۳؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طاعون کے کے ذکر پر فرمایا کہ
لد
جلد پنجم
آج کل تو لوگ فرعون کی خصلت رکھتے ہیں کہ چاروں طرف سے خوف آیا تو ایمان لے آئے
اور مان لیا۔ جب خوف جاتا رہا تو پھر مخالفت شروع کر دی ۔
۳ را پریل ۱۹۰۳ء
نماز جمعہ کے بعد گردو نواح کے لوگوں اور چند ایک دیگر احباب نے بیعت
اقرار بیعت کے اثرات کی۔ بعد بیعت حضرت احم مدرس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی۔ والسلام
ذیل کی تقریر کھڑے ہو کر فرمائی ۔
اس وقت تم لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے بیعت کا اقرار کیا ہے اور تمام گناہوں سے توبہ کی ہے
اور خدا سے اقرار کیا ہے کہ کسی قسم کا گناہ نہ کریں گے۔ اس اقرار کی دوتا شیریں ہوتی ہیں۔ یا تو اس
کے ذریعہ انسان خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کا وارث ہو جاتا ہے کہ اگر اس پر قائم رہے تو اس سے خدا
راضی ہو جائے گا اور وعدہ کے موافق رحمت نازل کرے گا اور یا اس کے ذریعے سے خدا کا سخت مجرم
بنے گا کیونکہ اگر اقرار کو توڑے گا تو گویا اس نے خدا کی توہین کی اور اہانت کی ۔ جس طرح سے ایک
انسان سے اقرار کیا جاتا ہے اور اسے بجا نہ لایا جاوے تو توڑنے والا مجرم ہوتا ہے ایسے ہی خدا کے
سامنے گناہ نہ کرنے کا اقرار کر کے پھر توڑ نا خدا کے رو برو سخت مجرم بنا دیتا ہے۔ آج کے اقرار اور
بیعت سے یا تو رحمت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی اور یا عذاب کی ترقی کی۔
اگر تم نے تمام باتوں میں خدا کی رضا مندی کو مقدم رکھا اور مدت دراز کی تمام عادتوں کو بدل دیا
ل البدر سے۔ فرمایا کہ دابۃ الارض کے معنے قرآن شریف سے ہی معلوم کرنے چاہئیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام
کے قصے میں یہ لفظ آیا ہے وہاں کیڑے ہی کے معنے ہیں۔ پس معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد ہاتھی وغیرہ جانور ہرگز مراد
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۱)
نہیں ہے ۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹
تو یا درکھو کہ بڑے ثواب کے مستحق ہو۔ عادت کو چھوڑنا آسان بات نہیں ۔ دیکھتے ہو کہ ایک افیمی یا
جھوٹ بولنے والے کو جو عادت پڑ گئی ہوئی ہوتی ہے اس کا بدلنا کس قدر مشکل ہوتا ہے۔ اسی لیے جو
اپنی عادت کو خدا کے واسطے چھوڑتا ہے تو وہ بڑی بات کرتا ہے یہ نہ سمجھو کہ عادت چھوٹی ہو یا بڑی ایک
عرصہ تک انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس کے قومی کو ایک عادت اس کے کرنے کی ہو جاتی ہے۔ تو کیا
تمہارے نزدیک اسے چھوڑ دینا کوئی چھوٹی بات ہے؟ جب تک کہ انسان کے اندر ہمت استقلال نہ
ہو تب تک یہ دور نہیں ہو سکتی ۔ ماسوا اس کے ان عادتوں کے بدلنے میں ایک اور مشکل ہے کہ عادتوں کا
پابند آدمی عیال داری کے حقوق کی بجا آوری میں سست ہوا کرتا ہے مثلاً ایک افیمی ہے تو وہ نشہ میں مبتلا
ہو کر عیال داری کے لیے کیا کچھ کرے گا؟ اور اسی طرح بعض عادتیں اس قسم کی ہوتی ہیں کہ کنبہ اور
اہل و عیال کے آدمی اس کے حامی ہوتے ہیں۔ اس کا چھوڑنا اور بھی دشوار تر ہوتا ہے۔ مثلاً ایک شخص
بذریعہ رشوت کے روپیہ حاصل کرتا ہے عورتوں کو اکثر علم نہیں ہوتا وہ تو اس کو اچھا جانے گی کہ میرا خاوند
خوب روپیہ کماتا ہے تو وہ کب کوشش کرے گی کہ خاوند سے یہ عادت چھڑاوے تو ان عادتوں کو
