۶؍اپریل ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مگر قبل از نزول عذاب ۔ اور جب نازل ہو جاتا ہے تو ہر گز نہیں ٹلتا۔ پس تم ابھی سے استغفار کرو اور توبہ
میں لگ جاؤ تا تمہاری باری ہی نہ آوے اور اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے۔
۶ را پریل ۱۹۰۳ء (مجلس قبل از عشاء)
فرمایا کہ ہمارے دوستوں کو بعض وقت دعا کے متعلق ابتلا پیش آجاتے ہیں اس
حقیقت دعا لیے مناسب معلوم ہوا کہ ان کو دعا کی حقیقت سے اطلاع دی جاوے سے اور
اسی لیے میں نے حقیقت الدعا کے نام سے ایک رسالہ لکھنا شروع کیا ہے مگر چونکہ طبیعت علیل رہی
ہے اس لیے ختم نہیں کر سکا۔
ایک
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام مدار دعا پر ہی تھا اور ہر ایک مشکل میں آپ دعا کرتے تھے۔
روایت سے ثابت ہے کہ آپ کے گیارہ لڑکے فوت ہو گئے ہیں تو کیا آپ نے ان کے حق میں دعا
نہ کی ہوگی ؟ آج کل ایک عام غلط نہی لوگوں کے دلوں میں پڑ گئی ہے اور یہ اس جہالت کے زمانے کی
نشانی ہے اکثر لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں بزرگ ، فلاں اولیاء کی ایک پھونک مارنے سے
صاحب کمال ہو گیا اور فلاں کے ہاتھ سے مردے زندے ہوئے ۔
چند ایک احباب نے جو کہ گوجرانوالہ کے ضلع سے حضرت اقدس کی ملاقات کے واسطے
بیعت اور توبہ تشریف لائے تھے آپ سے ملاقات کی ۔ ان سب نے بیعت کی ۔ بعد بیعت ان کو
حضرت اقدس نے نصیحت فرمائی ۔
بیعت میں انسان زبان کے ساتھ گناہ سے توبہ کا اقرار کرتا۔ ھ گناہ سے توبہ کا اقرار کرتا ہے مگر اس طرح ۔ سے اس کا اقرار
جائز نہیں ہوتا جب تک دل سے وہ اس اقرار کو نہ کرے۔ یہ خدا تعالیٰ کا بڑا فضل اور احسان ہے کہ سے کا بر اور
جب سچے دل سے توبہ کی جاتی ہے تو وہ اسے قبول کر لیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ (البقرۃ: ۱۸۷) یعنی میں تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہوں۔ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ اس اقرار
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۶

کو جائز قرار دیتا ہے جو کہ سچے دل سے تو بہ کرنے والا کرتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے اس قسم کا
اقرار نہ ہوتا تو پھر تو بہ کا منظور ہونا ایک مشکل امر تھا۔ سچے دل سے جو اقرار کیا جاتا ہے اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ پھر خدا تعالیٰ بھی اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے جو اُس نے تو بہ کرنے والوں کے ساتھ
کئے ہیں اور اسی وقت سے ایک نور کی تجلی اس کے دل میں شروع ہو جاتی ہے۔ جب انسان یہ اقرار کرتا
ہے کہ میں تمام گناہوں سے بچوں گا اور دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اگر چہ مجھے
اپنے بھائیوں، قریبی رشتہ داروں اور سب دوستوں سے قطع تعلق ہی کرنا پڑے مگر میں خدا تعالیٰ کو
سب سے مقدم رکھونگا اور اسی کے لئے اپنے تعلقات چھوڑتا ہوں ۔ ایسے لوگوں پر خدا کا فضل ہوتا ہے
کیونکہ انہی کی تو بہ دلی تو بہ ہوتی ہے۔
پھر جو لوگ دل سے دعا کرتے ہیں۔ خدا ان پر رحم کرتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ آسمان ، زمین اور سب
