۲۶ ؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۶ مارچ ۱۹۰۳ء (بوقت سیر ) لے
رفع یدین کے متعلق فرمایا کہ رفع یدین
اس میں چنداں حرج نہیں معلوم ہوتا ، خواہ کوئی کرے یا نہ کرے احادیث میں بھی
اس کا ذکر دونوں طرح پر ہے اور وہابیوں اور سنیوں کے طریق عمل سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ کیونکہ
ایک تو رفع یدین کرتے ہیں اور ایک نہیں کرتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کسی وقت رفع یدین کیا اور بعد ازاں ترک کر دیا۔
فرمایا کہ اکیلا ایک وتر کہیں سے ثابت نہیں ہوتا۔ وتر ہمیشہ تین ہی پڑھنے چاہئیں۔ خواہ تینوں
وتر اکٹھے ہی پڑھ لیں خواہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر لیں اور پھر ایک رکعت الگ پڑھی جاوے۔ ر
با بونبی بخش صاحب احمدی کلرک لاہور نے عرض کی کہ بعض وقت تو دل میں خود بخود قبض و بسط با
او بسط ایک ایسی تحریک پیدا ہوتی ہے کہ طبیعت عبادت کی طرف راغب ہوتی ہے اور قلب میں
ایک عجیب فرحت اور سرور محسوس ہوتا ہے اور بعض وقت یہ حالت ہوتی ہے کہ نفس پر جبر اور بوجھ ڈالنے سے
حلاوت پیدا نہیں ہوتی اور عبادت ایک بارگراں معلوم ہوتی ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اسے قبض اور بسط کہتے ہیں قبض اس حالت کا نام ہے جب کہ ایک غفلت کا پردہ اس کے دل پر
چھا جاتا ہے اور خدا کی طرف محبت کم ہوتی ہے اور طرح طرح کے فکر اور رنج اور غم اور اسباب دنیوی
میں مشغول ہو جاتا ہے اور بسط اس کا نام ہے کہ انسان دنیا سے دل برداشتہ ہو کر خدا کی طرف رجوع
کرے اور موت کو ہر وقت یا درکھے ۔ جب تک اس کو اپنی موت بخوبی یاد نہیں ہوتی وہ اس حالت تک
نہیں پہنچ سکتا۔ موت تو ہر وقت قریب آتی جاتی ہے کوئی آدمی ایسا نہیں جس کے قریبی رشتہ دارفوت
ل البدر سے۔ فرمایا۔” آج میری طبیعت علیل تھی اس لئے میری آنکھ لگ گئی جب اٹھا تو یہ الفاظ زبان پر جاری تھے
دو
یا سنائی دیئے ۔” طاعون کا دروازہ کھولا گیا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ طاعون اب پیچھا نہیں ؟ اب پیچھا نہیں چھوڑتی ۔“
البدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۰)
نہیں ہو چکے اور آجکل تو و با سے گھر کے گھر صاف ہوتے جاتے ہیں اور موت کے لیے طبیعت پر زور
دے کر سوچنے کی حاجت ہی نہیں رہی ۔
یہ حالتیں قبض اور بسط کی اس شخص کو پیدا ہوتی ہیں جس کو موت یاد نہیں ہوتی کیونکہ تجربہ سے
دیکھا گیا ہے کہ بعض دفعہ انسان قبض کی حالت میں ہوتا ہے اور ایک نا گہانی حادثہ پیش آجانے سے وہ
حالت قبض معاً دور ہو جاتی ہے جیسے کوئی زلزلہ آجاوے یا موت کا حادثہ ہو جاوے تو ساتھ ہی اس کا
انشراح ہو جاتا ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قبض اصل میں ایک عارضی شے ہے جو کہ موت
کے بہت یاد کرنے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا پیوست ہو جانے سے دور ہو جاتی ہے اور پھر بسط کی