چھڑانے والا بجز اللہ تعالیٰ کی ذات کے کوئی نہیں ہوتا۔ باقی سب اس کے حامی ہوتے ہیں بلکہ ایک شخص
جونماز روزہ کو وقت پر ادا کرتا ہے اسے یہ لوگ سست کہتے ہیں کہ کام میں حرج کرتا ہے اور جو نما ز روزہ
سے غافل رہ کر زمینداری کے کاموں میں مصروف رہے اسے ہشیار کہتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ
تو بہ کرنی بہت مشکل کام ہے اور ان ایام میں تو بہت سے مقابلہ آ کر پڑے ہیں۔ ایک طرف عادتوں کو
نا دوسری طرف طاعون ایک بلا کی طرح سر پر ہے اس سے بچنا ۔ اب دیکھو کون سی مشکل کو تم قبول
کر سکتے ہو۔ رزق سے ڈر کر انسان کو کسی عادت کا پابند نہ ہونا چاہیے۔ اگر اس کا خدا پر ایمان ہے تو خدا
رزاق ہے۔ اس کا وعدہ ہے جو تقوی اختیار کرتا ہے اس کا ذمہ وار میں ہوں مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلُ لَّهُ
مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) یعنی باریک سے بار یک گناہ جو ہے اسے
خدا سے ڈر کر جو چھوڑے گا خدا ہر ایک مشکل سے اسے نجات دے گا۔ یہ اس لیے کہا ہے کہ اکثر لوگ
کہا کرتے ہیں کہ ہم کیا کریں ہم تو چھوڑ نا چاہتے ہیں مگر ایسی مشکلات آکر پڑتی ہیں کہ پھر کرنا پڑ جاتا
چھوڑ
ہے۔ خدا وعدہ فرماتا ہے کہ وہ اسے ہر مشکل سے بچالے گا اور پھر آگے ہے يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا
يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۴) یعنی ایسی راہ سے اسے روزی دے گا کہ اس کے گمان میں بھی وہ نہ ہوگی۔
ایسے ہی دوسرے مقام پر ہے وَ هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) جیسے ماں اپنی اولاد کی والی ہوتی
ہے ویسے ہی وہ نیکوں کا والی ہوتا ہے پھر فرماتا۔ اہے پھر فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ( الثريت : ۲۳)
یعنی جو کچھ تم کو وعدہ دیا گیا ہے اور تمہارا رزق آسمان پر ہے۔
جب انسان خدا پر سے بھروسا چھوڑتا ہے تو دہریت کی رگ اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔ خدا پر
بھروسہ اور ایمان اس کا ہوتا ہے جو اسے ہر بات پر قادر جانتا ہے۔
اب ایسا زمانہ ہے کہ جو توبہ کرنا چاہتے ہیں خدا ان باتوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے ان کی
مدد کر رہا ہے اس کی ذات رحمت سے بھری ہوئی ہے طاعون کے حملے بہت خوفناک ہوتے ہیں مگر
اصل میں یہ رحمت ہے سختی نہیں ہے۔ ہزاروں لوگ ہوں گے جو کہ عبادت سے غافل ہوں گے۔ اگر
اتنی چشم نمائی خدا نہ کرے تو پھر تو لوگ بالکل ہی منکر ہو جاویں۔ یہ تو اس کا فضل ہے کہ سوئے ہوؤں کو
ایک تازیانہ سے جگا رہا ہے ورنہ اسے کیا پڑی ہے کہ کسی کو عذاب دیوے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے
مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَا بِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمُ (النساء : ۱۴۸) کہ اگر تم میری راہ اختیار کرو تو تم کو
کیوں عذاب ہو۔
اس کی رحمت بہت وسیع ہے جیسے بچہ جب پڑھتا نہیں ہے تو اسے مار پڑتی ہے اس کا ستر یہی ہے
کہ اس کی آئندہ زندگی خراب نہ ہو اور وہ سدھر جاوے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ یہ عذاب اس لیے دیتا ہے
کہ لوگ سدھر جاویں اور یہ اس کی رحمت کا تقاضا ہے۔
سچی توبہ کرو۔ بھلا دیکھو تو سہی اگر بازار سے کوئی دوا مثل شربت بنفشہ کے تم لاؤ اور اصل دو اتم کو
نہ ملے بلکہ سڑا ہوا پرانا شیر اتم کو دیا جاوے تو کیا وہ بنفشہ کے شربت کا کام دے گا؟ ہر گز نہیں اسی طرح
