۴؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چڑھنا قوت اور جرات کو چاہتا ہے۔ نہایت بڑی بھاری اور آخری بلندی مذہب کی بلندی ہوتی ہے۔
سارے زنجیروں کو انسان تو ڑسکتا ہے مگر رسم اور مذہب کی ایک ایسی زنجیر ہوتی ہے کہ اس کو کوئی ہمت
والا ہی تو ڑ سکتا ہے۔
سو ہمیں اس ربط سے یہ بھی ایک بشارت معلوم ہوتی ہے کہ وہ آخر کار اس مذہب اور رسم کی بلندی
کو اپنی آزادی اور جرات سے پھلانگ جاویں گے اور آخر کار اسلام میں داخل ہوتے جاویں گے اور
یہی ضال کے لفظ سے بھی ٹپکتا ہے اور اس امر کی بنیادی اینٹ قیصر جرمن نے چند دن ہوئے اپنا عقیدہ
عیسویت کے متعلق ظاہر کر کے رکھ دی ہے۔
یہ جو حدیث شریف میں آیا ہے کہ دجال کا نا ہوگا ۔ دجال کے ” کا نا ہونے سے مراد ایک آنکھ بالکل نہ ہوگی اور دوسری میں گل ہوگا ۔
یہ ایک نہایت بار یک استعارہ ہے۔ یعنی اس کی ایک آنکھ ( قرآن کی آنکھ ) تو بالکل نہ ہوگی ۔ اس
طرف سے تو وہ بالکل اندھا اور کالمیت ہوگا اور دوسری توریت والی سو وہ بھی کافی ہوگی اس میں بھی
گل ہو گا یعنی اس کی تعلیم پر بھی پورے طور سے کاربند نہ ہونگے ۔
چنانچہ واقعہ نے کیسا صاف بتا دیا ہے کہ یہ اسی طرح ہے اور آنحضرت کی پیشگوئی کیسی صاف طور
سے پوری ہوئی ہے۔
عیسویت کے ابطال کے واسطے تو ایک دانا آدمی کے لیے یہی کافی ہے کہ ان کے اس عقیدے پر
نظر کرے کہ خدا مر گیا ہے بھلا کوئی سوچے کہ کبھی خدا بھی مرا کرتا ہے۔ اگر یہ کہیں کہ خدا کا روح نہیں
بلکہ جسم مرا تھا تو ان کا کفارہ باطل جاتا ہے۔
۴ را پریل ۱۹۰۳ء (بوقت میر)
ایک شخص کے سوال پر فرمایا کہ
طلاق طلاق ایک وقت میں کامل نہیں ہو سکتی ۔ طلاق میں تین طہر ہونے ضروری ہیں ۔ فقہاء
ل الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳ ، ۱۴

نے ایک ہی مرتبہ تین طلاق دے دینی جائز رکھی ہے مگر ساتھ ہی اس میں یہ رعایت بھی ہے کہ عدت
کے بعد اگر خاوند رجوع کرنا چاہے تو وہ عورت اسی خاوند سے نکاح کرسکتی ہے اور دوسرے شخص سے
بھی کر سکتی ہے۔
قرآن کریم کی رو سے جب تین طلاق دیدی جاویں تو پہلا خاوند اس عورت سے نکاح نہیں کر سکتا
جب تک کہ وہ کسی اور کے نکاح میں آوے اور پھر وہ دوسرا خاوند بلا عمداً اُسے طلاق دے دیوے۔ اگر
وہ عمداً اسی لیے طلاق دے گا کہ اپنے پہلے خاوند سے وہ پھر نکاح کر لیوے تو یہ حرام ہوگا کیونکہ اسی کا
نام حلالہ ہے جو کہ حرام ہے۔ فقہاء نے جو ایک دم کی تین طلاقوں کو جائز رکھا ہے اور پھر عدت کے
گزرنے کے بعد اسی خاوند سے نکاح کا حکم دیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے اوّل اسے شرعی
طریق سے طلاق نہیں دی۔
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کو طلاق بہت ناگوار ہے کیونکہ اس سے میاں بیوی
دونوں کی خانہ بربادی ہو جاتی ہے۔ اس واسطے تین طلاق اور تین طہر کی مدت مقرر کی کہ اس عرصہ میں
دونوں اپنا نیک و بد سمجھ کر اگر صلح چاہیں تو کر لیویں۔
فرمایا کہ اگر متوفی بالجبر مکفر اور مکتب نہ ہو تو اس کا جنازہ پڑھ لینے میں حرج
نماز جنازہ نہیں۔ کیونکہ علام الغیوب خدا کی پاک ذات ہے۔
فرمایا ۔ جو لوگ ہمارے مکفر ہیں اور ہم کو صریحاً گالیاں دیتے ہیں۔ ان سے السلام و علیکم مت لو
اور نہ ان سے مل کر کھانا کھاؤ ۔ ہاں خرید و فروخت جائز ہے اس میں کسی کا احسان نہیں۔ جو شخص ظاہر کرتا
ہے کہ میں نہ ادھر کا اور نہ اُدھر کا ہوں اصل میں وہ بھی ہمارا مکتب ہے اور جو ہمارا مصدق نہیں اور کہتا
ہے کہ میں ان کو اچھا جانتا ہوں وہ بھی مخالف ہے ایسے لوگ اصل میں منافق طبع ہوتے ہیں۔ ان کا یہ
اصول ہوتا ہے کہ
با مسلمان اللہ اللہ بابرہمن رام رام
ان لوگوں کو خدا سے تعلق نہیں ہوتا۔ بظاہر کہتے ہیں کہ ہم کسی کا دل دکھانا نہیں چاہتے مگر یاد رکھو

