استفساراوراُن کے جواب
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
استفسار اور اُن کے جواب
سوال - إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمُ
اہل بیت سے مُراد تظهیرا (الاحزاب: ۳۴) کس کی شان میں ہے؟
:
جواب ۔ اگر قرآن شریف کو دیکھا جاوے تو جہاں یہ آیت ہے وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی بیویوں ہی کا ذکر ہے۔ سارے مفسر اس پر متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُمہات المومنین کی صفت اس
جگہ بیان فرماتا ہے دوسری جگہ فرمایا ہے ۔ الطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ (النور : ۲۷) یہ آیت چاہتی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے طیبات ہوں ۔ ہاں اس میں صرف بیبیاں ہی شامل نہیں بلکہ
آپ کے گھر کے رہنے والی ساری عورتیں شامل ہیں اور اس لیے اس میں بنت بھی داخل ہو سکتی ہے
بلکہ ہے اور جب فاطمہ رضی اللہ عنہا داخل ہوئیں تو حسنین بھی داخل ہوئے۔ پس اس سے زیادہ یہ آیت
وسیع نہیں ہو سکتی جتنی وسیع ہو سکتی تھی ہم نے کر دی کیونکہ قرآن شریف از واج کو مخاطب کرتا ہے اور
بعض احادیث نے حضرت فاطمہ اور حسنین کو مطہرین میں داخل کیا ہے پس ہم نے دونوں کو یک جا جمع
کر لیا۔ شیعہ نے ازواج مطہرات کو سب وشتم سے یاد کیا ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو معلوم تھا کہ یہ لوگ
ایسا کریں گے اس لیے قبل از وقت ان کی برأت کر دی ۔
سوال ہوا کہ بعض مخالف کہتے ہیں ہم پر کیوں طاعون بعض مخالفین کا طاعون سے بچنا نہیں آتی؟
جواب میں فرمایا کہ ایک تنگ دروازہ سے جب لاکھ آدمی گذرنے والا ہے تو کیا وہ سب کے
سب ایک ہی دفعہ گذر جائیں گے؟ یا کسی آدمی نے لاکھ آدمی کی دعوت کی ہے تو کیا سب کو ایک دم
کھانا کھلاوے گا؟ نہیں بلکہ نوبت به نوبت ۔ طاعون کا دورہ بہت لمبا ہے ابھی سے کیوں گھبراتے ہیں۔
لے اس عنوان سے الحکم جلدے نمبر ۱۵ صفحہ ۹ پر بعض سوال اور ان کے جوابات ایسے ہیں جو ۳ را پریل ۱۹۰۳ ء کی ، '
ڈائری میں الحکم میں اور ۴ را پریل ۱۹۰۳ ء کی ڈائری میں البدر میں چھپ چکے ہیں لہذا ان کو چھوڑ کر باقی استفسار اور
ان کے جواب یہاں درج کیے جاتے ہیں۔ (مرتب)
دو چار موٹے موٹے مخالف اگر جلدی مر جاویں تو پھر خاتمہ ہی ہو جاوے ان مخالفوں کی ہی وجہ سے
تو انوار، برکات اور خوارق کا نزول ہوتا ہے اور ہوگا۔ ابھی بعض کو ہدایت بھی ہوگی اور خدا تعالیٰ کا
قانون اسی طرح پر چلا آتا ہے۔
سوال ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو پو چھا رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى کی تفسیر ۔ تحي الموتى (البقرۃ: ۲۶۱) اس سے کیا غرض ہے؟
جواب ۔ اس میں اللہ تعالیٰ کا مطلب جس کو سرہ الہی سمجھنا چاہیے یہ ہے کہ ہر ایک چیز میری آواز سنتی
ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مردوں کے زندہ ہونے پر کوئی شک پیدا نہیں ہوا کیونکہ ہم تو ہر روز
دیکھتے ہیں کہ متعفن پانی، اغذیہ میں سے جانور پیدا ہو جاتے ہیں۔ پیٹ میں بچہ پیدا ہو جاتا ہے کیا وہ
پہلے مردہ نہیں ہوتا؟ پس واقعات سے انکار کرنے والا تو بڑا احمق ہوتا ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام
تو اصل سر سے واقف ہونا چاہتے تھے۔ پس خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر ایک چیز میری آواز سنتی ہے
جیسے پرندے تمہاری آواز سن کر دوڑے چلے آتے ہیں اسی طرح ہر ایک چیز میری آواز سنتی اور میرے
پاس دوڑی چلی آتی ہے یہاں تک کہ ادویہ اور اغذیہ جو انسان کے پیٹ میں جاتی ہیں اور ہر ذرہ ذرہ
میری آواز سنتا ہے پس یہاں اللہ تعالیٰ ایمان اور معرفت کا یقین دلانا چاہتا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخلوق کو خالق سے ایک بار یک کشش ہوتی ہے جیسے کسی کا شعر ہے۔
همه را روئی در خدا دیدم و آن خدا بر همه ترا دیدم
خدا تعالیٰ نے جو ملائکہ کی تعریف کی ہے وہ ہر ایک ذرہ ذرہ پر صادق آسکتی ہے جیسے فرمایا
إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ (بنی اسراءیل : ۴۵) ویسے ملائکہ کی نسبت فرمایا يَفْعَلُونَ مَا
يُؤْمَرُونَ (النحل: ۵۱) اس کی تشریح نسیم دعوت میں خوب کردی ہے۔ ہر ایک ذرہ ملائکہ میں داخل
ہے۔ اگر ان اعلیٰ کی سمجھ نہیں آتی تو پہلے ان چھوٹے چھوٹے ملائک پر نظر ڈال کر دیکھو ملائکہ کا انکار
انسان کو دہر یہ بنا دیتا ہے۔
غرض اس قصہ میں اللہ تعالیٰ کو یہ دکھانا مقصود ہے کہ ہر ایک چیز اللہ تعالیٰ کی تابع ہے اگر اس سے