سڑے ہوئے الفاظ جو زبان تک ہوں اور دل قبول نہ کرے وہ خدا تک نہیں پہنچتے ۔ بیعت کرانے
والے کو تو ثواب ہو جاتا ہے مگر کرنے والے کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
بیعت کے معنے ہیں بیچ دینا۔ جیسے ایک چیز بیچ دی جاتی ہے تو اس سے کوئی تعلق نہیں
بیعت رہتا۔ خریدار کا اختیار ہوتا ہے جو چاہے سو کرے۔ تم لوگ جب اپنا بیل دوسرے کے
پاس بیچ دیتے ہو تو کیا اسے کہہ سکتے ہو کہ اسے اس طرح نہ استعمال کرنا۔ ہر گز نہیں ۔ اس کا اختیار ہے
جس طرح چاہے استعمال کرے۔ اسی طرح جس سے تم بیعت کرتے ہو اگر اس کے احکام پر ٹھیک
ٹھیک نہ چلو تو پھر کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ ہر ایک دوا یا غذا جب تک بقدر شر بت نہ پی جاوے فائدہ
نہیں ہوا کرتا۔ اسی طرح بیعت اگر پورے معنوں میں نہ ہو تو وہ بیعت نہ ہوگی ۔ خدا تعالیٰ کسی کے
دھوکا میں نہیں آ سکتا۔ اس کے ہاں نمبر اور درجہ مقرر ہیں ۔ اس نمبر اور درجہ تک تو بہ ہو گی تو وہ قبول
کرے گا جہاں تک طاقت ہے وہاں تک کوشش کرو پورے صالح بنو۔ عورتوں کو نصیحت کرو۔
نماز روزہ کی تاکید کرو۔ سوائے آٹھ سات دن کے جو عورتوں کے ہوتے ہیں اور جس میں نماز معاف
ہے تمام نمازیں پوری پڑھیں روزے معاف نہیں ہیں ان کو پھر ادا کریں۔ انہی کمیوں کی وجہ سے کہا
کہ عورتوں کا دین ناقص ہے۔ اپنے ہمسایہ اور محلہ والوں کو بھی نیکی کی تاکید کرو۔ غافل نہ ہو۔ اگر علم
نہ ہو تو واقف سے پوچھو کہ خدا کیا چاہتا ہے۔
اس وقت مسلمانوں نے اپنے دین کو بدل دیا ہے جو خدا چاہتا مسلمانوں کی دینی حالت تھا اسے بدل کر اور اور بنا دیا ہے۔ اس وقت ایک شور بر پا
ہے۔ اگر کہا جاوے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے ہیں اور عیسیٰ زندہ ہے تو سب خوش
ہوتے ہیں۔ مگر جب کہا جاوے کہ آنحضرت زندہ اور خاتم النبیین اور آپ کے بعد کوئی غیر نبی نہیں
آنے والا تو سب ناراض ہو جاتے ہیں ۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسے خدا نے سب سے مسیح کو آنحضرت پر فضیلت نہ دو آخر پیدا کیا ویسے ہی آخری درجے کے سب کمال
آپ کو دیئے کوئی بھی خوبی کسی دوسرے نبی میں ایسی نہیں جو کہ آپ کو نہ دی گئی ہو۔
ع آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
کیا تم یہ قبول کرتے ہو کہ ایک کے ہاں بہت سے مہمان ہوں تو ان میں سے ایک کو وہ مکلف
کھانا پلاؤ وغیرہ دیوے اور دوسرے کو معمولی کھانا شور با یا روٹی وغیرہ ۔ باقی مہمان کہیں گے کہ کاش کہ
ہم اس گھر میں مہمان نہ ہوتے۔ اسی طرح ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر جو گزرے ہیں انہوں نے کیا
گناہ کیا کہ جو فضیلت اور رتبہ عیسیٰ علیہ السلام کو دیا جاتا ہے ان میں سے ایک کو بھی وہ نہ ملا۔ ان سب کو
فوت مانتے ہو اور ایک عیسیٰ کو زندہ اور وہ بھی آسمان پر۔
قرآن فرماتا ہے رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) اور حضرت تو اس دعا کو برابر مانگتے رہے۔
آنحضرت کی عمر ۶۳ برس کی ہوئی۔ دوسرے تمام پیغمبروں کو گھٹانا اور مسیح کو سب سے بڑھ کر فضیلت
دینا ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کون سی فضیلت مسیح کو دوسروں پر ہے؟ انہوں نے نہ ساری دنیا کی اصلاح کا
دعویٰ کیا۔ نہ کوئی دکھ آنحضرت کی طرح ان کو پہنچا۔ نہ مقابلہ کی نوبت آئی ۔ نہ کوئی شکست اٹھانی پڑی۔
چند آدمی صرف ایمان لائے وہ بھی پکڑے گئے ۔ اس کے مقابلہ میں آنحضرت کو دیکھو۔ آپ کا دعوئی
