۷؍اپریل ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہدایت دے اور جیسے کہ تم کو امید ہے کہ وہ تمہاری باتوں کو ہرگز قبول نہ کریں گے تم بھی ان سے منہ پھیر
لو۔ ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار ، تو بہ، دینی علوم کی واقفیت، خدا کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور
پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا۔ نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت
نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ، خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچوں کے
۷ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر )
فرمایا - لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ ( النور : ۳۸) یہ ایک صحابہ کی فضیلت
ہی آیت صحابہ کے حق میں کافی ہے کہ انہوں نے بڑی بڑی تبدیلیاں
کی تھیں اور انگریز بھی اس کے معترف ہیں ان کی کہیں نظیر ملنا مشکل ہے۔ بادیہ نشین لوگ اور اتنی
بہادری اور جرات تعجب آتا ہے۔
طاعون کے علاج کے متعلق ذکر آنے پر فرمایا۔
طاعون کا علاج مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اعون کا کوئی قطعی علاج ہو۔ اس کے زور کے وقت اور
اس بیماری میں مبتلا شد ید کو اگر کوئی دوائی فائدہ کرے تب تو مان لیں۔ جب زہریلے مواد نہایت تیزی
سے پیدا ہو رہے ہوں اس وقت کسی دوائی کا عمل دکھلاؤ تو سہی ۔ اس کا نسخہ تو محض اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
ہے وہ وہ
اراغله
نسیم توحید اب خدا کی طرف سے امر ہے کہ دو دن قرب ہیں کہ ہمارا لاہ ہوجاوے کیونکہ آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ رفتہ رفتہ لوگ تو حید کی طرف رجوع کرتے جاتے ہیں عیسائیوں
نے مسیح کی خدائی پر اب اتنا زور دینا چھوڑ دیا ہے۔ ہنود میں آریہ توحید کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ پس یہ
ایک ہوا چل پڑی ہے جب ان سب لوگوں نے اپنے اصول چھوڑ دیئے ہیں تو ان کی تو خودکشی ہو رہی ہے۔
جیسے چھ مہینے کے بعد کھیتی کی حالت کچھ اور ہی ہو جاتی ہے اسی طرح ان لوگوں کے عقائد میں
ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۶، ۱۰۷
بین فرق نظر آتا جاتا ہے۔
جلد پنجم
ایک اکیلے آدمی کا کام ہر گز نہیں کہ کسر صلیب کر سکے مگر ہاں جب خدا کا ارادہ اس کے ساتھ ہو تو
ہر ملائک اس کی امداد میں کام کرتے ہیں۔
جب مامور، مامور ہو کر آتا ہے تو بے شمار فرشتے اس کے ساتھ نازل ہوتے ہیں اور
نزول مامور مور دلوں میں اس کی طرح نیک اور پاک خیالات کو پیدا کرتے ہیں (جیسے اس سے
برے خیالات پیدا کیا کرتے ہیں ) اور یہ سب مامور کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ
اسی کے آنے سے یہ تحریکیں پیدا ہوتی ہیں۔ اسی طرح فرما یا انا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَيكَ
مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ الآية - ( القدر : ۲، ۳) خدا تعالیٰ نے مقدر کیا ہوا ہوتا ہے کہ مامور کے زمانہ میں ملائک
نازل ہوں ۔ کیا یہ کام بغیر امداد الہی کہیں ہو سکتا ہے؟ کیا یہ سمجھ میں آ سکتا ہے کہ ایک شخص خود بخود اٹھے
اور کسر صلیب کر ڈالے نہیں ۔ ہاں اگر خدا اسے اُٹھاوے تو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
اور توس یہ کسر صلیب اعزاز ا اور اکراماً مسیح موعود کی طرف منسوب کی جاتی ہے ورنہ کرتا تو سب کچھ خدا ہے
