۲۴؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لعنتی ہے وہ دل جو خیال کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تعریفوں سے پھولتے تھے وہ ان
کو مردہ کیڑے کی طرح خیال کرتے تھے۔ مدح وہی ہوتی ہے جو خدا آسمان سے کرے۔ یہ لوگ
محبت ذاتی میں غرق ہوتے ہیں ان کو دنیا کی مدح وثنا کی پروا نہیں ہوتی ۔
تو یہ مقام ایسا ہوتا ہے کہ خدا آسمان اور عرش سے ان کی تعریف اور مدح کرتا ہے۔
سنو ! ہماری یہ باتیں اس واسطے نہیں کہ ہم کسی کے ایمان توفیق سب اللہ تعالیٰ کو ہی ہے کو کچھ بڑھا سکتے ہیں یاکسی کے دل میں کچھ ڈال سکتے
ہیں نہیں ہم کسی کے ایمان کو ایک جو بھر بھی زیادہ نہیں کر سکتے ۔ لے ہم صرف اس واسطے کہتے ہیں کہ تم
اتنے جمع ہو شاید ہے کہ کسی کے دل کو کوئی بات پکڑ لے اور اس کی اصلاح ہو جاوے۔ توفیق تو سب
اللہ ہی کو ہے خدا تعالیٰ قادر ہے کہ کسی کے دل میں ایمان کی حقیقی جڑ لگا دے اور پھر اسے اس کے
ثمرات کھلاوے یا کسی کو اس کی بدی کی وجہ سے قہر کی آگ سے ہلاک کرے۔ پس دعا ہی کرنی
چاہیے تا اس کی توفیق شامل انسان ہو۔ کے
۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر )
آریہ مذہب کی نسبت فرمایا کہ مذہب کی جڑ خدا شناسی ہے اور اس سے کمتر درجہ یہ کہ باہمی تعلق
پاکیزگی کے ہوں سو یہ دونوں باتیں گری ہوئی ہیں ۔ سے
در بار شام )
طاعون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اسباب پر بھروسا نہ کریں اصل میں لوگ اس کے حقیقی علاج کی طرف سے تو بالکل نافل
ل البدر سے ۔ ”سب توفیق خدا سے ہے جب تک وہ نہ توفیق دے ہم ایک جو تک نہیں بڑھا سکتے۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۴)
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴ تا ۷
سے البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۴
ہیں اور اور طرف ہاتھ پاؤں مارتے پھرتے ہیں مگر جب تک وہ اس کے اصل علاج کی طرف رجوع
نہ کریں گے تب تک نجات کہاں؟ کوئی طبیبوں یا ڈاکٹروں کی طرف بھاگتا ہے اور کوئی ٹیکہ کے
واسطے بازو پھیلاتا ہے کوئی نئے تجربہ سے اور نئی ایجاد کے درپے ہے۔ ہماری شریعت نے اگرچہ
اسباب سے منع تو نہیں کیا بلکہ فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ سے معلوم ہوتا ہے کہ دواؤں میں خدا تعالیٰ نے
خواص شفاء مرض بھی رکھے ہوئے ہیں اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ دواؤں میں تاثیرات ہوتی
ہیں اور امراض کے معالجات ہوا کرتے ہیں ۔ مگر ان اسباب پر بھروسا کر لینا اور یہ گمان کرنا کہ انہی
کے ذریعہ سے نجات اور کامیابی ہو جاوے گی یہ سخت ہو جاوے گی یہ سخت شرک اور کفر ہے۔ بھروسا اسباب پر ہرگز نہ
چاہیے بلکہ یوں چاہیے کہ اسباب کو مہیا کر کے پھر بھروسا خدا پر کرنا چاہیے کہ اگر وہ چاہے تو ان
اسباب کو مفید بناوے اور اسی سے پھر بھی دعا کرنی چاہیے کیونکہ اسباب پر نتائج مرتب کرنا تو اُسی کا پر
کام ہے اور یہی تو کل ہے۔
ایک شخص نے عرض کیا کہ حضور نماز کے متعلق ہمیں کیا حکم ہے۔