کل جہان کے لیے اور سخت سے سخت دکھ اور تکالیف آپ کو پہنچے۔ جنگیں بھی آپ نے کیں ۔ ایک لاکھ
سے زیادہ صحابہ آپ کی زندگی میں موجود تھے پھر ان باتوں کے ہوتے ہوئے جو شخص آنحضرت کی
شان میں کوئی ایسا کلمہ زبان پر لائے گا۔ جس سے آپ کی ہتک ہو وہ حرامی نہیں تو اور کیا ہے؟ ان
کم بختوں سے کوئی پوچھے کہ پھر تم محمد رسول اللہ کیوں کہتے ہو عیسیٰ رسول اللہ ہی کہو۔
اب تم کو چاہیے کہ جہاں تک ہو سکے آنحضرت کو عزت دو۔ اگر تم یہ کہو کہ آنحضرت آسمان پر زندہ
ہیں تو ہم آج مانتے ہیں مگر جس سے تم کو فیض اور فائدہ کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔ اس کو جھوٹی فضیلت دینے
سے تم کو کیا حاصل؟
تمام فیضوں کا سر چشمہ قرآن ہے، نہ انجیل نہ توریت۔ جو قرآن کو چھوڑ کر ان کی طرف جھکتا ہے
وہ مرتد اور کافر ہے۔ مگر جو قرآن کی طرف جھکتا ہے وہ مسلمان ہے۔ کیا ان لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ
آنحضرت کو جب حفاظت پیش آئی تو خدا نے آپ کو غار میں جگہ دی اور عیسی کو جب وہ موقع پیش آیا تو
آسمان پر جا بٹھایا۔ پھر آنحضرت کی عمر ۶۳ برس کی کہتے ہیں اور عیسی کو اب تک زندہ مانتے ہیں ۔ ان
تمام باتوں کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ عیسائیوں کا دین غالب ہے۔ آج مسلمان کم ہیں اور عیسائی زیادہ۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ یہی دلائل بیان کر کے پادریوں نے مسلمانوں کو عیسائی بنایا ہے۔
خدا تو فرماتا ہے کہ عیسی مر گیا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی آیت موجود ہے ۔ اگر تمہارا مذہب قرآن ہے
تو اس پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟ آنحضرت کے واسطے خدا نے ہرگز نہ چاہا کہ باہر سے لوگ آویں۔
سورہ نور میں بھی وعدہ ہے کہ تمام خلیفہ اور امام تیری اُمت میں سے آویں گے سو خدا نے وہ پورا کیا
اور اسی طرح اب ہمیں مامور کیا ۔ جیسے چودہ سو برس کے بعد موسیٰ کی امت میں سے مسیح آیا تھا ویسے ہی
چودہ سو برس گزرنے کے بعد ہمیں بھیجا۔ وہ مسیح بھی صاحب شریعت نہ تھے تو ریت پر ان کا عمل تھا
ایسے ہی ہم ہیں تا کہ مماثلت پوری ہوا اور کوئی کمی نہ رہ جاوے۔ جیسی محبت خدا ہم سے کرتا ہے ویسی
کسی اور سے نہیں کرتا ۔ اگر یہ خیال ہو کہ عیسیٰ کو خدا آسمان پر لے گیا۔ اس کو آج تک زندہ رکھا اور اس کو
پھر لاوے گا تو پھر ساری محبت خدا کی عیسی کے ساتھ چاہیے جو ان تمام باتوں کو غور سے دیکھے گا تو سمجھے گا
کہ جو آپ کی شان ہے وہ اور کسی نبی کی نہیں ہے جب تک تم آنحضرت کو ہر ایک خوبی میں افضل نہ
جانو گے مسلمان نہ ہو گے بلکہ کرانی ہو گے۔ یہ تو عقیدہ چاہیے اور نمازوں میں دعا کرو کہ خدا طاعون
سے ہمیں بچا جو لوگ ہنسی کرتے ہیں اور کہتے ہیں بڑے آدمی کیوں نہیں مرتے وہ نادان ہیں۔ خدا کا کام
ہے آہستہ آہستہ پکڑنا۔ اس لیے غافل نہ بنو۔ تہجدوں میں دعا کرو۔ پانچوں وقت کی نمازوں میں
دعا کرو۔ جب تمہارا گھر دعا سے بھر جاوے گا تو پھر ہر گز و با نہ آوے گی اور اگر کوئی روک رکھو گے تو دعا
کام نہ دے گی ۔ خدا کے ساتھ معاملہ صاف رکھو گے تو خدا کا وعدہ ہے کہ وہ تم کو ضرور محفوظ رکھے گا۔ ہے
( در بار شام )
حضرت عیسی کی محبت میں غلو اور آنحضرت کی توہین
بارہا ہمیں تعجب آتا ہے کہ کیوں یہ لوگ حضرت عیسیٰ سے بے جا محبت کرتے ہیں انہوں نے ان کا
ے ( یعنی عیسائی ۔ مرتب )
البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۱ تا ۹۳
کیا دیکھا تھا جو ان پر ایسے شیدا ہیں کہ ان کو خدا ہی بنا دیا ہے۔ ایسے ان کی محبت میں اندھے ہوئے بنادیا
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ جن کا کلمہ پڑھتے ہیں ان کی تو ہین اپنی ہی زبان سے کرتے ہیں۔
تو ہین کیا ہوتی ہے یہی کہ ایک شخص جس میں اعلیٰ درجہ کے اوصاف ہوں ان کو نظر انداز کر کے ایک
ایسے شخص کو اس سے بڑھ چڑھ کر منتصف باوصاف کیا جاوے جس میں وہ اوصاف نہیں ہیں۔
تعزیرات میں توہین کی مثال کے نیچے یہ مثال لکھی ہے کہ ایک شخص کہے کہ زید اور بکر نے (جو
در حقیقت چور تھے ) چوری کی ہے مگر عمر و (جو ایک شریف آدمی ہے اور در حقیقت اس کی کوئی سازش
اس چوری میں نہیں ) نے چوری نہیں کی اور نہ ہی اس کا اس میں کچھ تعلق ہے تو قانونا ایسا کہنے والا شخص
عمرو کی توہین کرتا ہے اور وہ مجرم قرار دیا جاوے گا اور مستحق سزا ہو گا۔
غرض تو ہین کے کئی پہلو ہوتے ہیں ۔ حضرت عیسیٰ کی اتنی تعریف کی جاتی ہے کہ گویا ان پر جب
مصیبت آئی تو خدا کو زمین پر ان کے بچاؤ کی کوئی راہ نظر نہ آئی اور ان کو آسمان پر اور پھر بھی دوسرے
آسمان پر جا چھپایا۔ بالمقابل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جب سخت مصائب اور شدا ئد آئے تو
اللہ تعالیٰ نے نعوذ بالله بقول مولویوں کے آپ کو بالکل بے مدد اور کس مپرس چھوڑ دیا اور آپ کو ایک
غار میں جو آسمان کے مقابل میں جس طرح وہ بلند یہ اسفل میں واقعہ تھی ، پناہ میں دی ۔ غار کی تعریف
بھی کیا کہ بچھوؤں، سانپوں اور ہر قسم کے موذی حشرات الارض کا گھر تھا۔ بھلا اب سوچو یہ تو ہین نہیں
تو کیا ہے؟
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ سرور کائنات فخر الاولین والآخرین اشرف الخلق تو امیدوار ہیں کہ ہم لمبی
عمر پاویں مگر ان کو تو صرف تریسٹھ سال کی عمر دی جاتی ہے اور ان کے مقابل میں حضرت عیسی گویا اب
تک زندہ ہیں اور دو ہزار برس کی ان کی عمر ہو چکی اور ان کی حالت میں کوئی تغیر واقع نہیں ہوا۔ آپ
رہتے تو دنیا کی اصلاح کرتے جیسا کہ پہلا تجربہ بتا چکا ہے کہ ضرور ہزاروں کی اصلاح کرتے اگر اور
عمر پاتے ۔ مگر بالمقابل حضرت عیسی اتنی عمر میں نہ کوئی نیکی کرتے ہیں، نہ نماز ہے، نہ روزہ ، نہ زکوٰۃ
اور نہ کسی کی اصلاح ہے۔ ان سے نہ کسی کو نفع ہے اور نہ وہ کسی سے کسی قسم کے ضرر کو دور کر سکتے ہیں۔ نہ
نیز پرانا گذشتہ تجربہ بھی اس امر کا کافی شاہد تھا کہ صرف بارہ آدمی مدت کی کوشش سے طیار کئے۔
آخر وہ بھی یوں الگ ہوئے کہ کسی نے لعنت کی اور کسی نے تیس روپے کے عوض دشمن کے ہاتھ میں
دے دیا۔
پھر مرنے کے بعد جب آنحضرت کی روح آسمان پر گئی تو پھر وہ حریف موجود تھے کہ وہ تو آسمان
میں مع جسم عنصری تشریف رکھتے ہیں اور جناب کا جسم ہزاروں من مٹی کے نیچے پڑا ہے اور پھر اسی پر ختم
نہیں ۔ آخر کار ان ان کی کی امت میں میں وہ وہ پھر آویں گے اور اور چالیس سال تک ان پر حکومت کریں گے اور ان
سے بیعت لیں گے۔ بھلا غور تو کرو کہ یہ تو ہیں نہیں تو اور کیا ہے۔
پھر بات اور ہے کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن شریف میں یہ وعدہ کرتا
ہے کہ میں تیری اُمت میں سے تیری امت کی اصلاح کے واسطے خلیفے بھیجتا رہوں گا۔ مگر آخر اس وعدہ کا
ذرا بھی پاس نہ کیا اور ایک ایسی قوم میں سے جس کے متعلق اس نے وعدہ کر لیا ہوا تھا کہ اس قوم پر میرا