یہ باتیں عین وقت پر واقع ہوئی ہیں۔ قرآن سے یہ تصریح معلوم ہوتا ہے کہ وہ زمانہ یہی یہی ہے جس کا
نام خدا نے رکھا ہے ستَّةِ أَيَّامٍ ۔ چھٹے دن کے آخری حصہ میں آدم کا پیدا ہونا ضروری تھا براہین میں
اسی کی طرف اشارہ ہے اردتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔ پھر فرما یا إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ
سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (الحج: ۴۸) آج سے پہلے جو ہزار برس گذرا ہے وہ باعتبار بداخلاقیوں اور
بداعمالیوں کے تاریکی کا زمانہ تھا کیونکہ وہ فسق و فجور کا زمانہ تھا اسی لیے آنحضرت نے خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي
کہہ کر تین سو برس کو مستثنیٰ کر دیا ہے باقی ایک ہزار ہی رہ جاتا ہے ورنہ اس کے بغیر احادیث کی
مطابقت ہو ہی نہیں سکتی اور اس طرح ہر پہلی کل کتابوں سے بھی مطابقت ہو جاتی ہے اور وہ بات بھی
پوری ہوتی ہے کہ ہزار سال تک شیطان کھلا رہے گا یہ بات بھی کیسی پوری ہوتی ہے اور انگریز بھی اسی
واسطے شور مچاتے ہیں کہ یہی زمانہ ہے جس میں ہمارے مسیح کو دوبارہ آنا چاہیے۔ یہ مسئلہ ایسا مطابق آیا ہمارے کو آناچاہیے۔ یہ ایسا
ہے کہ کوئی مذہب اس سے انکار کر ہی نہیں سکتا ۔ یہ ایک علمی نشان ہے جس سے کوئی گریز نہیں ہو سکتا۔
ایک بھائی کے خواب بیان کرنے پر فرمایا کہ
رو یا کا اختتام یہ خواب ایک عجیب بات پر ختم ہوا ہے۔۔۔ شیطان انسان کو طرح طرح کے
تمثلات سے دھوکا دینا چاہتا ہے مگر معلوم ہوا کہ تمہارا نتیجہ بہت اچھا ہے کیونکہ اس رویا کا اختتام اچھی
جگہ پر واقع ہوا ہے۔ ایسا اکثر ہوا کرتا ہے چنانچہ ایک اولیاء اللہ کا تذکرہ لکھا ہے کہ جب ان کا انتقال ہوا
تو ان کا آخری کلمہ یہ تھا کہ ابھی نہیں ابھی نہیں۔ ایک ان کا مرید یہ کلمہ سن کر سخت متعجب ہوا اور رات دن
رو رو کر دعائیں مانگنے لگا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ ایک دن خواب میں ان سے ملاقات ہوگئی ۔ دریافت کیا
کہ یہ آخری لفظ کیا تھا اور آپ نے کیوں کہا تھا ؟ جواب دیا کہ شیطان چونکہ موت کے وقت ہر ایک
انسان پر حملہ کرتا ہے کہ اس کا نور ایمان آخیر وقت پر چھین لے۔ اس لیے حسب معمول وہ میرے
پاس بھی آیا اور مجھے مرتد کرنا چاہا اور میں نے جب اس کا کوئی وار چلنے نہیں دیا تو مجھے کہنے لگا کہ تو
میرے ہاتھ سے بچ نکلا۔ اس لیے میں نے کہا کہ ابھی نہیں ابھی نہیں یعنی جب تک میں مر نہ جاؤں
مجھے تجھ سے اطمینان حاصل نہیں ۔
راستہ پر چلا
پھر فرمایا ۔ آج رات مجھے بھی خواب آیا ہے نہ معلوم اس کے اصل مفہوم کیا ہیں میں
ایک رویا نے اس کے لفظوں سے ان اجتہادی معنے نکالے ہیں ۔ جیسا جیسا کہ میں کسی را
جاتا ہوں ۔ گھر کے لوگ بھی ساتھ ہیں اور مبارک احمد کو میں نے گود میں لیا ہوا ہے بعض جگہ
نشیب و فراز بھی آجاتا ہے جیسے کہ دیوار کے برابر چڑھنا پڑتا ہے مگر آسانی سے اُتر چڑھ جاتا ہوں
اور مبارک اسی طرح میری گود میں ہے۔ ارادہ ہے کہ ایک مسجد میں جانا ہے۔ جاتے جاتے ایک گھر
میں جا داخل ہوئے ہیں ۔ گویا وہ گھر ہی مسجد موعود ہے جس کی طرف ہم جا رہے ہیں اندر جا کر دیکھا
ہے کہ ایک عورت بعمر ۱۸ سال سفید رنگ وہاں بیٹھی ہے۔ اس کے کپڑے بھگوے رنگ کے ہیں مگر
بہت صاف ہیں ۔ جب اندر گئے ہیں تو گھر والوں نے کہا ہے کہ یہ احسن کی ہمشیرہ ہے اور یہیں خواب
ختم ہو گئی ۔ اے
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ءصفحہ ۶