۲۸ ؍مارچ ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور ان تعلقات کا جو ایک سچے مومن اور عبد اور اس کے رب میں ہوتے ہیں خارق عادت نشانات کے
ذریعہ ظہور ہوتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا یہی راز ہے اور چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
تعلقات اللہ تعالیٰ کے ساتھ کل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے اس لیے آپ کے معجزات بھی
سب سے بڑھے ہوئے ہیں۔ اے
۲۸ مارچ ۱۹۰۳ء
بچپن کی عمر پر ذکر ہوا فر ما یا کہ انسان اور بہائم میں فرق انسان کی فطرت میں یہ بات ہے کہ وہ رفتہ رفتہ ترقی کرتا
ہے۔ بچوں میں عادت ہوتی ہے کہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ آپس میں گالی گلوچ ہوتے ہیں۔ ذرا ذراسی
باتوں پر لڑتے جھگڑتے ہیں۔ جوں جوں عمر میں وہ ترقی کرتے جاتے ہیں عقل اور فہم میں بھی ترقی
ہوتی جاتی ہے۔ رفتہ رفتہ انسان تزکیہ نفس کی طرف آتا ہے۔
انسان کی بچپن کی حالت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ گائے بیل وغیرہ جانوروں ہی کی طرح
انسان بھی پیدا ہوتا ہے۔ صرف انسان کی فطرت میں ایک نیک بات یہ ہوتی ہے کہ وہ بدی کو چھوڑ یدا ہوتا ہے۔ صرف انسان کی فطرت میں ایک نیک بار
کر نیکی کو اختیار کرتا ہے اور یہ صفت انسان میں ہی ہوتی ہے۔ کیونکہ بہائم میں تعلیم کا مادہ نہیں ہوتا۔ و ہےاور یہ
اور اس
سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ایک قصہ نظم میں لکھا ہے کہ ایک گدھے کو ایک بیوقوف تعلیم دیتا تھا
پر شب و روز محنت کرتا۔ ایک حکیم نے اسے کہا کہ اے بیوقوف تو یہ کیا کرتا ہے؟ اور کیوں اپنا وقت اور
مغز بے فائدہ گنواتا ہے؟ یعنی گدھا تو انسان نہ ہوگا تو بھی کہیں گدھا نہ بن جاوے۔
در حقیقت انسان میں کوئی ایسی الگ شے نہیں ہے جو کہ اور جانوروں میں نہ ہو۔ عموماً سب صفات
درجہ وار تمام مخلوق میں پائے جاتے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ انسان اپنے اخلاق میں ترقی کرتا ہے اور
حیوان نہیں کرتا ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۴
دیکھو! ارنڈ کا تیل اور کھانڈ کیسے غلیظ ہوتے ہیں لیکن جب خوب صاف کیا
اخلاق کی حقیقت جاوے تو مصفی ہو کر خوش نما ہو جاتے ہیں ۔ یہی حال اخلاق اور صفات کا
ہے۔ اصل میں صفات کل نیک ہوتے ہیں جب ان کو بے موقع اور ناجائز طور پر استعمال کیا جاوے
تو وہ برے ہو جاتے ہیں اور ان کو گندہ کر دیا جاتا ہے لیکن جب ان ہی صفات کو افراط تفریط سے بچا کر
محل اور موقع پر استعمال کیا جاوے تو ثواب کے موجب ہو جاتے ہیں ۔ قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا
