۵؍اپریل۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

( در بار شام )
طاعون کے متعلق باتیں ہوتی رہیں ۔ ایک عرب صاحب کے نو وارد تھے۔
رفت کی لذت انہوں نے قرآن شریف سنایا اس کی لذت اور رزق کے متعلق باتیں ہوتی ہیں ۔
جلد پنجم
حضرت اقدس نے فرمایا کہ دنیا میں ہزاروں لذتیں ہیں مگر رفت جیسی کوئی بھی لذت نہیں۔
یہی ہے جس سے نماز اور عبادت کا مزہ آتا ہے اور پھر چھوڑ تا ہے اور پھر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔ ہے
۵ را پریل ۱۹۰۳ء
ان مختلف امراض اور عوارض کے ذکر پر جو انسان کو لاحق ہوتے ہیں کثرت عوارض کی وجہ فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ قادر تھا کہ چند ایک بیماریاں ہی انسان کو لاحق کر دیتا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سی امراض
ہیں جن میں وہ مبتلا ہوتا ہے اس قدر کثرت میں خدا تعالیٰ کی یہ حکمت معلوم ہوتی ہے تا کہ ہر طرف سے
انسان اپنے آپ کو اپنے آپ کو عوارضات اور امراض میں گھرا ہوا پا کر اللہ تعالیٰ سے ترساں ولرزاں رہے اور
اسے اپنی بے ثباتی کا ہر دم یقین رہے اور مغرور نہ ہو اور غافل ہو کر موت کو نہ بھول جاوے اور خدا
سے بے پروانہ ہو جاوے۔
بعض مخالفین کے طاعون سے ہلاک ہونے کی
مرا بمرگ عدو جائے : عد و جائے شادمانی نیست خبر آئی۔ اس پر فرمایا کہ
دشمن کی موت سے خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ ہر ایک شخص کا خدا تعالیٰ
لے ایک عرب صاحب ملک مصر سے تشریف لائے ہوئے تھے اور قرآن شریف خوش الحانی سے پڑھتے تھے۔
حضرت اقدس نے ان کا قرآن شریف سن کر ان کے لب ولہجہ کو بہت پسند کیا اور قرآن شریف کی عظمت کے خیال
سے ان کی تکریم کی ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۵)

سے الگ الگ حساب ہے سو ہر ایک کو اپنے اعمال کی اصلاح اور جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔ دوسروں
کی موت تمہارے واسطے عبرت اور ٹھوکر سے بچنے کا باعث ہونی چاہیے نہ یہ کہ تم ہنسی ٹھٹھے میں بسر
کر کے اور بھی خدا سے غافل ہو جاؤ۔ میں نے ایک جگہ توریت میں دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک جگہ اس
میں فرماتا ہے کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ جب میں ایک قوم کو اپنی قوم بنانی چاہتا ہوں تو اس کے دشمنوں کو
ہلاک کر کے اسے خوش کرتا ہوں ۔ مگر اُسی قوم کی بے اعتنائیوں سے ایک وقت پھر ایسا آ جاتا ہے کہ اس
کو تباہ کر کے اس کے دشمنوں کو خوش کرتا ہوں ۔
فرمایا۔ اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کامیاب ہونے والے کہ وہ دوسروں کی نظر میں نی اور نمازی وغیرہ ہوتے ہیں مگر ان
کا اندر بدیوں اور گناہوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا ظاہر و باطن
یکساں ہوتا ہے وہ عند اللہ تقویٰ پر قدم مارنے والے ہوتے ہیں ۔ مگر ان دونوں سے کامیاب ہونے
والے وہی ہوتے ہیں جو عند اللہ متقی اور خدا کی نظر میں نیک ہوتے ہیں اور ان پر خدا راضی ہوتا ہے
صرف لاف زنی کام نہیں آسکتی ۔
اس وقت دو قوموں کا آپس میں مقابلہ ہے۔ ایک تو ہمارے مخالف ہیں اور دوسری ہماری
جماعت ۔ اب خدا تعالیٰ دونوں کے دلوں کو دیکھتا اور ان کے اعمال سے آگاہ ہے۔ وہی جانتا ہے کہ
ہماری جماعت اس کی نگاہ میں کیسی ہے اور دشمن کیسے؟ اور وہ ان سے کہاں تک ناراض ہے پس ہر ایک
کو چاہیے کہ اپنا حساب خود ٹھیک کر لے چاہیے کہ دوسروں کا ذکر کرتے وقت تقوی سے بھرے ہوئے
دل کے ساتھ اپنے اعمال کا خیال ہو کہ کہاں تک ہم خدا کے منشا کو پورا کرنے والے ہیں یا صرف
لافیں ہی لافیں ہیں ۔ ابھی طاعون موقوف نہیں ہو گئی خدا جانے کب تک اس کا دورہ ہے اور اس نے کیا
کچھ دکھانا ہے۔ سات سال سے تو ہم برابر دیکھتے ہیں کہ یو ما فی ما بڑھتی ہی جاتی ہے اور پیچھے قدم
نہیں ہٹاتی ہے۔ ہر سال پہلے کی نسبت سنا جاتا ہے کہ ترقی پر ہے۔