اشیاء کا خالق ہے ویسے ہی وہ تو بہ کا بھی خالق ہے اور اگر اس نے تو بہ کو قبول کرنا نہ ہوتا تو وہ اسے
پیدا ہی نہ کرتا۔ گناہ سے تو بہ کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ سچی توبہ کرنے والا خدا سے بڑے بڑے انعام
پاتا ہے۔ یہ اولیا ، قطب اور غوث کے مراتب اسی واسطے لوگوں کو ملے ہیں کہ وہ تو بہ کرنے والے تھے
اور خدا تعالیٰ سے ان کا پاک تعلق تھا اس واسطے ہرگز نہیں ہے کہ وہ منطق ، فلسفہ اور دیگر علوم طبعیہ وغیرہ
سے ماہر تھے۔ جو لوگ خدا تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہیں وہ ان بندوں میں داخل ہو جاتے ہیں جن پر
اللہ تعالیٰ رحم کرتا ہے۔
اس شرط سے دین کو کبھی قبول نہ کرنا چاہیے کہ میں مالدار ہو جاؤں گا۔ مجھے فلاں عہدہ مل
جاوے گا۔ یا د رکھو کہ شرطی ایمان لانے والے سے خدا بیزار ہے۔ بعض وقت مصلحت الہی یہی ہوتی
ہے کہ دنیا میں انسان کی کوئی مُراد حاصل نہیں ہوتی ۔ طرح طرح کے آفات، بلائیں، بیماریاں اور
نامراد یاں لاحق حال ہوتی ہیں مگر ان سے گھبرانا نہ چاہیے۔ موت ہر ایک کے واسطے کھڑی ہے اگر
بادشاہ ہو جاوے گا تو کیا موت سے بچ جاوے گا ؟ غریبی میں بھی مرنا ہے۔ بادشاہی میں بھی مرنا ہے
اس لیے سچی توبہ کرنے والے کو اپنے ارادوں میں دنیا کی خواہش نہ ملانی چاہیے۔

خدا تعالیٰ کی یہ عادت ہرگز نہیں ہے کہ جو اس کے حضور عاجزی سے گر پڑے وہ اسے
خائب و خاسر کرے اور ذلت کی موت دیوے جو اس کی طرف آتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ جب
سے دنیا پیدا ہوئی ہے ایسی نظیر ایک بھی نہ ملے گی کہ فلاں شخص کا خدا سے سچا تعلق تھا اور پھر وہ نامراد
رہا۔ خدا تعالیٰ بندے سے یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی نفسانی خواہشیں اس کے حضور پیش نہ کرے
اور خالص ہو کر اس کی طرف جھک جاوے جو اس طرح جھکتا ہے اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور ہر ایک
مشکل سے خود بخود اس کے واسطے راہ نکل آتی ہے جیسے کہ وہ خود وعدہ فرماتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلُ
لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) اس جگہ رزق سے مراد روٹی وغیرہ نہیں
بلکہ عزت ، علم وغیرہ سب باتیں جن کی انسان کو ضرورت ہے اس میں داخل ہیں ۔ خدا تعالیٰ سے جو
ذرہ بھر بھی تعلق رکھتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةُ (الزلزال : ٨)
ہمارے ملک ہندوستان میں نظام الدین صاحب اور قطب الدین صاحب اولیاء اللہ کی جو عزت کی
جاتی ہے وہ اسی لیے ہے کہ خدا سے ان کا سچا تعلق تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو تمام انسانوں کی طرح وہ بھی
زمینوں میں ہل چلاتے۔ معمولی کام کرتے ۔ مگر خدا تعالیٰ کے سچے تعلق کی وجہ سے لوگ اُن کی مٹی کی
بھی عزت کرتے ہیں۔
خدا تعالیٰ اپنے بندوں کا حامی ہو جاتا ہے۔ دشمن چاہتے ہیں کہ ان کو نیست و نابود کریں مگر وہ
روز بروز ترقی پاتے ہیں اور اپنے دشمنوں پر غالب آتے جاتے ہیں جیسا کہ اس کا وعدہ ہے كتب الله