کہ جو شخص ایک طرف کا ہو گا اس سے کسی نہ کسی کا دل ضرور دکھے گا۔
جلد پنجم
فرمایا کہ میں نے اس آیت پر بڑی غور کی ہے اس کے یہی معنے
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ہیں کہ ہر ایک بلندی سے دوڑیں گے۔ اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ دو صورتیں ہیں اول یہ کہ ہر ایک سلطنت پر غالب آجاویں گے۔ دوم یہ کہ بلندی کی طرف انسان قوت
اور جرات کے بغیر دوڑ اور چڑھ نہیں سکتا اور مذہب پر غالب آجانا بھی ایک بلندی ہی ہے معلوم ہوتا ہے کہ ان
پر وہ زمانہ بھی آوے گا کہ مذہب کے اوپر سے بھی گذر جاویں گے یعنی اپنے اس تثلیثی مذہب سے بھی عبور کر
جاویں گے اور اس کو پاؤں کے نیچے مسل دیویں گے اور اسی سے ہمیں ان کے اسلام میں داخل ہو جانے کی بو
آتی ہے۔ اب پہلی بات تو پوری ہو چکی ہے اب انشاء اللہ دوسری بات پوری ہوگی اور یہ باتیں خدا کے ارادہ
کے ساتھ ہوا کرتی ہیں۔ جب خدا کی مشیت ہوئی تو ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور دلوں کو حسب استعداد صاف
کرتے ہیں۔ تب یہ کام ہوا کرتے ہیں۔
فرمایا ۔ آنحضرت کے اخلاق کا نمونہ، ایک صوفی لکھتا ہے کہ آپ آنحضرت کا خلق عظیم کے پاس ایک نصرانی ملاقات کو آیا۔ آپ نے اس کو اپنا مہمان
کیا۔ رات کو کھانا اور بسترہ دیا مگر وہ کمبخت بہت کھا گیا۔ رات کو بد ہضمی ہوئی تو لحاف میں اس کا دست ا
نکل گیا۔ اس لیے شرمندہ ہو کر صبح کو چوری چوری چل دیا۔ جب وہ دور نکل گیا تو آنحضرت کو معلوم
ہوا کہ مہمان چلا گیا ہے بستر دیکھا تو پاخانہ سے بھرا ہوا۔ آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے دھونا شروع
کیا۔ صحابہؓ نے ہر چند اصرار کیا کہ ہم دھوئیں مگر آپ نے فرمایا کہ وہ میرا مہمان تھا مجھے دھونے دو۔
ادھر راستہ میں نصرانی کو یاد آیا کہ وہ اپنے سونے کی صلیب بستر پر بھول آیا ہے۔اسے لینے کے واسطے
وہ واپس آیا۔ دیکھا تو آپ وہی نجاست بھر الحاف اپنے ہاتھ سے دھو رہے ہیں ۔ اس نظارہ کو دیکھ کر
صلیبی ایمان پر اس نے لعنت کی اور مسلمان ہو گیا۔ لے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۵

آج 10 میں سے 10 باقی