نماز کی اہمیت اور حقیقت فرمایا۔ نماز ہر ایک مسلمان پر فرض ہے۔ حدیث شریف میں
آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قوم اسلام لائی اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ہمیں نماز
معاف فرمادی جاوے کیونکہ ہم کاروباری آدمی ہیں ۔ مویشی وغیرہ کے سبب سے کپڑوں کا کوئی اعتماد
نہیں ہوتا اور نہ ہمیں فرصت ہوتی ہے تو آپؐ نے اس کے جواب میں فرمایا کہ دیکھو! کہ جب نماز نہیں
تو ہے ہی کیا ؟ وہ دین ہی نہیں جس میں نماز نہیں۔ نماز کیا ہے؟ یہی کہ اپنے عجز ، نیاز اور کمزوریوں کو خدا
کے سامنے پیش کرنا اور اسی سے اپنی حاجت روائی چاہنا۔ کبھی اس کی عظمت اور اس کے احکام کی
بجا آوری کے واسطے دست بستہ کھڑا ہونا اور کبھی کمال مذلت اور فروتنی سے اس کے آگے سجدہ میں
گر جانا ، اس سے اپنی حاجات کا مانگنا ، یہی نماز ہے۔ ایک سائل کی طرح کبھی اس مسئول کی تعریف
کرنا کہ تو ایسا ہے، تو ایسا ہے اس کی عظمت اور جلال کا اظہار کر کے اس کی رحمت کو جنبش دلانا اور پھر اس
سے مانگنا ، پس جس دین میں یہ نہیں وہ دین ہی کیا ہے۔ انسان ہر وقت محتاج ہے کہ اس سے اس کی
رضا کی راہیں مانگتا ر ہے اور اس کے فضل کا اسی سے خواستگار ہو کیونکہ اسی کی دی ہوئی توفیق سے کچھ
کیا جا سکتا ہے۔ اے خدا ہم کو توفیق دے کہ ہم تیرے ہو جائیں اور تیری رضا پر کار بند ہو کر تجھے
راضی کر لیں ۔ خدا کی محبت ، اسی کا خوف ، اسی کی یاد میں دل لگا رہنے کا نام نماز ہے اور یہی دین
ہے۔ پھر جو شخص نماز ہی سے فراغت حاصل کرنی چاہتا ہے اس نے حیوانوں سے بڑھ کر کیا کیا ؟ وہی
کھانا پینا اور حیوانوں کی طرح سورہنا۔ یہ تو دین ہر گز نہیں یہ سیرت کفار ہے۔ بلکہ جو دم غافل وہ دم کا فر
والی بات بالکل راست اور صحیح ہے۔ چنانچہ قرآن شریف میں ہے کہ أَذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا نِي
وَلَا تَكْفُرُونِ (البقرة: ۱۵۳ ) یعنی اے میرے بندو تم مجھے یاد کیا کرو اور میری یاد میں مصروف رہا کرو
میں بھی تم کو نہ بھولوں گا تمہارا خیال رکھوں گا اور میرا شکر کیا کرو، میرے انعامات کی قدر کیا کرو اور کفر نہ
کیا کرو۔ اس آیت یت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ذکر الہی کے ترک اور اس سے غفلت کا نام کفر ہے پس جو
دم غافل وہ دم کا فر والی بات صاف ہے یہ پانچو وقت تو خدا تعالیٰ نے بطور نمونہ کے مقرر فرمائے ہیں۔ ورنہ
خدا کی یاد میں تو ہر وقت دل کو لگا رہنا چاہیے اور کبھی کسی وقت بھی غافل نہ ہونا چاہیے۔ اٹھتے بیٹھتے چلتے
پھرتے ہر وقت اسی کی یاد میں غرق ہونا بھی ایک ایسی صفت ہے کہ انسان اس سے انسان کہلانے کا
مستحق ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ پر کسی طرح کی امید اور بھروسا کرنے کا حق رکھ سکتا ہے۔
اصل میں قاعدہ ہے کہ اگر انسان نے کسی خاص
نماز خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے منزل پر پہنچتا ہے۔ اس کے واسطے چلنے کی ضرورت
ہوتی ہے جتنی لمبی وہ منزل ہو گی اتنا ہی زیادہ تیزی ، کوشش اور محنت اور دیر تک اسے چلنا ہوگا۔سو