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ( المجادلة : ۲۲) یعنی خدا تعالیٰ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب
رہیں گے اول اول جب انسان خدا تعالیٰ سے تعلق شروع کرتا ہے تو وہ سب کی نظروں میں حقیر
اور ذلیل ہوتا ہے مگر جوں جوں وہ تعلقات الہی میں ترقی کرتا ہے توں توں اس کی شہرت زیادہ ہوتی
ہے حتی کہ وہ ایک بڑا بزرگ بن جاتا ہے جیسے خدا تعالیٰ بڑا ہے اسی طرح جو کوئی اس کی طرف زیادہ
قدم بڑھاتا ہے وہ بھی بڑا ہو جاتا ہے حتی کہ آخر کا ر خدا کا خلیفہ بن جاتا ہے۔

اس تو بہ کو کھیل نہ خیال کرو اور یہ نہ کرو کہ اسے یہیں چھوڑ جاؤ بلکہ اسے ایک امانت اللہ تعالیٰ کی
خیال کروں تو بہ کرنے والا خدا تعالیٰ کی اس کشتی میں سوار ہوتا ہے جو کہ اس طوفان کے وقت اس کے حکم
سے بنائی گئی ہے اس نے مجھے فرمایا ہے وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ اور پھر یہ بھی فرمایا ہے إِنَّ الَّذِينَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ - يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - جس طرح بادشاہ اپنی رعایا میں اپنے
نائب کو بھیجتا ہے پھر جو اس کا مطیع ہوتا ہے اسے بادشاہ کا مطیع سمجھا جاتا ہے ایسا ہی اللہ تعالیٰ بھی اپنے
نائب دنیا میں بھیجتا ہے آج کی توبہ ایک بیج ہے جس کے ثمرات تمہارے تک ہی نہ ٹھہریں گے بلکہ
اولاد تک بھی پہنچیں گے۔ سچے دل سے تو بہ کرنے والوں کے گھر رحمت سے بھر جاتے ہیں ۔
دنیوی لوگ اسباب پر بھروسا کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اس بات کے لیے مجبور نہیں ہے کہ اسباب
کا محتاج ہو۔ کبھی چاہتا ہے تو اپنے پیاروں کے لیے بلا اسباب بھی کام کر دیتا ہے اور کبھی اسباب پیدا
کر کے کرتا ہے اور کسی وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ بنے بنائے اسباب کو بگاڑ دیتا ہے۔
غرض اپنے اعمال کو صاف کرو اور خدا تعالیٰ کا ہمیشہ ذکر کرو اور غفلت نہ کرو۔ جس طرح بھاگنے
والا شکار جب ذرا سست ہو جاوے تو شکاری کے قابو میں آجاتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے ذکر سے
غفلت کرنے والا شیطان کا شکار ہو جاتا ہے۔ تو بہ کو ہمیشہ زندہ رکھو اور کبھی مردہ نہ ہونے دو۔ کیونکہ جس
عضو سے کام لیا جاتا ہے وہی کام دے سکتا ہے اور جس کو بیکار چھوڑ دیا جاوے پھر وہ ہمیشہ کے واسطے
ناکارہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح تو بہ کو بھی محرک رکھوتا کہ وہ بیکار نہ ہو جاوے۔ اگر تم نے سچی توبہ نہیں کی تو
وہ اس پیج کی طرح ہے جو پتھر پر بویا جاتا ہے اور اگر وہ سچی توبہ ہے تو وہ اس پیج کی طرح ہے جو عمدہ بیچ
زمین میں بویا گیا ہے اور اپنے وقت پر پھل لاتا ہے۔ آج کل اس تو بہ میں بڑے بڑے مشکلات
ہیں ۔ اب یہاں سے جا کر تم کو بہت کچھ سننا پڑے گا اور لوگ کیا باتیں بنائیں گے کہ تم نے ایک مجذوم،
کافر، دجال وغیرہ کی بیعت کی۔ ایسا کہنے والوں کے سامنے جوش ہرگز مت دکھانا۔ ہم تو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے صبر کے واسطے مامور کئے گئے ہیں۔ اس لیے چاہیے کہ تم ان کے لیے دعا کرو کہ خدا ان کو بھی

آج 10 میں سے 10 باقی