۲۵ ؍مارچ ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 4)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہتھیار ان کے پاس زیادہ رہتے۔ فتوحات کا سلسلہ ان کے واسطے کھولا جاتا۔ مگر یہاں تو بالکل ہی
برعکس نظر آتا ہے ہتھیار ان کے ایجاد نہیں۔ ملک و دولت ہے تو اوروں کے ہاتھ ہے۔ ہمت و مردانگی ہے تو
اوروں میں ۔ یہ ہتھیاروں کے واسطے بھی دوسروں کے محتاج ۔ دن بدن ذلت اور ادباران کے گرد
ہے۔ جہاں دیکھو جس میدان میں سنو انہیں کو شکست ہے۔ بھلا کیا یہی آثار ہوا کرتے ہیں اقبال کے؟
ہرگز نہیں یہ بھولے ہوئے ہیں۔ زمینی تلوار اور ہتھیاروں سے ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ابھی تو ان
کی خود اپنی حالت ایسی ہے کہ بے دینی اور لا مذہبی کا رنگ ایسا آیا ہے کہ قابلِ عذاب اور مور د قہر
ہیں ۔ پھر ایسوں کو کبھی تلوار ملی ہے؟ ہرگز نہیں۔ ان کی ترقی کی وہی سچی راہ ہے کہ اپنے آپ کو قرآن
کی تعلیم کے مطابق بناویں اور دعا میں لگ جاویں۔ ان کو اب اگر مدد آوے گی تو آسمانی تلوار سے اور
آسمانی حربہ سے نہ اپنی کوششوں سے اور دعا ہی سے ان کی فتح ہے نہ قوت بازو سے۔ یہ اس لیے ہے
کہ جس طرح ابتدا تھی انتہا بھی اسی طرح ہو ۔ آدم اول کو شیطان پر فتح دعاہی سے ہوئی تھی رَبَّنَا ظَلَمْنَا
انْفُسَنَا ۔۔۔۔ الخ (الاعراف: ۲۴) اور آدم ثانی کو بھی جو آخری زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ کرتا
ہے اسی طرح دعا ہی کے ذریعہ سے فتح ہو گی ۔ لے ، ہے
۲۵ مارچ ۱۹۰۳ء ( مجلس قبل از عشاء )
حضرت اقدس نے جو حجرہ دعائیہ بنایا ہے اس کی ہمارا سب سے بڑا کام کسر صلیب ہے نسبت فرمایا کہ
ہمارا سب سے بڑا کام تو کسر صلیب ہے۔ اگر یہ کام ہو جاوے تو ہزاروں شبہات اور اعتراضات
ل البدر میں ہے۔ گائے وغیرہ کی حلت اور حرمت پر ذکر ہوا۔
فرمایا کہ حرام کی تو تفصیل خدا نے دی ہے اور حلال کی کوئی تفصیل نہیں دی جس سے پتا لگے کہ فلاں شے ضرور کھاؤ
سواس لیے گائے کے ذبح وغیرہ کا ذکر کے ناحق موجب فساد ہونا مناسب نہیں ہوتا ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴)
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۸،۷