ہے مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ (الفلق :(۶) اور دوسری جگہ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ (التوبة : ١٠٠)
اب سبقت لے جانا بھی تو ایک قسم کا حسد ہی ہے سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ اس سے
اور کوئی آگے بڑھ جاوے۔ یہ صفت بچپن ہی ۔ ہی سے انسان میں میں پائی جاتی ہے اگر بچوں کو ر بچوں کو آگے بڑھنے
کی خواہش نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے اور کوشش کرنے والے کی استعداد بڑھ جاتی ہے سابقون گویا
حاسد ہی ہوتے ہیں لیکن اس ن اس جگہ حسد کا مادہ مصفی ہو کر سابق ہو جاتا ہے اسی طرح حاسد ہی بہشت
میں سبقت لے جاویں گے ۔
اسی طرح سے غضب اگر موقع اور محل پر استعمال کیا جاوے تو وہ ایک صفت محمود ہے وہ انسان ہی
کیا ہے جسے مستورات کی عصمت کی محافظت کے لیے بھی غضب نہ پیدا ہوتا ہو۔ حضرت عمر میں
غضب اور غصہ بہت تھا۔ مسلمان ہونے کے بعد کسی نے آپ سے پوچھا کہ اب وہ غضب اور غصہ
کہاں گیا؟ فرمایا کہ غضب تو اسی طرح میرے میں ہے لیکن آگے بے محل اور بے موقع اور ظلم کے
رنگ میں تھا اور اب محل اور موقع پر استعمال ہوتا ہے اب انصاف کے رنگ میں ہے۔
صفات بدلتے نہیں ہیں ہاں ان میں اعتدال آ جاتا ہے۔ اسی طرح گلہ کرنا ناجائز ہے لیکن
استاد یا ماں باپ اگر گلہ کریں تو وہ قابل مذمت نہیں کیونکہ مرشد، استاد یا باپ اگر گلہ کرتے ہیں تو وہ اس
کی ترقی کے لیے گلہ کرتے ہیں اور اس کے عیوب کو اس کے لیے بیان کرتے ہیں تا کہ عبرت ہو اور اس
کے اعمال میں اصلاح ہو۔ ایسے ہی چوری بھی ایک بری صفت ہے لیکن اگر اپنے دوستوں کی چیز بلا
اجازت استعمال کر لی جاوے تو معیوب نہیں (بشرطیکہ دوست ہوں ) ۔
دو شخصوں میں باہمی دوستی کمال درجہ کی تھی اور ایک دوسرے کا
کمال دوستی کا ایک واقعہ محسن تھا۔ اتفاقاً ایک شخص سفر میں گیا دوسرا اس ۔ سفر میں گیا دوسرا اس کے بعد اس کے
گھر میں آیا اور اس کی کنیز سے دریافت کیا کہ میرا دوست کہاں ہے؟ اس نے کہا کہ سفر کو گیا ہے پھر
اس نے پوچھا کہ اس کے روپے والے صندوق کی چابی تیرے پاس ہے؟ کنیز نے کہا کہ میرے
پاس ہے اس نے کنیز سے وہ صندوق منگوا کر چابی لی اور خود کھول کر کچھ روپیہ اس میں سے لے گیا
جب کہ صاحب خانہ سفر سے واپس آیا تو کنیز نے کہا کہ آپ کا دوست گھر میں آیا تھا۔ یہ سن کر
صاحب خانہ کا رنگ زرد ہو گیا اور اس نے پوچھا کہ کیا کہتا تھا ؟ کنیز نے کہا کہ اس نے مجھ سے
صندوق اور چابی منگوا کر خود آپ کا روپیہ والا صندوق کھولا اور اس میں سے روپیہ نکال کر لے گیا۔
پھر تو وہ صاحب خانہ اس کنیز پر اس قدر خوش ہوا کہ بہت ہی پھولا اور صرف اس صلہ میں کہ اس نے
اس کے دوست کا کہا مان لیا اس کو ناراض نہیں کیا۔ اس کنیز کو اس نے آزاد کر دیا اور کہا کہ اس نیک