حالت دائمی ہو جاتی ہے عارفوں کو قبض کی حالت بہت کم ہوتی ہے۔ نادان انسان سمجھتا ہے کہ دنیا بہت
دیر رہنے کی جگہ ہے میں پھر نیکی کرلوں گا۔ اس واسطے غلطی کرتا ہے اور عارف سمجھتا ہے کہ آج کا دن جو
ہے یہ غنیمت ہے خدا معلوم کل زندگی ہے کہ نہیں ۔
ایک رویا
میں اس مکان کی طرف سے مسجد کی طرف چلا جا رہا ہوں۔ میں نے ایک شخص کو آتے
ہوئے دیکھا جو کہ ایک سکھ کی طرح معلوم ہوتا تھا جس طرح ۔ ہوتا تھا جس طرح سے اکالئے اور کو کہ سکھ
ہوتے ہیں۔ اس کے ہاتھ میں ایک بہت تیز خوفناک بڑا اور چوڑا چھرا تھا اور اس چھرے کا دستہ چھوٹا سا
تھا وہ پھر ا بڑا ہی تیز تیز من معلوم ہوتا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا گو یا وہ اس سے لوگوں کو قتل کرتا ا پھرتا تھا۔ جہاں
اس نے چھرا رکھا اور گردن اڑ گئی ۔ کچھ اس طرح معلوم ہوتا تھا جس طرح میں نے لیکھرام کے وقت
میں ایک آدمی خواب میں دیکھا تھا اس کی صورت بڑی ڈراؤنی تھی اور بڑا ہی دہشت ناک آدمی معلوم ہوتا تھا۔
مجھے بھی اس سے خوف معلوم ہوا اور میں نے اس کی طرف جانا نہ چاہا لیکن میرے پاؤں بہت بوجھل
ہو گئے اور میں بڑا ہی زور لگا کر ادھر سے نکلا لیکن اس نے میری مزاحمت نہ کی اور اگر چہ مجھ کو اس
سے خوف معلوم ہوا لیکن اس نے مجھ کو کوئی تکلیف نہ دی اور پھر وہ خبر نہیں کہ کس طرف کو نکل گیا۔
ایک حنائی رنگ کا کاغذ لکھا ہوا دو ورقہ کا غذ کچھ تھوڑے فاصلہ پر گر پڑا ہے میں
ایک اور رویا نے ایک ہندو کو کہا کہ اس کو پکڑو ۔ جب وہ پکڑنے لگا تو نے لگا تو وہ کاغذ کچھ تھوڑی دور
آگے جا پڑا ۔۔۔ پھر وہ ہندو اٹھانے لگا تو وہ وہاں سے اڑ کر اور آگے جا پڑا لیکن وہ دو ورقہ اس طرح
کچھ ترتیب سے کھل کر اڑتا رہا ہے کہ اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ کوئی جاندار چیز ہے جب وہ
کچھ فاصلہ تک چلا گیا تو وہ ہند و وہاں جا کر پھر اس کو پکڑنے لگا تب وہ دو ورقہ اڑ کر میرے پاس آ گیا
تو اس وقت میری زبان سے یہ کلمہ نکلا جس کا تھا اس کے پاس آگیا۔ پھر میں نے اس کو مخاطب ہو کر
کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جو روح القدس کے بلائے بولتے ہیں ہم وہ قوم ہیں جن کے حق میں خدا نے
فرمایا ہے لَنَفَخْنَا فِيهِمْ مِنْ صِدْقِنَا فقط ۔
اسلامی خدمات کسی دوسرے سے اللہ تعالیٰ لینا ہی نہیں چاہتا۔ شاید دوسرا اس میں کچھ غلطی بھی
کرے۔ واللہ اعلم ۔ جو شخص اسلام کے عقائد کا منافی ہے وہ اسلام کی تائید کیا کرے گا۔
سناتن دھرم میں اس طرح کے بھی آدمی ہوتے ہیں کہ وہ کسی فرقہ کے مکذب نہیں ہوتے اور
معمولی چیزوں کے آگے بھی ہاتھ جوڑتے پھرتے ہیں ۔
خدا نہیں چاہتا کہ جو سلسلہ اس نے اپنے ہاتھ سے لگا یا ہے اس کا کوئی شریک ہو یہاں سے تو یہی
معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا کاغذ ہمارے پاس آ گیا۔
میرے نزدیک آیات مبین وہ ہوتی ہیں مخالف جس کے مقابلہ سے عاجز ہو
جاوے خواہ وہ کچھ ہی ہو جس کا مخالف مقابلہ نہ کر سکے وہ اعجاز ٹھہر جائے گا جب
آیات مبین
کہ اس کی تحدی کی گئی ہو۔
یا درکھنا چاہیے کہ اقتراح کے نشانوں کو اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے نبی کبھی جرات کر کے یہ نہیں کہے
گا کہ تم جو نشان مجھ سے مانگو میں وہی دکھانے کو طیار ہوں ۔ اس کے منہ سے جب نکلے گا یہی نکلے گا
إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ (الانعام : ۱۱۰) اور یہی اس کی صداقت کا نشان ہوتا ہے۔ کم نصیب مخالف اس
قسم کی آیتوں سے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ معجزات سے انکار کیا گیا ہے مگر وہ آنکھوں کے اندھے ہیں
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۵
ان کو معجزات کی حقیقت ہی معلوم نہیں ہوتی اس لیے وہ ایسے اعتراض کرتے ہیں اور نہ ذات باری کی
عربت اور جبروت کا ادب ان کے دل پر ہوتا ہے۔ ہمارا خدا تعالیٰ پر کیا حق ہے کہ ہم جو کہیں وہ وہی
کر دے۔ یہ سوء ادب ہے۔ اور ایسا خدا خدا ہی نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ اس کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو
امید اور حوصلہ دلایا کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱) یہ نہیں کہا کہ تم جو مانگو گے وہی دیا
جاوے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بعض اقتراحی نشانات مانگے گئے تو آپ نے یہی خدا
کی تعلیم سے جواب دیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) ۔ خدا کے
رسول کبھی اپنی بشریت کی حد سے نہیں بڑھتے اور وہ آداب الہی کو مد نظر رکھتے ہیں یہ باتیں منحصر ہیں
معرفت پر جس قدر معرفت بڑھی ہوئی ہوتی ہے اسی قدر خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت دل پر مستولی
ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر معرفت انبیاء علیہم السلام ہی کی ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی ہر بات اور
ہر ادا میں بشریت کا رنگ جدا نظر آتا ہے اور تائیدات الہیہ الگ نظر آتی ہیں ۔
ہمارا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ نشان دکھاتا ہے جب چاہتا ہے۔ وہ دنیا کو قیامت بنانا نہیں چاہتا۔
اگر وہ ایسا کھلا ہوا ہو کہ جیسے سورج تو پھر ایمان کیا رہا ؟ اور اس کا ثواب کیا ؟ ایسی صورت میں کون
بد بخت ہوگا جو انکار کرے گا ؟ نشان بین ہوتے ہیں مگر ان کو باریک ہیں دیکھ سکتے ہیں اور کوئی نہیں اور
یہ دقت نظر اور معرفت سعادت کی وجہ سے عطا ہوتی ہے اور تقویٰ سے ملتی ہے شقی اور فاسق اس کو نہیں
دیکھ سکتا۔ ایمان اس وقت تک ایمان ہے جب تک اس میں کوئی پہلو اخفا کا بھی ہو لیکن جب بالکل