زمانہ ایسا آیا ہوا ہے کہ لوگ اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں ۔ ہزارہا
نازک زمانہ انعامات اور خدا تعالی کے فضل کے نشانات ہیں اور عیش وعشرت میں زندگی بسر
کرنے سے تو نفس کو شرم نہ آئی کہ خدا کا بھی حق ادا کرے مگر شاید اس قہری نشان کو دیکھ کر اپنی اصلاح
کی طرف متوجہ ہوں ۔ افسوس لوگ انعامات اور احسانات الہیہ سے تو شرمندہ نہ ہوئے اب اس
عذاب ہی سے ڈر کر سنور جاویں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ مسلمان
کہلا کر ، مسلمانوں کی اولاد ہو کر اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح گالیاں دیتے ہیں جیسے
چوڑھے چمار کسی کو نکالا کرتے ہیں ۔ اللہ اور رسول سے ان کو بجز گالیوں کے اور کے اور کوئی تعلق ہی نہیں ۔
بڑے گندہ دہن اور پرلے درجے کے عیاش ، بدمعاش ، بھنگی ، چرسی ، قمار باز وغیرہ بن گئے ہیں ۔
اب ایسے لوگوں کی زجر اور توبیخ کے واسطے خدا جوش میں نہ آوے تو کیا کرے۔ خدا غیور بھی ہے
وہ شدید العقاب بھی ہے۔ ایسے لوگوں کی اصلاح بھلا بجز عذاب اور قہر الہی کے نازل ہونے کے ممکن
ہے؟ ہر گز نہیں۔ چونکہ بعض طبائع عذاب ہی سے اصلاح پذیر ہوتی ہیں۔ اس لیے ہر ایک شخص کو
چاہیے کہ وہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً
وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ (الاعراف: ۳۵) جب عذاب الہی نازل ہو جاتا ہے تو پھر وہ اپنا کام کر کے ہی جاتا
ہے اور اس آیت سے یہ بھی استنباط ہوتا ہے کہ قبل از نزول عذاب تو بہ واستغفار سے وہ عذاب ٹل بھی
جایا کرتا ہے
گناہ ایک ایسا کیڑا ہے جو انسان کے خون میں ملا ہوا ہے مگر اس کا علاج
استغفار کی حقیقت استغفار سے ہی ہوسکتا ہے۔ استغفار کیا ہے؟ یہی جو گناہ صادر ہو چکے ہیں
ان کے بد ثمرات سے خدا محفوظ رکھے اور جو ابھی صادر نہیں ہوئے اور جو بالقوہ انسان میں موجود ہیں
ان کے صدور کا ہی وقت نہ آوے اور اندر ہی اندر وہ جل بھن کر راکھ ہو جاویں۔
یہ وقت بڑے خوف کا ہے اس لیے تو بہ واستغفار میں مصروف ہو اور اپنے نفس کا مطالعہ کرتے
رہو۔ ہر مذہب وملت کے لوگ اور اہل کتاب مانتے ہیں کہ صدقات وخیرات سے عذاب ٹل جاتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی