۳۰؍ مارچ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 4)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳۰ مارچ ۱۹۰۳ء
جلد چهارم
بعد ادائے نماز مغرب ایک صاحب نے کسی شخص غیر حاضر کی طرف سے مسئلہ دریافت کیا کہ اس نے
غصہ میں اپنی عورت کو طلاق دی ہے اور لکھ بھی دی ہے مگر ایک ہفتہ کے قریب گزرنے پر وہ رجوع کرنا
چاہتا ہے اس میں کیا ارشاد ہے؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
او
جب تک وہ شخص خود حاضر ہو کر بیان نہ کرے ہم نہیں فتوی دے سکتے ۔ لے
صدقات اور دعا
لوگ اس نعمت سے بے خبر ہیں کہ صدقات ، دعا اور خیرات سے رد بلا ہوتا
ہے اگر یہ بات نہ ہوتی تو انسان زندہ ہی مر جاتا۔ مصائب اور مشکلات
کے وقت کوئی امید اس کے لیے تسلی بخش نہ ہوتی مگر نہیں اسی نے لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (ال عمران : ۱۰)
فرمایا ہے لَا يُخْلِفُ الوَ عِيدَ نہیں فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ کے وعید معلق ہوتے ہیں جو دعا اور صدقات
سے بدل جاتے ہیں اس کی بے انتہا نظیریں موجود ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو انسان کی فطرت میں
مصیبت اور بلا کے وقت دعا اور صدقات کی طرف رجوع کرنے کا جوش ہی نہ ہوتا ۔
جس قدر راست باز اور نبی دنیا میں آئے ہیں خواہ وہ کسی ملک اور قوم میں آئے ہوں مگر یہ بات
ان سب کی تعلیم میں یکساں ملتی ہے کہ انہوں نے صدقات اور خیرات کی تعلیم دی ۔ اگر خدا تعالیٰ
تقدیر کے محو و اثبات پر قادر نہیں تو پھر یہ ساری تعلیم فضول ٹھہر جاتی ہے اور پھر ماننا پڑے گا کہ دعا کچھ
نہیں اور ایسا کہنا ایک عظیم الشان صداقت کا خون کرنا ہے۔ اسلام کی صداقت اور حقیقت دعا ہی کے
نکتہ کے نیچے مخفی ہے کیونکہ اگر دعا نہیں تو نماز بے فائدہ ، زکوۃ بے سود اور اسی طرح سب اعمال
معاذ اللہ لغو ٹھہرتے ہیں ۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۱
ہمارے مخالف ہر طرف سے کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے نابود
ہمارا بھروسا خدا پر ہے کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ہر قسم کی تدبیریں
اور منصوبے کرتے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ پہلے ہی ہم کو تسلی دے چکا ہے مَكَرُوا وَ مَگر
اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (ال عمران: ۵۵) ۔ خدا کے ساتھ لڑ کر کبھی کوئی کا مران: ۵۵) ۔ خدا کے ساتھ لڑ کر کبھی کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ان کا
بھروسا اپنی تدابیر اور حیل پر ہے اور ہمارا خدا پر ۔
کوئی مشکل مشکل اور کوئی مصیبت مصیبت رہ سکتی ہی نہیں اگر کوئی شخص
استقامت و صبر استقامت اور صبرا پنا شیوہ کرلے اور خدا تعالیٰ پر توکل اور بھروسا کرے۔
خدا داری چه
به غم
داری
نشانات جو ظاہر ہوتے ہیں یہ اسی طرح ظاہر ہوتے ہیں جیسے ایک بچہ پیدا ہوتا نشانات کا ظہور ہے۔ ایک رات تک تو ماں خیال کرتی ہے کہ میں مر جاؤں گی اور وہ درویزہ
کی تکلیف سے قریب المرگ ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پر نبیوں کے نشان بھی مصیبت کے وقت ظاہر
ہوتے ہیں۔ نشان کی جڑ دعا ہی ہوتی ہے یہ اسم اعظم ہے اور دنیا کا تختہ پلٹ سکتی ہے۔ دعا مومن کا
ہتھیار ہے اور ضرور ہے کہ پہلے انتہال اور اضطراب کی حالت پیدا ہو۔ کے
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ءصفحہ ۳