پردہ برانداز ہو تو وہ ایمان نہیں رہتا اگر مٹھی بند ہو اور کوئی بتادے کہ اس میں یہ ہے تو اس کی فراست
قابل تعریف ہو سکتی ہے لیکن جب مٹھی کھول کر دکھا دی اور پھر کسی نے کہا کہ میں بتا دیتا ہوں تو کیا ہوا ؟ یا
پہلی رات کا چاند اگر کوئی دیکھ کر بتائے تو البتہ اسے تیز نظر کہیں گے۔ لیکن جب چودھویں کا چاند ہو گیا
اس وقت کوئی کہے کہ میں نے چاند دیکھ لیا وہ چڑھا ہوا ہے تو لوگ اس کو پاگل کہیں گے۔
غرض معجزات وہی ہوتے ہیں جس کی نظیر لانے پر دوسرے عاجز ہوں ۔ انسان کا یہ کام
معجزہ نہیں کہ وہ ان کی حد بند کرے کہ ایسا ہونا چاہیے یا ویسا ہونا چاہیے۔ اس میں ضرور ہے
ا
کہ بعض پہلو اخفا کے ہوں کیونکہ نشانات کے ظاہر کرنے سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ایمان
بڑھے اور اس میں ایک عرفانی رنگ پیدا ہو جس میں ذوق ملا ہوا ہو لیکن جب ایسی کھلی باتیں ہوں گی
تو اس میں ایمانی رنگ ہی نہیں آسکتا چہ جائیکہ عرفانی اور ذوقی رنگ ہو۔ پس اقتراحی نشانات سے
اس لیے منع کیا جاتا ہے اور روکا جاتا ہے کہ اس میں پہلی رگ سوء ادبی کی پیدا ہو جاتی ہے جو ایمان کی
جڑ کاٹ ڈالتی ہے۔
لو
اس سوال کا جواب حضرت حجۃ اللہ علیہ السلام نے نشانات کس سے صادر ہوتے ہیں ایک بار انا ایک مخصری تقریر میں دیا ہے۔
فرمایا۔ نشانات کس سے صادر ہوتے ہیں؟ جس کے اعمال بجائے خود خوارق کے درجہ تک
پہنچ جائیں مثلاً ایک شخص خدا تعالیٰ کے ساتھ وفا داری کرتا ہے وہ ایسی وفاداری کرے کہ اس کی وفا
خارق عادت ہو جاوے۔ اس کی محبت ، اس کی عبادت خارقِ عادت ہو۔ ہر شخص ایثار کر سکتا ہے اور کرتا
بھی ہے لیکن اس کا ایثار خارقِ عادت ہو غرض اس کے اخلاق ، عبادات اور سب تعلقات جو خدا تعالیٰ
کے ساتھ رکھتا ہے اپنے اندر ایک خارقِ عادت نمونہ پیدا کریں تو چونکہ خارق عادت کا جواب
خارقِ عادت ہوتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر نشانات ظاہر کرنے لگتا ہے۔ پس جو چاہتا ہے
کہ اس سے نشانات کا صدور ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنے اعمال کو اس درجہ تک پہنچائے کہ ان میں
خارقِ عادت نتائج کے جذب کی قوت پیدا ہونے لگے۔ انبیاء علیہم السلام میں یہی ایک نرالی بات
ہوتی ہے کہ ان کا تعلق اندرونی اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا شدید ہوتا ہے کہ کسی دوسرے کا ہرگز نہیں ہوتا۔
ان کی عبودیت ایسا رشتہ دکھاتی ہے کہ کسی اور کی عبودیت نہیں دکھا سکتی ۔ پس اس کے مقابلہ میں
ربوبیت اپنی تجلی اور اظہار بھی اسی حیثیت اور رنگ کا کرتی ہے۔ عبودیت کی مثال عورت کی سی ہوتی
ہے کہ جیسے وہ حیا و شرم کے ساتھ رہتی ہے اور جب مرد بیا ہنے جاتا ہے تو وہ اعلانیہ جاتا ہے اسی طرح پر
عبودیت پردہ اخفا میں ہوتی ہے لیکن اُلوہیت جب اپنی تحلی کرتی ہے تو پھر وہ ایک بین امر ہو جاتا ہے
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۳