کا جواب خود بخودہی ہو جاتا ہے اور اسی کے ادھورا رہنے سے سینکڑوں اعتراضات ہم پر وارد ہو سکتے
ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ چالیس یا پچاس کتا بیں لکھی ہیں مگر ان سے ابھی وہ کام نہیں نکلا جس کے لیے ہم
آئے ہیں۔ اصل میں ان لوگوں نے جس طرح قدم جمائے اور اپنا دام فریب پھیلا یا ہے وہ ایسا نہیں
کہ کسی انسانی طاقت سے درہم برہم ہو سکے ۔ دانا آدمی جانتا ہے کہ اس قوم کا تختہ کس طرح پلٹا جا سکتا
ہے۔ یہ کام بجز خدائی ہاتھ کے انجام پذیر ہوتا نظر نہیں آتا۔ اسی واسطے ہم نے ان ہتھیاروں یعنی قلم کو
چھوڑ کر دعا کے واسطے یہ مکان ( حجرہ ) بنوایا ہے کیونکہ دعا کا میدان خدا نے بڑا وسیع رکھا ہے اور اس کی
قبولیت کا بھی اس نے وعدہ فرمایا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء : ۹۷) اس امر کے اظہار کے واسطے
کافی ہے کہ یہ کل دنیا کی زمینی طاقتوں کو زیر پا کریں گے ورنہ اس کے سوا اور کیا معنے ہیں؟ کیا
یہ قو میں دیواروں اور ٹیلوں کو کو دتی اور پھاندتی پھریں گی؟ نہیں بلکہ اس کے یہی معنے ہیں کہ وہ دنیا کی
کل ریاستوں اور سلطنتوں کو زیر پا کر لیں گی اور کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہ کر سکے گی ۔
واقعات جس امر کی تفسیر کریں وہی تفسیر ٹھیک ہوا کرتی ہے اس آیت فتح دعا کے ذریعہ ہوگی
معنی خدا تعالیٰ ۔
نا دیتے ہیں ان کے مقابلہ
میں اگر کسی قسم کی سیفی قوت کی ضرورت ہوتی تو اب جیسے کہ بظاہر اسلامی دنیا کے امیدوں کے آخری
دن ہیں چاہیے تھا کہ اہل اسلام کی سیفی طاقت بڑھی ہوئی ہوتی اور اسلامی سلطنتیں تمام دنیا پر غلبہ
پاتیں اور کوئی ان کے مقابل پر ٹھہر نہ سکتا مگر اب تو معاملہ اس کے برخلاف نظر آتا ہے۔ خدا تعالیٰ
کی طرف سے بطور تمہید یا عنوان کے یہ زمانہ ہے کہ ان کی فتح اور ان کا غلبہ دنیوی ہتھیاروں سے نہیں
ہو سکے گا۔ بلکہ ان کے واسطے آسمانی طاقت کام کرے گی جس کا ذریعہ دعا ہے۔ غرضیکہ ہم نے اس
لیے سوچا کہ عمر کا اعتبار نہیں ہے ساٹھ یا پینسٹھ سال عمر سے گذر چکے ہیں ۔ موت کا وقت مقرر نہیں ۔
خدا جانے کس وقت آجاوے اور کام ہمارا ابھی بہت باقی پڑا ہے ادھر قلم کی طاقت کمزور ثابت ہوئی
ہے۔ رہی سیف اس کے واسطے خدا تعالیٰ کا اذن اور منشا نہیں ہے لہذا ہم نے آسمان کی طرف ہاتھ

اٹھائے اور اسی سے قوت پانے کے واسطے ایک الگ حجرہ بنایا اور خدا سے دعا کی کہ اس مسجد البیت
اور بیت الدعا کو امن اور سلامتی اور اعدا پر بذریعہ دلائل نیرہ اور براہین ساطع کے فتح کا گھر بنا۔
ہم نے دیکھا کہ اب ان مسلمانوں کی حالت تو خود مورد عذاب اور شامت اعمال سے قہر الہی
کے نزول کی محرک بنی ہوئی ہوئی ہے اور خدا کی نصرت اور اس کے فضل وکرم کی جاذب مطلق نہیں
رہی ۔ جب تک یہ خود نہ سنوریں تب تک خوشحالی کا منہ نہیں دیکھ سکتے ۔ اعلاء کلمۃ اللہ کا ان کو فکر نہیں ہے
خدا کے دین کے واسطے ذرا بھی سرگرمی نہیں ۔ اس لیے خدا کے آگے دست دعا پھیلانے کا قصد کر لیا
ہے کہ وہ اس قوم کی اصلاح کرے اور شیطان کو ہلاک کرے تا کہ خدا کا سچا نور دنیا پر دوبارہ چمک
جاوے اور راستی کی عظمت پھیلے۔
بنی اسرائیل کی کتابوں سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ جب وہ قوم فسق و فجور میں تباہ ہو جاتی اور اس کی
توحید و جلال کو بالکل بھول جاتی تھی تو ان کے انبیاء اسی طرح جنگلوں اور الگ مکانوں میں دست بدعا
ہوتے تھے اور خدا کی رحمت کے تخت کو جنبش دیا کرتے تھے۔
دنیا کو علم نہیں ہے کہ آجکل عیسائی کیا کر رہے ہیں مسلمانوں کی کس قدر ذریت کو انہوں نے برباد
کیا ہے۔ کس قدر خاندان ان کے ہاتھوں سے نالاں ہیں گویا دنیا کا تختہ بالکل پلٹ گیا ہے۔ اب خدا
کی غیرت نے نہ چاہا کہ اس کی توحید اور جلال کی ہتک ہو اور اس کے رسول کی زیادہ بے عزتی کی
جاوے ۔ اس کی غیرت نے تقاضا کیا کہ اپنے نور کو اب روشن کرے اور سچائی اور حق کا غلبہ ہو
سواس نے مجھے بھیجا اور اب میرے دل میں تحریک پیدا کی کہ میں ایک حجرہ بیت الدعا صرف دعا کے
واسطے مقرر کروں اور بذریعہ دعا کے اس فساد پر غالب آؤں تا کہ اول آخر سے مطابق ہو جاوے اور
جس طرح سے پہلے آدم کو دعا ہی کے ذریعے سے شیطان پر فتح نصیب ہوئی تھی اب آخری آدم کے
لو
مقابل پر آخری شیطان پر بھی بذریعہ دعا کے فتح ہو۔ اے
البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۵،۸۴

آج 10 میں سے 10 باقی