غضب نازل ہو چکا ہے میں ان پر کبھی کوئی روحانی اور جسمانی فضل اور نعمت ہرگز نازل نہ کروں گا مگر آخر کار
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی وعدہ خلافی فرما کر اسے بھیجا اور اپنے قانون کو بھی تو ڑا۔ کیا یہ کوئی
گوارا کر سکتا ہے کہ خدا پر وعدہ خلافی عائد ہو ۔ ہر گز نہیں إِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (ال عمران: ۱۰)
ہماری تو یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ لوگ اسی عیسیٰ کو اتار کر کریں گے کیا ؟ آخران کے قومی تو وہی ہوں
گے جو پہلے تھے۔ پہلے کیا کیا تھا جو اب کر لیں گے۔ ایک ذلیل سی معدودے چند ایک قوم تھی ان کی
اصلاح بھی نہ ہوئی۔
لکھا ہے کہ ایک دفعہ ان سے پانسو آدمی مرتد ہو گئے تھے۔ یہ لوگ اگر حضرت موسیٰ کے دوبارہ
آنے کی امید رکھتے تو کچھ موزوں بھی تھا کیونکہ وہ صاحب عظمت اور جبروت تو تھے ان میں شجاعت
بھی تھی ۔ اب یہ عیسی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
پھر مشکل یہ ہے کہ عادت کا جانا محال ہے ان کو مار کھانے اور بزدلی کی عادت ہو گئی ہوئی تھی
وہ اگر دجال سے جنگ کریں گے تو کس طرح ؟ ادھر ان مسلمانوں کی بھی یہ عادت ہو گئی ہے کہ
حضرت عیسی ہی آویں گے۔ لکیر کے فقیر ہیں ۔ باپ دادا اور مولوی جو اس بات کی تعلیم دیتے ہوئے
خواہ قرآن شریف کے مخالف ہی ہو وہ اسی ہندوؤں کی گنگا کی طرح اس اعتقاد کو نہ ترک کریں نہ کرنے
کے خواہ کوئی دلیل ہو یا نہ ہو۔
ان لوگوں کو تو اپنے گھر کا حال بھی معلوم نہیں کہ ان کے اس اعتقاد نے اسلام کو کیسا ضعف پہنچایا
ہے عیسائی جب کسی کو مرتد کرنے پر آتے ہیں تو یہی حجت پکڑتے ہیں کہ تمہارا نبی مردہ اور ہمارا زندہ اور
آسمان پر موجود ہے۔ اب بتاؤ کہ ان دونوں میں سے کون اچھا اور خدا کا پیارا ہے اور یہ نکال کر
دکھا دیتے ہیں مسلمانوں ہی کی کتابوں سے اب قریباً ہر ایک فرقہ میں سے الگ الگ ملا جلا کر ۲۹ لاکھ
کے قریب آدمی مرتد ہو چکا ہے۔ کیا سید اور کیا پٹھان کیا قریش اور کیا مغل ۔ ہر قوم اس وبا میں ہلاک
ہوتی ہے۔ ایسے ایسے لوگ جو فخر اسلام کہنے کے مستحق بن جانے کے قابل تھے وہ اب بے دین ہو کر
لی الہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں اور پھر اسی پر ابھی تمام نہیں بلکہ وہ جان سے مال سے
عزت و آبرو سے، عورتوں سے لڑکیوں سے اس امر کے لیے کوشاں ہیں کہ کسی طرح دنیا سے اسلام کا
نشان مٹادیں۔ بھلا اگر یہی وہ فتان لوگ نہیں تو اور کون ہوگا ؟ اس قوم کا فتنہ تو ان مسلمانوں کے بناوٹی
دجال کے فتنہ سے بھی کہیں بڑھ گیا۔ بھلا یہ بتاویں تو سہی کہ اس قوم کی جس کا فتنہ دجال سے بھی زیادہ
ہے خبر کہاں دی گئی ہے۔ قرآن شریف نے تو اسی واسطے دجال کا نام نہیں لیا بلکہ وَلَا الضَّاتِین کہا جس
سے مراد یہی قوم نصاری ہے وَلَا الدَّجال کیوں نہ کہا۔ اصل امر یہی ہے کہ یہی وہ قوم ہے جس سے
تمام انبیاء اپنی اپنی امت کو ڈراتے آئے ہیں۔ ان لوگوں کے خیالات کی بنا احادیث موضوعہ پر ہے
جو قرآن شریف کی مہر سے خالی ہیں ۔ مگر ہم قرآن شریف کو ان احادیث کی خاطر چھوڑ نہیں سکتے۔
قرآن شریف بہر حال مقدم ہے۔ بھلا قرآن شریف کو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود جمع کیا لکھوایا
اور پھر نمازوں میں بار بار پڑھ کر سنایا۔ کیا اگر احادیث بھی ویسی ہی ضروری ہیں تو ان میں سے بھی کسی کو