کام کے اجر میں جو کہ تجھ سے ہوا ہے میں آج ہی تجھ کو آزاد کرتا ہوں ۔
غرض جس قدر یہ جرائم ہیں جن کی نواہی کی شریعت میں تاکید ہے مثلاً گلہ نہ کرو، چوری نہ کرو
وغیرہ وغیرہ یہ سب صفات بد استعمال کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں۔ ورنہ حقیقتا ان کا موقع اور محل پر
استعمال درست اور انسان کی فطرت کے مطابق ہے۔ عفو ایک موقع پر تو قابل استعمال ہوتا ہے اور
بعض موقع پر قابل ترک ۔ کیونکہ اگر کسی مجرم کو بار با رعفو ہی کر دیا جاوے تو وہ اور زیادہ بے باک
ہو کر جرم کرے گا۔ ایسے موقع پر اس سے انتقام لینا ہی عفو ہوتا ہے۔ گا۔ اسے موقع پر سےانتقام لینای عضوہوتا
انجیل کی غیر متوازن تعلم انہی کی تعلیم میں جوکہ بعض جگہ زیادہ نری کی ہدایت ہے اس کا کی غیر بھی کہیں نا یہی وہ تو بھی یہی مقصود ہوگا کیونکہ وہ تو صرف یہود کے لیے ہے (اس
کی تمام تعلیم بالمقصود تھی جو کہ سخت سرکش اور ظالم طبع لوگ تھے۔ اس مسئلہ کو آج کل لوگوں نے
خوب سمجھ لیا ہے برہمولوگوں نے بھی اس پر اعتراض کئے ہیں میں نے ایک برہمو کی کتاب میں دیکھا
وہ لکھتا ہے کہ تمام عمر ما رہی کھاتے جانا اور ہمیشہ طمانچے کھانا بلکہ ایک گال زخمی کرا کر دوسری گال بھی
پھیر دینا یہ کہاں کا انصاف ہے؟ دوم انسان اس پر عمل کب کر سکتا ہے اور نہ کسی سے آج تک اس
طرح کے عفو پر عمل ہو سکا ۔ انجیل کی اس تعلیم کے متبع عیسائی لوگ کبھی بھی اس مسئلہ پر عمل نہ کر سکے۔
آج کسی عیسائی کو ایک بات کہو جو کہ اس کی مرضی کے برخلاف ہو پھر دیکھو وہ کتنی سناتا ہے اور عدالت کی
طرف دوڑتا ہے کہ نہیں ۔ بعض نادان عیسائی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح کی اس تعلیم سے یہ مقصود ہے کہ
مار اور طمانچہ کھا کر عرضی ڈال دو اور عدالت سے چارہ جوئی کرو۔ لیکن اتنا نہیں سوچتے کہ اگر کسی شخص
نے ایک عیسائی کو طمانچہ مار کر اس کے دانت نکال دیئے پھر اس نے حسب حکم شریعت دوسری گال
آگے کی اور اس نے ادھر کے بھی دانت نکال دیئے کیونکہ دشمن کا طمانچہ کوئی پیار کا طمانچہ تو نہ ہو گا وہ
تو تمام قوت سے طمانچہ مارے گا اب جب دونوں طرف کے دانت نکل گئے تو پھر عدالت میں جانے
سے وہ دانت کیا واپس لگ جاویں گے؟ اگر مجرم کو سزا بھی ہو گی تو اس کو کیا ملے گا ؟ جو ساری عمر کے
لیے ایک نعمت سے محروم ہو کر عمدہ کھانے پینے بولنے کی لذات سے جاتا رہا۔
ایسے ہی اگر ایک بد کا رکسی عیسائی کی عورت پر ناجائز حملہ کرنا چاہے تو وہ عیسائی اس وقت تو
اس کا مزاحم نہ ہو مگر بعد میں عدالت کے ذریعے چارہ جوئی کرے اور گواہ اور ثبوت دیتا پھرے
عجب تعلیم ہے۔
پھر ذکر ہوا کہ بلا د یورپ اور امریکہ اور جرمن وغیرہ میں آج کل ایک عجیب تحریک پیدا ہوتی چلی
