ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
از ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ء تا ۳۰ رمتی ۱۹۰۳ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ پانچویں جلد ہے جو ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ء
سے لے کر ۳۰ مئی ۱۹۰۳ء کے ملفوظات طیبہ پر مشتمل ہے۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی ضرورت اور اہمیت کا ذکر ہم جلد اول کے پیش لفظ میں کر چکے ہیں اعادہ کی ضرورت نہیں ۔
ملفوظات طیبہ جماعت کی اصلاح و تربیت کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ یہ مجموعہ ہے اُن مواعظ و نصائح
کا جو اللہ تعالیٰ کا مقدس مسیح اور مہدی افراد جماعت کے حالات کے پیش نظر انہیں اعلیٰ مدارج روحانیت
پر لے جانے کے لئے وقتاً فوقت کرتا رہا۔ یہ ایک روحانی مائدہ ہے جو انواع واقسام کے مطائبات
پر مشتمل ہے جس سے مختلف طبائع اور مختلف قابلیتوں والے افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔ کبھی آپ
سلسلہ کے قیام کی ضرورت اور اس کی علت غائی کی طرف جماعت کو توجہ دلاتے نظر آتے ہیں ۔
چنانچہ آپ فرماتے ہیں ۔
اب پھر اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ آپ کا جلال دوبارہ ظاہر ہو اور آپ کے اسم احمد
کی تجلی دنیا میں پھیلے اور اسی لئے اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ نے
اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے اور اس کی غرض اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا جلال ظاہر کرنا ہے اس لیے کوئی مخالف ہاتھ اس کو گزند نہیں پہنچا سکتا ۔“
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۳۱ ، ۱۳۲)
اور کبھی طالبان حق اور متلاشیان حقیقت کی یوں رہنمائی فرماتے نظر آتے ہیں :۔
میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص محض احقاق حق کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے گا
وہ میرے معاملہ کی سچائی پر خدا تعالیٰ سے اطلاع پائے گا اور اُس کا زنگ دور ہو جائے
گا۔
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۳۰ )

دو
اور کبھی اپنے احباب کو شیطان کی تدابیر اور مکروں کی طرف جو وہ اسلام کے خلاف کر رہا ہے
ایک فتح نصیب جرنیل کی طرح توجہ دلا کر اس عظیم الشان جنگ کے لئے تیار کرتے ہیں۔ فرماتے ہیں:۔
یہ زمانہ بھی روحانی لڑائی کا ہے۔ شیطان کے ساتھ جنگ شروع ہے۔ شیطان اپنے
تمام ہتھیاروں اور مکروں کو لے کر اسلام کے قلعہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ
اسلام کو شکست دے مگر خدا تعالیٰ نے اس وقت شیطان کی آخری جنگ میں اُس کو ہمیشہ
کے لئے شکست دینے کے لئے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے ۔ ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ ۱۲۳)
اور کبھی سوالات کے جوابات دینے میں مشغول دکھائی دیتے ہیں۔ ایک دوست کے وظیفہ
دریافت کرنے پر فرماتے ہیں :۔
نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے، استغفار ہے اور
درود شریف ۔ تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر ایک قسم کے
غم و هم د
م دور ہوتے ہیں اور م اور مشکلات حل ہوتے ہیں ۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۳۳ )
پھر ان ملفوظات میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن سے آپ کی سیرت طیبہ پر روشنی پڑتی ہے
اور ان سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کے دل میں خدا تعالیٰ کی توحید اور اس کی اشاعت کے لئے بے پناہ
جوش پایا جاتا ہےاور اللہ تعالیٰ کی ذات سے آپ کو اس قدر الفت اور پیار تھا کہ آپ کے دل و دماغ سے
اس کی یاد کبھی مونہیں ہوتی تھی اور آپ کی زبان ہمیشہ اس کے ذکر سے تر رہتی ۔ مثلاً ۱۴ مارچ ۱۹۰۳ء
کو مفتی محمد صادق صاحب نے اخبار سول ملٹری سے طاعون سے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا جس میں
اللہ تعالیٰ کا کہیں ذکر نہ تھا۔ حضرت اقدس نے سن کر فرمایا :۔
وو
” یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا لفظ ہر گز منہ پر نہیں لاتے حالانکہ اگر حاکم کے منہ سے ایک بات
نکلتی ہے تو ہزاروں آدمیوں پر اس کا اثر ہوتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۳۰۱)
پھر بٹالہ کے ایک اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کا جو ایک دیسی آدمی تھا ذکر کر کے فرمایا کہ
” اس کے منہ سے یہ بات نکلی کہ نماز پڑھنی چاہیے۔ اس پر بہت سے مسلمانوں نے نماز
شروع کردی ۔
( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۳۰۱)

اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ آپ ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یا درکھتے اور چاہتے تھے کہ لوگ اس کی
طرف متوجہ ہوں ۔ الغرض ملفوظاتِ طیبہ روحانی خزائن ہیں اور ہر احمدی کے لئے ضروری ہے کہ وہ
ان خزائن کو حاصل کرے اور ان سے مستفید ہو ۔ بد قسمت ہے وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت
دی اور پھر بھی وہ ان خزائن کے حاصل کرنے سے محروم رہا۔ حضرت مرزا بشیر احمد مرحوم رضی اللہ عنہ
نے بھی دوستوں کو جماعت کے نوجوانوں اور نسلی احمدیوں کی تربیت کے لئے یہی مشورہ دیا تھا۔
آپ نے فرمایا :۔
دوستوں کے مشورہ کے لئے اس قدر بتائے دیتا ہوں کہ یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی اکثر کتب تربیتی مضامین سے بھری پڑی ہیں مگر خاص طور پر دو کتا بیں اس میں بڑی
شاندار ہیں ۔ دوست ان کتابوں کا خود بھی ضرور مطالعہ کریں اور اپنے بیوی بچوں کو بھی
ضرور پڑھائیں اور بار بار پڑھاتے رہیں ۔ کیونکہ ان سے انشاء اللہ انہیں عظیم الشان فوائد
حاصل ہوں گے ۔ اول کشتی نوح یا اس کا خلاصہ یعنی ” ہماری تعلیم ۔“‘ دوم ملفوظات ۔
یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائریاں جن کے اس وقت تک تین حصے چھپ چکے
ہیں اب یہ پانچواں حصہ ہے۔ شمس) یہ دونوں کتابیں تربیت کے میدان میں جواہرات
کی عدیم المثال کا نیں ہیں جن کی اس زمانہ میں کوئی نظیر نہیں ۔“
اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کو ان نصائح اور ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان ملفوظات میں مذکور ہیں ۔ ذیل میں ملفوظات کی اس جلد کا
انڈیکس بصورت خلاصہ مضامین درج کیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان ملفوظاتِ طیبہ کو بہت سے لوگوں
کی ہدایت اور ہدایت یافتہ لوگوں کی روحانی ترقیات کا موجب بنائے ۔ آمین
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوه -۳۱ اکتوبر ۱۹۶۳ء

آج 10 میں سے 10 باقی