اسی طرح جمع کیا اور بار بارھنا یا اور دور کیا؟ ہر گز نہیں اور جب نہیں کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے فرض منصبی میں کوتاہی کی؟ ہر گز نہیں۔ بلکہ صحیح امر یہی ہے کہ قرآن شریف ہی آپ لائے تھے اور
اس کے جمع کرنے کا آپ کو حکم تھا سو آپ نے کر دیا۔ اب احادیث میں سے وہ قابلِ عمل اور اعتقاد
ہے۔ جس پر قرآن شریف کی مہر ہو کہ یہ اس کے خلاف نہیں ۔
پھر اسی پر بس نہیں ۔ قرآن شریف کہتا ہے کہ عیسیٰ مر گئے اور پھر دوبارہ قیامت تک وہ اس دنیا
میں نہیں آئیں گے بلکہ آنے والا اُن کا مثیل ان کی خُو بو لے کر آوے گا۔ جیسا کہ آیت قرآن شریف
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں صاف بیان ہے۔
پھر کہتے ہیں کہ سید المسیح کی توہین کرتے ہیں۔ بھلا
توہین عیسی کے اعتراض کا جواب سوچو تو کہ ہم اگر اپنے پیغمبر سے ان جھو
جھوٹے
اعتراضات کو جو نا فہمی اور کور چشمی سے کر کے مسیح کو آسمان پر زندہ بٹھا کر آنحضرت پر کئے جاتے ہیں
ان کے دور کرنے کے واسطے مسیح کی اصلی حقیقت کا اظہار نہ کریں تو کیا کریں؟ ہم اگر کہتے ہیں کہ
وہ زندہ نہیں بلکہ مر گئے ہیں جیسے دوسرے انبیاء بھی مر گئے ہیں تو ان لوگوں کے نزدیک تو یہ بھی ایک
قسم کی توہین ہوئی ۔ ہم تو خدا کے بلائے بولتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ فرشتے آسمان پر کہتے ہیں۔
افترا کرنا تو ہمیں آتا نہیں اور نہ ہی افترا خدا کو پیارا ہے۔ اب خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ جس طرح
آنحضرت کی کسرشان اور ہتک کی گئی ضرور ہے کہ اس کا بدلہ لے لیا جاوے اور آنحضرت کے نور اور
جلال کو دوباره از سر نو تازه و شاداب کر کے دکھا یا جاوے اور یہ اس مسیح کے بت کے ٹوٹنے اور اس
کی موت کے ثابت ہونے میں ہے۔ پس ہم خدا کے منشا اور ارادے کے مطابق کرتے ہیں اب ان
کی لڑائی ہم سے نہیں بلکہ خدا سے ہے۔
ان لوگوں نے تو حضرت مسیح کو خاصہ خدا بنایا ہوا ہے اور پھر کہلاتے ہیں موحد۔ ان کا اعتقاد ہے
کہ وہ زندہ ہے قائم ہے عَلَى السَّمَاءِ - خَالِق ، رازق ، غیب دان ، مُحیی ، مُمیّت ہے۔ بھلا
اب بتاؤ کہ اگر یہ صفات خدا کی نہیں تو کس کی ہیں؟ بشریت تو ان صفات کی حامل ہو سکتی نہیں۔ خدائی ہو
میں فرق ہی کیا رہا ؟ یہ تو عیسائیوں کو مدد دے رہے ہیں۔ پورے نہیں نیم عیسائی تو ضرور ۔ اگر ہم ان
کے عقائد رڈیہ کی تردید نہ کریں تو کیا کریں؟ پھر ہمیں ماننا پڑے گا کہ نعوذ باللہ اسلام ، آنحضرت، خدا
کی طرف سے پاک نبی اور قرآن شریف خدا کا کلام برحق نہیں ۔ اور حضرت مسیح زندہ نہیں بلکہ مرکز
کشمیر سرینگر محلہ خانیار میں مدفون ہیں ۔ یہی سچا عقیدہ ہے۔
طلاق اور حلالہ
ایک صاحب نے یہ سوال کیا کہ جو لوگ ایک ہی دفعہ تین طلاق لکھ دیتے
ان کی وہ طلاق جائز ہوتی ہے یا نہیں؟
اس کے جواب میں فرمایا کہ
ہیں
قرآن شریف کے فرمودہ کی رو سے تین طلاق دی گئی ہوں اور ان میں سے ہر ایک کے درمیان
اتناہی وقفہ لکھا گیا جو قرآن شریف نے بتایا ہے تو ان تینوں کی عدت کے گزرنے کے بعد اس خاوند کا
کوئی تعلق اس بیوی سے نہیں رہتا۔ ہاں اگر کوئی اور شخص اس عورت سے عدت گزرنے کے بعد نکاح
کرے اور پھر اتفاقاً وہ اس کو طلاق دیدے تو اس خاوند اول کو جائز ہے کہ اس بیوی سے نکاح کرلے
مگر اگر دوسرا خاوند، خاوند اول کی خاطر سے با لحاظ سے اس بیوی کو طلاق دے کہ تا وہ پہلا خاوند اس
سے نکاح کرلے تو یہ حلالہ ہوتا ہے اور یہ حرام ہے۔