جاتی ہے۔ لوگ خود بخودہی ان خیالات فاسدہ سے دست کش ہوتے جاتے ہیں اور ان کی تجویز ہے کہ
ان تثلیث اور کفارہ کے بے دلیل خیالات کو مہذب دنیا سے اُڑا کر با دلیل اور آزادی پسند خیالات
نو جوانوں کے آگے پیش کئے جاویں۔
فرمایا کہ اب خدا چاہتا ہے کہ اس کی توحید دنیا میں قائم ہوا اور اسی
توحید کے قیام کے آثار کا تصرف تمام دنیا پر اور لوگوں کے دلوں پر رہے اور کوئی کام
نہیں ہو سکتا جب تک کہ خدا تعالیٰ نہ چاہے۔ اس زمانہ میں ان تمام پرانی، جہالت کے زمانہ کی
غلطیوں کا اس طرح خود بخود ظاہر ہو جانا یہ بھی ایک مسیح موعود کے زمانہ کی نشانی ہے تا کہ زمانہ کی حالت
بھی ایسی ہو کہ وہ مسیح موعود کی تائید کرے جب خدا کسی بات کو چاہتا ہے کہ وہ ہو جاوے تو وہ تمام
زمانہ کو اس کی طرف پھیر دیتا ہے پھر ہر طرف سے اس کی تائید ہی تائید ظاہر ہوتی ہے کیا زمین کیا
آسمان گویا سب ہی اس کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔ اگر زمین کسی اور طرف رجوع کرے اور
آسمان کسی اور طرف تو پھر حالت ٹھیک نہیں رہتی ۔ اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ ہماری تائید کرے
اور چاہتا ہے کہ ہر قسم کے شرک، کفر اور بطلان کو ذلیل کر کر تو حید کی سچائی کو دنیا میں قائم کرے۔ اسی
لیے اس نے تمام زمانہ میں ایک عجیب تحریک پیدا کر دی ہے اور ہر ایک طرف سے ہماری ہی تائید
نظر آتی ہے مثلاً ایک ذراسی آگ تمام جہان کے جلانے کے لیے کافی ہے۔ اسی طرح زمانہ میں یہ
آگ لگ گئی ہے اور اب تو یہ ہوا چل رہی ہے کہ ان کے دلوں میں پھونک دیا گیا ہے کہ وہ ان تمام
پرانے اور بے معنے بلکہ غیر معقول خیالات سے خود بخود بیزار ہو کر حقیقت اور راستی کے جو یاں ہو
جاویں ۔ جیسے اب جرمن کے بادشاہ کے مذہب میں سخت انقلاب ہوا ہے۔ یہی ایک کافی مثال ہے۔
جب سلاطین کے دل میں اللہ کریم نے ایسے ایسے خیالات ڈال دیئے ہیں تو رعیت کا تو بہت سا حصہ
ایسا بھی ہوتا ہے جو کہ بادشاہ کے مذہب کے ہوتے ہیں اور اپنے بادشاہ کے اشاروں پر چلتے ہیں۔
اللہ کی شان ہے کہ ایک زمانہ میں تو حضرت مسیح کی حد سے زیادہ اور مبالغہ سے بڑھ کر تعریف کی
گئی تھی اور اب اس کارڈ درودیوار سے خود بخو دعیاں ہوتا جاتا ہے۔
( مجلس قبل از عشاء )
بعض لوگ جو کہ غیر مذاہب میں برائے نام ہوتے ہیں مگر خلوص حضرت ابوطالب کی نجات دل سے وہ اسلام کے مداح ہوتے ہیں انکے ذکر پرفرمایا کہ
ابی طالب کی بھی ایسی ہی حالت تھی۔ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں ہے کہ ایک خبیث اور شریر کو
ایک ادب اور لحاظ کرنے والے کے برابر کر دیوے۔ اگر اس نے بظاہر تو مذہب قبول نہیں کیا مگر
بزرگ سالی کی رعونت اس میں نہ تھی۔ احادیث میں بھی اس قدر تحقیقات کہیں نہیں ہوئی ہے ممکن ہے