خدا تک پہنچنا بھی تو ایک منزل ہے اور اس کا بعد اور دوری بھی لمبی ۔ پس جو شخص خدا سے ملنا چاہتا ہے
اور اس کے دربار میں پہنچنے کی خواہش رکھتا ہے اس کے واسطے نماز ایک گاڑی ہے جس پر سوار ہو کر وہ
جلد تر پہنچ سکتا ہے اور جس نے نماز ترک کر دی وہ کیا پہنچے گا۔
اصل میں مسلمانوں نے جب سے نماز کو ترک کیا یا اسے دل کی تسکین ، آرام اور محبت سے اس کی
حقیقت سے غافل ہو کر پڑھنا ترک کیا ہے تب ہی سے اسلام کی حالت بھی معرض زوال میں آئی ہے۔
وہ زمانہ جس میں نمازیں سنوار کر پڑھی جاتی تھیں غور سے دیکھ لو کہ اسلام کے واسطے کیسا تھا۔ ایک دفعہ
تو اسلام نے تمام دنیا کو زیر پا کر دیا تھا جب سے اسے ترک کیا وہ خود متروک ہو گئے ہیں۔ دردِ دل سے
پڑھی ہوئی نماز ہی ہے کہ تمام مشکلات سے انسان کو نکال لیتی ہے۔ ہمارا بارہا کا تجربہ ہے کہ اکثر کسی مشکل
کے وقت دعا کی جاتی ہے ابھی نماز میں ہی ہوتے ہیں کہ خدا نے اس امر کوحل اور آسان کر دیا ہوا ہوتا ہے۔
نماز میں کیا ہوتا ہے یہی کہ عرض کرتا ہے۔ التجا کے ہاتھ بڑھاتا ہے اور دوسرا اس کی عرض کو اچھی
طرح سنتا ہے پھر ایک ایسا وقت بھی ہوتا ہے کہ جو سنتا تھا وہ بولتا ہے اور گذارش کرنے والے کو جواب
دیتا ہے۔ نمازی کا یہی حال ہے خدا کے آگے سر بسجو د رہتا ہے اور خدا کو اپنے مصائب اور حوائج سناتا
ہے۔ پھر آخر سچی اور حقیقی نماز کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ ایک وقت جلد آ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے جواب
کے واسطے بولتا اور اس کو جواب دے کر تسلی دیتا ہے۔ بھلا یہ بحر حقیقی نماز کے ممکن ہے؟ ہر گز نہیں۔ اور
پھر جن کا خدا ہی ایسا نہیں وہ بھی گئے گزرے ہیں ان کا کیا دین اور کیا ایمان ہے۔ وہ کس امید پر اپنے
اوقات ضائع کرتے ہیں ۔
ہمارے زمانہ میں جو سوال پیش ہوا کہ کیا اسلام کے عروج وزوال کے حقیقی اسباب وجوہات ہیں جن سے اسلام کو دول آیا اور
پھر وہ کیا ذریعے ہیں جن سے اس کی ترقی کی راہ نکل سکتی ہے۔ اس کے مختلف قسم کے لوگوں نے اپنے
اپنے خیال کے مطابق جواب دیتے ہیں مگر سچا جواب یہی ہے کہ قرآن کو ترک کرنے سے تنزل آیا
اور اسی کی تعلیم کے مطابق عمل کرنے سے ہی اس کی حالت سنور جاوے گی ۔ موجودہ زمانہ میں جو ان کو
اپنے خونی مہدی اور مسیح کی آمد کی امید اور شوق ہے کہ وہ آتے ہی ان کو سلطنت لے دے گا اور کفار تباہ
ہوں گے یہ ان کے خام خیال اور وسوسے ہیں۔ ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا نے جس طرح ابتدا میں دعا کے
ذریعہ سے شیطان کو آدم کے ذریعہ زیر کیا تھا اسی طرح اب آخری زمانہ میں بھی دعا ہی کے ذریعہ سے
غلبہ اور تسلط عطا کرے گا نہ تلوار سے۔ ہر ایک آمر کے لیے کچھ آثار ہوتے ہیں اور اس کے پہلے تمہیدیں
ہوتی ہیں ”ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات“ بھلا اگر ان کے خیال کے موافق یہ زمانہ ان کے دن پلٹنے نالے خیال کے سوابق یہ زما
کا ہی تھا اور مسیح نے آکر ان کو سلطنت دلائی تھی تو چاہیے تھا کہ ظاہری طاقت ان میں جمع ہونے لگتی ۔