جاتا اور جدھر اس کا گذر ہوتا تھا لوگ اور لڑ کے
اسے کہتے تھے کہ دیا نے تھے کہ دیکھو یہ شخص بڑا نیک اور پارسا ہے۔ یہ خدا کا پیارا اور اس کا برگزیدہ ہے۔
غرض اس سے یہ ہے کہ قبولیت اصل میں آسمان سے نازل ہوتی ہے اولیاء اور نیک لوگوں کا یہی
ل البدر سے ۔ میں نے خدا کی نماز ایک دفعہ بھی نہ پڑھی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴)

حال ہوتا ہے کہ وہ اپنے اعمال کو پوشیدہ رکھا کرتے ہیں وہ اپنے صدق و وفا کو دوسروں پر ظاہر کرنا عیب
جانتے ہیں ۔ ہاں بعض ضروری امور کو جن کی اجازت شریعت نے دی ہے یا دوسروں کی تعلیم کے
لیے اظہار بھی کیا کرتے ہیں۔
نیکی جو صرف دکھانے کی غرض سے کی جاتی ہے وہ ایک لعنت ہوتی ہے۔ خدا کے وجود کے
رياء ساتھ دوسروں کا وجود بالکل پہنچ جانا چاہیے دوسروں کے وجود کو ایک مردہ کیڑے کی طرح
خیال کرنا چاہیے۔ ان کے کسی قسم کے نفع یا ضرر کا خوف نہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ کچھ کسی کا بگا ڑ نہیں سکتے
اور نہ سنوار سکتے ہیں ۔ نیکی کو نیک لوگ اگر ہزار پردوں کے اندر بھی کریں تو خدا نے قسم کھائی ہوئی
ہے کہ اسے ظاہر کر دے گا اور اسی طرح بدی کا حال ہے بلکہ لکھا ہے کہ اگر کوئی عابد زاہد خدا کی
عبادت میں مشغول ہو اور اس صدق اور جوش کا جو اس کے دل میں ہے انتہا کے نقطہ تک اظہار کر رہا
ہو اور اتفاقاً کنڈی لگانی بھول گیا ہو تو کوئی اجنبی باہر سے آکر اس کا دروازہ کھول دے تو اس کی
حالت بالکل وہی ہوتی ہے جو ایک زانی کی عین زنا کے وقت پکڑا جانے سے۔ کیونکہ اصل غرض تو
دونوں کی ایک ہی ہے یعنی اخفائے راز اگر چہ رنگ الگ الگ ہیں ایک نیکی کو اور دوسرا بدی کو پوشیدہ
رکھنا چاہتا ہے غرض خدا کے بندوں کی حالت تو اس نقطہ تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے۔ نیک بھی چاہتے ہیں
کہ ہماری نیکی پوشیدہ رہے اور بدبھی بد بھی اپنی بدی کو پوشیدہ رکھنے کی دعا کرتا ہے مگر اس امر میں دونوں
نیک و بد کی دعا قبول نہیں ہوتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو قانون بنا رکھا ہے کہ وَاللهُ مُخْرِجُ مَا كُنتُم
تكتمون (البقرة: ۷۳ ) ۔ خدا کی رضا میں فانی لوگ نہیں چاہتے کہ ان کو کوئی درجہ اور امامت دی
جاوے وہ ان درجات کی نسبت گوشہ نشینی اور تنہا عبادت کے مزے لینے کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر کی گوشینی اور کے مزے لینے ہیںمگر
ان کو خدا تعالیٰ کشاں کشاں خلق کی بہتری کے لیے ظاہر کرتا اور مبعوث فرماتا ہے۔ ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو غار میں ہی رہا کرتے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کسی کو پتا بھی ہو آخر خدا
نے ان کو باہر نکالا اور دنیا کی ہدایت کا باران کے سپرد کیا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہزاروں شاعر آتے اور آپ کی تعریف میں شعر کہتے تھے مگر

آج 10 میں سے 10 باقی