لیکن اگر تین طلاق ایک ہی وقت میں دی گئی ہوں تو اس خاوند کو یہ فائدہ دیا گیا ہے کہ وہ عدت
کے گزرنے کے بعد بھی اس عورت سے نکاح کر سکتا ہے کیونکہ یہ طلاق ناجائز طلاق تھا اور اللہ ورسول
کے فرمان کے موافق نہ دیا گیا تھا۔ دراصل قرآن شریف میں غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کو یہ امر نہایت ہی ناگوار ہے کہ پرانے تعلقات والے خاوند اور بیوی آپس کے تعلقات کو
چھوڑ کر الگ الگ ہو جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے طلاق کے واسطے بڑے بڑے شرائط لگائے ہیں۔
وقفہ کے بعد تین طلاق کا دینا اور ان کا ایک ہی جگہ رہنا وغیرہ یہ امور سب اس واسطے ہیں کہ شاید کسی وقت
ان کے دلی رنج دور ہو کر آپس میں صلح ہو جاوے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کبھی کوئی قریبی رشتہ داروغیرہ
آپس میں لڑائی کرتے ہیں اور تازے جوش کے وقت میں حکام کے پاس عرضی پرچے لے کر آتے
ہیں تو آخر دانا حکام اس وقت ان کو کہہ دیتے ہیں کہ ایک ہفتہ کے بعد آنا۔ اصل غرض ان کی صرف یہی
ہوتی ہے کہ یہ آپس میں صلح کر لیں گے اور ان کے یہ جوش فرو ہوں گے تو پھر ان کی مخالفت باقی نہ
رہے گی ۔ اسی واسطے وہ اس وقت ان کی وہ درخواست لینا مصلحت کے خلاف جانتے ہیں۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی مرد اور عورت کے الگ ہونے کے واسطے ایک کافی موقع رکھ دیا ہے
یہ ایک ایسا موقع ہے کہ طرفین کو اپنی بھلائی برائی کے سوچنے کا موقع مل سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
الطَّلَاقُ مَرَّتْنِ (البقرة : ۲۳٠) یعنی دو دفعہ کی طلاق ہونے کے بعد یا اسے اچھی طرح سے رکھ لیا
جاوے یا احسان سے جدا کر دیا جاوے۔ اگر اتنے لمبے عرصے میں بھی ان کی آپس میں صلح نہیں ہوتی
تو پھر ممکن نہیں کہ وہ اصلاح پذیر ہیں۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ وتر کس طرح پڑھنے چاہئیں۔ ایک اکیلا بھی وتر کیسے پڑھے جائیں جائز ہے یا نہیں؟ ہے یا
فرمایا کہ اکیلا وتر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا۔ وتر تین ہیں۔ خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر کر
تیسری رکعت پڑھ لو۔ خواہ تینوں ایک ہی سلام سے درمیان میں التحیات بیٹھ کر پڑھ لو۔ ایک وتر ٹھیک نہیں۔
ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضور مخالفوں سے جو ہمیں اور حضور کو سخت گالی گلوچ
مخالفوں کو سلام کہنا نکالتے ہیں اورسخت ست کہتے ہیں ان سے اسلام سے السلام علیکم لینا جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا۔ مومن بڑا غیرت مند ہوتا ہے کیا غیرت اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ تو گالیاں دیں اور تم
سے السلام علیکم کرو؟ ہاں البتہ خرید و فروخت جائز ہے۔ اس میں حرج نہیں کیونکہ قیمت دینی اور
ان
مال لینا کسی کا اس میں احسان نہیں ۔
ہمیں کئی بار اس آیت کی طرف توجہ ہوئی ہے اور اس میں مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کی تفسیر سوچتے ہیں کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء: ۹۷)۔
اس کا ایک تو یہ مطلب ہے کہ ساری سلطنتیں ، ریاستیں اور حکومتیں ان سب کو یہ اپنے زیر کر لیں گے
اور کسی کو ان کے مقابلے کی تاب نہ ہوگی ۔
دوسرے معنے یہ ہیں کہ حلب کے معنے ہیں بلندی، نسل کے معنے ہیں دوڑنا۔ یعنی بلندی
پر سے دوڑ جاویں گے محل عمومیت کے معنے رکھتا ہے یعنی ہر قسم کی بلندی کو کود جاویں گے۔ بلندی پر